English   /   Kannada   /   Nawayathi

پٹنہ آرٹس کالج کے طلبہ پر پولیس کارروائی کے خلاف مظاہرہ ، 40 ساتھیوں کے ساتھ کنہیا حراست میں(مزید اہم ترین خبریں )

share with us

اس ہفتے کے شروع میں امتحان کے پروگرام پر پٹنہ کالج کے کیمپس میں لیفٹ حامی آل انڈیا اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے طالب علموں اور جنتا دل یونائیٹڈ کی طالب علم یونٹ کے درمیان پرتشدد تصادم ہوئے تھے.فیڈریشن کے طالب علم امتحان کی تاریخ آگے بڑھائے جانے کا مطالبہ کر رہے ہیں جبکہ جے ڈی یو کی طالب علم یونٹ اس کی مخالفت کر رہی ہے ۔ کنہیا اور لیفٹ حامی اسٹوڈنٹس تنظیموں کا الزام ہے کہ بہار کی نتیش کمار حکومت انتقام کے جذبے سے کام کر رہی ہے۔


حکومت کرناٹک نے 3000سرکاری اسکولوں کو بندکرنے کافیصلہ واپس لیا 

بنگلور/بیدر۔10جون(فکروخبر/ذرائع) حکومت کرناٹک نے 3000سرکاری اسکولوں کو بندکرنے کافیصلہ واپس لیا ہے۔ یاران ادب ، بزم غزالاں اور ویلفیرپارٹی آف انڈیا یوتھ ونگ نے اس واپسی کاپر جوش طریقے سے خیرمقد م کیاہے۔اور وزیر تعلیم کمنے رتناکر کے اس اقدام کو غریب دوست اور عوام دوست فیصلہ سے تعبیر کرتے ہوئے محمدیوسف رحیم بیدری سکریڑی یاران ادب بیدر نے وزیرتعلیم سے اظہار تشکر کیااور اپنے تازہ صحافتی بیان میں بتایاہے کہ حکومتوں کے فیصلے عوام کو راحت پہنچانے کے لئے ہوتے ہیں۔ریاست کرناٹک میں کنڑا ، اردو ، مراٹھی ،ہندی اور تمل ودیگر زبانوں کے سرکاری اسکولوں کی جوکچھ صورتحال ہے اس میں تبدیلی اور بہتری لانا حکومت کرناٹک اور محکمہ تعلیمات عامہ کافرض اولین ہے۔ جن اقدامات کی زد میں غریب عوام آتی ہو ایسے فیصلے خداکو بھی منظور نہیں ہوتے۔ ہماری ریاست ایک پرامن اورغریب پرور ریاست ہے ۔ وزیراعلیٰ سدرامیاء جس طرح انابھاگیہ ، شیربھاگیہ اور دیگر اسکیمات کے ذریعہ عوام کو فائدہ پہنچارہے ہیں اسی طرح ہمیں امید ہے کہ تعلیم کو خانگیانے کاعمل پر بھی وہ روک لگائیں گے۔ تعلیم ہر کسی کی پہنچ میں ہوگی اور مہنگی نہیں ہوگی ۔غریب اور خصوصاًدیہی طلبہ صرف 14سال ہی تک نہیں اعلیٰ تعلیم بھی مفت حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ محترمہ رخسانہ نازنین سکریٹری بزم غزالاں اور مبشرسندھے صدر ویلفیرپارٹی آف انڈیا یوتھ ونگ بیدر نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ ضلع بیدر کے جن 59 سرکاری اسکولوں کو بندکیاجارہاتھا، وہاں کی تعداد بڑھانے اورا ن اسکولوں میں بہتری لانے کے اقدامات کریں ۔اپنا ذراساوقت دے کر نسل نوکی تعلیم کا بہتر انتظام کیاجاسکتاہے۔ محمدیوسف رحیم بیدری نے کمشنر تعلیمات ڈاکٹر پی سی جعفر آئی اے ایس کابھی شکریہ اداکیاہے کہ ان کی خصوصی دلچسپی بھی اس میں شامل رہی ۔ ہم ان کے ممنون ہیں۔ 


دو نگر پالیکا کے حلقہ توسیع کے سلسلہ میں اعتراضات اور مشورہ طلب

لکھنؤ۔10جون(فکروخبر/ذرائع)اترپردیش حکومت نے بلند شہر ضلع کی نگر پالیکا پریشد سکندرآباد اور مین پوری ضلعی کی مین پوری نگر پالیکا پریشد کے حلقہ توسیع کیلئے آخری نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے متعلقہ لوگوں سے اعتراضات اور مشورہ مانگے ہیں۔اس سلسلہ میں تحریری طور پر اعتراضات اور مشوروں کو گزٹ میں نوٹیفکیشن کی اشاعت ہونے کی تاریخ سے ۱۵؍دنوں کے اندر سکریٹری، شہری ترقیات سیکشن۔۲، اترپردیش حکومت، باپو بھون، لکھنؤ کو بھیجا جا سکتا ہے۔ مقررہ مدت کے بعد حاصل ہوے والے اعتراضات اور مشوروں پر غور نہیں کیا جائیگا۔


مدرسہ جدیدکاری اسکیم کے تحت رقم منظور

لکھنؤ۔10جون(فکروخبر/ذرائع)اترپردیش حکومت نے موجودہ مالیاتی سال میں مدرسہ جدیدکاری اسکیم کے تحت مرکزی جُز کے طور پر جاری کی گئی رقم تقریباً ۷۰ء۱۲؍کروڑ روپئے منظور کر دی ہیں۔ یہ رقم ڈائرکٹر اقلیتی بہبود کو مہیا کرا دی گئی ہے۔محکمۂ اقلیتی بہبود اور وقف کے ذریعہ جاری سرکاری حکم نامہ کے مطابق منظور کی گئی رقم کی ادائیگی مدارس یقینی طور پر وجود میں ہونے اور جدیدموضوعات کے درس و تدریسی کا کام کرنے والے اساتذہ کے پڑھانے کی تصدیق ہونے کے بعد ہی کی جائیگی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا