English   /   Kannada   /   Nawayathi

برما میں مذہبی منافرت میں اضافہ، مسجد کے کئی حصے شہید (مزید اہم ترین خبریں)

share with us

پولیس نے مزید بتایا کہ اس کارروائی میں بدھ راہبوں نے بھی حصہ لیا۔ اس واقعے کے بعد علاقے کے 70 سے زائد مسلمانوں کو رات تھانے میں گزارنا پڑی۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق تقریبا نصف صدی تک فوج کے زیر انتظام رہنے والے میانمار میں مذہبی منافرت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ 2013 سے اب تک سینکڑوں مسلمانوں کو مذہبی تنازعات کی بھینٹ چڑھایا جا چکا ہے۔ پولیس ترجمان زاکھن اونگ کا کہنا ہے کہ اب معاملات مکمل طور پر قابو میں ہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق آن سانگ سوچی کی حکومت کو ملک میں مذہبی منافرت کو روکنے اور انسانی حقوق کے تحفظ میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ قبل ازیں پیر کو آن سان سوچی نے اقوام متحدہ کو بتایا ہے کہ حکومت میانمار میں موجود مسلمانوں کیلئے روہنگیا کا لفظ استعمال نہیں کر ے گی کیونکہ یہ لفظ اشتعال کا باعث بنتا ہے۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ میانمار کے مسلمانوں کو روہنگیا کے بجائے میانمار کی مسلم برادری سے پکاریں۔


شراب اور منشیات نہ صرف ہندستان بلکہ پوری دنیا میں تباہی کا سبب:پرنب مکھرجی

نئی دہلی27جون(فکروخبر/ذرائع)(یو این آئی) صدر پرنب مکھرجی نے دہشت گردی، اسمگلنگ اور منشیات کا گٹھ جوڑ ختم کرنے پر زور دیتے ہوئے آج کہا کہ معاشرے میں خوشحالی کے لیے ان سے نجات حاصل کرنا انتہائی ضروری ہے. مسٹر مکھرجی نے یہاں وگیان بھون میں "بین الاقوامی نشہ مخالف دن" کے موقع پر شراب اور منشیات کی روک تھام کے میدان میں شاندار خدمات ادا کرنے کے لئے قومی ایوارڈ پیش کرتے ہوئے کہا کہ بعض تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ ان جرائم کے درمیان گٹھ جوڑہے. یہ تینوں برائیاں عالمی برادری کے لئے چیلنج بن چکی ہیں اور معاشرے کو ان برائیوں سے بچانے کے لئے اس گٹھ جوڑ کو ختم کرنا لازمی ہے۔انہوں نے کہا کہ شراب اور منشیات جیسی برائیوں کی وجہ سے پوری دنیا کی سماجی زندگی متاثر ہو رہی ہے. ان برائیوں سے نمٹنے میں سماجی انصاف اور امپاورمنٹ وزارت کے کاموں کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شراب اور منشیات کے غلط استعمال کو روکنے کے لئے سماجی اور رضاکار تنظیموں کو حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔اپنے خطاب میں صدر نے کہا کہ ایوارڈ حاصل کرنے والے افراد کو اسی صورت حال سے مطمئن نہیں رہنا چاہئے بلکہ ان دو سنگین خطرات کے خاتمے کی سمت میں کوشش جاری رکھنے چاہئے. صدر نے کہا کہ یہ دو برائیاں نہ صرف ہمارے ملک میں بلکہ ساری دنیا میں تباہی کا باعث بنی ہوئی ہے. صدر نے یہ بھی کہا کہ متعدد جائزوں سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ دہشت گردی، اسمگلنگ اور منشیات سرگرمیاں ایک دوسرے سے متعلق ہے جب تک ان تعلقات کو توڑا نہیں جاتا ان تینوں سے نمٹنا بہت مشکل ہوگا


کیرانہ میں کوئی نقل مکانی نہیں ہوئی / رپوٹ

لکھنو:27جون(فکروخبر/ذرائع)سماج وادی پارٹی کی طرف سے کیرانہ نقل مکانی معاملہ کی تحقیقات کے لیے قائم کی گئی سنتوں کی پانچ رکنی ٹیم نے آج وزیر اعلی اکھلیش یادو کو اپنی رپورٹ سونپ دی۔رپورٹ میں اس واقعہ کو فرقہ وارانہ ہم آہنگی بگاڑنے کی خطرناک سازش قرار دیا گیا ہے۔آچاریہ پرمود نے کہاکہ ہم نے خفیہ رپورٹ وزیر اعلی کو سونپ دی ہے۔کیرانہ کا واقعہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کونقصان پہنچانے کی خطرناک سازش ہے۔قصورواروں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی ہونی چاہیے ۔پرمود، سوامی کلیان ، نارئن گری، سوامی چنمیانند اور سوامی چکرپانی کی ٹیم 20؍جون کو کیرانہ گئی تھی اور تحقیقات کے بعد رپورٹ تیار کی۔سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر شیو پال سنگھ یادو نے 17؍جون کو ایک پریس کانفرنس میں ان سنتوں کے ناموں کا اعلان کیاتھا۔انہوں نے کہا کہ یہ لوگ غیر سیاسی ہیں اور مکمل واقعہ کی غیر جانبدارانہ تصویر پیش کریں گے۔ایس پی پہلے ہی مبینہ نقل مکانی کی تردید کرچکی ہے۔اس نے بی جے پی پر الزام لگایا ہے کہ 2017کے اسمبلی انتخابات کو ذہن میں رکھ کر وہ ریاست کا فرقہ وارانہ ماحول بگاڑنا چاہتی ہے۔ایس پی ترجمان شیو پال سنگھ یادو نے کہا کہ کیرانہ میں یا ریاست میں کہیں بھی کوئی نقل مکانی نہیں ہوئی ہے۔ہمارے پاس خفیہ اور دیگر رپورٹیں ہیں۔حکم سنگھ سمیت بی جے پی لیڈر ان فرقہ وارانہ ماحول کوخراب کررہے ہیں۔وہ سیاسی فوائد کے لیے ایسا کر رہے ہیں۔


عاصم انور  : کرناٹک میں آئی ایف ایس میں منتخب ہونے والا پہلا مسلم طالب علم

بنگلورو :27جون(فکروخبر/ذرائع) بنگلورو کےعاصم انور کا انتخاب آئی ایف ایس یعنی انڈین فارن سروس کے لئے ہوا ہے۔ عاصم انور ایم ایف ایس کے لئے منتخب ہونے والا کرناٹک کے پہلا مسلم طالب علم ہے ۔ حال ہی میں یوپی ایس سی امتحان میں عاصم کو 149واں رینک ملا ہے ۔عاصم انور دو سال قبل بھی اپنی پہلی کوشش میں یوپی ایس کا امتحان پاس کرتے ہوئے انڈین ریونیوسرویس کے لئے منتخب ہوا تھا۔ لیکن اس نے اپنے رینکنگ کو بہتر بنانے کے لئے دوسری مرتبہ امتحان دیا اور اس مرتبہ بڑی کامیابی نے اس کے قدم چومے ۔عاصم انور کا کہنا ہے کہ انسان کو کبھی بھی کوئی نتیجہ اگراس کی امید کے مطابق نہیں آتا ہے ، تو مایوس نہیں ہونا چاہیے ، بلکہ اسے مزید محنت کر کے اپنے مقصد کو حاصل کرنا چاہیے۔


رمضان میں روزہ کی منت کے بعد ملا تھا گھرکا چراغ، اب 20 سال سے ہندو کنبہ رکھ رہا ہے روزہ

شيوپور :27جون(فکروخبر/ذرائع) مدھیہ پردیش کے ضلع شيوپور کے ایک ہندو خاندان کو رمضان میں روزے رکھنے کی منت پر طویل انتظار کے بعد اپنے گھر کا چراغ نصیب ہوا۔ خاندان اب 20 سال سےمسلسل پورے رمضان کے دوران روزے رکھنے کے ساتھ پانچ وقت کی نماز پڑھتا ہے۔یہ کہانی ہے، شيوپور زرعی منڈی میں ایک تاجر کے اکاؤنٹنٹ سوالال كھٹيك کی ہے۔ مسٹر كھٹيك کی شادی کے 13 سال بعد تک ان کے گھر کوئی كلكاري نہیں گونجی۔ تقریبا 20 سال پہلے مسٹر كھٹيك اور ان کی بیوی مینا نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں روزے رکھنے کا فیصلہ کیا کہ اگر ان کے گھر اولاد ہونے کی منت پوری ہوئی تو وہ پوری زندگی خاندان سمیت روزے رکھیں گے۔مسٹر كھٹيك کے مطابق منت اسی سال بیٹے کے طور پر مکمل ہونے پر میاں بیوی 20 سال سے رمضان میں 5 وقت کی نماز کے ساتھ روزے رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ دونوں رمضان ماہ کی خصوصی نماز بھی پڑھتے ہیں۔ كھٹيك خاندان کے دونوں بچے بیٹا راہل اور بیٹی لکشمی بھی اب کئی سال سے روزے رکھنے لگے ہیں۔ تاہم خاندان میں روز ہندو دیوی دیوتاؤں کی پوجا ہوتی ہے، لیکن رمضان المبارک کے بعد عید کی رونق بھی اس خاندان میں قابل دید ہوتی ہے۔


ایمرجنسی کا نفاذ ہندوستان کیلئے تاریک شب

جمہوری اختیارات سلب کرلئے گئے تھے، کانگریس کیلئے بدنما داغ ، مودی اور جیٹلی کا بیان

نئی دہلی۔ 27جون(فکروخبر/ذرائع)وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر فینانس ارون جیٹلی نے آج ایمرجنسی کے نفاذ کے 41 سال کی تکمیل پر کانگریس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور اسے ملک کیلئے سیاہ شب اور کانگریس کیلئے بدنما داغ قرار دیا۔ ایمرجنسی کے دور کی یاد تازہ کرتے ہوئے جبکہ اندرا گاندھی وزیراعظم تھیں، جیٹلی نے بتایا کہ اس کے اثرات ملک میں ڈکٹیٹرشپ کی شکل میں ظاہر ہوئے جبکہ مودی نے کہا کہ عام شہریوں کے جمہوری اختیارات کی شاندار مثالیں بھی اس وقت دیکھی گئی لہذا ایمرجنسی کو بار بار یاد کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے آج من کی بات پروگرام سے خطاب کے دوران ایمرجنسی کا تذکرہ کیا۔ مودی نے کہا کہ بعض لوگ میرے من کی بات پروگرام کا مذاق اُڑاتے ہیں، یہاں تک کہ نکتہ چینی بھی کرتے ہیں، یہ اسی لئے ممکن ہے کیونکہ ہم جمہوریت پر کاربند ہے۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت نے ہر شہری کو اختیارات دیئے ہیں اور اسے آج ہی کے دن 1975ء میں سلب کرلیا گیا تھا۔ 26 جون 1975ء کی صبح ایسی سیاہ شب تھی جب ملک میں ایمرجنسی نافذ کی گئی تھی۔ شہریوں کے تمام حقوق سلب کرلئے گئے۔ ملک کو جیل میں تبدیل کردیا گیا۔ جئے پرکاش نارائن کے ساتھ لاکھوں عوام اور کئی سیاست دانوں کو جیل بھیج دیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ ملک کے عوام کی طاقت ہی تھی کہ انہوں نے اس جمہوریت کو باقی رکھا۔ اس وقت اخبارات کے دفاتر مہربند کردیئے گئے اور ریڈیو پر ایک ہی بات کہی جاتی تھی۔ ارون جیٹلی نے ایمرجنسی اور آپریشن بلیو اسٹار کے علاوہ دیگر موضوعات پر کانگریس کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے موجودہ کانگریس قیادت کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ کیا ان موضوعات پر پارٹی کی کوئی رائے ہے؟ یا ان پر داخلی مباحث ہوئے ہیں۔


ایمرجنسی کو تعلیمی نصاب میںشامل کرنے کی وکالت: مختارعباس نقوی

لکھنؤ۔ 26 جون (سیاست ڈاٹ کام) سینئر بی جے پی لیڈر اور مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے تدریسی نصاب میں ایمرجنسی کا موضوع بھی شامل کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ عوام کو یہ معلوم ہوسکے کہ اس وقت کیا مظالم ڈھائے گئے تھے ، انہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تقریباً 75 فیصد آبادی اس بارے میں ناواقف ہے کہ ایمرجنسی کیوں نافذ کی گئی تھی۔ جدوجہد آزادی کی طرح عوام کو ایمرجنسی کے دوران مظالم سے واقف کرانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس معاملے کو متعلقہ وزارت سے رجوع کریں گے۔


عوام اپنی غیر منکشف آمدنی کا 30ستمبر تک اعلان کریں : وزیراعظم

مسائل اور مشکلات سے بچنے کا یہ آخری موقع ہوگا بعد مرور مدت عواقب و نتائج کے آپ ذمہ دار

نئی دہلی ۔27جون(فکروخبر/ذرائع)وزیراعظم نریندر مودی نے آج عوام سے کہا کہ وہ اپنی غیر منکشف آمدنی کا 30 ستمبر تک اعلان کردیں ۔ انہوں نے واضح طور پر کہاکہ عوام کیلئے یہ آخری موقع ہے ۔ مسائل اورمشکلات سے بچنے کیلئے عوام کو ایک مہلت دی جارہی ہے ۔ اس کے بعد تمام راستے بند ہوں گے اور پریشانیاںان کو دبوچ لیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ اگر عوام نے رضاکارانہ طور پر 30ستمبر تک اپنی آمدنی کا اعلان کرتے ہیں اور اثاثہ جات کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہیں تو ان سے ان کے ذرائع آمدنی کا کوئی سوال نہیں کیا جائے گا لیکن 30ستمبر گذرنے کے بعد انہیں کئی پریشانیوں سے گذرنا پڑے گا ۔ جو لوگ غیر معلنہ یا خفیہ آمدنی رکھتیہیں ان کیلئے حکومت ایک موقع فراہمک ررہی ہے کہ وہ 30ستمبر تک اپنی آمدنی اور اثاثہ جات کا اعلان کریں ۔ وزیراعظم مودی نے اپنے ماہانہ پروگرام ریڈیو  من کی بات  سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ غیرمنکشف رقم رکھتے ہیں جرمانہ ادا کر کے مختلف اقسام کے بوجھ سے خود کو آزاد کرالے سکتے ہیں ۔ میں نے ان سے وعدہ کیا ہیکہ اگر عوام نے از خود اپنی آمدنی کا اعلان کیا تو ان سے کوئی سوال نہیں کیا جائے گا۔ اثاثہ جات کے بارے میں تفصیلات داخل کرنے پر ان سے کسی بھی قسم کی پوچھ گچھ نہیں ہوگی۔ رضاکارانہ طور پر عوام اپنی دولت کا اعلان کریں تو ان کو آگے چل کر کوئی مشکل درپیش ہیں ہوگی ۔ اسلئے میںآپ سے کہہ رہا ہوں کہ یہ ایک اچھا موقع ہے ۔ ملک کے عوام سے یہ کہتے ہوئے میں وعدہ کرتا ہوں کہ ان پر کوئی مصائب کا سایہ نہیں ہوگا ۔ اب اس کو آخری موقع غنیمت جان کر فوری آمدنی کا اعلان کردیں ۔ انہوں نے بی جے پی ارکان پارلیمنٹ سے کہا کہ اگر کوئی بھی کسی قسم کے مسئلہ سے دوچار ہو تو اس کی مشکلات دور کرنے کی کوشش کریں  ورنہ 30ستمبر کے بعد عوام کو کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا ۔
درحقیقت اب وقت کروٹ لے رہاہے  ٹیکس کے قواعد ایسے بنائے جارہے ہیں کہ عوام ٹیکس ادا کرے  گریز کرنے کے رجحان سے گریز کریں ۔ بعض افراد کا یہ خیال ہوتا ہے کہ وہ ٹیکس ادا کر کے سکون سے رہیں گے لیکن ایسا نہیں ہے ۔ میری درخواست ہے کہ قواعد و ضوابط سے بچ کر نکلنے کی دوڑ کب تک اور کہاں تک لگائیں گے ۔ ایک دن انہیں حکومت کے چنگل میں آنا ہی پڑے گا ۔ اس لئے عوام کو مشورہ دیا جارہا ہے کہ وہ کسی بھی امکانی خطرہ سے بچنے کیلئے راست آپ خود اپنی طرف سے درست معلومات فراہم کریں تاکہ حکومت کو ترقیاتی کام کرنے کا موقع مل سکے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ ہمارے ملک کے عوام کی طاقت و قوت ہی ہے کہ وہ اس جمہوریت میں سانس لے رہے ہیں ۔ جب اخبارات کے دفاتر کو مہر بند کردیا جاتا ہے تو صرف ریڈیو کی تقاریر کو سنا جاتا ہے ۔ عوام کو اس جمہوریت کے ہاتھ مضبوط کرنے ہوں گے ۔ جمہوریت کی ایک روشن مثال یہ ہے کہ اس ملک کا ہر عام شہری جمہوری طاقت رکھتا ہے  اسی طاقت کو ایمرجنسی کے دوران چپ کرانے کی کوشش کی گئی تھی ۔یہ ملک بہت بڑی جمہوریت کا حامل ملک ہے یہاں عوام کے بے انتہا توقعات کو پورا کیا جاتا ہے عوام کی نبض کو محسوس کرکے ہی حکومت اپنے پروگرام مرتب کرتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی کے دور میں عوام کی آواز کو دبانے کی کوشش کی گئی تھی ۔ ہندوستان میں جمہوری طرز پر حکمرانی کو اولیت دی جاتی ہے کسی کو زیر بازو نہیں کیا جاسکتا ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا