English   /   Kannada   /   Nawayathi

آئی ایس کے مشتبہ افراد کوہم دیں گے قانونی مدد، ہماری پارٹی دہشت گردی کی حمایت نہیں کرتی: اویسی(مزید اہم ترین خبریں )

share with us

اویسی نے یہاں مکہ مسجد میں رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کل یہ لڑکے اگر مجرم نہیں پائے گئے تو انہیں ان کی زندگی کون لوٹائے گا؟ ہم دہشت گردی کی حمایت نہیں کرتے۔ اگر کوئی ہندوستان پر حملہ کرتا ہے تو ہم سامنے کھڑے ہوں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کیا این آئی اے یہ تحریری طور پر دے سکتا ہے کہ وہ مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے والے افسران کو معطل کرے گا اگر نوجوان مجرم نہیں پائے گئے۔


بے قابو ٹرک کی زد میں آکر تین افراد ہلاک

جے پور۔02جولائی (فکروخبر/ذرائع )راجستھان میں ضلع جھالاواڑ کے خان پور علاقے میں آج ایک بے قابو ٹرک کے نیچے دبنے سے باپ بیٹے سمیت تین افراد کی موت ہوگئی۔پولس کے ذرائع کے مطابق یہ حادثہ بگھیر گھاٹی میں پیش آیا جہاں مال سے لداایک بے قابو ٹرک پلٹ گیا اور اسی دوران وہاں سے بائک پر گزرنے والے تین افراد اس کی زد میں آگئے ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولس نے موقع پر پہنچ کر جے سی بی مشین کی مدد سے ٹرک کے نیچے دبے تینوں لوگوں کو نکلوایا ۔ان تینوں کا جھالاواڑا کے ضلع اسپتال میں پوسٹ مارٹم کیا جارہا ہے ۔پولس نے معاملہ درج کرلیا ہے ۔


ندی کے تیز بہاؤ میں ایک شخص بہہ گیا،جھاڑیوں سے لاش برآمد

ویدیشا۔02جولائی (فکروخبر/ذرائع )مدھیہ پردیش کے ضلع ویدیشاکے مرواس تھانہ کے تحت سوجنا گاؤں کے نزدیک دوناور ندی پر موٹر سائکل سمیت بہنے والے ایک شخص کی لاش وہیں نزدیک ہی جھاڑیوں میں ملی ہے ۔پولس کے ذرائع کے مطابق رمپورا جاگیر گمان سنگھ(35)پیشہ سے کسان تھا ۔اس نے سگڑا گاؤں میں اپنے ٹریکٹر کا کرایا لینے کے لئے وہ پیر کو اپنے ساتھی اودے سنگھ راج پوت کے ساتھ سگڑا گیا تھا۔وہاں سے واپس لوٹنے کے دوران تیز بارش کے چلتے دونوں ایک جاننے والے کے یہاں رک گئے ۔کھانا کھانے کے بعد گمان جانے کی ضد کرنے لگا۔لوگوں نے روکا ،لیکن وہ نہیں مانا۔تیز بارش کے درمیان وہ موٹر سائکل سے ندی پار کررہا تھا اسی دوران تیز بہاؤ میں وہ موٹر سائکل سمیت گر گیا۔اگلے دن صبح اس کی تلاش کی گئی تو اس کی موٹر سائکل ندی کے نزدیک ملی ۔اس کے بعد اس کے گھر والوں نے پولس کے ساتھ اس کی تلاش کی تو اس کی لاش کچھ دور جھاڑیوں میں ملی۔پولس نے لاش برآمد کرکے معاملے کی جانچ شروع کردی ہے ۔


مظفرپور میں 50 ہزار روپے کا انعامی نکسل گرفتار

مظفرپور۔02جولائی (فکروخبر/ذرائع )بہار میں اس ضلع کے دہشت گردی سے پارو تھانہ علاقے سے پولیس نے کل دیر رات 50 ہزار روپے کا انعامی نکسلی امین سہنی کو اے کے 47 کے ساتھ گرفتار کرلیا۔ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ (نکسلی مہم) رانا برجیش نے آج یہاں بتایا کہ اطلاع کی بنیاد پر دیارا علاقے کے ایک ٹھکانے پر گھیرا بندی کرکے ممنوعہ تنظیم ہندوستانی مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی۔ ایم) کا شدت پسند انتہا پسند ہستی کو گرفتار کرلیاگیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے سر پر 50 ہزار روپے کے انعام کا اعلان تھا۔مسٹر برجیش نے بتایا کہ ماؤنوازوں کے پاس سے ایک اے کے 47رائفل برآمد ہوئی ہے ۔ گرفتار ماؤنواز ضلع سارن کے مکیر تھانہ علاقے کے باری چک گاؤں کا باشندہ ہے ۔ پولیس اس سے پوچھ تاچھ کر رہی ہے ۔خیال رہے کہ پولیس نے دو ماہ قبل اسی دیارا علاقے سے امین سہنی کا بھائی خونخوار ماؤ نواز انل سہنی کو گرفتار کرکے چار رائفل دو کوکر بم اور بڑی تعداد میں دھماکہ خیز مادہ برآمد کیاتھا۔


کار درخت سے ٹکرائی ،خاتون سمیت بچے کی موت

جے پور۔02جولائی (فکروخبر/ذرائع )راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے آمیر علاقے میں آج صبح کھورامینا گاؤں کے نزدیک ایک کار کے درخت سے ٹکرانے کے واقعہ میں ایک خاتون اور ایک بچے کی موت ہوگئی اور چار دیگر افراد زخمی ہوگئے ۔پولس کے ذرائع کے مطابق یہ حادثہ دہلی قومی شاہراہ پر کھورامینا گاؤں کے نزدیک ہوا اور اس کی وجہ ڈرائیور کو نیند آنا بتایا جارہا ہے ۔اس حادثے میں ایک خاتون اور بچے کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور چار دیگرزخمی کو سوائی مان سنگھ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔دونوں کی لاشیں مردہ گھر میں رکھی گئی ہیں۔یہ سبھی لوگ اترپردیش کے ضلع غازی آباد سے شادی کی ایک تقریب میں شامل ہونے کے بعد جے پور لوٹ رہے تھے ۔پولس نے معاملہ درج کرلیا ہے ۔


اترپردیش کے وزیر اعلی اکھیلیش یادو کے آبائی ضلع اٹاوہ میں تحفظ حیوانا ت مرکز قائم ہوگا

اٹاوہ۔02جولائی (فکروخبر/ذرائع )اتر پردیش کے وزیر اعلی اکھیلیش یادو کے آبائی ضلع اٹاوہ میں ریاست کا پہلا تحفظ حیوانات مرکز (ریسکیو سینٹر)اٹاوہ سفاری پارک میں جلد ہی بنایا جائے گا۔سفاری پارک کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر انل پٹیل نے آج یہاں بتایا کہ سفاری پارک میں ریسکیو سینٹر کی تعمیر کا کام دو ماہ میں شروع کر دیا جے گا۔انہوں نے بتایا کہ ریاست میں فی الحال کسی دیگر مقام پرحیوانات کے تحفظ کے لئے مرکز نہیں ہے ۔کیٹم میں بھالو کے لئے تحفظ مرکز بنایا گیا ہے لیکن دیگر جانوروں کے لئے وہاں بھی کوئی سہولت نہیں ہے ۔مسٹر پٹیل نے بتایا کہ اٹاوہ میں بننے والے تحٖفظ مرکز میں حادثوں میں زخمی دیگر جانوروں کا علاج بھی کرایا جائے گا اور انہیں پوری طرح صحت مند رکھنے کے بعد ہی جنگلاتی علاقے میں چھوڑا جائے گا۔


ہم جنس پرستی سے متعلق نئی عرضی چیف جسٹس کے سپرد

نئی دہلی۔02جولائی (فکروخبر/ذرائع )سپریم کورٹ نے ہم جنس پرستی کو جرم کے زمرے سے ہٹانے سے متعلق ایک نئی عرضی کو چیف جسٹس کے پاس آج بھیج دیا۔عدالت نے رقاص ایس. ایس جوھر، صحافی سنیل مہرہ، ریتو ڈالمیا، ہوٹل تاجر امن ناتھ اور تاجر عائشہ کپور کی درخواست چیف جسٹس ٹی ایس ٹھاکر کے پاس بھیج دی جو اس بات پر فیصلہ کریں گے کہ اس کی سماعت آئینی بینچ کے سامنے زیر غور ترمیمی درخواست کے ساتھ کی جائے یا نہیں۔غور طلب ہے کہ اپنے حقوق کے خلاف جنگ کو مزید تیز کرتے ہوئے ہم جنس پرست کمیونٹی (LGBT ) کے لوگوں نے ایک بار پھر جنسی تعلقات میں ترجیح کے سلسلے میں سپریم کورٹ کا رخ کیا ہے اور جینے کے حق کے نام پر آئی پی سی کی دفعہ 377 کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ اس سلسلے میں دو بار داخل گئی پٹیشن پر سماعت سے انکار کرنے کے بعد سپریم کورٹ نے اس سال دو فروری کو اسے پانچ ججوں کی بینچ کے پاس بھیج دیا تھا۔ کورٹ نے اسے اہم آئین مسئلہ بھی قرار دیا تھا۔


استنبول ہوائی اڈے پر حملے میں کوئی ہندوستانی ہلاک نہیں: وزارت خارجہ

نئی دہلی۔02جولائی (فکروخبر/ذرائع ) وزارت خارجہ نے آج کہا کہ ترکی کے استنبول شہر کے اتا ترک ہوائی اڈے پر کل دیر رات ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں کسی ہندوستانی شہری کے ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ہے ۔سرکاری ذرائع نے یہاں بتایا کہ استنبول میں تین خود کش بم دھماکے ہوئے جس میں کل 36 لوگوں کی موت ہو گئی اور 145 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ سفارت خانہ اور اقتصادی قونصل نے ہندوستانیوں کی مدد کے لئے ہنگامی نمبر جاری کیا ہے ۔ ہندوستانی قونصل خانے استنبول میں ترکی حکام اور وزارت صحت کے رابطے میں ہے ۔ذرائع کے مطابق، ''ترکی سے دہلی اور ممبئی کے لئے پروازیں کل رات وقت پر روانہ ہوئی۔ تمام اڑانیں استنبول سے شام آٹھ بجے روانہ ہوئیں۔''ہوائی اڈے پر آپریشن شروع ہو گیا ہے ، لیکن اڑان میں تاخیر ہونے کا اندیشہ ہے ۔


سونیا گاندھی کا استنبول حملے پر افسوس کا اظہار

نئی دہلی۔02جولائی (فکروخبر/ذرائع ) کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے ترکی کے استنبول شہر میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے آج متاثرہ خاندانوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ انتہائی قابل مذمت اور خوفناک سانحہ ہے ۔محترمہ گاندھی نے یہاں جاری ایک تعزیتی پیغام میں کہا '' میں متاثرہ خاندانوں کے تئیں اپنی تعزیت کا اظہار کرتی ہوں۔ اس واقعہ میں جو لوگ زخمی ہوئے ہیں ان کی جلد صحت مند ہونے کی آرزو کرتی ہوں''۔انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی قابل مذمت اور دل کو ٹکڑے ٹکڑے کردینے والا واقعہ ہے ۔ یہ حملہ مسلسل دہشت گردی اور انتہا پسندی کا سامنا کرنے والے ترکی کے لوگوں کے لئے انتہائی تکلیف دہ ہے ۔ انہوں نے اسے غیر انسانی اور بزدلانہ حملہ بتایا اور کہا کہ اس طرح کے واقعات اس برائی کے خلاف انسانی عہد کو متاثر نہیں کریں گے ۔واضح رہے کہ ترکی میں استنبول شہر کے اتا ترک ہوائی اڈے پر کل رات ہونے والے تین خود کش بم دھماکوں میں 36 افراد ہلاک اور 145 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔


ساتویں تنخواہ کمیشن کی سفارشات منظور

نئی دہلی۔02جولائی (فکروخبر/ذرائع )حکومت نے ساتویں تنخواہ کمیشن کی سفارشات کو منظوری دے دی ہے ۔ اس سے ایک کروڑ سے زائد مرکزی ملازمین اور پنشن یافتگان کو فائدہ ہو گا۔وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں آج یہاں ہونے والی مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں اسے منظوری دی گئی۔ سرکاری ذرائع نے تنخواہ کمیشن کی سفارشات قبول کئے جانے کی تصدیق کی۔ساتویں تنخواہ کمیشن نے تنخواہ اور مراعات میں اوسطا 23.5 فیصد کے اضافے کی سفارش کی ہے ۔ یہ اب تک کسی بھی تنخواہ کمیشن کی طرف سے سب سے کم اضافہ کی سفارش ہے ۔ کمیشن نے ابتدائی سطح پر کم از کم تنخواہ 18 ہزار روپے کرنے اور کابینی سکریٹریوں کی تنخواہ موجودہ 90 ہزار روپے سے بڑھا کر ڈھائی لاکھ روپے کرنے کی سفارش کی ہے ۔تنخواہ کمیشن کی سفارشات نافذ ہونے سے تقریبا 50 لاکھ مرکزی ملازمین اور 58 لاکھ پنشن یافتگان کو فائدہ ہو گا۔


مانسون اجلاس 18 جولائی سے 12 اگست تک، جی ایس ٹی بل پہلے ہفتے میں پاس ہونے کی توقع

نئی دہلی۔02جولائی (فکروخبر/ذرائع )پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس 18 جولائی سے 12 اگست تک ہوگا جس میں اشیا اور سروس ٹیکس (جی ایس ٹی) بل منظور کرائے جانے کا امکان ہے ۔کابینہ کی پارلیمانی امور کی کمیٹی کی آج یہاں ہونے والی میٹنگ میں مانسون اجلاس کی تاریخوں کو منظوری دی گئی۔سرکاری ذرائع کے مطابق مانسون اجلاس پیر 18 جولائی کو شروع ہو جائے گا اور جمعہ 12 اگست تک چلے گا۔ راجیہ سبھا کی دو سالہ انتخابات کے بعد ہونے والے اس پارلیمانی اجلاس میں شدت سے پاس ہونے کے منتظر جی ایس ٹی بل پیش کئے جانے کا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق مان سون اجلاس کے پہلے ہفتے میں ہی جی ایس ٹی بل کو راجیہ سبھا میں پیش کیا جا سکتا ہے ۔ آئینی ترمیم بل ہونے کے ناطے جی ایس ٹی بل کو 245 رکنی راجیہ سبھا میں منظور کرانے کیلئے 164 ارکان کی ضرورت ہو گی۔ بایاں محاذ، ترنمول کانگریس، بیجو جنتا دل اور کچھ دیگر جماعتوں کے تعاون سے جی ایس ٹی کی منظوری کا امکان غالب ہو گیاہے ۔پارلیمانی امور کے وزیر ایم وینکیا نایئڈ ونے نامہ نگاروں سے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ جی ایس ٹی بل کو مانسون سیشن میں منظور کرایا جائے ۔ اس کیلئے حکومت تمام جماعتوں سے بات کرے گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا