English   /   Kannada   /   Nawayathi

فساد کا الزام لگنے پر عام آدمی پارٹی کے ممبر اسمبلی نے کہا : ثبوت ہے تو پھانسی دیدو(مزید اہم ترین خبریں )

share with us

بعد میں اس معاملے میں 3 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا ۔اب ان گرفتار افراد میں سے ایک اہم وجے نے الزام لگایا ہے کہ عام آدمی پارٹی کے دہلی کے مہرولی سے رکن اسمبلی نریش یادو نے اس کی سازش رچی تھی ۔ پنجاب پولیس کی ریمانڈ کے دوران وجے نے الزام لگایا ہے کہ اسی رکن اسمبلی کے کہنے پر اس نے مسلم اکثریتی مالیر کوٹلہ میں کشیدگی پھیلانے کے لیے قرآن کے صفحات پھاڑنے کی سازش رچی تھی ۔ادھر ممبر اسمبلی نریش یادو نے اسے سازش قرار دیا ہے ۔ نریش یادو کے مطابق ان کے ساتھ تمام ہندو، مسلمان اور سکھ ہیں اور اسی سے گھبرا کر یہ سازش رچی گئی ہے ۔ بی جے پی اور اکالی دل اس سازش کے پیچھے ہو سکتے ہیں ۔ میرے خلاف کوئی ثبوت ہو ، تو دیجئے ۔ الزام ثابت ہوں تو پھانسی پر چڑھا دیں ۔


مزید جہیز کی ہراسانی پر سافٹ ویر انجینئرنے خودکشی کرلی

حیدرآباد۔03جولائی(فکروخبر/ذرائع)مزید جہیز کی ہراسانی پر سافٹ ویر انجینئر ہری کیرتن نے شہر حیدرآباد کے صنعت نگر میں واقع اپنے مکان میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی ۔ اس خاتون کا تعلق وشاکھا پٹنم سے ہے جس کی شادی دو ماہ پہلے ویزاگ میں ایک اور سافٹ ویر انجینئر بھانو تیجا سے ہوئی تھی ۔ دونوں حیدرآباد میں کام کرتے تھے اور صنعت نگر میں مقیم تھے ۔ ہری کیرتن کے والدین نے الزام لگایا کہ مزید جہیز کیلئے داماد کی ہراسانی پر ان کی بیٹی نے خودکشی کی ہے ۔ ان کی شکایت پر پولیس نے بھانو کو حراست میں لے لیا ۔


سوامی کے بعد آر کے چودھری نے بھی بی ایس پی چھوڑی

لکھنؤ۔03جولائی(فکروخبر/ذرائع)اترپردیش اسمبلی میں اپوزیشن کے لیڈررہ چکے سوامی پرساد موریہ کے بعد بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے ایک اور جنرل سکریٹری آر کے چودھری نے آج پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا.مسٹر چودھری نے یو این آئی سے کہا کہ بی ایس پی صدر مایاوتی کو اب کیڈر اور زمینی سطح پر کام کرنے والے کارکنوں کے بجائے ٹھیکیدار، مافیا اور رئیل اسٹیٹ کا کام کرنے والوں کی ضرورت ہے . محترمہ مایاوتی کی وجہ سے پارٹی کے بانی کانشی رام کا سماجی تبدیلی کا نعرہ نامکمل رہ گیا.انہوں نے کہا کہ بی ایس پی سیاسی جماعت کی بجائے ریئل اسٹیٹ کمپنی بن کر رہ گئی ہے . انہوں نے محترمہ مایاوتی کے کام کرنے کے طریقے پر بھی سوال کھڑے کئے اور کہا "دیکھتے جائیے ابھی مزید لوگ ان سے الگ ہوں گے ." سابق وزیر مسٹر چودھری نے بتایا کہ آئندہ 11 جولائی کو انہوں نے اپنے حامیوں کی میٹنگ طلب کی ہے اس میں وہ فیصلہ کریں گے کہ ان کا اگلا سیاسی قدم کیا ہو لیکن اتنا طے ہے کہ وہ کسی پارٹی میں شامل ہونے نہیں جا رہے ہیں. ان کا کہنا تھا کہ محترمہ مایاوتی خوشامد پسند وں کے کہنے پر فیصلے کررہی ہیں. مشنری کارکن کنارے لگائے جا رہے ہیں.واضح رہے کہ مسٹر چودھری بی ایس پی کے بانی کانشی رام کے چہیتوں میں سے ایک ہیں. محترمہ مایاوتی نے اسمبلی کے سابق اسپیکر مرحوم برکھو رام ورما کے ساتھ مسٹر چودھری کو ایک بار پارٹی سے نکال دیا تھا. حالانکہ اس کے بعد پہلے مسٹر ورما کو اور بعد میں مسٹر چودھری کو پارٹی میں واپس لے لیا تھا.مسٹر چودھری سے پہلے گذشتہ 22 جون کو سوامی پرساد موریہ نے محترمہ مایاوتی پر اسمبلی انتخابات میں ٹکٹ فروخت کرنے کا سنگین الزام لگاتے ہوئے بی ایس پی چھوڑ دی تھی. مایاوتی نے بھی فوری طور پر جوابی حملہ کرتے ہوئے ان پر کنبہ پروری کو فروغ دینے کا الزام لگا دیا تھا۔


مودی اپنے وزراء کے کام کاج کا جائزہ لیں گے 

نئی دہلی۔03جولائی(فکروخبر/ذرائع)کابینہ میں جلد ہی تبدیلی ہونے کی قیاس آرائیوں کے درمیان وزیر اعظم نریندر مودی آج کابینہ کی میٹنگ میں وزراء کے کام کاج کا جائزہ لیں گے ۔ مسٹر نریندر مودی چار جولائی کو افریقی ممالک کے دورے پر جانے والے ہیں اور ایسی قیاس آرائی ہے کہ اس سے پہلے وہ کابینہ میں ردوبدل کریں گے ۔ کابینہ کی میٹنگ آج شام چار بجے پارلیمنٹ ہاؤس کی لائبریری میں ہوگی۔ذرائع کے مطابق میٹنگ میں وزراء اپنے کام کاج کا حساب وکتاب پیش کریں گے ۔ اگرچہ وزیر اعظم اس طرح کی میٹنگ ہر ماہ کے آخر میں کرتے ہیں لیکن کابینہ میں توسیع اور ممکنہ رد و بدل کے پیش نظر اس کابینہ میٹنگ کو بہت اہم خیال کیا جا رہا ہے ۔ کابینہ میں ردوبدل کا زیادہ امکان اس وجہ سے بھی ہے کہ 18 جولائی کو پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس شروع ہونے والا ہے ۔ مسٹر مودی نے کل رات بھارتیہ جنتا پار (بی جے پی) کے صدر امت شاہ سے اس معاملے پر بات چیت کی تھی ذرائع کے مطابق کابینہ کی توسیع میں اتر پردیش اور اتراکھنڈ کو ترجیح دیئے جانے کا امکان ہے ، جہاں چند ماہ بعد اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔آسام سے بھی کابینہ میں مسٹر سروانند سونووال کے مقام پر کوئی نیا چہرہ لایا جائے گا، جنہیں ریاست میں وزیر اعلی بنایا گیا ہے ۔ کچھ وزراء کو حکومت سے ہٹا کر تنظیم میں لائے جانے کی قیاس آراءي ہے ۔ بہار سے بنائے گئے چند وزراء کو ہٹایا جا سکتا ہے ۔ حکومت کے اہم وزراء کے محکموں میں بھی ردوبدل کیا جا سکتا ہے ۔ 


شیوراج کابینہ کی توسیع

بھوپال۔03جولائی(فکروخبر/ذرائع)مدھیہ پردیش کے وزیراعلی شوراج سنگھ چوہان کی تیسری پاری کی طویل مدت سے زیر التوا کابینہ کی توسیع آج ہونے والی ہے ۔سرکاری ذرائع کے مطابق کابینہ میں شامل کئے جانے والے وزرا کے حلف لینے کا پروگرام آج شام پانچ بجے یہاں راج بھون میں منعقد ہوگا۔نئی کابینہ میں آٹھ سے 10 نئے چہروں کے شامل ہونے کا امکان ہے ۔کچھ وزرا کی چھٹی ہونے اور کچھ وزرا کے محکمے میں ردو بدل ہونے کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔اعلی عہدے داران کے مطابق کابینہ کی توسیع کی تیاریوں کے لئے آج صبح پرنسیپل سکریٹری اینٹنی ڈیسا راج بھون پہنچے ۔کابینہ میں شامل کئے جانے والے نئے چہروں کو لے کر وزیر اعلی مسٹر چوہان سمیت پارٹی کے ریاستی انچارج ونے سہستربدھے اور دیگر اعلی رہنماؤں کے درمیان غور وفکر کی کارروائی بھی جاری ہے ۔وہیں راج بھون میں حلف لینے کے پروگرام کی تیاریاں تقریباً آخری دور میں ہیں۔


ساتویں پے کمیشن کی سفارشات کے خلاف ملازمین کی ہڑتال کو کانگریس کی حمایت:ماکن

نئی دہلی۔03جولائی(فکروخبر/ذرائع)مرکزی حکومت کی طرف سے سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں نظرثانی کے لئے کل ساتویں پے کمیشن کے اعلان کے بعدآئندہ گیارہ جولائی کو ملازمین کی طرف سے ہڑتال کئے جانے کے اعلان کی کانگریس نے مکمل حمایت کرنے کافیصلہ کیا ہے ۔کانگریس کی دہلی اکائی کے صدر اجے ماکن نے آج یہاں ایک پریس کانفرنس میں ویج بورڈ کی سفارشات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی تاریخ میں یہ آج تک کا سب سے مایوس کن ویج بورڈ کی سفارشات ہے ، جس میں تنخواہوں میں انتہائی کم اضافہ کیاگیا ہے ۔انہوں نے الزام لگایا کہ یہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی یہ تاریخ رہی ہے کہ اس نے سرکاری ملازمین کو ہمیشہ نظر انداز کیا ہے اور پرائیویٹ سیکٹر کو فائدہ پہنچانے کے لئے اس نے سرکاری ملازمین کا گلادبادیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ پہلا ایسا پے کمیشن ہے جس میں ڈی اے کو بیسک میں مرج نہیں کیا گیا ہے ۔ کیونکہ ڈی اے جب 100 فیصد ہوجاتا ہے ، اسے پے کمیشن کی سفارشات کے نفاذ کے وقت اسے ڈی اے میں مرج کردیا جاتا ہے لیکن 7ویں پے کمیشن کی سفارشات میں ایسا نہیں کیا گیا، جس سے سرکاری ملازمین کا نقصان ہوا ہے ۔مسٹر ماکن نے کہا کہ بی جے پی کی حکومت نے ایسا ناقص پے کمیشن کی سفارشات کا اعلان کیا ہے ، جس سے 47 لاکھ سرکاری ملازمین اور 53 لاکھ پنشن یافتگان کو خاصا نقصان ہورہا ہے اور وہ خود کو ٹھگا ہوا محسوس کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کانگریس کے دور اقتدار میں پیش کردہ چھٹے پے کمیشن کی سفارشات میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 40 فیصد کا اضافہ کیا گیا تھا۔ لیکن کل اعلان کردہ سفارشات میں محض 27ء14فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے ۔مسٹر ماکن نے کہا کہ اس پے کمیشن میں ایسی پالیسی بنائی گئی ہے ۔ جس سے کہ بیوروکریسوں کی تعداد کم کی جاسکے ۔ اس کے علاوہ اس میں بالواسطہ طور پر ملازمین پر رضاکارانہ طور پر ریٹائرمنٹ (وی آر ایس) لینے کا بھی دباؤ ڈالا گیا ہے تاکہ ان کی تعداد کو کم کیا جاسکے ۔انہوں نے الزام لگایا کہ 7ویں پے کمیشن میں ملازمین کے مفادات والی سفارشات کو نظرانداز کیا گیا جبکہ ان کو نقصان پہنچانے والی سفارشات کو مان لیا گیا ۔


گرودوارے میں کھانا کھانے سے 15بیمار،ایک کی حالت نازک

شیو پور۔03جولائی(فکروخبر/ذرائع)مدھیہ پردیش کے ضلع شیو پور کے جانپورہ گرودوارے میں پرساد کھانے کے بعد 15لوگ بیمار ہوگئے ۔ان میں سے ایک کو نازک حالت میں گوالیار ریفر کیا گیا ہے ۔سرکاری ذرائع کے مطابق کل شام میاپور گاؤں سے بیل گاڑیوں میں بیٹھ کر لوہ پیٹو کا کنبہ گرودوارے کے سامنے سے گزر رہا تھا۔اسی وقت وہاں گرودوارے میں انہیں کھانے کے لئے بٹھا لیا گیا۔بعد میں راستے میں ان سب کی حالت خراب ہوگئی۔ان کو نازک حالت میں ضلع اسپتال میں لالیا گیا۔اس میں پانچ خواتین اور تین بچے بھی ہیں۔ایک کو نازک حالت میں گوالیار ریفر کیا گیا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ بادی النظر کی تفتیش میں یہ گرودوارا کمیٹی کی لاپر واہی دکھائی دے رہی ہے جنہوں نے بچا ہوا باسی کھانا اس لوگوں کو کھلادیا۔


میرٹھ میں طلبہ رہنما کا گولی مارکر قتل

میرٹھ۔03جولائی(فکروخبر/ذرائع)اترپردیش میں میرٹھ کے تیج گڑھی علاقے میں معمولی تنازعہ کے دوران ایک طلبہ رہنما کو گولی مارکر قتل کردیا گیا۔سینئر پولس سپرنٹنڈنٹ جے رویندر گوڑ نے آج یہاں بتایا کہ بجنور کے دھنورا منڈی کے رہنے والے پرشانت چودھری عرف روبن یہاں چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی سے صحافت کی تعلیم حاصل کر رہاتھا۔کل رات وہ تیج گڑھی میں واقع ایک ہوٹل میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ کھانا کھانے گیا تھا۔کھانے کے دوران انہوں نے شراب پی اور نشہ کی حالت میں ان میں آپس میں جھگڑا ہوگیا اور ہوٹل سے باہر نکلتے ہی سیڑھی کے نزدیک ان میں سے کسی نے پرشانت کی آنکھ میں گولی مار دی اور کارلے کر فرار ہوگئے ۔طالب علم کو اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔پولس نے ہوٹل میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کو قبضے میں لے لیا ہے ۔پولس کی ابتدائی تفتیش میں سامنے آیا ہے کہ پرشانت اور اس کے ساتھی ٹیمپو سے جبری وصولی کررہے تھے ۔کوئی دوسرا گروہ بھی اسی کام میں لگا تھا اور پرشانت سے ان کا ٹکراو ہورہا تھا۔پولس کا خیال ہے کہ ممکنہ طور پر اسی تنازعہ کی وجہ سے واردات کو انجام دیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ قاتلوں کی گرفتاری کے لئے پولس کی دو ٹیمیں تشکیل دئی گئی ہیں جو مسلسل چھاپے مار رہی ہیں۔قاتل جلد ہی پوس کی گرفت میں ہوں گے ۔


شوہرنے بیوی اور اس کے عاشق کو گولی ماری

بھرت پور۔03جولائی(فکروخبر/ذرائع)راجستھان میں ضلع بھرت پور کے اٹل بندھ تھانہ علاقے کے ہیراداس میں واقع وجے نگر کالونی میں معاشقہ کے سلسلے میں آج ایک شوہر نے اپنی بیوی اور اس کے عاشق کو گولی مار دی۔پولس کے ذرائع کے مطابق معاشقہ کی وجہ سے غصے میں آئے مکیش نے اپنی بیوی اوراس کے عاشق پرکاش کو گولی مار کر شدید طور پر زخمی کردیاجس کے بعد دونوں کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا لیکن دونوں کی حالت دیکھتے ہی انہیں جے پور یفر کردیا گیا ہے ۔پولس نے ملزم مکیش کو حراست میں لے لیا اور معاملے کی تفتیش کررہی ہے ۔


اتر پردیش میں شدید بارش کا امکان 

لکھنؤ۔03جولائی(فکروخبر/ذرائع) زیر زمین پانی کی سطح میں مسلسل کمی کے درمیان پینے کے پانی کی زبردست قلت کا سامنا کر نے والے اتر پردیش میں اچھے مانسون کی پیشن گوئی نے بندیل کھنڈ سمیت پوری ریاست میں کسانوں کے چہروں ہر بھلے ہی مسکراہٹ آگئی ہو مگر ریاست میں بارش کے پانی کو محفوظ رکھنے کے تمام طریقوں کے باوجود اس سال بھی انمول قدرتی املاک کا بڑا حصہ دریاؤں اور نالوں کے ذریعے سمندر میں چلے جانے کا امکان ہے ۔ زیر زمین پانی کے محکمہ کی سروے رپورٹ کے مطابق ریاست کے بیشتر اضلاع بالخصوص مغربی اتر پردیش میں پانی کی سطح تیزی سے نیچے گر رہی ہے ۔ میرٹھ میں سب سے زیادہ 91 سینٹی میٹر. سالانہ پانی کی سطح میں کمی درج کی جا رہی ہے ۔ اس معاملے میں غازی آباد دوسرے اور گوتم بدھ نگر تیسرے مقام پر ہے ۔ادھر، محکمہ موسمیات نے ریاست میں اچھے مانسون کی پیشن گوئی کی ہے ۔لکھنؤ میں واقع موسم کے علاقائی مرکز کے ڈائریکٹر جے پی گپتا کے مطابق ریاست میں اس سال 106 سے 110 فیصد بارش ہونے کا اندازہ ہے ۔مسٹر گپتا نے بتایا کہ جون کے دوسرے پکھواڑے میں جنوب مغربی مانسون تقریباً طے وقت پر آیا ہے ۔ مشرقی اتر پردیش میں اچھی بارش ہو رہی ہے اور جولائی کے پہلے ہفتے میں تقریباً پوری ریاست میں زوردار بارش کے آثار ہیں۔ ریاست کی اکھلیش یادو حکومت نے زیر زمین پانی کی کمی کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے حال ہی میں خشک سالی سے متاثر بندیل کھنڈ میں تالاب کی کھدائی کی وسیع مہم چلائی ہے جبکہ کئی دیگر رضاکار تنظیموں نے حکومت کے اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے ضلع کی سطح پر اس مہم کو رفتار دینے کا نیک کام کیا ہے ۔


گردوارے میں گونجی اذان اور ہندو۔مسلم نے ایک ساتھ کیا افطار

لکھنو۔03جولائی(فکروخبر/ذرائع)بھارت کو الگ الگ روایات اور مذاہب سے منسلک ملک کہا جاتا ہے، اسی ملک میں گنگا جمنی تہذیب کی ایک ایسی میراث رہی ہے، جس نے صدیوں سے ملک کے لوگوں کو ایک دوسرے سے جوڑ رکھا ہے. اسی لنک کو آگے بڑھتے ہوئے لکھنؤ نے بھی ایک مثال پیش کی ہے.یحیحی گنج گردوارے میں جب سکھ معاشرے کے گردوارے میں اذان کی صدائیں گونجی اور پوری شدت سے مسلم معاشرے کے لوگوں نے نماز پڑھی تو وہاں موجود لوگ اس لمحے ہو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے آپ کی نظروں میں قید کرنا چاہتے تھے. ایسا ہو بھی کیوں نہ لکھنؤ تاریخ میں پہلی بار کسی گردوارے میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا تھا.روزا افطار پارٹی میں مہنت دیویا گری، شیعہ مذہب گرو مولانا کلب صادق، مہنت ی رستر گری اور اس گردوارے کے سربراہ سیوادار ڈاکٹر گرمیت سنگھ موجود تھے. اس موقع پر بڑی تادات میں سکھ سماج کے لوگوں کے ساتھ ہندو سماج کے لوگ بھی گردوارے میں موجود رہے.اس پروگرام میں لکھنو کی ایک تنظیم شولڈر ٹو شولڈر جس نے پچھلے سال شیعہ و سنی مسلمانوں کی نماز مشترکہ کرائی تھی ،اس نے مدد کی اور تنظیم کے رضاکاروں نے ایسے پروگراموں پر زور دیا تاکہ سماج میں ہم آہنگی پھیل سکے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا