English   /   Kannada   /   Nawayathi

مودی کابینہ میں ردوبدل کل، کچھ نئے چہروں کو ملے گا موقع، 75 سے اوپر والوں کی چھٹی(مزید اہم ترین خبریں )

share with us

تقریبا چار گھنٹے جاری رہنے والے اس میراتھن اجلاس میں ہر وزارت کی جانب سے گزشتہ دو سال کے اپنے کام کاج کا حساب و کتاب پیش کرنے کے ساتھ ساتھ مستقبل کے منصوبوں کی تفصیلات بھی دی گئی تھیں ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر اعظم نے مختلف وزارتوں سے سرکاری منصوبوں کے لئے مختص فنڈز کے خرچ کی معلومات حاصل کی اور انہیں اس بات کویقینی بنانے کے لئے کہا تھا کہ ان سرکاری منصوبوں کا فائدہ عوام تک پہنچے۔ وزیر اعظم نے اس کے ساتھ ہی عام انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے انتخابی منشور میں کئے گئے وعدوں کو سرکاری اسکیموں کے ذریعے لوگوں تک پہنچانے میں مختلف وزارتوں کے کردار کا جائزہ بھی لیا تھا۔ایسی خبر ہے کہ کابینہ میں ردوبدل کل ہو سکتا ہے۔ اس کے پیچھے اہم وجہ کئی ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات مانی جا رہی ہے۔ اسے وزیر اعظم کی طرف سے پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے پہلے حکومت کی تصویر کو بہتر بنانے کی کوشش کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے۔ موجودہ وقت میں مرکزی کابینہ میں وزیر اعظم کو ملا کر 64 وزیر ہیں۔ اس میں 27 کابینہ کی سطح کے 12 آزاد چارج والے اور 25 وزیرمملکت ہیں۔ذرائع کے مطابق کابینہ کے موجودہ ردوبدل میں چار سرفہرست وزراء وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ، وزیر خزانہ ارون جیٹلی، وزیر خارجہ سشما سوراج اور وزیر دفاع منوهر پاریکر کے محکموں میں کوئی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔ ایسا اندازہ ہے کہ 75 سال سے زائد کی عمر والے وزراء کی چھٹی ہوسکتی ہے۔ کھیل اور نوجوانوں کے امور کے وزیر رہنے والے مسٹر سربانند سونووال کے آسام کا وزیر اعلی بن جانے کے بعد ان کی وزارت میں وزیر کا عہدہ خالی ہے۔ اسے بھی بھرا جانا ہے ایسے میں کابینہ میں ردوبدل کو تقریبا طے مانا جا رہا ہے۔وزیر اعظم نے کابینہ میں سابقہ ​​ردوبدل نومبر 2014 میں کیا تھا جب مسٹر سریش پربھو کو ریلوے کے وزیر اور مسٹر منوہر پاریکر کو وزیر دفاع کے طور پر اس میں شامل کیا گیا تھا۔


لڑکیوں کی شکل اختیار کر کے ٹھگی کرنے والے تین نوجوان گرفتار

لکھنؤ۔4جولائی(فکروخبر/ذرائع)راجدھانی میں کام کرنے والی پاور ونگ نام کے ایک این جی او نے جمعرات کی شب چارباغ ریلوے اسٹیشن کے نزدیک سے تین ایسے نوجوانوں160کو پکڑا جنہوں نے لڑکیوں کی شکل اختیار کر رکھی تھی۔ این جی او کا کہنا ہے کہ یہ نوجوان لوگوں کو اپنے جال میں پھنسا کر روپئے اینٹھتے تھے۔ موقع سے ایک ملزم نوجوان فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔پاور ونگ این جی او کی خاتون صدر سمن راوت نے بتایا کہ ان لوگوں کو کچھ دن قبل اطلاع ملی تھی کہ کچھ نوجوان لڑکیوں کی شکل اختیار کر کے پالی ٹکنک اور چارباغ کے آس پاس ٹھگی کر رہے ہیں۔ اس کے بعد این جی او نے ان نوجوانوں کو ٹریس کرنا شروع کیا۔ جمعرات کی شب این جی او نے چار ایسے نوجوانوں کی نشاندہی کی جو لڑکیوں کی شکل اختیار کر کے پالی ٹکنک سے چارباغ جا رہے تھے۔ این جی او کی ٹیم نے چاروں نوجوانوں کا تعاقب کر لیا۔ چارباغ ریلوے اسٹیشن کے نزدیک این جی او کی ٹیم نے کسی طرح تین نوجوانوں کو موقع پر پکڑ لیا جبکہ ایک نوجوان فرار ہونے میں کامیاب رہا۔ این جی او کی صدر نے فوراً پولیس کنٹرول روم کو اطلاع دی۔ موقع پر حسین گنج پولیس بھی پہنچ گئی۔ جائے واردات ناکہ ہونے کی بات کہتے ہوئے این جی او سے تینوں نوجوانوں160کو ناکہ پولیس کے حوالے کرنے کو کہا۔ اس پر این جی او کی صدر نے ایس ایس پی منجل سینی سے فون پر اس سلسلہ میں بات کی ایس ایس پی نے منجل سینی نے فوراً حسین گنج پولیس کو اس معاملہ میں ملزمین کے خلاف رپورٹ درج کرکے کارروائی کرنے کا حکم دیا۔ ایس ایس پی کے حکم کے بعد تینوں نوجوانوں کو حسین گنج پولیس نے فحش حرکت کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔


چوری کی پانچ موٹرسائیکلوں کے ساتھ دوچور گرفتار

لکھنؤ۔4جولائی(فکروخبر/ذرائع)تالکٹورہ پولیس نے دو شاطر چوروں کو گرفتار کرتے ہوئیچوری کی پانچ موٹرسائیکلیں برآمد کی ہیں۔ ایس او تالکٹورہ اشوک یادو نے بتایا کہ جمعرات کی شب چیکنگ کے دوران پولیس کی ٹیم نے عالم نگر ریلوے اسٹیشن روڈ کے نزدیک سے ایک موٹرسائیکل پر سوار دونوجوانوں کو روکا۔ شک ہونے پر سختی سے پوچھ گچھ کی گئی تو دونوں نے بتایا کہ مذکورہ موٹرسائیکل چوری کی ہے۔ پوچھ گچھ میں دونوں نے اپنا نام سعادت گنج کا کرن سنگھ اور پارا کا رہنے والا جے پال بتایا۔ پولیس نے دونوں کی نشاندہی پر چار مزید موٹرسائیکلیں ڈی بلاک سے برآمد کیں۔ پکڑے گئے دونوں ملزم ہردوئی کے رہنے والے ہیں۔ پولیس نے جب ملزمین کے بارے میں معلومات حاصل کی تو معلوم ہوا کہ کرن سنگھ کچھ ماہ قبل تک ایک کاروباری کے یہاں کام کرتا تھااور کاروباری کے کلکشن کے ایک لاکھ ۷۱ہزار روپئے لے کر غائب ہو گیا تھا۔اس سلسلہ میں ملزم کرن سنگھ کے خلاف بازار کھالہ کوتوالی میں رپورٹ درج تھی۔



دوست کا قتل کرنے والاملزم پولیس کی گرفت میں

لکھنؤ۔4جولائی(فکروخبر/ذرائع)پی جی آئی علاقہ میں دوست کو موت کی نیند سلانے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے وہیں دیگر ساتھیوں کو تفتیش کے بعد تھانہ سے چھوڑ دیا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ۶۲ٓجون کو مہری خورد گاوٓں میں شراب اور مرغے کی پارٹی رکھی گئی تھی جس میں رام سیوک گوشت لایا تھا اس پارٹی میں رام آدھار، راجیش، شرون، سید سمیت کئی ساتھی موجود تھے۔ شراب کا دور چل رہاتھا اسی دوران رام آدھار نے رام سیوک سے گوشت مانگا لیکن اس نے کہا کہ ابھی کچا ہے وقت لگے گا۔ بس یہی بات اسے ناگوار گزری اور دونوں کے درمیان جھگڑا ہو گیا۔ رام آدھار چاقو سے کئی حملے رام سیوک پر کئے جب وہ سنگین طور سے زخمی ہو گیا۔ جس کے بعد ساتھیوں نے خون سے لت پت رام سیوک کو پردھان اسپتال پہنچایا۔ اس درمیان اس نے راستہ میں دم توڑ دیا رام آدھار لاش چھوڑ کر جانے لگا تو ساتھیوں نے کہا کہ لاش کو ایمبولنس سے سرتھوا واقع اس کے گھر پر چھوڑ دیا جائے۔اس معاملہ میں متوفی کے بیٹے کمل نے پی جی آئی تھانہ میں رام آدھار کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ پولیس رام آدھار اور اس کے ساتھیوں کو حراست میں لیکر کئی دنوں سے تفتیش کر رہی تھی۔ جمعہ کو رام آدھار کو جیل بھیج دیا گیا جبکہ اس کے ساتھیوں کو بے قصور بتاکر تھانہ سے ہی چھوڑ دیا گیا۔ 


نوجوان نے لگائی پھانسی 

لکھنؤ۔4جولائی(فکروخبر/ذرائع)کاکوری علاقہ میں رہنے والے ایک نوجوان نے گاوٓں میں ایک باغ میں درخت کے سہارے لٹک کر اپنی جان دے دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان دماغی طور سے بیمار تھا۔ اسی سبب اس نے خود کشی کی ہے۔ ایس او کاکوری رام نریش یادو نے بتایا کہ عابدکھیڑا گاوٓں میں پچیس سالہ رامو راجپوت اپنے کنبہ کے ساتھ رہتا تھا، بتایا جاتا ہے کہ جمعرات کی رات گھر کے سبھی لوگ کھانا کھاکر سو گئے۔ جمعہ کی صبح جب وہ لوگ سوکر اٹھے تو دیکھا کہ رامو اپنے بستر پر نہیں ہے۔ گھر والوں نے اس کو تلاش کرناشروع کیا اسی درمیان گاوٓں کے لوگوں نے رامو کی لاش ایک باغ میں لگے درخت میں رومال کے سہارے لٹکتی ہوئی دیکھی۔ لوگوں نے اس بات کی خبر رامو کے گھر والوں کو دی۔ خبر پاکر موقع پر گھر کے لوگ اور کاکوری پولسی بھی پہنچ گئی۔ پولیس نے تفتیش کے بعد رامو کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ ایس او کاکوری کا کہناہے کہ رامو ذہنی طور پر مریض چل رہا تھا اور اسی کے سبب اس نے خود کشی کر لی۔ 


سونیا نے ڈھاکہ میں فائرنگ کی مذمت کی

نئی دہلی۔4جولائی(فکروخبر/ذرائع)کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں فائرنگ اور لوگوں کو یرغمال بنائے جانے کے واقعہ کی مذمت کی ہے ۔محترمہ گاندھی نے آج کہا ،''ایسے حملے اخلاقی اور انسانی اقدار کے خلاف ہیں۔انہوں نے اس واقعہ میں مارے گئے لوگوں کے رشتہ داروں کے تئیں گہرے دکھ کا اظہار کیا اور ان لوگوں کے خلاف فوراً اجتماعی اور فیصلہ کن کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا،جو ان حملوں کے پیچھے ہیں۔محترمہ گاندھی نے کہا،''اس مشکل وقت میں کانگریس پارٹی بنگلہ دیش کے لوگوں کے ساتھ ہے ۔''


این ایس جی میں شامل ہونے کے لئے چین کو راضی کر ے گا ہندوستان

نئی دہلی۔4جولائی(فکروخبر/ذرائع)ہندوستان کو مکمل اعتماد ہے کہ وہ نیوکلیائی سپلائر گروپ (این ایس جی) میں شامل ہونے کے لئے چین کو راضی کر لے گا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے آج یہاں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا کہ این ایس جی میں ہندوستان کے شامل ہونے کی کوششوں میں روکاوٹیں کھڑی کرنے کے باوجود چین کے ساتھ ہندوستان کی بات چیت جاری رہے گی اور پورا بھروسہ ہے کہ وہ اس گروپ میں شامل ہونے کے لئے چین کو راضی کر لے گا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان ان سوالات کا جواب دے رہے تھے کہ این ایس جی کے معاملے میں چین کے سخت رویہ کو دیکھتے ہوئے کیا ہندوستان اس کے ساتھ دو طرفہ بات چیت جاری رکھنا چاہے گا؟ مسٹر وکاس سوروپ نے کہا کہ چین کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کا عمل کبھی بند نہیں ہوا، تو اسے شروع کرنے یا بحال کرنے کا کوئی سوال ہی نہیں ہے ۔ یہ مختلف سطحوں پر جاری بات چیت کا موضوع رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام اعلی سطح کے دوروں کے دوران دیگر مسائل کے ساتھ اس معاملے پر بھی چین کے ساتھ تبادلہ خیال ہوا تھا اور این ایس جی کے اجلاس سے پہلے سکریٹری خارجہ نے چین کا دورہ کیا تھا۔ اس کے پیش نظر چین کے ساتھ نئے سرے سے بات چیت شروع کرنے کا سوال نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ جاری بات چیت کا یہ ایک موضوع ہے اور جیسا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے حال ہی میں ایک ٹیلی ویژن چینل کے ساتھ انٹرویو میں کہا ہے کہ چین کے ساتھ جاری بات چیت میں یہ مسئلہ رہے گا کیونکہ انہیں امید ہے کہ وہ این ایس جی میں ہندوستان کی شمولیت کی ضرورت کے بارے میں چین کو راضی کرلیں گے ۔ 


کنڈیکٹروں کی عدم موجودگی میں کھڑی رہیں بسیں 

لکھنؤ۔4جولائی(فکروخبر/ذرائع) راجدھانی کے عالم باغ ڈپو میں روز کے مقابلہ میں جمعہ کو کئی کنڈیکٹروں کے ڈیوٹی پر نہ آنے سے بسوں کے پہیے تک نہیں ہلے۔ کئی درجن بستیں ڈرائیوروں کی غیر موجودگی میں بس اسٹیشنوں پر ہی کھڑی رہ گئیں اس سے مسافروں کو کافی دقتوں کا سامناکرنا پڑا۔ گھنٹوں بس کے انتظار میں بیٹھے مسافروں کو جب اس بات کی خبر ملی کہ بس نہیں جائے گی تو انہوں نے مخالفت کا اظہار کیا۔ جمعہ کو عالم باغ ڈپو سے فتح پور اور گونڈہ راستوں پر جانے والی بسیں کنڈیکٹروں کی عدم موجودگی میں بس اسٹیشن پر ہی کھڑی رہ گئیں۔افسران نے بتایا کہ جمعہ کو کئی کنڈیکٹر ڈیوٹی پر نہیں آئے جبکہ بس کے ڈرائیور موجود تھے۔ سبھی راستوں پر بسوں کو چلایا گیا لیکن فتح پور اور گونڈہ شاہراہ پر چلنے والی بسوں کا نظام متاثر رہا۔ بسوں کے نہ چلنے سے جہاں مسافروں کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑا وہیں روڈویز کی آمدنی بھی متاثرہوئی۔


بھتیجی کو یرغمال بناکر چچانے کی عصمت دری

لکھنؤ۔4جولائی(فکروخبر/ذرائع) مال علاقہ میں رشتوں کو داغدار کرنے والا ایک واقعہ سامنے آیا ہے۔ یہاں رہنے والے ایک کسان نے اپنی ہی سگی بھتیجی کو یرغمال بناکر ہوس کا شکار بنایا۔ لڑکی اس دوران حاملہ ہو گئی جمعرات کو کسی طرح لڑکی چچا کی گرفت سے فرارہوکر کچھ رشتہ داروں کے پاس پہنچی اور اپنے ساتھ ہوئے واقعہ کے بارے میں بتایا اس کے بعد معاملہ پولیس تک پہنچا توپولیس نے ملزم کے خلاف رپورٹ درج کرتے ہوئے اس کو گرفتار کر لیا۔ ایس او مال نے بتایا کہ مال کے ایک گاوٓں میں رہنے والی لڑکی کے والدین کی موت ہو چکی ہے۔ لڑکی اپنے چچا کے ساتھ ہی رہتی ہے۔ چچا کی شراب کی عادت کی وجہ سے اس کی بیوی اور بچے بھی اس کو چھوڑ کر چلے گئے۔ اس کے بعد ملزم چچا نے اپنی سگی بھتیجی کو ہی اپنی ہوس کا شکار بنانا شروع کیا۔ یہاں تک کہ ملزم نے لڑکی کو یرغمال بناکر رکھا۔ بیایا جاتا ہے کہ اس درمیان لڑکی حاملہ ہو گئی۔ جمعرات کو لڑکی کسی طرح چچا کی گرفت سے بچ کر بھاگ نکلی اور اپنے کچھ رشتہ داروں کے گھر پہنچی۔ لڑکی نے اپنے رشتہ داروں کو اپنے ساتھ ہوئے واقعہ کے بارے میں بتایا۔ لڑکی کی بات سن کر گھر کے لوگ بھی حیران رہ گئے اس کے بعد وہ لوگ لڑکی کو سیدھے مال تھانہ لیکر پہنچے۔ پولیس نے پہلے لڑکی کی پوری بات سنی اس کے بعد معاملہ کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے پولیس نے لڑکی تحریر پر اس کے چچا کے خلاف عصمت دری کا مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس نے لڑکی کو طبی معائنہ کیلئے بھیج دیا۔ایس او مال نے بتایا کہ ملزم چچا کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ 


کرنٹ کی زد میں آنے سے معمر خاتون کی موت 

لکھنؤ۔4جولائی(فکروخبر/ذرائع)کاکوری علاقہ میں گھر میں صاف صفائی کرتے وقت معمر خاتون کرنٹ کی زد میں آگئی۔ جھلسی ہوئی خاتون کو گھر والے اسپتال لے گئے لیکن اس کی موت ہو چکی تھی۔کاکوری کے بہرو گاوٓں کے رہنے والے میوا لال ساہو کی بیوی وملا ساہو جمعہ کو تقریباً صبح ۶ بجے روزکی طرح گھر میں جھاڑو لگارہی تھی۔ تبھی کمرے میں رکھے کولر میں کرنٹ آرہاتھا لیکن وملا کو اس بات کا ذرا بھی اندازہ نہیں تھا۔ جھاڑو لگاتے وقت کولر کی زد میںآجانے سے وملا جھلس گئی۔ گاوٓں والوں کے مطابق جس وقت وملا کو کرنٹ لگا اس وقت وہ گھرپر تنہا تھی۔ کچھ وقت بعد جب گھر کے دیگر رکن گھر پہنچے تو دیکھاکہ وہ کولر کے پار پڑی تھی۔ جب تک گھر والے اسے اسپتال لیکر جاتے اس کی موت ہوچکی تھی۔ 


خسر نے داماد پر چاقو سے کیا حملہ بیچ بچا ؤکرنے پر بیٹی کی بھی پٹائی کی، ملزم گرفتار 

لکھنؤ۔4جولائی(فکروخبر/ذرائع)کاکوری علاقہ میں ایک شخص کا اپنے داماد سے روپئے کے سلسلہ میں تنازعہ ہو گیا۔ دیکھتے ہی دیکھتے تنازعہ اتنا بڑھ گیا کہ اس نے اپنے داماد پر چاقو سے حملہ کر دیا۔ اس دوران جب بیٹی بیچ بچاوٓ کیلئے دوڑی تو ملزم بیٹی کو بھی پیٹنے لگا۔ شور ہونے پر ملزم موقع سے بھاگ نکلا۔ بعد میں پولیس نے اس کو پکڑ لیا۔ سی او ملیح آباد جاوید خان نے بتایا کہپ بہرو گاوٓں کی رہنے والی پھول متی کی شادی ہردوئی کے رہنے والے ۸۲ سالہ روشن راوت سے ہوئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ چار دن قبل پہلے روشن اپنی بیوی کو ساتھ لیکر اسکے میکے آیا ہوا تھا۔ جمعرات کی رات پھول متی کے باپ ساگر راوت نے داماد سے بیس ہزار روپئے کا مطالبہ کیا۔ داماد نے جب اتنے روپئے نہ ہونے کی بات کہی تو ساگر داماد سے جھگڑا کرنے لگا۔ دیکھتے ہی دیکھتے بات اتنی بڑھ گئی کہ ساگر نے چاقو سے اپنے داماد پر حملہ کر دیا۔ حملہ میں روشن شدید طور پر زخمی ہو گیا۔ روشن کی بیوی پھول متی نے جب یہ منظر دیکھا تو وہ شوہر کو بچانے کیلئے دوڑی۔ اس پر ملزم ساگر نے بیٹی کے ساتھ بھی مار پیٹ کی۔ اس درمیان شور سن کرآس پاس کے لوگ مدد کیلئے جمع ہوئے تو ملزم وہاں سے بھاگ نکلا۔ اطلاع ملتے ہی کاکوری پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے زخمی روشن کو علاج کیلئے اسپتال میں داخل کرایا۔ فی الحال روشن کی حالت خطرہ سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ اس معاملہ میں ابھی تک کسی نے کوئی تحریر درج نہیں کرائی ہے۔ اس کے باوجود بھی کاکوری پولیس نے ملزم راوت کو نقض امن کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ 


سونیا اور راہل نے ڈھاکہ میں ہوئے حملے کی مذمت کی

نئی دہلی۔4جولائی(فکروخبر/ذرائع)کانگریس کی صدر سونیا گاندھی اور کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے ڈھاکہ میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی آج سخت مذمت کی۔محترمہ گاندھی نے آج کہا''ایسے حملے اخلاقی اور انسانی اقدار کے خلاف ہیں۔انہوں نے اس واقعہ میں مارے گئے لوگوں کے رشتہ داروں کے تئیں گہرے دکھ کا اظہار کیا اور ان لوگوں کے خلاف فوراً اجتماعی اور فیصلہ کن کارروائی کا مطالبہ کیا جو ان حملوں کے پیچھے ہیں۔محترمہ گاندھی نے کہا،''ا س مشکل وقت میں کانگریس پارٹی بنگلہ دیش کے لوگوں کے ساتھ ہے ۔''غیر ملکی دورے پر گئے مسٹر راہل گاندھی نے ٹویٹ کرکے کہا،''میں ڈھاکہ میں ہوئے حملے کی سخت مذمت کرتا ہوں اور بنگہ دیش اور وہاں کے لوگوں کے لئے دعاکرتا ہوں۔ہمیں ایک ہوکر مضبوطی کے ساتھ اس تشدد سے لڑنا چاہیے ۔''کانگریس کے میڈیا انچارج رندیپ سرجے والا نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ''ڈھاکہ میں 26،11کی طرح کا ایک دیگر حملہ۔دہشت گرد ایسی بزدلانہ حرکتوں سے انسانی جوش اور ہمت کو ختم نہیں کرسکتے ۔قابل ذکر ہے کہ دہشت گردوں نے ڈھاکہ کے ایک ریستراں پر کل رات حملہ کرکے تقریباً 30شہریوں کو یرغمال بنالیا تھا۔سکیورٹی دستوں نے ان میں سے 13شہریوں کو صحیح سلامت نکال لیا ۔اس کارروائی میں چھ دہشت گرد مارے گئے اور ایک کو پکڑ لیا گیا۔اس حملے میں 20افراد مارے گئے ۔سبھی غیر ملکی شہری تھے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا