English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہندووں کی مبینہ نقل مکانی پر سیاسی جنگ تیز، بی جے پی کی ٹیم پہنچی کیرانہ(مزید اہم ترین خبریں )

share with us

حالانکہ اس سے پہلے منگل کو حکم سنگھ نے کہا تھا کہ وہ کسی ایک کمیونٹی کے بارے میں نہیں کہہ رہے ہیں۔ بلکہ دونوں کمیونٹی کے لوگ قانون وانتظام کی صورت حال کو لے کر پریشان ہیں۔حکم سنگھ نے انتظامیہ پر الزام لگایا کہ وہ اپنی ذمہ داری ادا نہیں کر رہی ہے۔ اس سے پہلے حکم سنگھ نے 346 خاندانوں کی فہرست جاری کر کہا تھا کہ انہیں اس قصبے کو چھوڑنے پر مجبور کیا گیا جہاں 85 فیصد مسلم آبادی رہتی ہے۔ تاہم شاملی کے ضلع مجسٹریٹ سجيت کمار نے علاقے سے کچھ لوگوں کے گھر چھوڑنے کے پیچھے کسی طرح کی فرقہ وارانہ اور قانون وانتظام کی وجہ ماننے سے انکار کر دیا۔انہوں نے کہا کہ اقتصادی وجوہات کے مدنظر لوگ قصبے سے گئے ہیں۔ اس درمیان بی جے پی رکن پارلیمنٹ نے 63 لوگوں کی ایک اور فہرست جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی لسٹ پر اب بھی قائم ہیں اور وہ 59 لوگوں کی ایک اور لسٹ بنا رہے ہیں۔ وہیں یوپی کے وزیر اعلی اکھلیش یادو کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ یوپی کا ماحول خراب کرنا چاہ رہے ہیں، کیونکہ وہ ترقی کی دوڑ میں پیچھے ہو گئے ہیں۔


سائنسدان آئندہ ہفتے خلیج بنگال کی مون سون ہواؤں کا مطالعاتی جائزہ لیں گے

لندن،نئی دہلی ۔ 15 جون(فکروخبر/ذرائع) برطانوی اور بھارتی سائنسدان آئندہ ہفتے خلیج بنگال سے اٹھنے والی مون سون ہواؤں کا زیر زمین پانی میں روبوٹس چھوڑ کر مطالعاتی جائزہ لیں گے ۔ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق اس مطالعاتی جائزہ کا مقصد بھارتی کسانوں کو بارشوں اور موسم کی تازہ ترین صحیح صورت حال سے آگاہ کرناہے ۔ سائنس دان خلیج بنگا ل کی فضاؤں کے مطالعہ کے سلسلہ میں سائنسی آلات سے بھرا ہوا جہاز بھی خلیج بنگا ل کی فضاؤں میں روانہ کریں گے جو کہ موسم کے حوالہ سے بعض شواہد اور فضا میں موجود کیمیائی عناصر وغیرہ کی پیمائش بھی کرے گا ۔ مون سون ہواؤں کا مزید تحقیقی مطالعہ یونیورسٹی آف ایسٹ اینگلیا کے ماہرین کریں گے ۔ جو بھارت کے جنوبی شہر بنگلورٍ سے فضا میں جانے والے جہاز میں آلات کی مد سے فضا میں حدت اور نمی کے تناسب کا مطالعاتی جائزہ لیں گے ۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس وقت بھارت میں مون سون کی صحیح پیشن گوئی کرنا بہت مشکل ہے جو کہ توقع ہے کہ اس نئی تحقیق کے بعد نسبتا آسان ہوجائے گی ۔


شہری ضرورت مند مریضوں کی مدد کے لئے خون کے عطیات دیں ،ماہرین 

نئی دہلی ۔ 15 جون(فکروخبر/ذرائع) طبی ماہرین نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ ضرورت مند مریضوں کی مدد کے لئے خون کے عطیات دیں ، قیمتی جانیں بچانے کے لئے ملک میں خون کے عطیات دینے کے لئے عوام میں آگاہی کی ضرورت ہے۔ خون کا عطیہ دینے کے عالمی دن کے موقع پر ڈاکٹر ارشد علی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ خون کا عطیہ دینا ایک اعلیٰ نصب العین ہے جس سے لوگوں کی جانیں بچانے میں مدد ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خون دینے والے افراد کی صحت عمومی طور پر بہتر رہتی ہے اور انہیں دل کا دورہ پڑنے کے امکانات بھی کم ہوتے ہیں ‘ سال میں کم از کم 4 مرتبہ خون کا عطیہ دیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ انسانیت کی مدد کے لئے خون کے عطیات دینے والے لوگوں کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر ماہ ہمارے ملک کو ایمرجنسی کی صورت حال سے دوچار مریضوں کی مدد کے لئے خون کے ہزاروں عطیات کی ضرورت ہے کیونکہ بیشتر مریض خون کا بروقت عطیہ نہ ملنے سے وفات پا جاتے ہیں خون کی بیماریوں سے متعلق ادارہ کے ڈاکٹر عشرت العباد کے کہا کہ خون کا عطیہ دینے والے افراد کے اندر قدرتی طور پر نیا خون بننے کی زیادہ صلاحیت پیدا ہوتی ہے اور وہ مختلف بیماریوں سے بھی محفوظ ہو جاتے ہیں ۔


اے سی ویٹنگ ہال میں آرام فرماتی ہے پولیس

لکھنو۔ 15 جون(فکروخبر/ذرائع) راجدھانی میں پولیس اہلکار اپنی ڈیوٹی کتنی ایمانداری سے ادا کر رہے ہیں اس کا اندازہ راجدھانی کے قیصر باغ بس اسٹیشن پر بنے اے سی ویٹنگ روم میں ہر روز دوپہر کے وقت آسانی سے دیکھنے کو مل جائے گا۔ قیصر باغ علاقہ میں بسوں کی وجہ سے سڑک پر جام نہ لگے اس کیلئے پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔ لیکن پولیس اہلکار ہیں کہ دوپہر میں جام ختم کرانے کیلئے پسینہ بہانے کے بجائے بس اسٹیشن پر اے سی کمرے میں بیٹھ کر موبائل میں فلم دیکھنے میں مصروف ہو جاتے ہیں۔دوشنبہ کو بھی دوپہر کے وقت بس اسٹیشن کے باہر قیصر باغ روڈ پر زبردست جام لگا ہوا تھا۔ جبکہ اپنی ڈیوٹی کے دوران دو پولیس اہلکار اے سی ویٹنگ روم میں باقاعدہ جوتے اتار کر کرسیوں پر اطمینان سے موبائل پر فلم دیکھتے ہوئے کیمرے میں قید ہو گئے۔ ان پولیس اہلکاروں کی اسی حرکت کی وجہ سے اے سی ٹکٹ ہولڈر خاتون مسافر اے سی ہال میں بیٹھنے کے بجائے بس اسٹیشن پر بیٹھنے کیلئے مجبور ہوئی۔ قیصر باغ بس اسٹیشن پر اے سی بسوں کے مسافر کیلئے اے سی ویٹنگ ہال بنا ہے۔ یہاں پر مسافر اے سی بس کا ٹکٹ دکھا کر بس کے آنے کا انتظار کرتے ہیں اس کیلئے انہیں کوئی کرایہ ادا نہیں کرنا پڑتا ہے۔ وہاں اگر کوئی مسافر بغیر اے سی ٹکٹ کے بیٹھنا چاہے تو اس کیلئے اسے دس روپئے فی گھنٹہ کے حساب سے ادا کرنا پڑتا ہے۔ لیکن اس ویٹنگ ہال میں دوپہر کے وقت اکثر پولیس اہلکاروں کا قبضہ ہو جاتا ہے۔ تیز دھوپ سے بچنے کیلئے اپنی ڈیوٹی کو چھوڑکر پولیس اہلکار بغیر کوئی کرایہ دیئے ہی گھنٹوں اے سی ویٹنگ روم میں بیٹھ کر موبائل پر فلم دیکھ کر اپنا وقت گزارتے ہیں۔ دوشنبہ کو بھی ایسے دو پولیس اہلکار سنیل کمار اور ارون اپنی ڈیوٹی چھوڑ کر آرام سے جوتے اتار کر دو سے تین گھنٹے آرام فرماتے رہے۔ بس اسٹیشن پر تعینات ملازمین نے بتایا کہ پولیس اہلکار عموماً روزانہ اے سی ویٹنگ ہال میں قبضہ جما لیتے ہیں اور کوئی کرایہ بھی نہیں دیتے ہیں۔ اتنا ہی نہیں وہاں بیٹھ کر وہ موبائل پر فحش فلمیں دیکھتے ہیں اس سے خاتون مسافروں کو وہاں بیٹھنے میں پریشانی ہوتی ہے۔ حالانکہ دوشنبہ کو جب یہ پولیس اہلکار ویٹنگ ہال میں آرام فرما رہے تھے اسی وقت جیسے ہی ان کی فوٹو کیمرے میں قید ہوئی ویسے ہی حرکت میں آئے دونوں پولیس اہلکار اے سی ہال سے نکل کر سڑک پر پسینہ بہاتے ہوئے اپنی ڈیوٹی کرنے میں مصروف ہو گئے۔


گومتی نگر میں طالبہ کو اغوا کرنے کی کوشش

لکھنو۔ 15 جون(فکروخبر/ذرائع) گومتی نگر کے وپل کھنڈ علاقے میں ایک ایکٹنگ کالج کی طالبہ کو راجدھانی میں تعینات ایک داروغہ کے بیٹے نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اغوا کرنے کی کوشش کی۔ طالبہ کے مخالفت کرنے کے بعد ملزمین نے اس کے ساتھ مارپیٹ کی۔ طالبہ کا ایک ساتھی جب اس کی مدد کیلئے پہنچا تو ملزمین نے اس کو بھی پیٹا۔ اس درمیان لوگوں کو آتا دیکھ کر ملزم وہاں سے فرار ہو گئے۔ اس معاملہ میں طالبہ نے پولیس کو تحریری شکایت بھی دی ہے۔ ممبئی کی رہنیو الی ایک لڑکی وپل کھنڈ علاقہ میں ایک ایکٹنگ کالج کی طالبہ ہے اور گومتی نگر ایکسٹنشن میں رہتی ہے۔ بتایاجاتا ہے کہ دوشنبہ کی شام راجدھانی میں تعینات ایک داروغہ کا بیٹا اپنے کئی ساتھیوں کے ساتھ کالج کے باہر گاڑی سے پہنچا۔ اس نے طالبہ کو کالج کے باہر سے اغوا کرنے کی کوشش کی۔ طالبہ نے مزاحمت کی تو ملزمین نے اس سے مارپیٹ بھی کی۔ اس درمیان طالبہ کا ایک ساتھی اور بی ایس پی کے سابق وزیر کا بیٹا طالبہ کی مدد کیلئے پہنچ گیا۔ سابق وزیر کے بیٹے نے جب ملزمین کی مخالفت کی تو ملزمین نے اس کو بھی ماراپیٹا۔ اس درمیان شور ہونے پر مقامی لوگ مدد کیلئے دوڑے تو ملزم اپنی کار میں بیٹھ کر فرار ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر گومتی نگر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس طالبہ و اس کے ساتھی کو لے کر تھانہ پہنچی۔ اس واردات کے سلسلہ میں طالبہ نے ملزمین کے خلاف تحریر دی ہے۔ پولیس نے طالبہ کو طبی جانچ کیلئے بھیج دیا ہے۔


غلام نبی آزاد کی لکھنو آمد16جون کو

لکھنو۔ 15 جون(فکروخبر/ذرائع) اترپردیش کانگریس کے نو مقرر ریاستی انچارج کانگریس کے جنرل سکریٹری اور راجیہ سبھا میں رہنما حزب مخالف غلام نبی آزاد16جون کو لکھنوٓ آئیں گے۔ مسٹر آزاد دن میں ساڑھے گیارہ بجے پارٹی صدر دفتر میں ریاستی کانگریس صدر ڈاکٹر نرمل کھتری کی صدارت میں کل ہند کانگریس کمیٹی کے انچارج اور سکریٹری، کانگریس قانون ساز کونسل کے رہنما، خازن سمیت ریاست کے سبھی ضلع و شہر صدور ، ریاستی نائب صدر ، جنرل سکریٹری، تنظیمی سکریٹریوں، سبھی شعبوں کے صدور، فرنٹل تنظیموں کے صدور، میڈیا شعبہ کے چیئر مین/وائس چیئر مین اور سوشل میڈیا و ریسرچ و ڈیولپمنٹ کے چیئر مین اور دیگر شعبوں کے صدر کے جلسہ میں حصہ لیں گے۔


اب علی گنج میں زیورات کی دکان میں لاکھوں کی چوری

لکھنو۔ 15 جون(فکروخبر/ذرائع)علی گنج کے کپور تھلا واقع پرگتی مارکیٹ میں ایک زیورات کی دکان کو چوروں نے نشانہ بنایا۔ حیرانی والی بات یہ رہی کہ چور دکان کے اندر تالا چابھی سے کھول کر پہنچے اور پانچ سے سات لاکھ کے درمیان کا مال لوٹ لے گئے اس معاملہ میں پولیس نے فی الحال چوری کی رپورٹ درج کر لی ہے۔ ایس او علی گنج کملا پتی یادو نے بتایا کہ ٹھاکر گنج کے کلیان پوری کے رہنے والے راکیش رستوگی کی کپورتھلا واقع پرگتی مارکیٹ میں چترانشی جویلرس کے نام سے دکان ہیروزکی طرح وہ اتوار کی رات اپنی دکان بند کر کے گھر چلے گئے۔ دیر رات چوروں نے ان کی دکان پر دھاوا بول دیا۔ چور دکان میں لگے تالے کو کھول کر اندر پہنچے اس کے بعد چوروں نے دکان میں رکھے ۵ سے سات لاکھ کے زیورات و ۸ہزار روپئے نقد لوٹ کر وہاں سے فرار ہو گئے۔ دوشنبہ کی صبح160جب دکان مالک دکان پہنچا تو اسے دکان میں لگے تالے کھلے ملے۔ شٹر اٹھا کر اندر دیکھا تو لاکھوں کا مال غائب تھا۔ دکاندار نے فوراً چوری کی اطلاع پولیس کنٹرول روم کو دی۔ اطلاع ملتے ہی موقع پر علی گنج پولیس پہنچ گئی۔ چوروں نے دکان میں لگے چار تالے و تین انٹر لاک چابھی سے کھولے تھے۔ پولیس نے تفتیش کے بعد اس معاملہ میں زیورات تاجر کی تحریر پر چوری کی رپورٹ درج کر لی ہے۔ فی الحال پولیس اس واردات کے سلسلہ میں160کسی نزدیکی کا ہاتھ بتا رہی ہے پولیس نے تفتیش کیلئے فنگر پرنٹ ٹیم کو بھی بلا یا۔دکانداروں نے سڑک جام کر کیا مظاہرہزیورات تاجر کی دکان میں ہوئی لاکھوں کی چوری کی مخالفت میں مقامی دکاندار سڑک پر اتر آئے۔ ان لوگوں نے سڑک پر مظاہرہ بھی کیا۔ زیورات تاجر غازی پور کے ملائم نگر میں زیورات کی دکان میں ڈکیتی اور علی گنج میں زیورات کی دکان میں چوری کا انکشاف کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ دکانداروں کے مظاہرہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر ایس پی گومتی پار جے پرکاش یادو بھی پہنچ گئے۔ انہوں نے دکانداروں کو جلد اس واردات کا انکشاف کرنے کا یقین دلایا۔


آگرہ لکھنؤ ایکسپریس وے کے افتتاح کی تیاری

لکھنؤ۔ 15 جون(فکروخبر/ذرائع)ریاستی حکومت آگرہ۔لکھنوٓ گرین فیلڈ ایکسپریس وے کو اکتوبر میں افتتاح کرانے کی تیاری کر رہی ہے۔ چیف سکریٹری آلوک رنجن نے دوشنبہ کو کہا کہ آگرہ سے لکھنوٓ داخلہ کنٹرول ایکسپریس وے گرین فیلڈ پروجیکٹ کا افتتاح اکتوبر میں کرانے کیلئے پروجیکٹ کا مستقل جائزہ لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آگرہ ایکسپریس وے کے تعمیری کاموں میں رکاوٹ پیدا کرنیو الی17میں سے دس ٹرانسمیشن لائن ہٹانے کے بعد بقیہ ٹرانسمیشن لائنوں کو منتقل کرانے کا کام30جون تک ہر حال میں مکمل کرا دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سماجوادی پورانچل ایکسپریس وے پروجیکٹ کیلئے زمین فراہم کرانے کیلئے کارروائی زمین مالکان کی باہمی رضامندی سے آئندہ ستمبر تک ضروری مکمل کرا لی جائے۔ چیف سکریٹری اپنے دفتر کے آڈیٹوریم میں اترپردیش ایکسپریس ویز انڈسٹریل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا جلسہ کر کے لکھنوٓ داخلہ کنٹرول ایکسپریس وے اور سماجوادی پوروانچل ایکسپریس وے پروجیکٹ کی پیش رفت کا جائزہ لے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سماجوادی پوروانچل ایکسپریس وے پروجیکٹ کے کاموں کو رفتار فراہم کرنے کیلئے ضروری انجینئروں کی تعیناتی جلد کی جائے۔ جلسہ میں سی ای او یو پیڈانونیت سہگل، چیف سکریٹری راجیش سریش چندرا سمیت متعلقہ محکموں کے سینئر افسر موجود تھے۔


لالو چارہ گھوٹالہ معاملے میں سی بی آئی کے سامنے پیش ہوئے 

رانچی۔ 15 جون(فکروخبر/ذرائع) بہار کے سابق وزیر اعلی لالو پرساد یادو سرخیوں میں رہنے والے اربوں روپے کے چار ہ گھوٹالہ کے ایک معاملے میں آج رانچی کے مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی خصوصی انکوائری عدالت کے سامنے حاضر ہوئے ۔ سی بی آئی کے خصوصی جج شیو پال سنگھ کی عدالت میں چارہ گھوٹالہ کی باقاعدہ سماعت 38 اے / 96 میں مسٹر یادو اور دیگر ملزمین پیش ہوئے ۔ چارہ گھوٹالہ کا یہ معاملہ دمکا ٹریزری سے تین کروڑ 31 لاکھ روپے غیر قانونی طریقے سے نکالنے کا ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ مسٹر یادو چارہ گھوٹالے کے ایک معاملے 20 اے / 96 میں سزا یافتہ ہیں اور اس وقت ضمانت پر باہر ہیں۔


مالیگاوں دھماکہ کیس: مکوکا عدالت نے ملزمین سے جواب طلب کیا

ممبئی۔ 15 جون(فکروخبر/ذرائع)ممبئی کی خصوصی مکوکا عدالت نے آج یہاں مالیگاؤں 2008ء بم دھماکہ معاملے میں گرفتار سادھوی پرگیا سنگھ ٹھاکر سمیت بھگواء ملزمین کی درخواست ضمانت کی مخالفت کرنے والی عرضداشت کی سماعت کے دوران تحقیقاتی ایجنسی اور دخواست دہندہ بھگواء ملزمین سے جواب طلب کیا۔ضمانت کی مخالفت کرنے والی عرضداشت ان دھماکوں کے متاثرین نے کی ہے جنہیں جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) نے قانونی امداد فراہم کی ہے ۔خصوصی عدالت کے روبرو بھگواء جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ملزمین سادھوی پرگیا سنگھ ٹھاکر، پروین ٹکلکی اور سدھاکر درویدی نے درخواست ضمانت داخل کی ہے جس کی سماعت کے دوران دھماکوں کے متاثرین نے میں سے ایک نثار احمد سید بلال کی جانب سے مداخلت کار کی عرضداشت داخل کرتے ہوئے عدالت سے مطالبہ کیا کہ ان ملزمین کو ضمانت پر رہا نہیں کیا جانا چاہئے کیونکہ یہ ایک دہشت گردانہ معاملے میں ملوث تھے اور ان کی ضمانت پر رہائی سے مقدمہ پر اثر پڑھنے کے علاوہ گواہان کی جان کو بھی خطرہ ہوسکتا ہے ۔جمعیۃ علماء کی جانب سے ایڈوکیٹ عبدالوہاب خان اور ایڈوکیٹ شریف شیخ نے تین علیحدہ درخواستیں داخل کی ہیں جس کے مطابق تحقیقاتی ایجنسی (اے ٹی ایس) نے ان ملزمین کے خلاف جو فرد جرم داخل کی ہے اس سے یہ ثابت ہوتا ہیکہ یہ تمام ملزمین جرم میں برابر کے شریک تھے اوران ہی ان دھماکوں میں نا صرف کلیدی کردار ادا کیا تھا بلکہ دھماکوں کی سازش کے ہر مرحلے پر وہ شریک تھے ۔خصوصی جج ٹیکاولے نے عرضداشت کو سماعت کے لیئے قبول کرتے ہوئے تمام فریقین سے جواب طلب کیا ہے ۔ آج دوران کارروائی عدالت میں جمعیۃ علماء کی جان سے ایڈوکیٹ متین شیخ ،ایڈوکیٹ انصار تنبولی، ایڈوکیٹ شاہد ندیم انصاری، ایڈوکیٹ افضل نواز، ایڈوکیٹ حفیظ و دیگر موجود تھے ۔واضح رہے کہ مداخلت کار نثار احمد سید بلال کا جواں سال فرزند اظہر اس حادثہ میں جگہ پر ہی شہید ہوگیا تھا ۔جمعیۃ علماء کی جانب سے ایڈوکیٹ عبدالوہاب خان نے مزید ایک متفرق عرضداشت داخل کرکے عدالت سے مطالبہ کیا ہیکہ وہ بھگواء ملزمین کی ضمانت عرضداشت کی سماعت کے دوران ریاستی انسداد دہشت گرد دستہ (اے ٹی ایس ) سے بھی جواب طلب کرے ، عدالت نے ایڈوکیٹ خان کی درخواست کو اپنے ریکارڈ پر لینے کے بعد قومی تفتیشی ایجنسی کے وکیل اویناش رسال اور ملزمین کے وکلاء سے جواب طلب کیا ہےْ ۔


فضائیہ کا جنگی طیارہ مگ 27گر کر تباہ،کوئی جانی نقصان نہیں

جے پور۔ 15 جون(فکروخبر/ذرائع)راجستھان میں جودھپور شہر کے باسني تھانہ علاقے کے کڑی بھگتاسني میں آج فضائیہ کا ایک جنگی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔یہ طیارہ حادثے کا شکار ہوکر آبادی کے علاقے میں گر گیا لیکن اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس ذرائع کے مطابق جنگی طیارے نے معمول کی مشق کے لئے پرواز کی تھی لیکن تکنیگی خرابی کی وجہ سے وہ آبادی والے علاقے میں گرگیا۔ جس مکان پر طیارہ گرا وہ مکان بند تھا اس لئے کو جانی نقصان نہیں ہوا۔ذرائع نے بتا یا کہ طیارے کے دونوں پائلٹ محفوظ ہیں۔طیارے کے گر کر تباہ ہوتے ہی اس میں آگ لگ گئی اور اسے بجھانے کے لئے دس سے زیادہ فائر برگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔ پولیس اور ایئر فورس کے سینئر افسران موقع پر موجود ہیں۔ فضائیہ نے اس واقعہ کی "کورٹ آف انکوائری" کے احکامات جاری کئے ہیں۔


ججوں کے خلاف ریلی۔ حیدرآباد میں وکلا گرفتار

حیدرآباد۔ 15 جون(فکروخبر/ذرائع)تلنگانہ کی عدالتوں میں آندھرا کے ججوں کے الاٹمنٹ کے خلاف اور تلنگانہ کیلئے علحدہ ہائی کورٹ کے قیام کے مطالبہ پر تلنگانہ وکلا کی جانب سے ''چلو ہائی کورٹ'' ریلی نکالی گئی ۔ اس ریلی کو پولیس کی جانب سے اجازت نہیں دی گئی تھی ۔ ریلی کے پیش نظرشہر میں حیدرآباد کورٹ ' مدینہ بلڈنگ ' افضل گنج ' پرانا پل اور دیگر مقامات پر پولیس کا بھاری بندوبست دیکھا گیا ۔ ان وکلا نے آندھرا کے ججوں کو تلنگانہ کی عدالتوں میں کام کے دیئے گئے آپشن سے دستبردار کا مطالبہ کرتے ہوئے ریلی نکالی۔ تاہم پولیس نے مدینہ چوراہا پر ان وکلا کو روک دیا اور صرف ان وکلا کو عدالت جانے کی اجازت دی گئی جن کے معاملہ کی آج سماعت ہے ۔ پولیس نے کئی وکلا کو حراست میں لے لیا ۔ دوسری طرف نامپلی کورٹ میں بھی وکلا نے احتجاج کرتے ہوئے کام کا بائیکاٹ کیا اور گیٹ کے قریب دھرنا دیا ۔ وکلا نے آندھرا کے ججوں کو عدالت کے احاطہ میں جانے سے روک دیا ۔ اس موقع پر پولیس کا بھاری بندوبست دیکھا گیا ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا