English   /   Kannada   /   Nawayathi

مودی سرکار شاطرانہ طریقہ سے ریزرویشن ختم کرنا چاہتی ہے :لالو(مزید اہم ترین خبریں )

share with us

کہاں ہیں چھاتی ٹھونکنے والے اوبی سی وزیراعظم؟ انہوں نے کہا کہ ا?ر ایس ایس کے اشارہ پر انسانی وسائل کے فروغ کی مرکزی وزیر سمرتی ایرانی نے مرکزی یونیورسٹیوں سے او بی سی کوٹہ کے پروفیسر اور اسوسیٹ پروفیسر کے عہدوں پر ریزرویشن ختم کردیا ہے۔راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ نے کہا کہ بی جے پی برہمنوں کی بالادستی میں یقین رکھنے والی تنظیم آر ایس ایس کا بچہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پسماندہ طبقات اور دلتوں کی مخالفت بی جے پی کو محروموں اور پچھڑوں کا حق مارنے نہیں دیں گے۔ یہ لوگ کسی غلط فہمی میں نہ رہیں۔ یہ شاطرانہ طریقہ سے ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ہیں۔ یہ ہمارا حق چھین لینا چاہتے ہیں گجرات او رراجستھان میں انہوں نے کیا کیا کون نہیں جانتا۔دیگر پسماندہ طبقات ، آر ایس ایس اور بی جے پی کی ناانصافی برداشت نہیں کریں گے۔ ہم انکی اینٹ سے اینٹ بجادیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ستم ظریفی تو یہ ہے کہ سماجی ناانصافی کا یہ کام پچھلے طبقہ کی ماں کا بیٹا ہونے کا دعوی کرنے والے کے دور اقتدار میں ہورہا ہے۔


رشوت لیتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا محکمہ تعلیم کا لیکھا افسر

لکھنؤ۔9جون(فکروخبر/ذرائع) ہاتھرس میں محکمہ تعلیم میں لیکھافسر کے عہدے پر تعینات برجیش راجپوت کو آگرہ ویجلنس ٹیم نے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ متوفی استاد کے بیٹے دھریندر ورما باشندہ ڈھکرئی ساداباد نے لیکھاافسر پر پچاس ہزار روپئے رشوت مانگنے کا الزام لگایا تھا۔ دھریندر کی ماں کرن دیوی کی پنشن بندھی تھی، جس کے لئے پچاس کی ڈیمانڈ کی جا رہی تھی۔ بدھ کو ویجلنس ٹیم نے برجیش راجپوت کو دھریندر سے روپئے لیتے رنگے ہاتھ گرفتارکرلیا۔ کوتوالی صدر میں بدعنوانی ایکٹ میں سی او ویجلنس بلدھاری سنگھ نے لیکھاافسر کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔


اب کانگریس نے آر ایل ڈی سے دوستی کا ہاتھ بڑھایا

لکھنؤ۔89جون(فکروخبر/ذرائع)راجیہ سبھا اور قانون سازقونسل انتخابات میں ووٹوں کو لے کر مچے گھمسان میں راشٹریہ لوک دل کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔ آر ایل ڈی کے آٹھ ممبران اسمبلی کی حمایت حاصل کرنے کے لئے جہاں سماج وادی پارٹی اپنے تار جوڑے ہوئے ہے وہیں کانگریس کے سینئر لیڈر اجیت سنگھ سے رابطہ قائم کر پرانی دوستی یاد دلانے کی کوشش میں ہے، ممبران اسمبلی کا دل ٹٹولنے کے لئے آر ایل ڈی سربراہ اجیت سنگھ نے آج اپنے ممبران اسمبلی کو دہلی طلب کیا ہے۔ذرائع کے مطابق کانگریس صدر سونیا گاندھی سے اجیت سنگھ کی ٹیلی فون پر بات چیت بھی ہو چکی ہے اور حمایت کی یقین دہانی ملی ہے۔مانا جا رہا ہے کہ آر ایل ڈی راجیہ سبھا الیکشن میں سماجوادی پارٹی اور کانگریس دونوں کو ساتھ رکھنا چاہتا ہے تاکہ بی جے پی کے خلاف یکجہتی کا پیغام اسمبلی انتخابات تک جائے۔ بتا دیں سماجوادی پارٹی کے رہنما ملائم سنگھ اور شیو پال یادو کے ساتھ میں آر ایل ڈی سربراہ اجیت سنگھ کئی دور کی بات چیت کر چکے ہیں۔ ایس پی کا ساتھ دینے پر رضامندی بھی بن چکی ہے لیکن آر ایل ڈی کے تین ممبران اسمبلی ناراض بتائے جا رہے ہیں۔ اس میں سے ایک رکن اسمبلی تو کھلے طور پر بی ایس پی کی طرفداری کرتے دکھائی دیتے ہیں جبکہ دو رکن اسمبلی سماج وادی سے دوری بنائے رکھنے کے حامی ہیں۔ ایسے میں آر ایل ڈی قیادت کو اپنی یکجہتی برقرار رکھنا مشکل ہو رہا ہے۔ اسی لئے درمیان کا راستہ تلاش کرنے کے لئے ناراض ممبران اسمبلی کو کانگریس کا ساتھ دینے کے لئے تیار کیا جائے گا۔قابل ذکر ہے کہ راجیہ سبھا امیدوار کپل سبل کے لئے اضافی ووٹ کی ضرورت ہو گی۔ کانگریس میں کوئی باغی نہ ہوا تو پہلی ترجیح کے پانچ ووٹ چاہئے۔ ادھرقانون ساز قونسل میں دیپک کے لئے کانگریس ممبران اسمبلی کی تعداد کافی ہے لیکن اوپن ووٹ نہ ہونے کی وجہ سے کراس ووٹنگ ہونے کا خدشہ زیادہ ہے۔ امیٹھی کے دیپک کو راہل گاندھی کا قریبی سمجھا جاتا ہے اس لئے کانگریس کوئی خطرہ اٹھانا نہیں چاہتی۔


جواہر باغ سانحہ کا اصلی ہیرو آیا سامنے، کہا کریں گے سی بی آئی جانچ کا مطالبہ

لکھنؤ۔9جون(فکروخبر/ذرائع)دو سال سے قبضے میں رہے جواہر باغ کو خالی کرانے کے لئے درخواست دائر کرنے والے سابق بار ایسوسی ایشن صدر وجے پال سنگھ تومر اب سامنے آئے ہیں۔وہ کہتے ہیں کہ معاملے میں حکومت نے انتظامیہ کا تعاون ہی نہیں دیا۔ متھرا کے پانچوں ممبران اسمبلی میں سے بھی کوئی اس سلسلے میں آواز نہیں اٹھاتا تھا۔ ایک دن وہاں دھرنے کی اجازت تک نہیں ملی تو ہائی کورٹ چلا گیا۔ ہریانہ کے سنت رامپال معاملے سے مجھے حوصلہ ملا ہائی کورٹ کے سخت رخ کے بعد انتظامیہ کو آپریشن جواہر باغ چلانا پڑا۔ وجے پال سنگھ بتاتے ہیں کہ 2014 میں ساتھی وکیل سدھیر کمار کے ساتھ ہوئے ایک واقعہ کے خلاف دھرنا دیا جانا تھا۔ اس وقت ایس ایس پی نتن تیواری نے کلکٹریٹ میں دھرنے کی اجازت سے انکار کرتے ہوئے جواہرباغ میں بیٹھنے کو کہا وہاں پہنچا تو مبینہ ستیہ گرہ کرنے والوں کا رویہ ٹھیک نہیں تھا، جس کی وجہ سے دھرنا نہیں ہو سکا۔ کچھ دن بعد مبینہ ستیہ گرہ کرنے والوں نے اس وقت کے سٹی مجسٹریٹ ہیم کو پیٹا اور انل یادو کو یرغمال بنا لیا۔ ایس او صدر اور چوکی انچارج سول لائن کے ساتھ تو آئے دن بد سلوکی کی جا رہی تھی۔ بس مجھے لگا کہ اب کچھ کرنا چاہئے۔تومر نے بتایا کہ اسی درمیان بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں صدر بن گیا۔ اس وقت ہریانہ میں مبینہ سنت رامپال کی گرفتاری کے لئے درخواست دائر کی گئی تھیں۔ میں نے بھی جواہرباغ کو آزاد کرانے کو پٹیشن دائر کرنے کا من بنایا۔ 20 مئی 2015 کو ہائی کورٹ میں مفاد عامہ کی عرضی دائر کی۔ اس پر ہائی کورٹ نے جواہر باغ کو خالی کرانے کے لئے آرڈر کر دیئے۔ ڈی ایم راجیش کمار نے پنچایت انتخابات کا حوالہ دیتے ہوئے دسمبر تک کا وقت اور فورس مانگا۔ انتظامیہ کے ایکشن نہ ہونے پر میں نے 22 جنوری 2016 کو عدالت کی توہین کی کارروائی کی ڈی ایم نے ہائی کورٹ کو جواب دیا کہ فورس دستیاب ہوتے ہی جواہر باغ کو خالی کرانے کی کارروائی کی جائے گی۔ ادھر، مبینہ ستیہ گرہ کرنے والوں نے عرضی واپس لینے کے لئے مجھ پر کافی دباؤ بنایا۔مسٹر تومر نے بتایا کہ حکومت نے انتظامیہ کو کوئی تعاون نہیں دیا۔ انتظامیہ نے جو فورس مانگا تھا، اس کا دس فیصد ہی دستیاب کرایا گیا۔ اس درمیان جواہر باغ میں جمے لوگوں کو اپنی طاقت کو بڑھانے کا موقع مل گیا۔ اس معاملے میں ڈی ایم نے پھر کاؤنٹر داخل کر فورس کی مانگ کی تھی۔ پر دو جون کو اچانک بڑا واقعہ ہو گیا۔ ایکشن میری مفاد عامہ عرضی پر ہوئی۔ اس لئے میرا حق بنتا ہے کہ کیس کی سی بی آئی جانچ کرانے کے لئے جولائی میں ہائی کورٹ کی پناہ میں جاؤں جواہر باغ کیس کی تحقیقات میں گزشتہ 27 ماہ کی موبائل کال ٹریس کی جائیں تو رام ورچھ کے سارے مددگار بے نقاب ہو جائیں گے۔تومر نے بتایا کہ ضلع کے پانچوں ممبران اسمبلی میں سے کسی نے کبھی جواہر باغ کے لئے حکومت پر دباؤ نہیں بنایا۔ شاید انہیں ڈر لگتا ہے کہ نہیں بھلائی جا سکتی قربانی ان کا کہنا ہے کہ آپریشن جواہر باغ میں شہید ایس پی سٹی مکل دیویدی اور ایس او سنتوش یادو نے قربانی دے کر پیدا ہو رہے ایک بڑے خطرے سے متھرا اور ریاست کو بچا لیا۔


روہتاس میں پیٹ پیٹ کر معمر دلت شخص کا قتل

سہسرام۔9جون(فکروخبر/ذرائع)بہار میں ضلع روہتاس کے بگھیلا تھانہ علاقے میں معمولی تنازعہ پر آج ایک معمر دلت شخص کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ چنکی گاؤں کے باشندے بلرام چودھری اور ددئی چودھری متنازعہ زمین پر دیوار اٹھا رہے تھے تبھی پڑوسی شنکر رام (55) نے اس کی مخالفت کی۔ اسی سے ناراض بلرام اور ددئی نے اہل خانہ کے ساتھ مل کر انہیں لاٹھی ڈنڈے سے پیٹ پیٹ کر زخمی کر دیا۔ زخمی حالت میں شنکر رام کو فوری طور پر نزدیک کے سرکاری اسپتال میں لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ 


استعفی پوری طرح ذاتی بنیاد پر دیا:گروداس کامت

ممبئی۔9جون(فکروخبر/ذرائع) سیاست سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کرنے والے ممبئی کانگریس کمیٹی کے سابق صدر گروداس کامت نے کہا ہے کہ ان کا استعفی مکمل طور پر نجی بنیاد پر ہے اور وہ سماجی کاموں سے الگ نہیں ہو رہے ہیں۔ مرکز میں وزارت سنبھالنے والے 61 سالہ مسٹر گروداس کامت نے آج یہاں بیان جاری کر کے کہا کہ سیاست سے ریٹائر ہونے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ وہ سماجی کاموں سے بھی الگ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ لوگوں کی مدد کے لیے ہمیشہ دستیاب رہیں گے۔ خیال رہے کہ ممبئی کانگریس کمیٹی کے سابق صدر نے کل ہی سیاست سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کیا تھا۔ اپنے بیان میں مسٹر کامت نے کہاکہ "میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ کانگریس صدر سونیا گاندھی اور نائب صدر راہل گاندھی کا میں بہت احترام کرتا ہوں اور میرا استعفی مکمل طور ذاتی وجوہات کی بنا پر ہے "۔ قیاس آرائی کی جا رہی تھی کہ پارٹی کی قیادت کی طرف سے نظر انداز کئے جانے سے مایوس ہو کر مسٹر گروداس کامت نے استعفی دیا ہے۔


بہار: انٹرمیڈیٹ امتحانات میں سائنس اور آرٹس کے ٹاپروں کے خلاف مقدمہ درج، خصوصی تفتیشی ٹیم کرے گی تحقیقات

پٹنہ۔9جون(فکروخبر/ذرائع)بہار حکومت نے انٹر میڈیٹ کے امتحان میں جعل سازی کرکے سائنس اسٹریم کے ٹاپر بننے والے سوربھ شریسٹھ، تیسر سے ٹاپر راہل کمار اور آرٹ کی ٹاپر روب? رائے اور بہت سے دوسرے امیدواروں کے خلاف پٹنہ کے کوتوالی تھانہ میں مقدمہ درج کر کے پورے معاملے کی تحقیقات کیلئے خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) تشکیل دی گئی ہے۔ سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ کل دیر رات پٹنہ کے کوتوالی تھانہ میں تینوں ٹاپروں کے علاوہ ضلع ویشالی کے کیرت پور میں واقع ویشن دیو رائے کالج کے ڈائریکٹر، کالج کے امتحان مرکز کے سپرنٹنڈنٹ، جانچ مرکز کے سپرنٹنڈنٹ، امتحان کے دوران نگرانی کرنے والے عملہ اور جوابات کے پرچے کی جانچ کرنے والے آڈیٹروں کے خلاف محکمہ تعلیم نے معاملہ درج کرایا ہے۔ ان سب کے خلاف تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ تحقیقات کے دائرے میں و یشن دیو رائے کالج کے انٹرمیڈیٹ کے تمام نتائج ہوں گے کیونکہ یہاں سے بڑی تعداد میں امتحان دینے اچھے نمبرات سے پاس ہوئے ہیں۔ 
دریں اثناء ، ریاست کے پولس ڈائریکٹر جنرل پی کے ٹھاکر نے آج یہاں بتایا کہ اس سلسلے میں کل دیر رات پٹنہ کے کوتوالی تھانے میں ایف آئی آر درج کرائی گئی۔ ایف آئی آر درج کئے جانے کے بعد معاملے کی تحقیقات کے لئے چھ رکنی ایس آئی ٹی کی تشکیل کی گئی ہے۔ 
مسٹر ٹھاکر نے بتایا کہ چھ رکنی ٹیم کی قیادت پٹنہ کے سینئر پولس سپرنٹنڈنٹ منو مہاراج کریں گے۔ ساتھ ہی تفتیشی ٹیم میں جرائم تحقیقات ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی)، پٹنہ پولس کے افسر، خاتون پولس افسر کے علاوہ انسداد دہشت گردی دستہ (اے ٹی ایس) کے حکام کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔


ملک میں پھیلائی جارہی فرقہ پرستی سے اجتناب کی ضرورت : عمران حسن صدیقی 

لکھنؤ۔9جون(فکروخبر/ذرائع)الامام ویلفیئر ایسوی ایشن کے قومی صدجناب عمران حسن صدیقی صاحب نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ملک پرستی کے نام پے پھیلائی جارہی فسادیات باتوں والے لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دور ہندوستان کا سب سے بہتر اور نمایا ترقی یافتہ ہے مگر اس ماحول کو کچھ نافہم لوگ شر پسندی کی باتیں کرکر بگاڑنا چاہتے ہیں۔چنانچہ میں ان لوگوں سے مطالبہ کر رہاہوں جو ہم مسلمانوں کو ایک الفاظ کی قید میں کرنا چاہتے ہیں۔ (بھارت ماتا کی جے)یہ الفاظ ہمارے لئے اُتنا ہی معتبر اور لائق تعظیم ہے جیسے کہ دیگر افراد کے لئے ہم تمام مسلمان اس بات کو کہنے کے لئے یکجا ہیں۔ (بھارت ماتا کی جے)مگر ہمارا یہ مانناہے کہ آدھی ادھوری جے کر لینے سے کوئی فائدہ نہیں ہے۔ کیونکہ1947میں انگریزوں نے ہماری ماں کو پوری طرح سے تقسیم کر دیاجو کہ ہمارے غلام ہونے کی سب سے بڑی نشانی ہے ہم بھارت ماتا کی کیسی اولاد ہیں کہ ہم آج79برسوں سے اپنی مادر وطن کو ایک کر نے کی کوئی کوشش نہیں کی۔ اصل حقیقت میں ہندوستان مانا جائے تو افغانستان،پاکستان اور بنگلہ دیش کو بھی ملایا جائے تب بھارت ماتا کی جے بولنے کے اصل معنی ہیں۔کی میری ان لوگوں سے گزارش ہیکہ جو پورے ملک میں ملک پرستی کا ڈھڈنورا پیٹتے پھرتے ہیں اور جو ملک میں اونچے اونچے مقاموں پر بیٹھے ہیں کہ وہ لوگ کوشش کریں کہ بھارت ایک ہو۔ ہم بھارت کے مسلمان اس کو حاصل کرنے کے لئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں ہم اپنے وطن سے عشق کرتے ہیں اور اس کے لئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں ہمکو جس کے لئے کسی سے بھی ملک پرستی کا ساٹیفکیٹ لینے کی کوئی ضرورت نہیں۔پر79سالوں سے سبھی کی ترقی ہوئی پر مسلمانوں کو اس حساب سے ترقی نہیں ہوئی اس کے لئے بھی وہی لوگ ذمہ دار ہیں جن لوگوں نے ملک میں حکومت کی اور قانون بنائے۔ ان لوگوں کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ بات صاف کریں کہ مسلمانوں کو بھی ان کی آبادی کے مطابق ملک کے ہر محکمہ میں حصہ داری ملے۔ آج ملک میں مسلمانوں کی آبادی17%بتائی جاتی ہے لیکن ہماری نمائندگی 1%سے زیادہ نہیں ہے جیسا کہ اس بات سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ملک کے سب سے بڑے (سپریم کورٹ)کا فیصلہ کہ ہمارے ہی وقف بورڈ سے ہماری ہی مسجدوں کے اماموں و مؤذنوں کوتنخواہ دی جائے مگر اس کے باوجود1993سے لیکر آج تک یہ قانون ملک کے بہت سے صوبوں میں لاگو نہیں ہوپایا اس کا کون ذمہ دار ہے۔کیونکہ ہم تمام مسلمان اپنی مادر وطن سے عشق کرتے ہیں اور اس عشق میں وطن کے لئے فدا ہونے کے لئے تیار ہیں۔ لہذا ہم ان ملک پرستوں سے اور بھارت ماتا کی جے چاہنے والوں سے اپیل کرتے ہیں کہ اگر وہ ہر ہندوستانی سے بھارت ماتا کی جے کہلاناچاہتے ہیں تو پہلے پورا بھارت مکمل کیا جائے۔


گلبرگہ گرینیڈ کیس :ہائی کورٹ میں اپیل کی بحث مکمل، فیصلہ محفوظ

ممبئی ۔9جون(فکروخبر/ذرائع)دہشت کردی اور ملک سے جنگ و بغاوت کے الزام میں گلبرگہ سیشن کورٹ سے پانچ مرتبہ عمر قید کی سزاء یافتہ ملزم عبد الرحمن کے اپیل کی سماعت گذشتہ تین روز سے کر ناٹک ہائی کورٹ کے گلبرگہ بنچ پر جاری ہے آج دوران سماعت جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی لیگل ٹیم نے کر ناٹک ہائی کورٹ کے گلبرگہ بنچ کے رو بروکئی اہم قانونی نکات پراہم ترین حوالوں اور سپریم کورٹ کے Citations کے ذریعہ استغاثہ کے کیس کی ہوا نکال دی اور کورٹ کے سامنے یہ واضح کر دیا کہ کہ اس کیس کا نہ صرف Sanction Defective تھا بلکہ عبدالرحمن کی گرفتاری اور ہتھیاروں کی فراہمی کا آزادانہ طور پر چشم دید گواہ نہ ہونے اور بر آمدگی کے گواہان کا ناقابل بھروسہ ہو نے کے ساتھ ساتھ وکیل استغاثہ کی جا نب سے دکھائی جا رہی گرفتاری کی تاریخ سے 15 دن قبل سے ہی غیر قانونی ڈھنگ سے بے قصور کی تحویل کو ثابت کیا ۔مسلسل چل رہی بحث کی تکمیل کے بعد گلبرگہ ہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے ۔
واضح رہے کہ ممبئی جوگیشوری علاقے کا رہنے والا بے قصور مسلم نو جوان( عبد الرحمن )کو جھوٹے ثبوتوں کی بنیاد پر گلبرگہ کی نچلی عدالت نے پانچ بار عمر قید کی سزاء سنائی تھی جن میں ملک کے خلاف جنگ کے الزام میں ایک عمر قید کی سزاء ،ملک کے خلاف جنگ ،ہتھیار اور کارکن فراہم کر نے کے الزام میں دوسری عمر قید ،لوگوں کو جہاد کے لئے اکسانے کے الزام اور ملک کے خلاف ماحول تیار کرنے کے الزام میں تیسری عمر قید ، اور دیگر دو عمر قید کی سزائیں گرینڈ اور ہتھیار کی بر آمدگی کی پاداش میں سنائی گئی تھیں ۔
جمعیۃ علماء مہا راشٹر نے نچلی عدالت کے اس فیصلے کے خلاف کرناٹک ہائی کورٹ کے گلبرگہ بنچ میں اپیل دائر کی تھی جس کی سماعت گدشتہ تین دنوں سے جاری تھی مختلف قانونی نکات پر مشتمل بحث مکمل ہونے کے بعد گلبرگہ ہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے ۔اس کیس کی پیروی جمعیۃ علماء مہا راشٹر کے سینر کریمنل ایڈوکیٹ تہور خان پٹھان اور ایڈوکیٹ عشرت علی خان کر رہے ہیں ۔ جمعیۃ علماء مہا راشٹر کے صدر حافظ محمد ندیم صدیقی نے لیگل ٹیم کی ستائش کر تے ہوئے کہا کہ انکی کڑی محنت اور عوام کی دعاؤں کے نتیجے میں اس کیس میں منصفانہ فیصلہ آنے کی امید کی جا رہی ہے انہوں نے تمام مسلمانوں سے خصوصی دعاؤں کی اپیل کی ہے ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا