English   /   Kannada   /   Nawayathi

اویسی کا بی جے پی پر تیکھا حملہ ، مظفرنگر فساد کے بعد 50 ہزار مسلمانوں نے نقل مکانی کی تھی ، کیا بی جے پی بھیجے گی جانچ ٹیم؟ (مزیداہم ترین خبریں )

share with us

انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر ڈرامہ کرنا بی جے پی اور ایس پی دونوں کے مفادات کے عین موافق ہے۔ اویسی نے کہا کہ مظفرنگر فسادات کے بعد پچاس ہزار سے زیادہ لوگوں نے اپنی اصل جگہ چھوڑ دی ، جہاں وہ نسلوں سے رہتے آ رہے تھے۔ انہوں نے اسے ملک کی آزادی کے بعد اقلیتوں کو اجتماعی طور پر ہٹانے کی سازش قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ کیا بی جے پی ایک تحقیقاتی ٹیم بھیجے گی؟ مظفرنگر فسادات کے بعد بے گھر پچاس ہزار لوگوں کے ساتھ کیا ہوا، اس کا پتہ لگانے کے لئے کیا بی جے پی کوئی وقت نکالے گی؟ اویسی نے دعوی کیا کہ بنیادی طور پر بی جے پی کے پاس کوئی اور مسئلہ نہیں ہے۔ کیرانہ مسئلہ بی جے پی کا اصلی چہرہ بے نقاب کرتا ہے ، جو سب کا ساتھ سب کا وکاس کی بات کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بی جے پی اور سماج وادی پارٹی دونوں کے لئے موزوں ہے، بی جے پی اکثریتی طبقہ کے درمیان خوف کا احساس پیدا کرنا چاہتی ہے اور سماجوادی پارٹی مسلمانوں کو یہ پیغام دینا چاہتی ہے کہ اگر آپ نے ایس پی کا ساتھ نہیں دیا تو آپ غیر محفوظ ہیں۔ اس طرح یہ ڈرامہ بی جے پی اور ایس پی دونوں کے حق میں ہے۔انہوں نے کہا کہ جب ایسا معاملہ سامنے آتا ہے ، تو سماجوادی پارٹی خوش ہوجاتی ہے کیونکہ اسے اپنے مقصد میں ناکام رہنے اور بدانتظامی پر سوالات کا جواب دینا پڑتا ہے۔ اویسی نے کہا کہ ایم آئی ایم اگلے سال اتر پردیش میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں میدان میں اترے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی نے اتر پردیش میں ایک اتحاد بنانے کا آپشن بھی کھلا رکھا ہے


اسمبلی انتخاب کی تیاریوں میں مصروف ہو جائیں عہدیدار

لکھنو۔19جون(فکروخبر/ذرائع )کانگریس جنرل سکریٹری اور ریاستی انچارج غلام نبی آزاد نے پارٹی عہدیداروں سے اسمبلی انتخاب کی تیاریوں میں مصروف ہوجانے کی اپیل کی۔ پارٹی دفتر پر جمعہ کو ریاستی کانگریس عہدیداروں، شعبوں کے چیئر مین اور سابق رکن اسمبلی کے ساتھ جلسہ میں مسٹر آزاد نے کہا کہ ریاست میں ذات کے اعداد و شمار کے تناسب تیار کرکے سبھی طبقوں کو مکمل نمائندگی دی جائے گی۔ اس سے قبل انہوں نے کانگریس کے سبھی ضلع شہر صدور اور ریاستی عہدیداروں کے ساتھ جلسہ کر کے تنظیم کو حقیقت سے واقفیت حاصل کرنے کی کوشش کی۔ عہدیداروں کے جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے مسٹر آزاد نے انتخاب لڑنے کے خواہشمند رہنماوٓں سے علاقہ میں وقت دے کر عوام سے رابطہ کرنے کے لئے کہا۔ انہوں نے واضح کیا کہ سینئر رہنماوٓں کے چکر لگانے والے رہنما اپنا مزاج تبدیل کر لیں اور علاقہ میں عوام کے ساتھ رابطہ میں اضافہ کر کے پارٹی اور تنظیم کو مضبوطی فراہم کریں۔ ان کی اولیت ہے کہ زمین سے جڑے کارکنان کو مناسب اعزاز اور وقار ملے۔ آئندہ اسمبلی انتخاب میں پارٹی کا ٹکٹ بھی ایسے امیدواروں کو ملے گا جس کی زمینی کارکنوں اور علاقہ میں پکڑ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس بار کا انتخاب کانگریس کے لئے بہت اہم ہے کیونکہ اس بار کانگریس ریاست میں حکومت قائم کرنے کے لئے انتخابی میدان میں ہوگی۔ انہوں نے عہدیداروں اور رہنماوٓں سے انتخاب کی تیاریوں میں لگ جانے کی اپیل کی۔ پارٹی جنرل سکریٹری اور ریاستی کمیونکیشن شعبہ کے وائس چیئرمین معروف خان نے بتایا کہ مسٹر آزاد ریاست کے مختلف منطقوں کے ضلع شہر صدور اور عہدیداروں سے ملاقات کر کے تنظیم سے متعلق تبادلہ خیال کر چکے ہیں ، شام کو انہوں نے مرزاپور، وارانسی، اعظم گڑھ، گورکھپور، الہ آباد، بریلی اور لکھیم پور کھیری، جھانسی، چترکوٹ، کانپور ضلع، بستی ،دیوی پاٹن اور فیض آباد اضلاع کے سینئر کانگریسی رہنماوٓں اور ضلع شہر صدور سے ملاقات کر کے تنظیم اور آئندہ اسمبلی انتخاب کے سلسلہ میں تبادلہ خیال کیا۔ مسٹر خان نے بتایا کہ سنیچر کو ریاستی انچارج مسٹر آزاد نئی دہلی کے ۴۲ اکبر روڈ واقع پارٹی دفتر میں ریاست کے سہارنپور، مرادآباد، آگرہ، علی گڑھ اور میرٹھ علاقہ کے سینئر کانگریسی رہنماوٓں اور ضلع شہر صدور کے ساتھ گفتگو کریں گے۔ آج پارٹی دفتر میں ہوئے جلسہ کے دوران رکن پارلیمنٹ پرمود تیواری، زبیر خان، نصیب پٹھان، رانا گوسوامی، شری پرکاش جوشی، پردیپ ماتھر اور رام کرشن دیویدی سمیت دیگر رہنما اور ریاستی عہدیدار شامل تھے۔ 


والوو تبدیل کرنے کے بعد مریض کی موت پر ہنگامہ 

لکھنو۔19جون(فکروخبر/ذرائع )کے جی ایم یو کے سی وی ٹی ایس محکمہ کے آئی سی یو میں داخل شیام نرائن کی جمعہ کو موت پر گھر والوں نے جم کر ہنگامہ کیا،۔ شیام کے گھر والوں کا کہنا تھا کہ ایک دن قبل ہی جمعرات کو سرجری کر کے والوو تبدیل کیا گیاتھا۔ علاج میں لاپروائی کا الزام لگاتے ہوئے گھر والوں نے کہاکہ سرجری کے بعد سے نہ مریض سے کسی کو ملنے دیا گیا۔ جمعہ کو جب گھر والوں نے مریض سے ملنے کیلئے خوشامد کی تو بتایا کہ مریض کی موت ہو گئی ہے۔ سنگاہی ، نگھاسن، لکھیم پور کھیری کے رہنے والے بھگوتی پرساد نے بتایا کہ اکتیس مئی کو شیام نرائن کوسی وی ٹی ایس شعبہ میں داخل کرایا تھا۔ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ مریض کے والوو تبدیل کرنے ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ مریض کے لئے ڈاکٹروں کے ذریعہ چار یونٹ خون، جانچیں اور باہر سے تقریباً پچیس ہزار کی دوائیں منگوائی گئیں اس کے بعد سولہ جون جمعرات کو والوو بدلنے کے لئے سرجری کی جس کے بعد سے مریض کے بارے میں کچھ نہیں بتایا اور اگلے دن دریافت کرنے پر بتایاگیا کہ مریض کی موت ہو چکی ہے۔ متوفی کے ماموں ہریش چندر کٹیار نے بتایا کہ ڈاکٹر پوچھنے پر کچھ بتاتے نہیں ہیں۔ والوو لیک ہونے کی وجہ سے شیام نرائن کا علاج گزشتہ ایک سال سے یہاں چل رہا تھا۔ سب کچھ ٹھیک تھا اس لئے جمعرات کو سرجری کی پھر بھی مریض کی موت ہو گئی۔ دریافت کرنے پر ڈاکٹر ناراض ہوتے ہیں اور کہتے ہیں کہ پوچھ گچھ کروگے تو پوسٹ مارٹم کروا دیں گے۔ انہں نے کہا کہ لاش لیکر وہ لوگ جا رہے ہیں مگر معاملہ کی شکایت ضرور کریں گے تاکہ دوسرے مریضوں کی زندگی کے ساتھ کھلواڑ نہ ہو سکے۔ انتظامیہ کے افسروں نے اختیار کی خاموشی:مذکورہ معاملہ میں کوئی بھی کچھ بولنے کو تیار نہیں ہوا۔ شعبہ کے صدر پروفیسر ایس کے سنگھ چھٹی پر تھے جس کی وجہ سے ان سے رابطہ نہیں ہو سکا اس کے علاوہ سابق رجسٹرار پروفیسر شیلندر یادو کا فون نہیں اٹھا۔ نیز آئی سی ایو میں ڈیوٹی پر تعینات ڈاکٹر وجینت نے بات کرنے سے انکار کر دیا جبکہ آئی سی یو میں ہی موجود دیگر اسٹاف نے ڈاکٹر وجینت کی موجودگی میں متوفی شیام نرائن کے سلسلہ میں کوئی بھی اطلاع دینے سے انکار کردیا۔ 


18جولائی تک ووٹر فہرست میں آن لائن درج ہوں گے نام

لکھنو۔19جون(فکروخبر/ذرائع )پنچایت اور شہری بلدیاتی اداروں کی ووٹر فہرست میں ۱۸جولائی تک آن لائن نام درج کرائے جا سکتے ہیں۔ یہ ہدایت ریاستی الیکشن کمیشن(پنچایت و شہری بلدیاتی) نے بی ایل او کو دی ہے۔ بی ایل او ۲۵جولائی تک گھر گھر جا کر سروے اور فہرست تیار کرنے کا کام کریں گے۔ اس کے علاوہ آن لائن موصول ہونے والے فارموں کی گھر گھر جا کر جانچ ۱۹سے ۲۵جولائی کے درمیان ہوگی۔ ووٹر لسٹ کا کمپیوٹرائزڈ فارمیٹ ۶۲جولائی سے ۷۱ٓاگست کے درمیان تیار کیاجائے گا۔ ساتھ ہی ڈرافٹ کئے گئے ووٹر لسٹ کی اشاعت ۱آاگست کو کی جائے گی۔ شائع ووٹر لسٹ کا معائنہ۱۸سے ۲۰اگست تک کیاجائے گا۔ اس کے علاوہ دعوے اور اعتراضات ۸۱سے ۲آاگست تک حاصل کئے جائیں گے۔ دعووں اور اعتراضات کا نمٹارہ ۲۶سے ۳۰ٓاگست کے درمیان ہوگا۔ دعوے اور اعتراضات کے نمٹارے کے بعد سپلیمنٹری فہرست کی تیاری اور اصل فہرست میں درج کرنے کا کام ۳آاگست ۹ستمبر کے درمیان کیاجائے گا۔ آخری طور سے تیار ووٹر لسٹ کی اشاعت ۱۰ستمبر کو کی جائے گی۔ 


ایس پی سنتوں کی ٹیم کیرانہ بھیجے گی ، سوم پر جعلی نوٹوں کے کاروبار کا الزام

لکھنؤ ۔19جون(فکروخبر/ذرائع )اترپردیش میں کیرانہ سے نقل مکانی پر چل رہی سیاست کے درمیان حکمراں سماج وادی پارٹی (ایس پی) نے سنتو ں کی ٹیم کیرانہ بھیجنے کا آج فیصلہ کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن اسمبلی سنگیت سوم پر فرقہ وارانہ ہم آہنگی بگاڑنے ، زمین پر قبضہ کرنے اور جعلی نوٹوں کے کاروبار کے سنگین الزامات لگائے .سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر اور محکمہ تعمیرات عامہ کے وزیر شیو پال سنگھ یادو نے آج یہاں صحافیوں سے کہا کہ مسٹر سوم فساد بھڑکانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ رکن پارلیمان حکم سنگھ بھی یہی کام کر رہے ہیں. انہوں نے خبردار کیا کہ فساد بھڑکانے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ فسادیوں کے بارے میں مکمل معلومات منگائی جا رہی ہے جس کے ملتے ہی ان لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی.مسٹر یادو نے مسٹر سوم پر جبراََ زمین پر قبضہ کرنے اور جعلی نوٹوں کا کاروبار کرنے کا الزام لگاتے کہا کہ ان کے کارناموں کی فہرست منگائی جا رہی ہے . فہرست آتے ہی کارروائی کی جائے گی. انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے ہی لوگوں نے اجودھیا میں بھی پریکرماکے نام پر ہم آہنگی بگاڑنے کی کوشش کی تھی. سنت آگے آئیں اور بی جے پی کی سازش ناکام کریں۔


رام برکش کا ڈی این اے ٹیسٹ نہ کرانا حکومت کی ناکامی کوظاہر کرتا ہے :بی جے پی

لکھنؤ۔19جون(فکروخبر/ذرائع )بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی )نے متھرا کے جواہر باغ واقعہ کے اہم ملزم رام برکش یادو کا ڈی این اے ٹیسٹ نہ کرائے جانے پر سوال کھڑاکرتے ہوئے اترپردیش حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کیا ہے ۔پارٹی کے ریاستی ترجمان وجے بہادر پاٹھک نے آج یہاں جاری بیان میں کہا کہ رام برکش یادو کے وکیل اور گھروالے اس کے زندہ ہونے کا دعویٰ کررہے ہیں اور اب تو عدالت نے بھی اس کی موت کے پختہ ثبوت کی بات کی ہے ۔عدالت کا کہنا ہے کہ رام برکش یادو کا ڈی این اے ٹیسٹ ہونا چاہیے تھا تاکہ اس کی موت کا ثبوت ہوجاتا۔مسٹر پاٹھک نے کہا کہ متھرا کا واقعہ حکومت کی ناکامی کی وجہ سے پیش آیا ہے ۔ایک وزیر پررام برکش یادو کو تحفظ دینے کا الزام تھا۔ایسے میں رام برکش یاود کی موت کا پختہ ثبوت ہونا بے حد ضروری ہے ۔متھرا کی ایک عدالت نے رام برکش یاود کے ڈی این اے ٹیسٹ کا حکم دیاہے ۔اڈیشنل سیشن جج ویویکانند سرن تریپاٹھی نے تعزیرات ہند ک دفعہ 147،148،149،307،504،506اور 302کے تحت جرم کی فہرست 378،11کے مطابق جاری مقدمے میں کہاکہ رام برکش یادو کا ڈی این اے ٹیسٹ کرایاجانا چاہیے تھا۔عدالت نے رام برکش یادو کی موت کی سائنسی جانچ کے لئے چیف میڈیکل افسر کو مقامی پولس کی مدد کرنے کا حکم دیا۔


ایس پی کی جانب سے 10 امیدواروں کی فہرست جاری،

کچھ پرانے تو کچھ شکست خوردہ امیدواروں پر پھر سے داؤ

لکھنؤ۔19جون(فکروخبر/ذرائع ) اترپردیش میں حکمراں سماج وادی پارٹی (ایس پی) نے آئندہ سال ہونے والے ریاستی اسمبلی الیکشن کیلئے آج 10 امیدواروں کی فہرست جاری کی ہے ۔ریاست کی 403 سیٹوں والی ریاستی اسمبلی میں پارٹی اس سے قبل 146 سیٹوں پر اپنے امیدواروں کا اعلان کرچکی ہے ۔10 امیدواروں کی اس فہرست کے ساتھ ہی ایس پی نے اب تک 156 حلقوں میں اپنے امیدواروں کا اعلان کردیا ہے ۔پارٹی کے ترجمان اعلی اور آبپاشی کے وزیر شیو پال سنگھ یادو نے آج یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ سہارن پور میں دیوبند اسمبلی سیٹ سے مینا رانا کو امیدوار بنایا گیا ہے ۔ محترمہ رانا آنجہانی وزیر راجیندر سنگھ رانا کی اہلیہ ہیں۔ حال ہی میں اسمبلی کے ضمنی الیکشن میں وہ ایس پی کے ٹکٹ سے الیکشن لڑی تھیں مگر انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ مسٹر یادو نے بتایا کہ گوتم بدھ نگر کی جیور سیٹ سے ویون ناگر پارٹی کے امیدوار ہونگے ۔ متھرا اسمبلی حلقے سے ڈاکٹر اشوک اگروال، آگرہ دیہی سیٹ سے راکیش بگھیل، بریلی کے میر گنج حلقے سے حاجی زاہد حسین عرف گڈو، جھانسی کے ببینا حلقے سے شیام سندر یادو کو ٹکٹ دیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ جھانسی شہر سے دیپ مالا کشواہا کو امیدوار قرار دیا گیا ہے ۔مسٹر یادو نے بتایا کہ گورکھ پور دیہی حلقے میں پہلے سے اعلان کردہ ظفر امین ڈکو کی جگہ پر اب وجے بہادر یادو ایس پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے ۔ مسٹر یادو بی جے پی کے ایم ایل اے ہیں۔ دیوریا سیٹ سے وجے پرتاپ یادو کو امیدوار بنایا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ مرزا پور کی منجھوا سیٹ سے پربھاوتی یادو ایس پی امیدوار کے طور پر میدان میں ہوں گی جبکہ سون بھدر کی دودھی سیٹ سے موجودہ ایم ایل اے روبی پرساد کو پھر سے ٹکٹ دیا گیا ہے ۔


بہار فرضی ٹاپرس گھپلہ کا اہم ملزم بچہ رائے دو دنوں کے پولیس ریمانڈ پر

پٹنہ۔19جون(فکروخبر/ذرائع ):پٹنہ کی ایک عدالت نے بہار فرضی ٹاپرس معاملہ کے اہم ملزم ڈاکٹر امت کمار عرف بچہ رائے کو آج پوچھ گچھ کے لئے دو دنوں کے پولیس ریمانڈمیں دے دیا۔چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ اوم پرکاش کی عدالت میں فرضی ٹاپر س گھپلہ کے اہم ملزم بچہ رائے کو پوچھ گچھ کے لئے پولیس ریمانڈ میں دینے کی درخواست کی گئی جسے عدالت نے قبول کر لیا.عدالت نے مسٹر رائے کو اتوار کی دوپہر تک کیلئے پولیس ریمانڈ میں دینے کا حکم دیا.واضح رہے کہ بہار فرضی ٹاپرس گھپلہ کا انکشاف ہونے کے بعد ویشالی ضلع کے بھگوان پور تھانہ کے کرتپور میں واقع وشنو رائے کالج کے پرنسپل ڈاکٹر امت کمار عرف بچہ رائے کو پولیس نے 11 جون کو حاجی پور میں گرفتار کیا تھا. اس گھپلہ کے دیگر ملزم بہار اسکول ایکزامنیشن بورڈکے سابق صدر لالکیشور پرساد اور ان کی بیوی سابق رکن اسمبلی ڈاکٹر اوشا سنہا کے خلاف عدالت سے گرفتاری وارنٹ جاری ہے اور وہاس سے بچنے کیلئے روپوش ہو گئے ہیں۔

 

اویسی کا بی جے پی پر تیکھا حملہ ، مظفرنگر فساد کے بعد 50 ہزار مسلمانوں نے نقل مکانی کی تھی ، کیا بی جے پی بھیجے گی جانچ ٹیم؟

Posted on: Jun 18, 2016 07:16 PM IST | Updated on: Jun 18, 2016 07:18 PM IST

حیدرآباد: بی جے پی کے ذریعہ کیرانہ سے ہندوؤں کی مبینہ نقل مکانی پر تیکھا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے کہا کہ سال 2013 کے مظفرنگر فسادات کے بعد 50000مسلمانوں نے نقل مکانی کی تھی ۔ اویسی نے بی جے پی کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ کیا وہ وہاں ایک حقائق جانچ ٹیم بھیجے گی، جیسا کہ اس نے ہندوؤں کی مبینہ نقل مکانی کے معاملے پر کیرانہ بھیجی ہے۔

حیدرآباد سے ممبر پارلیمنٹ اویسی نے اتر پردیش کے کیرانہ سے مبینہ طور پر نقل مکانی کرنے والے 346 خاندانوں کی فہرست کو 'فرضی قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر ڈرامہ کرنا بی جے پی اور ایس پی دونوں کے مفادات کے عین موافق ہے۔ اویسی نے کہا کہ مظفرنگر فسادات کے بعد پچاس ہزار سے زیادہ لوگوں نے اپنی اصل جگہ چھوڑ دی ، جہاں وہ نسلوں سے رہتے آ رہے تھے۔ انہوں نے اسے ملک کی آزادی کے بعد اقلیتوں کو اجتماعی طور پر ہٹانے کی سازش قرار دیا۔

اویسی کا بی جے پی پر تیکھا حملہ ، مظفرنگر فساد کے بعد 50 ہزار مسلمانوں نے نقل مکانی کی تھی ، کیا بی جے پی بھیجے گی جانچ ٹیم؟

انہوں نے کہا کہ کیا بی جے پی ایک تحقیقاتی ٹیم بھیجے گی؟ مظفرنگر فسادات کے بعد بے گھر پچاس ہزار لوگوں کے ساتھ کیا ہوا، اس کا پتہ لگانے کے لئے کیا بی جے پی کوئی وقت نکالے گی؟ اویسی نے دعوی کیا کہ بنیادی طور پر بی جے پی کے پاس کوئی اور مسئلہ نہیں ہے۔ کیرانہ مسئلہ بی جے پی کا اصلی چہرہ بے نقاب کرتا ہے ، جو سب کا ساتھ سب کا وکاس کی بات کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بی جے پی اور سماج وادی پارٹی دونوں کے لئے موزوں ہے، بی جے پی اکثریتی طبقہ کے درمیان خوف کا احساس پیدا کرنا چاہتی ہے اور سماجوادی پارٹی مسلمانوں کو یہ پیغام دینا چاہتی ہے کہ اگر آپ نے ایس پی کا ساتھ نہیں دیا تو آپ غیر محفوظ ہیں۔ اس طرح یہ ڈرامہ بی جے پی اور ایس پی دونوں کے حق میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب ایسا معاملہ سامنے آتا ہے ، تو سماجوادی پارٹی خوش ہوجاتی ہے کیونکہ اسے اپنے مقصد میں ناکام رہنے اور بدانتظامی پر سوالات کا جواب دینا پڑتا ہے۔ اویسی نے کہا کہ ایم آئی ایم اگلے سال اتر پردیش میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں میدان میں اترے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی نے اتر پردیش میں ایک اتحاد بنانے کا آپشن بھی کھلا رکھا ہے

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا