English   /   Kannada   /   Nawayathi

مودی جی خود اچھے دن نہ لا سکے تو کام کرنے والوں کو بدنام کر رہے ہیں: کیجریوال(مزید اہم ترین خبریں)

share with us

عام آدمی پارٹی دہلی حکومت کے کام کاج میں مداخلت کرنے کا الزام اکثروبیشتر وزیر اعظم نریندر مودی پر لگاتی رہی ہے۔ کیجریوال نے حال ہی میں کہا تھا کہ وہ اس بات سے خوش ہیں کہ مودی دہلی حکومت کے معاملات میں اتنی دلچسپی لے رہے ہیں۔


دراندازی اور ناجنگ معاہدے کی خلاف ورزی بہت بڑا چلینج

حد متارکہ کے قریب225سے325تک عسکریت پسند اسطرف آنے کے کیلئے بے قرار : منوہر پاریکر

سرینگر۔18جون(فکروخبر/ذرائع) دراندازی اور ناجنگ معاہدے کی خلاف ورزی کو بہت بڑا چلینج قرار دیتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ عسکریت سے نمٹنے میں کوئی بھی سمجھوتہ قابل قبول نہیں ہو گا۔ حد متارکہ پر صرف 3دنو ں کے دوران دراندازی کی 3کوششوں کو ناکام بنا دیا گیا ۔ خفیہ اداروں فوج نیم فوجی دستوں کے درمیان بہتر تال میل کے باعث عسکریت سے نمٹنے میں آسانی پیدا ہو رہی ہے۔ پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں225سے لیکر325تک جدید ہتھیاروں سے لیس عسکریت پسند اسطرف آنے کے لئے بے قرار اور دراندازی کرنے کی بھر پور کوشش کر رہے ہیں۔ نمائندے کے مطابق بنگلور میں منعقد کی گئی تقریب پر تقریر کر تے ہوئے مرکزی وزیر دفع منوہر پاریکر نے انکشاف کیا کہ پاکستانی زیر انظام کشمیر میں حد متارکہ کے قریب225کے قریب عسکریت پسند یاست جموں و کشمیر کے حدود میں داخل ہونے کے کیلئے بے قرار ہیں ۔ پاکستانی خفیہ ادارے آئی ایس آئی پاکستانی فوج اور پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں مقیم عسکری کمانڈروں کی جانب سے ریاست جموں و کشمیر میں عدم استحکام پھیلانے امن وامان کو درہم برہم کرنے پرائیویٹ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے لئے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے تاکہ ریاست میں ملی ٹینسی کو پھر سے مضبوط مستحکم کیا جا سکے۔ وزیر دفاع کے مطابق خفیہ اداروں فوج نیم فوجی دستوں کے درمیان بہتر تال میل ہونے کا عندیہ دیتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ تین دنوں کے دوران دراندازی کی تین بڑی کوششوں کو ناکام بنا دیا گیا اور چار عسکریت پسندوں کو فوج اور نیم فوجی دستوں نے مار گیرایا۔ وزیر دفاع کے مطابق ریاست جموں و کشمیر میں حالات کو درہم برہم کرنے کیلئے آئی ایس آئی اور پاکستانی فوج سر توڑ کوششیں کر رہے ہیں تاہم عسکریت پسندوں پاکستانی خفیہ ادارے آئی ایس آئی کے منصوبوں کو ناکام بنانے کیلئے فوج نیم فوج دستے خوش اسلوبی کے ساتھ اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں اور کسی کو بھی ریاست میں امن و امان درہم برہم کرنے املاک کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ وزیر دفاع نے دراندازی نا جنگ معاہدے کی خلاف ورزی کوبڑا چلینج قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے نمٹنے کیلئے فوج پوری طرح سے تیار ہے اور پاکستانی سرزمین بھارت مخالف سرگرمیوں کیلئے مسلسل استعمال کی جا رہی ہے۔ وزیر دفاع نے تقریب کے حاشے پر ذائع ابلاغ کے نمائندوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے پھر کہا کہ ریاست میں ملی ٹینسی سے نمٹنے کیلئے افسپا کا موجود رہنا ضروری ہے اور اس قانون کو واپس لینے کیلئے فوج نیم فوجی دستوں اور خفیہ اداروں کی ر ضا مندی لازمی ہے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر میں ملی ٹینسی کو پھر سے مضبوط مستحکم بنانے کیلئے سرگرمیاں شدو مد سے جا رہی ہیں تاہم اس طرح کی کارروائیوں کو ناکام بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔


کستوربا گاندھی نسواں اسکولوں کیلئے رقم منظور

لکھنو۔ 18جون(فکروخبر/ذرائع))۱۲ویں پنج سالہ اسکیم میں ملٹی سیکٹورل ڈیولپمنٹ پلان کے تحت لکھنوٓ ضلع کے کستوربا گاندھی نسواں اسکولوں کیلئے ۸ٓڈی۔ایل۔پی۔ پروجیکٹر، گورنمنٹ ہائی اسکول اور پرائمری اسکول کیلئے ۱۷۶ٓوائٹ بورڈ اور ہائی اسکول اور پرائمری اسکولوں میں سیکھنے کیلئے ۸۸جدید کِٹس خریدنے کیلئے ریاستی حکومت کے ذریعہ رواں مالیاتی سال میں مرکزی اور ریاستی جز کے طور پر کل ۲۱ء4 ۴۸ٓلاکھ روپئے منظور کر دئے گئے ہیں۔ یہ رقم ڈائرکٹر اقلیتی بہبود کو مہیا کرا دی گئی ہے۔



خصوصی عدالت نے گجرات فسادات میں ملوث 24مجرموں کو قید کی سزاسنادی

احمد آباد18جون(فکروخبر/ذرائع)ریاست گجرات کے دارالحکومت احمد آباد میں ایک خصوصی عدالت نے 14 برس قبل گجرات فسادات ملوث 11مجرموں کو عمر قید جبکہ 12کو سات ،سات سال اورایک کو دس سال قید کی سزاسنادی ،بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت کی ریاست گجرات کے دارالحکومت احمد آباد میں ایک خصوصی عدالت نے 14 برس قبل گجرات فسادات ملوث 11مجرموں کو عمر قید جبکہ 12کو سات ،سات سال اورایک کو دس سال قید کی سزاسنادی ہے ،جن افراد کو عدالت نے سزا سنائی ان میں سخت گیر ہندو تنظیم وشو ہندو پریشد کے ایک رہنما اتل ویدیہ اور کانگریس کے سابق کونسلر میگھ جی چودھری بھی شامل ہیں،عدالت نے رواں ماہ کی دو تاریخ کو اس معاملے میں 24 افراد کو مجرم قرار دیا تھا جبکہ 36 کو بری کر دیا گیا تھا۔مجرم ٹھہرائے جانے والوں میں سے 11 کو قتلِ عمد کی دفعہ 302 کے تحت مجرم قرار دیا گیا تھا۔اس مقدمے کی اہمیت اس لیے بھی ہے کیونکہ اس کی تفتیش سپریم کورٹ کی رہنمائی میں ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے کی تھی۔واضح رہے کہ گجرات فسادات سے متعلق نو دیگر مقدمات بھی ہیں جن کی تحقیقات عدالتِ عظمیٰ کے احکامات کے تحت کی جا رہی ہیں۔یہ معاملہ فروری 2002 میں احمد آباد کی گلبرگ سوسائٹی میں ایک مشتعل ہجوم کے ہاتھوں 69 افراد کے قتل کا ہے جن میں کانگریس کے سابق رکن پارلیمان احسان جعفری بھی شامل تھے۔یہ فسادات گودھرا میں سابرمتی ایکسپریس ٹرین پر ہونے والے حملے کے بعد ہوئے تھے جس میں 59 افراد مارے گئے تھے۔جس وقت یہ واقعہ پیش آیا تو ملک کے موجودہ وزیرِ اعظم نریندر مودی گجرات کے وزیرِ اعلیٰ تھے۔


رکن کونسل کی حلف برداری 

بنگلورو 18جون(فکروخبر/ذرائع)ریاستی اسمبلی سے قانون ساز کونسل کیلئے نو منتخب رکن کونسل کے وی نارائن سوامی نے آج حلف اٹھایا ۔ قانون ساز کونسل چیرمین کے دفتر میں منعقدہ تقریب کے دوران کونسل چیرمین ڈی ایچ شنکر مورتی کی قیادت میں انہوں نے بھگوان کے نام پر حلف لیا اور کونسل سکریٹری شرینواس نے انہیں راز داری کا حلف دلایا ۔


کیرانہ کے بی جے پی ایم پی حکم سنگھ کو پارلیمنٹ کی رکنیت سے بر طرف کیا جائے ۔ ایس ڈی پی آئی کا مطالبہ 

مظفر نگر۔ 18جون(فکروخبر/ذرائع)سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے ریاستی صدر محمد کامل کی قیادت میں مظفر نگر ضلع کمیٹی اراکین نے کیرانہ کے بی جے پی رکن پارلیمان حکم سنگھ کی مسلم مخالف سازش کی مذمت کرتے ہوئے کچہری احاطے میں واقع کلکٹر آفس کے قریب بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے بی جے پی رکن پارلیمان حکم سنگھ کا پتلا جلایا۔ اس موقع پر اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے پارٹی ریاستی صدرمحمد کامل نے کہا کہ بی جے پی لیڈر حکم سنگھ علاقے میں ایک خاص کمیونٹی کے خلاف بے بنیاد اور جھوٹے الزامات عائد کرکے دو فرقوں کے درمیان مذہبی منافرت پیدا کرکے سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ریاستی صدر محمد کامل نے بی جے پی رکن پارلیمان حکم سنگھ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اتر پردیش کے اسمبلی انتخابات کے مدنظر نفرت کی سیاست کررہے ہیں اور حکم سنگھ اپنی بیٹی کو آنے والے ا سمبلی انتخابات میں کھڑا کرنا چاہتے ہیں اسی لیے وہ علاقے میں مذہبی منافرت پھیلا کر سیاسی فائدہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ احتجاجی مظاہرے کے اختتام میں مظاہرین نے صدر ہند کو بھیجنے کے لیے ضلعی مجسٹریٹ کو ایک میمورینڈم پیش کیا۔ میمورینڈم میں ایس ڈی پی آئی نے صدر ہند سے مطالبہ کیا ہے کہ حکم سنگھ کو پارلیمنٹ کی رکنیت سے برطرف کیا جائے کیونکہ وہ ایک رکن پارلیمان ہونے کے باوجود ایک خاص کمیونٹی کے خلاف سازش اور نفرت کی سیاست کررہے ہیں۔ اس موقع پر علیم الدین، قاری ذوالفقار،ڈاکٹر اجیت کمار، حسین سمیت سینکڑوں کارکنان شریک رہے۔ 



زمین کی معلومات چھپانے والے گریش مہاجن کا انتخاب رد کیا جائے: نواب ملک

ممبئی:۔18جون(فکروخبر/ذرائع)ریاستی وزیر برائے سنچائی گریش مہاجن نے جلگاؤں میں اپنی زمین کی معلومات الیکشن کمیشن سے پوشیدہ رکھا ہے ۔ خاص طور سے یہ کہ مذکورہ زمین مہاور کی ہے اور اس وقت مہاور وطن زمین فروخت کرنے کا نیا قانون موجود نہیں تھا۔ اس وقت مذکورہ زمین زبردستی ہڑپ کی گئی ۔ یہ سنسنی خیز انکشاف راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے قومی ترجمان نواب ملک نے آج اخباری نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔راشٹر وادی بھون میں پارٹی کی ہفتہ روزہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ گریش مہاجن نے یہ زمین غیرقانونی طریقے سے خریدی ہے جس کی بناء پر مہاج نے اس کی معلومات الیکشن کمیشن سے پوشیدہ رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گریش مہاجن کا یہ کہنا کہ مذکورہ زمین کی معلومات فراہم کرنا وہ بھول گئے تھے ، اگر ایسا ہے تو پھر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اس زمین پر سرکاری خرچ پر روڈ کیسے بنا، اس جگہ پر باغ کیسے لگا، اس کی چہار دیواری کس طرح بنائی گئی؟ واضح رہے کہ گریش مہاجن کی جانب سے مذکورہ زمین کو الیکشن کمیشن سے پوشیدہ رکھنے پر جلگاؤں راشٹر وادی کانگریس کے لیڈر دگمبر کیشو پاٹل نے الیکشن کمیشن میں مہاجن کے خلاف شکایت درج کرائی ہے اور ان کے انتخاب کو کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ 


وزیراعلیٰ وزیرتعلیم کو برخاست کریں: نواب ملک

ممبئی ۔ 18جون(فکروخبر/ذرائع)ریاستی وزیرتعلیم ونود تاؤڈے یہ نئے نئے ڈرامے کررہے ہیں ۔ حال ہی میں دسویں کے نتائج ظاہر ہوئے ہیں اور اس کے مارک لسٹ پر تاؤڈے نے تمام اصول وضوابط کو بالائے طاق رکھتے ہوئے خود کی تصویر شائع کی ہے۔ یہ حکم امتناعی کی خلاف ورزی ہے ۔یہ باتیں آج راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری نواب ملک نے آج یہاں اخباری نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔انہوں نے کہا کہ نیٹ اور سی ای ٹی کا تنازعہ پیدا کرنے والے اورتعلیمی میدان کو تباہ کرنے والے اس وزیر موصوف نے مارک لسٹ پر اپنی تصویر شائع کرکے کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں؟ نواب ملک نے کہا جو وزیر خود بارہویں فیل ہے اور جعلی ڈگری کے ذریعے لوگوں کو بے وقوف بنا رہا ہے وہ مارک لسٹ پر خود کی تصویر شائع کرکے اپنی تشہیر کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاؤڈے کی تصویروں والے مارک لسٹ فوری طور پر واپس لیا جائے اور طلبہ کے مارک لسٹ کو اپنی تشہیر کے لئے استعمال کرنے والے اس وزیرتعلیم کو فوری طور پر برخاست کیا جائے نہیں تو وزیرتعلیم جہاں جائیں گے، راشٹر وادی ودیارتھی کانگریس کی جانب سے ان کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا