English   /   Kannada   /   Nawayathi

خود ساختہ سنت آسارام نے جمع کر رکھی ہے 2300 کروڑ کی غیر اعلانیہ جائیداد(مزید اہم ترین خبریں)

share with us

اس بنیاد پر انکم ٹیکس محکمہ نے آسارام ​​باپو کے خیراتی اداروں کو ٹیکس میں دی جانے والی ریلیف کو بند کئے جانے کی سفارش کی ہے۔مذہبی اداروں کو انکم ٹیکس کے قوانین 80 جی کے تحت چھوٹ ملتی ہے۔ وہیں، ان اداروں کو چندہ، عطیہ کے ساتھ ہی اپنے حامیوں کے ساتھ گھریلو کاروبار میں مدد کی اجازت ہوتی ہے۔ آسارام ​​پر اپنے حامیوں کے لون اسکیم کی بھی چرچا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی پایا گیا ہے کہ آسارام ​​نے اپنے پیروکاروں کے ذریعے قرض دینے والی منصوبہ بندی بھی چلائی تھی جس کے تحت فرد یا ادارے کو 1 یا 2 فیصد ماہانہ سود پر نقد قرض دستیاب کرایا جاتا تھا۔


ٹاپرز گھپلہ کے معاملہ میں لال کیشور اور اوشا گرفتار

پٹنہ۔22جون(فکروخبر/ذرائع )بہار کے بدنام زمانہ ٹاپزر گھپلہ کے معاملہ میں بہار اسکول امتحان کمیٹی کے سابق صدر پروفیسر لال کیشور پرساد اور ان کی اہلیہ اور سابق ممبر اسمبلی ڈاکٹر اوشا سنگھ کو آج اترپردیش کے شہر وارانسی سے گرفتار کرلیا گیا۔ پٹنہ نے ایس ایس پی منو مہاراج نے یہاں بتایا ہے کہ اطلاع کی بنیاد پر بورڈ کے سابق صدر لال کیشور پرساد اور انکی اہلیہ کو وارانسی سے پکڑلیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ قانونی عمل مکمل کرنے کے بعد انہیں پٹنہ لایا جائے گا۔قابل ذکر ہے کہ ٹاپرز گھپلہ کے معاملہ میں چھ جون کو پٹنہ کے کوتوالی تھانہ علاقہ میں ویشالی ضلع کے بھگوان پور تھانہ کے وشنو رائے کالج کے پرنسپل ڈاکٹر امت کمار عر ف بچہ رائے اور بہار اسکول امتحان کمیٹی کے اس وقت کے سربراہ لال کیشور پرساد سمیت دیگر کے خلاف پولیس رپورٹ درج کرائی گئی تھی۔ مسٹر پرساد نے آٹھ لوگوں کو اپنے عہدہ سے استعفی دے دیا تھا۔وشنو رائے کالج کے پرنسپل بچہ رائے کو پولیس نے ڈرامائی انداز میں 11 جون کو کرت پور میں گرفتار کیا تھا۔ اس گھپلہ میں دیگر ملزم بہار اسکول امتحان کمیٹی کے سابق سربراہ لاکیشور پرساد اور ان کی اہلیہ سابق ممبر اسمبلی ڈاکٹر اوشا سنگھ کے خلاف عدالت نے ورانٹ گرفتار جاری کیا تھا ۔ ایس آئی ٹی نے مسٹر پرساد اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر اوشاسنگھ کے پردیش فرار ہونے کے امکان کے مدنظر تمام ایئرپورٹس پر لک اوٹ نوٹس جاری کردیا تھا۔


بیگوسرائے میں رسوئی گیس سلنڈر پھٹنے سے بچہ ہلاک، 4 جھلسے 

بیگوسرائے۔22جون(فکروخبر/ذرائع )بہار میں ضلع بیگوسرائے کے صاحب پور کمال تھانہ علاقے میں کل رات رسوئی گیس سلینڈر پھٹنے سے لگنے والی آگ میں ایک بچہ ہلاک اور دو بچے سمیت چار افراد جھلس گئے ۔پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایاکہ رہووا گاؤں کے رہنے والے رام ورن رائے کے گھر کل رات رسوئی گیس سلینڈر میں ہو رہے اخراج کو ٹھیک کرنے کے دوران اچانک آگ لگ گئی جس کے بعد سلینڈر پھٹ گیا۔ اس حادثہ میں مسٹر رائے کی بیوی لیلا دیوی، ان کے تین بچے کرم ویر، گولو اور چھوٹو کے علاوہ گیس ٹھیک کرر ہے کنیا کمار شدید طور پر جھلس گئے ۔ذرائع نے بتایا کہ تمام زخمیوں کو بیگوسرائے کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں رات گئے علاج کے دوران پانچ سالہ چھوٹو کی موت ہوگئی جبکہ کرم ویر، گولو اور کنہیا کی حالت نازک ہے ۔


لاری نے گشتی پولیس کی کار کو ٹکر ماری، تین کانسٹبل زخمی

حیدرآباد:22جون(فکروخبر/ذرائع ) ایک تیز رفتار لاری نے گشتی کار کو ٹکر ماردی۔ جس میں تین پولیس کانسٹبل بری طرح زخمی ہوگئے ۔ یہ حادثہ حیات نگر منڈل کے پیڈا امبر پیٹ میں پیش آیا۔ حادثہ کے وقت کانسٹبل باہری رنگ روڈ پر گشت کررہے تھے ۔ پولیس نے بتایا کہ کار پوری طرح تباہ ہوگئی ، زخمی کانسٹبلوں کو علاج کے لئے کامینینی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ کیس درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔


تلنگانہ کے وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی راما راؤ نے حیدرآباد کی سڑکوں کی خراب حالت پر افسروں پر برہمی کا اظہار کیا

حیدرآباد۔22جون(فکروخبر/ذرائع )تلنگانہ کے وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی راما راؤ نے شہر کی سڑکوں کی خراب حالت پر برہمی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی )کے افسروں کے ساتھ ایک میٹنگ منعقدکی ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی مرمت اور خراب حالت کو بہتر بنانے کیلئے بھاری رقومات خرچ کرنے کے باوجود سڑکوں کی حالت بہتر نہیں ہوئی ہے ۔ انہوں نے سڑکوں کی منظم انداز میں ترقی اور بہتری کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے جی ایچ ایم سی افسروں سے سوال کیا کہ ایک ہی شہر میں ایک جگہ سے دوسرے جگہ پر سڑکوں کے معیار میں فرق کیوں ۔ انہوں نے افسروں سے سوال کیا کہ ایر پورٹ روڈ اور آؤٹر رنگ روڈ کی طرز پر شہر کے مختلف مقامات پر سڑکوں کی تعمیر کیوں ممکن نہیں ہے 


قاتلانہ حملہ میں وشاکھا پٹنم ڈیری کارپوریشن کے ڈائرکٹر زخمی

حیدرآباد۔22جون(فکروخبر/ذرائع )آندھراپردیش کے ضلع وشاکھا پٹنم کے چوڑاورم حلقہ کے تلگودیشم لیڈر و وشاکھا پٹنم ڈیری کارپوریشن کے ڈائرکٹر ستیہ نارائنا پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ۔ یہ واردات بچیا پیٹ منڈل کے گنٹی کورلام کے قریب اس وقت پیش آئی جب ان کے حریفوں نے ان پر دیسی ساختہ بم پھینکا ۔ اس واردات میں وہ شدید طور پر زخمی ہوگئے ۔ انہیں علاج کیلئے فوری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں تلگودیشم کے رکن پارلیمنٹ اے سرینواس ' چوڑاورم کے رکن اسمبلی ایس ایم راجو نے ان کی عیادت کی ۔ حملہ کی وجہ معلوم نہ ہوسکی ۔



کمسن بچوں کا اغواکرنے کی کوشش ناکام۔اغواکاروں کی پٹائی کردی گئی

حیدرآباد ۔22جون(فکروخبر/ذرائع )شہر حیدرآباد کے شمس آباد میں تین کمسن بچوں کے اغوا کی واردات کو ناکام بنادیا گیا ۔ شمس آباد کے جھنڈا چوراہے کے قریب تین کمسن بچوں کا اغوا کرنے کی کوشش کی گئی تاہم مقامی افراد نے ان نامعلوم افراد کی پٹائی کردی ۔ بتایا جاتا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار ان افراد نے عائشہ خانم ' زہرہ خانم اور ان کے چھوٹے بھائی کو چاکلیٹ کا لالچ دے کر ان کے اغوا کی کوشش کی تاہم ان بچوں کی چیخ و پکار پر ان افراد نے بھاگنے کی کوشش کی تاہم مقامی افراد نے انہیں پکڑ کر پٹائی کردی ۔ ان افراد کا تعلق ضلع محبوب نگر سے ہے ۔


مہوبا میں مالی تنگی سے پریشان کسان کی خودکشی

موبا۔22جون(فکروخبر/ذرائع )اترپردیش میں مہوبا کے کھنہ علاقہ میں مالی تنگی سے پریشان ایک کسان نے آج پھانسی لگاکر خودکشی کرلی۔ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ راجیش سکسینہ نے یہاں بتایا کہ اٹدھار کا رہنے والا کسان رام دین پال آج علی الصبح کھیت میں گیا تھا۔ جب کافی دیر تک وہ گھر واپس نہیں لوٹا اور گھر والے اس کی تلاش کے لئے گئے تو اس کی لاش درخت پر پھندے سے لٹکی ہوئی پائی گئی۔اس بیوی دیاوتی کا کہنا ہے کہ خشک سالی کی وجہ سے کئی برسوں سے فصل خراب ہونے کے سبب اس کا کنبہ مالی بحران سے گزررہا تھا۔ میں نے کچھ زمین بینک میں گروی رکھ کر پونے تین لاکھ روپے کا قرض لیا تھا۔ اس کے علاوہ ساہوکاروں کا بھی تقریبا ایک لاکھ روپے کا اس پر بقایا تھا۔ قرض ادا نہ کرپانے کی وجہ سے رام دین نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔پولیس کسان کے خودکشی کرنے کے اسباب کی انکوائری کررہی ہے ۔ انکوائری میں اگر مالی تنگی سے پریشانی کی وجہ سے خودکشی کا معاملہ سامنے آتا ہے تو اس کے گھر والوں کو انتظامیہ کی طرف سے مدد فراہم کرائی جائے گی۔


راہل مختصر دورے پر بیرون ملک روانہ

نئی دہلی۔22جون(فکروخبر/ذرائع )کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی مختصر دورے پر بیرون ملک روانہ ہوگئے ہیں۔مسٹر گاندھی نے ٹوئیٹر پر بتایا ہے کہ میں چند روز کے لئے مختصر دورے پر ملک سے باہر جارہا ہوں ۔ مسٹر گاندھی نے کہا کہ جن لوگوں نے کل مجھ سے ملکر نیک تمنائیں دیں میں ان کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کانگریس کے نائب صدر کل رات اپنے غیر ملکی دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔ کل مسٹر راہل گاندھی کی 46 ویں سالگرہ پر پارٹی ورکروں اور لیڈروں نے انہیں مبارک باد دی ، ان میں دیگر سیاسی پارٹیوں کے لوگ بھی شامل تھے ۔ انہیں سالگرہ کی مبارکباد دینے والوں میں وزیراعظم نریندر مودی ، بہار کے وزیراعلی نتیش کمار، ڈی ایم کے سربراہ ایم کروناندھی اور این سی پی لیڈر پرفل پٹیل شامل ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا