English   /   Kannada   /   Nawayathi

کاندھلہ میں ایک ہی بنیاد پر تعمیر ہے مندر اور مسجد ، فرقہ پرستوں کو دے رہی ہے منہ توڑ جواب(مزید اہم ترین خبریں )

share with us

مغربی یو پی کے کاندھلہ قصبے میں موجود جامع مسجد اور لکشمی ناراین مندر آپسی اتفاق واتحاد کی ایک ایسی ہی ایک مثال ہے ۔کاندھلہ کے سروگیان محلے میں واقع جامع مسجد اور لکشمی ناراین مندر صرف قدیم عبادت گاہ کے طور پر ہی مشہور نہیں ہے ، بلکہ اس کی ایک خاصیت ان مذہبی عمارتوں کی دوسری عبادتگاہوں سےعلاحدہ پہچان قائم کرتی ہے اور وہ خاصیت ہے ایک ہی بنیاد پر مندر اور مسجد کی دیواروں کی تعمیر ۔خاص بات یہ بھی ہے کہ مندر اور مسجد کے متصل ہونے کے باوجود عبادت کے وقت یا دیگر معاملات کولے کر یہاں کے مقامی لوگوں میں کبھی آپسی اختلاف نہیں ہوتا ہے۔کیرانہ قصبے سے متصل کاندھلہ میں ہندو اورمسلم آبادی کا تناسب تقریباً 30 اور 70 فیصد کا ہے، لیکن ایک دوسرے سے خوفزدہ ہوکر کبھی کسی فرقے کے افراد نے اس علاقے سے ہجرت نہیں کی ۔مندر اور مسجد کے منتظمین کے علاوہ مقامی افراد بھی ایک دوسرے کے ساتھ اتفاق اور محبت سے رہتے ہیں ۔ کیرانہ معاملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے یہ افرد ملک میں امن و امان کی دعا کرتے ہیں.کاندھلہ کے سروگیان محلے میں واقع جامع مسجد اور لکشمی ناراین مندر صرف قدیم عبادت گاہ کے طور پر ہی مشہور نہیں ہے ، بلکہ اس کی ایک خاصیت ان مذہبی عمارتوں کی دوسری عبادتگاہوں سےعلاحدہ پہچان قائم کرتی ہے اور وہ خاصیت ہے ایک ہی بنیاد پر مندر اور مسجد کی دیواروں کی تعمیر ۔خاص بات یہ بھی ہے کہ مندر اور مسجد کے متصل ہونے کے باوجود عبادت کے وقت یا دیگر معاملات کولے کر یہاں کے مقامی لوگوں میں کبھی آپسی اختلاف نہیں ہوتا ہے۔کیرانہ قصبے سے متصل کاندھلہ میں ہندو اورمسلم آبادی کا تناسب تقریباً 30 اور 70 فیصد کا ہے، لیکن ایک دوسرے سے خوفزدہ ہوکر کبھی کسی فرقے کے افراد نے اس علاقے سے ہجرت نہیں کی ۔


ڈیزائن انسٹی ٹیوٹ کی پہلی میٹنگ میں متعدد فیصلے

لکھنؤ۔26جون(فکروخبر/ذرائع)اترپردیش کے ہینڈلوم و دستکاری شعبہ کے کاریگروں کو ڈیزائن فیلڈ میں تعاون دینے کیلئے اترپردیش انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزائن کا قیام چھوٹی اور متوسط صنعت نیز برآمدات حوصلہ افزاء4 محکمہ کے تحت رضاکارادارہ کے طور پر کی گئی ہے۔ ادارہ کے قیام کو تیزی سے آگے بڑھانے اور ادارہ کے ذریعہ چلائے جانے والے سرٹیفکیٹ کورسیز نیز ادارہ کی دیگر سرگرمیوں سے متعلق نکات کے مکمل جائزہ کیلئے آج باپو بھون واقع آڈیٹوریم میں اترپردیش انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزائن کی نو تشکیل گورننگ کونسل کی چیرپرسن محترمہ زہرا چٹرجی کی صدارت میں پہلی میٹنگ بلائی گئی۔میٹنگ میں ادارہ کی سرگرمیوں کو آگے بڑھانے کیلئے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزائن، احمد آباد (این۔آئی۔ڈی۔) سے ہینڈ ہولڈنگ سپورٹ حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ آئی۔آئی۔ٹی۔کانپور کو بھی ڈیزائن فیلڈ میں معاون پارٹنر کی ذمہ داری کیلئے رضامندی دی گئی۔میٹنگ میں ادارہ کی ویب سائٹ کی بھی نمائش کی گئی۔اس کے ساتھ ہی ادارہ کے نئے بائیلاج کو بھی سبھی کی منظوری سے تسلیم کیا گیا۔میٹنگ میں پرنسپل سکریٹری چھوٹی اور متوسط صنعت نیز برآمدات حوصلہ افزاء4 ڈاکٹر رجنیش دوبے، پرنسپل سکریٹری ہتھ کرگھا جناب کمار کملیش ، کمشنر اور ڈائرکٹر صنعت اور صنعت حوصلہ افزاء4 محترمہ نینا شرما، مہارت فروغ مشن وائس چانسلر عبدالکلام، تکنیکی یونیورسٹی لکھنوٓ ڈائرکٹر این۔آئی۔ڈی۔احمد آباد، ڈائرکٹر آئی۔آئی۔ٹی۔کانپور ڈائرکٹر آئی۔آئی۔ایچ۔ٹی۔وارانسی، پرنسپل آرٹ اینڈ ہینڈی کرافٹ یونیورسٹی لکھنوٓ نے شرکت کی۔


گنّا پیداوار اور چینی پرتا میں اضافہ کیلئے خاکہ تیار

لکھنؤ۔26جون(فکروخبر/ذرائع)ریاست کے گنّا ترقی اور شکر صنعت کمشنر جناب وپن کمار دیویدی نے بتایاکہ پیداواریت اور چینی پرتا بڑھانے کیلئے محکمہ کے ذریعہ سال ۷۱۔۶۱۰۲ میں ۰۵۱ٓہیکٹیئر رقبہ میں بریڈر سیڈ کی پیداوار کا نشانہ رکھا گیا ہے۔ گنا اور شکر کمشنر نے بتایاکہ گنا بوائی کی روایتی طریقہ کی جگہ پر نئے طریقہ جیسے ٹرینچٓسنگل بڈٓایس ٹی پی ٓایف آئی آربی تکنیک سے ابھی تک تقریباً ۱۳۸۸آہیکٹیئر میں بوائی کی جا چکی ہے۔ گنّے کی پیداوار لاگت کو کم کرنے اور پیداواریت بڑھانے کیلئے گنّے کے ساتھ فصلی کھیتی پر بھی محکمہ کے ذریعہ خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ اس کے نتیجہ میں ۹۹۳۹۲ٓہیکٹیئر میں فصلی کھیتی کرائی جا چکی ہے اور باقی مقررہ ہدف کی حوصولیابی آئندہ موسم باراں میں گنّا بوائی میں کی جائیگی۔


10عوامی اطلاعات افسران پر جرمانہ

لکھنؤ۔26جون(فکروخبر/ذرائع)ریاستی اطلاعات کمشنر حافظ عثمان نے ۱آعوامی اطلاعات افسران پر جرمانہ عائد کیا ہے۔ انہوں نے عوامی اطلاعات افسآسٹی مجسٹریٹ، رامپور، تحصیلدار تحصیل صدر، رامپور، ضلع انسپکٹر آف اسکول، رامپور، پرنسپل جواہر لال بیسک اسکول، رامپور، ڈائرکٹر راما انسٹی ٹیوٹ آف ہائر ایجوکیشن۔کرتپور، بجنور، عوامی اطلاعات افسر، سٹی مجسٹریٹ، سنبھل، ضلع ترقیاتی افسر، فرخ آباد، ضلع انسپکٹر آف اسکول، سنبھل، ضلع بیسک تعلیم افسر۔امبیڈکر نگر اور گرام پنچایت افسر، نگلا اجمیری، سنبھل پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔


پنشن اسکیم کے مستفیدین کو آدھار کارڈ سے لنک کیا جانا ضروری

لکھنؤ۔26جون(فکروخبر/ذرائع)اترپردیش حکومت نے شوہر کی موت کے بعد بے سہارا خواتین پنشن اسکیم کے مستفیدین کا نام آدھار کارڈ سے لنک کرنا لازمی کر دیا گیا ہے۔اگر متعلقہ مستفیدین کو آدھار کارڈ ایک ہفتہ کے اندر ضلع پروبیشن افسر کے دفتر، کلیکٹر یٹ روم نمبر۔۴۳، لکھنوٓ میں حاصل نہیں ہوتا ہے تو پنشن کی رقم کھاتے میں بھیجنے کی کارروائی نہیں کی جائیگی۔یہ اطلاع ایک سرکاری پریس نوٹ میں دی گئی ہے۔


نیاسویرا شہری ترقیاتی اسکیم کے تحت رقم منظور

لکھنؤ۔26جون(فکروخبر/ذرائع)اترپردیش حکومت نے رواں مالیاتی سال میں نیا سویرا شہری ترقیاتی اسکیم کے تحت کاس گنج ضلع کی نگر پالیکا پریشد سورو کیلئے ۰۵ء4 ۷۵ٓلاکھ روپئے منظور کیے ہیں۔یہ رقم سود سے پاک قرض کے طور پر منظور کی گئی ہے۔محکمہٓ شہری ترقیات کے ذریعہ جاری سرکاری حکم نامہ کے مطابق منظور کی گئی رقم کا استعمال ۳آاکتوبر تک لازمی طور سے کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔


آسرا ر اسکیم کیلئے رقم جاری

لکھنؤ۔26جون(فکروخبر/ذرائع)غریب شہریوں کیلئے اقلیتی اکثریت والے علاقوں اور شہری ملین بستیوں میںآسرا رہائشی اسکیم کے تحت ریاست میں رواں مالیاتی سال میں جالون ضلع کی 48مکانوں کے مقابلے درج فہرست ذات کے مستفیدین کیلئے 26مکانوں کے ایک پروجیکٹ کیلئے22ء 5۱ٓلاکھ روپئے دوسری قسط کے طور پر منظور کیے گئے ہیں۔اسی طرح مذکورہ اسکیم کے تحت جالون ضلع کے بلدیاتی ادارہ کوٹرا کی ۸۰۱ٓمکانوں کے مقابلے عام طبقہ کے مستفیدین کیلئے ۳۷ٓمکانوں کے ایک پروجیکٹ کیلئے61ء41ٓلاکھ روپئے منظور کر دئے گئے ہیں۔محکمہٓ شہری روزگار اور انسداد غریبی پروگرام نے اس سلسلہ میں سرکاری حکم نامہ جاری کردیا ہے۔


کمشنر اور ضلع مجسٹریٹ نے کیا ہیریٹج زون کا معائنہ

لکھنؤ۔26جون(فکروخبر/ذرائع)اتوار کو ضلع مجسٹریٹ راج شیکھر اور منطقائی کمشنر ٹی وینکٹیش نے ہیریٹج زون کا موقع پر معائنہ کیا۔ معائنہ کے دوران افسران نے وقت سے کام مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ افسران نے کہا کہ ہدایت کے سلسلہ میں کام میں160اصلاح ہوئی ہے لیکن کام کی رفتار کو دیکھتے ہوئے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ مقررہ وقت نومبر ۶۱۰۲ تک کام مکمل نہیں ہو سکے گا۔ منطقائی کمشنر نے کہا کہ کام کو ہر صورت میں جنوری ۷۱۰۲ تک مکمل کر لیا جائے۔ ہیریٹج زون میں چل رہے کام کے پورا نہ ہونے کے سلسلہ میں متعلقہ افسران کی جانب سے بتایاگیا کہ پتھر کی سپلائی کا کام جنوبی ہند سے کیاجا رہا ہے جس کی وجہ سے وقت پر پتھر دستیاب نہیں ہو پا رہے ہیں۔ افسران نے بتایا کہ ابھی تک صرف ۰۴فیصد پتھر ہی سپلائی کئے جا سکے ہیں۔ 


اندرا آئی وی ایف گروپ نے کھولا ٹسٹ ٹیوب بے بی سنٹر 

لکھنؤ۔26جون(فکروخبر/ذرائع)اولاد کی امید میں جگہ جگہ علاج کیلئے پریشان ہو چکے بے اولاد جوڑوں کی زندگی میں خوشیاں لانے کیلئے اندرا آئی وی ایف گروپ نے راجدھانی واقع رانا پرتاپ مارگ نیشنل کالج کے سامنے ٹسٹ ٹیوب بے بی سنٹر کھولا ہے۔ اندرا آئی وی ایف گروپ کے چیئر مین ڈاکٹر اجے مڑیانے کہا کہ ہمارے سینٹر میں کم قیمت پر عالمی سطح کی تکنیک کے ذریعہ جوڑوں کو اولاد کا سکھ دینا ہی ہمارا خاص مقصدہے۔سینٹر کا افتتاح ریاستی حکومت کے کابینی وزیر اروند سنگھ گوپ نے فیتا کاٹ کر کیا۔ اس موقع پرسابق وزیر رگھوراج پرتاپ سنگھ راجہ بھیا، رکن کونسل اکشے پرتاپ سنگھ بھی شامل ہوئے۔ اندرا آئی وی ایف کے ماہر ڈاکٹر سنتوش گوڑ نے بتایا کہ ٹسٹ ٹیوب بے بی فیس پچیس ہزار روپئے طے کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ دواوٓں کاخرچ مریض کو الگ سے برداشت کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد ہوگا کہ ہم کم شرح میں یہ تکنیک سبھی افراد تک پہنچا سکیں۔انہوں نے بتایا کہ اندرا آئی وی ایف نے گزشتہ پانچ برسوں میں دس ہزار سے زیادہ بے اولاد جوڑوں کو ٹسٹ ٹیوب بے بی تکنیک سے کامیابی دلائی ہے۔ اس وجہ سے گروپ کو قومی اعزاز سے بھی نوازا گیا ہے۔ 


خاتون دکاندار نے پارٹنر پر لگایا جنسی استحصال اور اسقاط حمل کرانے کاالزام، رپورٹ درج

لکھنؤ۔26جون(فکروخبر/ذرائع)لال باغ میں آٹوپارٹس کی دکان کرنے والی ایک خاتون نے اپنے ہی کاروباری پارٹنر پر جنسی استحصال، اسقاط حمل اور ۸ لاکھ روپئے لینے کاالزام لگایا ہے۔ خاتون کے اس الزام پر قیصر باغ کوتوالی میں رپورٹ درج کی گئی۔ جائے واقعہ حسن گنج کے نرالہ نگر ہونے کی وجہ سے معاملہ کو قیصر باغ پولیس نے حسن گنج کوتوالی منتقل کر دیا۔قیصر باغ کوتوالی انچارج رادھا رمن نے بتایاکہ نرالہ نگر علاقہ میں ایک خاتون ڈیڑھ سال سے ایک نوجوان کے ساتھ رہ رہی تھی دونوں نے پارٹنر شپ میں لال باغ علاقہ میں آٹو پارٹس کی دکان شروع کی۔ گزشتہ ۲۲ٓجون کی رات دونوں کے درمیان کسی بات کے سلسلہ میں لال باغ میں جھگڑا ہوا۔ اطلاع ملتے ہی موقع پر قیصر باغ پولیس بھی پہنچ گئی۔ پولیس خاتون اور اس کے پارٹنر کو اپنے ساتھ قیصر باغ کوتوالی لے گئی۔ قیصر باغ کوتوالی پہنچنے پر خاتون نے بتایاکہ اس کے پارٹنر نے اس کے ساتھ جسمانی تعلقات قائم کئے اس کے بعد جب وہ حاملہ ہو گئی تو اس کے پارٹنر نے استقاط حمل کرا دیا۔ خاتون نے یہ بھی الزام لگایا کہ کاروبار کے نام پر اس کے پارٹنر نے اس سے ۸ لاکھ روپئے لے لئے۔خاتون کے اس الزام کو سن کر قیصر باغ پولیس بھی حیران رہ گئی۔معاملہ خاتون سے منسلک تھا تو پولیس نے اس کی تحریر پر اس کے پارٹنر کے خلاف عصمت دری ، اسقاط حمل سمیت دیگر کئی دفعات میں رپورٹ درج کرلی۔ قیصر باغ کوتوالی انچارج نے بتایا کہ جمعہ کومتاثرہ خاتون کا طبی معائنہ کرایا گیا۔ نہوں نے بتایا کہ واقعہ حسن گنج کے نرالہ نگر کا ہونے کی وجہ سے معاملہ کو حسن گنج کوتوالی منتقل کردیا گیا ہے۔ اب اس معاملہ میں آگے کی تفتیش حسن گنج پولیس کرے گی۔ 


پانچ ماہ سے ٹھیکہ ملازمین کو نہیں ملی تنخواہ 

لکھنؤ۔26جون(فکروخبر/ذرائع)بلرامپور اسپتال لکھنومیں این آر سی وارڈ کے ٹھیکہ ملازمین کو پانچ ماہ سے تنخواہ نہیں مل رہی ہے جس سے ٹھیکہ ملازم بھکمری کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں۔ چیف میڈیکل افسر بھی اس معاملہ میں اپنی لاپروائی دکھا رہے ہیں۔ لوک جن شکتی یووا پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری اور ریاستی انچارج پرمود وکرم نے اس مسئلہ کے حل کیلئے وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو سے مطالبہ کیا ہے۔ ان ملازمین کو تنخواہ دلانے کا حکم متعلقہ محکمہ کو دینے کی ہدایت دیں تاکہ انہیں بھکمری سے نجات دلائی جا سکے۔ 


قیصر باغ بس اسٹیشن پر پینے کا پانی نہ ہونے پر مسافروں کا ہنگامہ

لکھنؤ۔26جون(فکروخبر/ذرائع) راجدھانی کا قیصر باغ بس اسٹیشن بھلے ہی ریاست کاپہلا اے سی بس اسٹیشن بننے کی جانب گامزن ہے لیکن موجودہ وقت میں یہاں پر مسافروں کی بنیادی ضروریات بھی پوری نہیں ہو پا رہی ہیں۔ عالم یہ ہے کہ شدید دھوپ اور امس بھری گرمی میں دور دراز علاقوں سے آئے مسافروں کو بس اسٹیشن پر پینے کا پانی تک میسر نہیں ہے۔مسافروں کو کم قیمت پر صاف اور ٹھنڈا پینے کا پانی فراہم کرانے کیلئے ریاستی حکومت کی جانب سے لگایا گیا سماج وادی واٹر اے ٹی ایم جمعہ کو پانی کی عدم فراہمی کے سبب خشک ہو گیا۔ واٹر اے ٹی ایم چلانے والا بھی پانی کی سپلائی نہ ہونے کے سبب اے ٹی ایم بند کر کے چلا گیا۔اس کے علاوہ روڈویز کی جانب سے مسافروں کے لئے لگائے گئے نل بھی خشک رہے۔ اسی وجہ سے پیاسے مسافروں نے جمعہ کی دوپہر پانی کیلئے بس اسٹیشن پر ہنگامہ کیا۔ سنیچر کو قیصر باغ بس اسٹیشن پر مسافروں کو پینے کا پانی بھی فراہم نہیں ہو سکا۔ سبھی نل خشک ہونے کی وجہ سے مسافروں کے حلق خشک ہو گئے۔ ایک روپئے اور دو روپئے میں ملنے والا پینے کا پانی فراہم نہ ہونے کے سبب مسافروں کو اپنی پیاس بجھانے کیلئے مجبوراً ۴۱ روپئے میں روڈویز کی پانی کی بوتل خریدنے پر خرچ کرنے پڑے۔ کچھ مسافروں نے پینے کا پانی نہ ملنے سے پریشان ہوکر بس اسٹیشن پر ہی ہنگامہ کرنا شروع کر دیا۔ بس اسٹیشن پر افسران نے پانی نہ آنے کی وجہ سبمرسیبل میں خرابی یا پھر موٹر سے پانی نہ کھنچ پانا بتایا۔ حالانکہ یہ کب درست ہوگا اس کا صحیح جواب کسی کے پاس بھی نہیں تھا۔ قیصر باغ بس اسٹیشن کی معاون علاقائی منیجر شویتا سنگھ نے بتایا کہ بس اسٹیشن پر پانی کی سپلائی نہ ہونے کی شکایت موصول ہوئی ہے۔ الیکٹریشین کو بلاکر جو بھی خرابی ہوگی اسے فوری طور پر دور کیا جا رہا ہے۔ حالانکہ بس اسٹیشن کے ذرائع کی مانیں تو گزشتہ دو دنوں سے پانی کیلئے قیصر باغ بس اسٹیشن پر ہائے توبہ مچی ہوئی ہے لیکن اس جانب کسی بھی افسر کی توجہ نہیں ہورہی ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا