English   /   Kannada   /   Nawayathi

عشرت جہاں کیس میں نیا موڑ، پی چدمبرم نے بولا حکومت پر حملہ(مزید اہم ترین خبریں )

share with us

انہوں نے کہا کہ کہانی سے یہ سبق ملتا ہے کہ چھیڑ چھاڑ کرکے تیار کی گئی رپورٹ بھی سچ نہیں چھپا سکتی۔ اصل مسئلہ یہ ہے کہ کیا عشرت جہاں اور تین دیگر لوگ حقیقی تصادم میں مارے گئے تھے یا ان کی موت فرضی تصادم میں ہوئی تھی۔ معاملے کی جولائی 2013 سے زیر التوا سماعت ہی سچ کو سامنے لے کر آئے گی۔ وزارت داخلہ میں ایڈیشنل سکریٹری بی کے پرساد کی قیادت میں یک رکنی انکوائری کمیٹی نے بدھ کو جمع کی گئی اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ گم ہوئے پانچ دستاویزات میں سے چار دستاویزات اب بھی نہیں ملے ہیں۔


جلگاؤں میں جانوروں کے نام پر فساد برپا کر نے والوں پر کاروائی کی جائے 

فساد برپا کر نے والے فرقہ پرستوں پر مقدمہ درج کر کے انہیں فوری طور پر گرفتا ر کر نا ضروری : ابوعاصم اعظمی 

ممبئی۔16جون(فکروخبر/ذرائع) جلگاؤں میں فرقہ پرستوں کا ننگا ناچ اب حد سے تجاوز کر گیا ہے مودی حکومت کے بر سر اقتدار آنے کے بعد جلگاؤں میں جس طرح سے آج بڑے جانوروں کے ٹرک میں مردہ پائے جانے پر ہنگامہ آرائی کی گئی ڈرائیور اور کلینر کو زودوکوب کر کے ماحول کو خراب کیا گیا وہ قانون کی خلاف ورزی ہی نہیں بلکہ جانوروں کے تحفظ کے نام پر کھلا غنڈہ گردی بھی ہے اس لئے ان فرقہ پرستوں جس میں وشوہندوپریشد ، شیوسینا ، بی جے پی کے رضا کار بھی شامل ہیں پر کاروائی ہونی چاہئے پولیس ان بلوائیوں کے خلاف کاروائی کرے پولیس کو فرقہ پرستوں کے خلاف معاملہ درج کر کے ان پر فساد برپا کر نے کا مقدمہ درج کرنا چاہئے کیونکہ اس سے فرقہ وارانہ کشیدگی بھی پھیل گئی ہے اس قسم کا مطالبہ یہاں سماجوادی پارٹی رہنما رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے کیا ہے ۔ 
انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے ہی فرقہ پرست جماعتیں کھل کر غنڈہ گردی کر رہی ہے لیکن افسوس کہ ان کے خلاف کوئی سخت کاروائی نہیں ہو رہی ہے جس کے سبب یہ فسطائی طاقتیں قانون تک کو اپنے ہاتھ میں لے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک حکومت ان کے خلاف سخت اقدامات نہیں کرے گی تب تک اس ملک میں امن وامان کا قیام ممکن نہیں ہے ۔ آئے دن جانوروں کے تحفظ کے نام پر انسانوں کا قتل کیا جارہا ہے کبھی کسی کو بیف کھانے کے جھوٹے الزام پر قتل کیا جارہا ہے تو کبھی کسی کو مردہ جانور لیجانے کی پاداش میں زدوکوب کر کے نیم مردہ کر دیا جارہا ہے کیا انسانوں کی کوئی قیمت نہیں ہے جانوروں کے تحفظ کے نام پر یہ غنڈہ گردی بند ہونی چاہئے اگر واقعی کوئی قانون کی خلاف ورزی کر تا ہے تو اس پر کارروائی کر نے کے لئے قانون موجود ہے اور پولیس بھی اپنے طور پر کاروائی کر سکتی ہے تو ایسے میں بجرنگ دل وشو ہندوپریشد ، شیوسینا ، بی جے پی کے رضا کاروں کو کسی کو زدوکوب کر نے کا کیا حق حاصل ہے کیا یہ جرم کا مرتکب نہیں ہے ان پر بھی پولیس کو فوری طور پر کیس درج کرنا چاہئے اور فرقہ وارانہ تشدد برپا کر نے کے الزام میں تمام فسادیوں کو گرفتار کر کے جیل بھیجنا چاہئے جب تک حکومت ان فرقہ پرستوں سے سختی سے نہیں نمٹے گی تب تک اس ملک کی ترقی اور استحکام نہیں ہوگی ۔ یہ اطلاع آج یہاں سماجوادی پارٹی ترجمان و جنرل سکریٹری عبدالقادر چودھری نے دی ہے۔ 


ریاست گجرات میں پکڑے گئے 18آدم خورشیروں میں سے تین قصوروارقرار

باقی 15شیروں کو جنگل میں چھوڑدیاگیا،ایک چڑیا گھر منتقل،دو اور شیروں کے برتاؤ پر نگرانی رکھی جائے گی،انتظامیہ 

احمد آباد۔16جون(فکروخبر/ذرائع)بھارتی ریاست گجرات میں گر کے جنگلوں میں انسانوں کے شکار کرنے کے شبہے میں پکڑے جانے والے 18 شیروں میں سے تین قصوروار پائے گئے ۔ان میں سے ایک شیر کافی بوڑھا ہے جسے بطور سزا جوناگڑھ کے سیّرباگ چڑیا گھر میں بھیج دیا گیا ہے جبکہ دو اور شیروں کے برتاؤ پر نگرانی رکھی جائے گی۔دراصل گر کے جنگلات سے ملحقہ دیہی علاقوں میں لوگوں میں شیر کا خوف اتنا بڑھ گیا تھا کہ گذشتہ دو ماہ سے وہ دن میں بھی اپنے گھروں سے باہر نکلنے سے ڈرتے تھے۔گذشتہ دو ماہ میں گر کے ان شیروں نے کئی بار انسانوں پر حملے کیے تھے۔ ان حملوں میں شیر دو مردوں اور ایک خاتون کو کھا گئے تھے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق محکمہ جنگلات نے پکڑے جانے والے شیروں کی سائنسی تحقیقات کی اور ان میں سے قصوروار پائے جانے والے تین شیروں کو جونا گڑھ کے سیّرباگ چڑیا گھر میں بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔باقی 15 شیروں کو جنگل میں پھر سے چھوڑ دیا جائے گا۔محکمہ جنگلات کے قوانین کے مطابق جنگل میں بسنے والا شیر اگر انسان کا شکار کرتا ہے تو اس سے جنگل میں رہنے کا حق چھین لیا جاتا ہے۔جونا گڑھ کے محکمہ جنگلات کے سربراہ اے پی سنگھ نے کہاکہ جن تین شیروں کی رپورٹ پوزیٹیو پائی گئی ہے اس میں ایک بوڑھا شیر ہے۔ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ وہ تقریباً پانچ سے نو سال کی عمر کا ہے۔ اسے جونا گڑھ کے سیرباگ چڑیا گھر کو بھیج دیا گیا ہے۔‘باقی دو دیگر ’قصوروار‘ شیروں کی عمر دو سے چار برس کے درمیان میں ہے۔ انھیں ?یئرنگ ہاؤس میں رکھا جائے گا جہاں ان کے رویے پر نگرانی رکھی جائے گی۔مجرم پائے جانے والے ایسے شیروں کو پنجرے میں بند رکھا جاتا ہے کیونکہ ایک بار انسان کا گوشت کھانے والے شیروں کو جنگل میں نہیں چھوڑ سکتے ہیں۔


ریاست آسام میں ٹریفک حادثہ 30 افراد ہلاک

گوہاٹی ۔ 16 جون(فکروخبر/ذرائع) ریاست آسام میں ایک خوفناک سڑک حادثے میں کم سے کم30 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ خوفناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک مسافر بس ریاست آسام کے ایسٹ جنتیا کے سونم پور علاقے میں5 سو فٹ گہری کھائی میں جا گری۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ بس سیلچر سے ریاستی دارالحکومت گوہاٹی جا رہی تھی۔ ریاست آسام میں ایسٹ جنتیا کا سونم پور کا علاقہ جہاں یہ حادثہ پیش آیا ہے، سڑک کے راستے کے اعتبار سے انتہائی خطرناک علاقہ ہے لیکن اس طرح کا حادثہ یہاں پہلی بار ہوا ہے۔حادثے میں زندہ بچ جانے والے ایک شخص نے ایمبولینس کے محکمے کو فون کر کے حادثے کی اطلاع دی جس کے بعد ڈاکٹر اور امدادی ٹیموں کے ساتھ ساتھ پولیس کی ٹیمیں بھی وہاں پہنچ گئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ چونکہ بس بہت ہی گہری کھائی میں گری تھی اس لئے امدادی کاموں میں کافی مشکلات پیش آئیں ۔ اس حادثے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔


بھارت میں ڈیزل 1.26 روپے اور پٹرول پانچ پیسے مہنگا

دہلی میں پٹرول 65.65 روپے اور ڈیزل 55.19 روپے فی لیٹر ہوجائے گا

نئی دہلی ۔ 16 جون(فکروخبر/ذرائع) تیل مارکیٹنگ کمپنیوں نے ڈیزل کے نرخوں میں 1.26 روپے اور پٹرول کی قیمت میں پانچ پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا ہے۔نئی قیمتیں آج آدھی رات سے نافذ ہوں گی۔پبلک سیکٹر کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن نے بتایا کہ اس اضافہ سے دہلی میں ریاستی حکومت کے ٹیکس سمیت پٹرول 65.65 روپے اور ڈیزل 55.19 روپے فی لیٹر ہوجائے گا۔


بونتھو کوٹھیا کو امبیڈکر یونیورسٹی سے کمپیوٹر سائنس میں پی ایچ ڈی

حیدرآباد، 16؍ جون (فکروخبر/ذرائع) مولاناآزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، اسکول برائے کمپیوٹر سائنس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے اسسٹنٹ پروفیسربونتھو کوٹھیا کو باباصاحب بیھم راؤ امبیڈکر (سنٹرل) یونیورسٹی‘ لکھنؤ نے پی ایچ ڈی کی ڈگری کا مستحق قرار دیا ہے۔ انہوں نے ’’Software Reliability Assessment using Neuro Fuzzy System ‘‘ کے زیر عنوان اپنا مقالہ پروفیسر آر اے خان، شعبہ انفارمیشن ٹکنالوجی اور ڈاکٹر دھرندرا پانڈے‘ شعبہ انفارمیشن ٹکنالوجی‘ بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر یونیورسٹی کی نگرانی میں مکمل کیا۔ 


دہلی کے وزیر ٹرانسپورٹ گوپال رائے نے استعفی دیا

نئی دہلی۔16؍ جون (فکروخبر/ذرائع) دہلی کے وزیر ٹرانسپورٹ گوپال رائے نے آج اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔ عام آدمي پارٹی (آپ) ذرائع کے مطابق مسٹر رائے نے صحت کی وجوہات سے استعفی دیا ہے ۔ دہلی حکومت میں تعمیرعامہ کے وزیر مسٹر ستیندر جین فی الحال مسٹر رائے کے مقام پر نقل و حمل کی وزارت کا کام کاج بھی دیکھیں گے ۔ مسٹر رائے نے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو پہلے ہی اس بات سے آگاہ کیا تھا کہ ان کی صحت ان دنوں ٹھیک نہیں رہتی ہے جس کی وجہ سے وہ نقل و حمل کی وزارت جیسے اہم وزارت کو اپنا پورا وقت نہیں دے پا رہے ہیں۔مسٹر رائے کی گزشتہ ماہ ایک بڑی سرجری ہوئی تھی۔ ان کی گردن میں گزشتہ 17 سال سے ایک گولی پھنسی ہوئی تھی جسے نکالنے کے لئے یہ سرجری کی گئی تھی۔ سرجری کے بعد سے ہی مسٹر رائے کی صحت ٹھیک نہیں چل رہی تھی ۔ ڈاکٹروں نے بھی انہیں آرام کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ مسٹر رائے پر دہلی میں مجوزہ پریمیم بس سروس کے معاملے میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے بدعنوانی کا الزام بھی لگایا جا رہا تھا۔ انھوں نے اس الزام کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کل جاری بیان میں کہا تھا کہ ان کے خلاف بدعنوانی کے الزامات ثابت ہوئے تو وہ اپنے عہدے سے استعفی دے دیں گے ۔


کاس گنج میں گنگا اسنان کے لئے جا رہے تین یاتریوں کی سڑک حادثے میں موت

کاس گنج۔16؍ جون (فکروخبر/ذرائع)) اترپردیش میں کاس گنج ضلع میں آج صبح گنگا دسہرہ کے موقع پر گنگا اسنان کرنے جا رہے تین یاتریوں کی سڑک حادثات میں موت ہو گئی اور تین دیگر زخمی ہو گئے ۔پولیس ذرائع کے مطابق کچھ شردھالو گنگا اسنان کے سورو کچھلا گنگا گھاٹ جا رہے تھے ۔ اس دوران ہوئے سڑک حادثات میں تین یاتریوں کی موت ہو گئی اور تین دیگر زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں کی شناخت کی جا رہی ہے ۔


الہ آباد میں بس اور کار کی ٹکر میں تین ہلاک

الہ آباد۔16؍ جون (فکروخبر/ذرائع)اترپردیش میں الہ آباد کے باڑہ کوتوالی حلقے میں آج ایک بس اور کار کی ٹکرمیں تین لوگوں کی موت ہو گئی اور کئی لوگ زخمی ہو گئے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق الہ آباد۔بندہ راستے پر پاڈر گاؤں کے قریب ایک بس اور کار کی ٹکر ہو گئی۔ اس حادثے میں تین لوگوں کی جائے حادثہ پر ہی موت ہو گئی اور کئی لوگ زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔مہلوکین کی شناخت نہیں ہو پائی ہے ۔


نوئیڈا میں ڈمپر۔ آٹو میں تصادم، چار کی موت ،دو زخمی

گوتم بدھ نگر۔16؍ جون (فکروخبر/ذرائع) اترپردیش میں گوتم بدھ نگرکے گریٹر نوئیڈا علاقے میں آج صبح تیز رفتار ڈمپر نے آٹو کو ٹکر مار دی جس سے اس میں سوار چار افراد کی موت ہو گئی اور دو دیگر زخمی ہو گئے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق نوئیڈا فیز تھری میں یرتھات اسپتال کے قریب ایک بے قابو ڈمپر نے آٹو کو ٹکر مار دی جس سے اس پر سوار چار افراد کی موت ہو گئی اور دو زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے ۔حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور اور اس کا ساتھی فرار ہو گئے ۔ واقعہ صبح تقریبا آٹھ بجے کا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں کی شناخت کی جا رہی ہے ۔ پولیس فرار ڈرائیور کی سرگرمی سے تلاش کر رہی ہے ۔



چھتیس گڑھ میں بی جے پی نے سابق ممبر پارلیمنٹ کومعطل کیا

رائے پور۔16؍ جون (فکروخبر/ذرائع) چھتیس گڑھ میں کافی عرصے سے بغاوتی تیور اپنائے اور وزیر اعلی اور حکومت پر عوامی طور پر حملے کر رہے سابق ممبر پارلیمنٹ سوہن پوٹائی کو بھارتیہ جنتا پارٹی نے معطل کر دیا ہے ۔پارٹی کے ریاستی صدر دھرم کوشک نے مسٹر پوٹاءي کو پارٹی مخالف سرگرمیوں کے پیش نظر وجہ بتاو نوٹس جاری کیا تھا، لیکن مسٹر پوٹاءي نے پارٹی کو اس کا جواب دینے کی بجائے اس کارروائی پر کھلا چیلنج کیا اور کہا کہ وہ عوام میں اس کا جواب دیں گے ۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ صرف نوٹس نہیں بلکہ ریاست میں پارٹی کے اندر قبائلی قیادت کو ختم کرنے کی کوششوں کے بارے میں بھی وہ انکشاف کریں گے ۔ نوٹس کے بعد بھی ان کے بغاوتی تیور میں کوئی کمی نہیں آنے اور نئی پارٹی کے قیام کے لئے ان کے آگے بڑھنے سے بی جے پی پر ان کے خلاف کارروائی کا کافی دباؤ تھا۔آخر کار ریاستی صدر مسٹر کوشک نے انہیں کل دیر شام معطل کر دیا۔مسٹرپوٹاءي ریاست کے کانکیر ضلع میں کافی باثر مانے جاتے ہیں ۔وہ قبائلیوں کے گوڈوانا معاشرے سے آتے ہیں جس کی ریاست میں خاصی تعداد ہے ۔ مسٹر پوٹاءي کو بی جے پی نے گزشتہ لوک سبھا انتخابات میں ٹکٹ نہیں دیا تھا، تبھی سے وہ ناراض چل رہے تھے ۔سابق وزیر اعلی اجیت جوگی کے کانگریس چھوڑنے کے بعد انھوں نے اور جارحانہ رخ اختیار کر لیا تھا۔ مسٹرپوٹاءي نے بھی نئی پارٹی بنانے کی بات کی ہے ، لیکن جوگی کی تقریب سے بھی دور رہنے کی بات وہ کر ر ہے ہیں۔تاہم، جوگی انہیں اپنے ساتھ کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔


کھائی میں گری بس، دو ہلاک 24 زخمی

کڈاپا۔16؍ جون (فکروخبر/ذرائع)آندھرا پردیش کے کڈاپا ضلع میں ریاستی ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی ایک بس کھائی میں گر گئی جس میں بس کنڈکٹر سمیت دو لوگوں کی موت ہو گئی اور 24 دیگر زخمی ہو گئے ۔ پولیس نے بتایا کہ ضلع کے سی کے ڈینے زون میں گووالا چیرو گھاٹ روٹ پر ڈرائیور نے اپنا توازن کھو دیا جس سے بس کھائی میں گر گئی۔ بس میں 28 مسافر سوار تھے ۔ یہ لوگ بنگلور سے کڈاپا کی طرف جا رہے تھے تبھی یہ حادثہ پیش آیا۔ زخمیوں کو یہاں ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا اور مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا