English   /   Kannada   /   Nawayathi

پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات کر نے والی ٹیم میں شامل افسر کو قتل کر دیا گیا (مزید اہم ترین خبریں)

share with us

حکام نے بتایا کہ دومسلح افراد نے این آئی اے کے افسر کی گاڑی پر حملہ کیا، واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق حکام نے بتایا کہ محمد تنزیل احمد کو 21 گولیاں ماری گئیں جن میں سے 10 گولیاں ان کے جسم میں پوسٹ مارٹم کے وقت بھی نکالی گئیں۔بِجنور کے اسٹیشن ہاؤس افسر(ایس ایچ او) راج کمار کے مطابق حملے میں ان کے 2 بچے محفوظ رہے۔راج کمار نے بتایا کہ حملہ آوروں نے کار روک کر ان پر فائرنگ کی جس سے محمد تنزیل احمد موقع پر جاں بحق ہو گئے تھے۔ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان کے دونوں بچے گاڑی میں پچھلی نشست پر موجود تھے میڈیا کے مطابق این آئی اے کے آئی جی سنجیو کمار نے افسر کے قتل کو منصوبہ بندی کے تحت حملہ قرار دیا۔سنجیو کمار نے بتایا کہ محمد تنزیل احمد بھارت کی بارڈر سیکیورٹی فورس کے اسٹنٹ کمانڈنٹ تھے ٗ ان کو ڈیپوٹیشن پر این آئی اے کے دہلی اسٹیشن میں افسر تعینات کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ رواں برس جنوری میں پٹھان کوٹ ایئربیس پر دہشت گردوں کے حملے میں 5 فوجیوں سمیت 7 افراد مارے گئے تھے ٗ دوسری جانب ان کے بھائی محمد راغب احمد نے کہا کہ محمد تنزیل احمد انتہائی دوستانہ شخصیت کے مالک تھے ان کی کسی بھی شخص سے کوئی مخاصمت نہیں تھی۔


ریاست چھتیس گڑھ میں ٗعورت نے ایک ساتھ پانچ بچیوں کو جنم دیا

خاتون اور تمام بچوں کی صحت ٹھیک ہے ٗ بچیوں کو انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے ٗڈاکٹر پانڈے 

رائے پور ۔3اپریل(فکروخبر/ذرائع) ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع سرگوجا کے ہسپتال میں ایک عورت نے ایک ساتھ پانچ بچیوں کو جنم دیا ہے۔ڈاکٹروں کے مطابق ابھی تک خاتون اور سبھی بچّیوں کی صحت ٹھیک ہے۔یہ خاتون بنکارا گاؤں کی رہنے والی ہیں ٗ23 سالہ خاتون منیکا راجواڑے کو امبیکا پور کے سرکاری ہسپتال میں دو روز قبل ہی لایا گیا تھا۔سرکاری ہسپتال کے سول سرجن ڈاکٹر این کے پانڈے نے بتایا کہ صبح ہی ڈلیوری ہوئی ہے اور خاتون نے پانچ لڑکیوں کو جنم دیا ہے۔ بچّیوں کی پیدائش وقت سے پہلے ہوئی ہے اس لیے ان کا وزن کم ہے۔ڈاکٹر پانڈے کے مطابق عام طور پر 9 ماہ میں پیدا ہونے والے بچّوں کا وزن ڈھائی کلو گرام کے آس پاس ہوتا ہے تاہم منیکا کو ڈلیوری سات مہینے میں ہی ہو گئی اور سبھی بچّیاں ایک کلو گرام سے ڈیڑھ کلو گرام وزن کی ہیں۔فی الحال بچیوں کو انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے اور ڈاکٹر بچیوں کی صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔خاتون کے شوہر مہیش راجواڑے کے مطابق ان کی بیوی منیکا پہلے بھی حاملہ ہوئی تھیں تاہم ڈلیوری سے قبل ہی بچے کی موت ہو گئی تھی۔ مہیش ایک ساتھ پانچ بچیوں کو پاکر خوش ہیں لیکن ان کے ذہن میں فکریں بھی ہیں۔انہوں نے کہاکہ پانچ بچّیوں کی صحت اور اس کے بعد ان کی پرورش کرنا، تعلیم دینا وغیرہ آسان نہیں ہوگا۔


عورتوں کو مندر میں داخل ہونے سے روک دیا گیا

مندروں میں داخلہ عورتوں کا بنیادی حق ہے جو روکنے کی کوشش کریگا چھ ماہ قید کی سزا دی جائے گی ٗ ممبئی ہائی کورٹ 

نئی دہلی ۔3اپریل(فکروخبر/ذرائع) مظاہرین نے ایک عدالتی حکم کی پروا نہ کرتے ہوئے ریاست مہاراشٹر میں خواتین کو ایک ہندو مندر میں داخل ہونے سے روک دیا میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت میں کئی مندروں میں عورتوں کا داخلہ منع ہے تاہم ممبئی کی ہائی کورٹ نے حکم دیا تھا کہ مندروں میں داخلہ عورتوں کا بنیادی حق ہے اور جو کوئی انھیں روکنے کی کوشش کریگا اسے چھ ماہ قید کی سزا دی جائے گی۔خواتین سرگرم کارکنوں نے بتایا کہ وہ شنی شنگھناپور مندر کے اندرونی حصے تک جانے کی کوشش کریں گی اور انھوں نے پولیس سے تحفظ کی درخواست کی ۔ایک سو کے لگ بھگ دیہاتیوں نے جن میں خاصی تعداد میں عورتیں بھی شامل تھیں ٗبھوماتا رنراگنی بریگیڈ کہلانے والی خواتین کو مندر میں داخل ہونے سے روک دیا۔شنی شنگھناپور مندر انڈیا کے ان گنے چنے مندروں میں شامل ہے جہاں صدیوں سے صرف مردوں ہی کو داخلے کی اجازت ہے۔


وقف املاک سے غیر قانونی قبضے نہیں ہٹے تو میں خود دھرنے پر بیٹھوں گی ۔۔ نجمہ ہیبت اللہ

لکھنوء ۔ 3 اپریل (وخبر/ذرائع) بھارت کی مرکزی اقلیتی بہبود کی وزیر نجمہ ہیبت اللہ نے آگاہ کیا ہے کہ اتر پردیش میں وقف بورڈ کی املاک سے غیر قانونی قبضے نہیں ہٹوائے گئے تو وہ خود یہاں آکر دھرنے پر بیٹھیں گی۔محترمہ ہیبت اللہ نے یہاں صحافیوں سے کہا کہ وقف کی سب سے زیادہ جائیداد اترپردیش میں ہے اور یہیں پر سب سے زیادہ غیر قانونی قبضے ہیں۔وقف کی املاک پر قبضہ ہٹوانے کے لئے وہ م وزیر اعلی کو خط لکیھیں گی اس کے باوجود غیر قانونی قبضے نہیں ہٹے تو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صوبائی صدر دھرنے پر بیٹھیں گے اور ان کے ساتھ وہ بھی یہاں آکر بیٹھیں گی۔


یمن میں اغوا شدہ بھارتی پادری کو جلد بازیاب کروا لیا جائے گا۔ششما سوراج

صنعا ۔ 3 اپریل (وخبر/ذرائع) وزیر خارجہ سشما سوراج کے مطابق یمن میں اغوا شدہ بھارتی پادری کو جلد بازیاب کروا لیا جائے گا۔ پادری ٹام اْڑن لیل کو جنوبی یمنی شہر عدن میں نامعلوم مسلح افراد نے گزشتہ ماہ اغوا کیا تھا۔ بھارت کی کیتھولک بشپس کانفرنس کا ایک وفد اپنے مغوی ساتھی کی رہائی کے لیے ملکی وزیر خارجہ سشما سوراج سے ملا تھا۔ کانفرنس کے وفد کے مطابق وزیر خارجہ نے مغوی پادری کی جلد بازیابی کا امکان ظاہر کیا ہے۔ پادری کو بوڑھے افراد کی نگہداشت کے مرکز پر حملے کے دوران مغوی بنایا گیا تھا۔ اِس مرکز پر حملے میں پندرہ افراد مارے گئے تھے۔ کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے بھی اِس حملے کی مذمت کی تھی۔


سرکاری دفاتر میں اردو کا استعمال لاز می طور پر کرنے کی ہدایت

اعظم گڑھ کے ضلع مجسٹریٹ اور چیف ترقیاتی افسرنے سرکولر جاری کیا

میڈیا سوسائٹی آف انڈیا کی مہم رنگ لائی

لکھنؤ۔3 اپریل (فکروخبر/ذرائع)صحافیوں اور اردو کے جائز حقوق کی لڑائی لڑنے والی تنظیم میڈیا سوسائٹی آف انڈیا کے ذریعے سرکاری دفاتر میں ریاست کی دوسری سرکاری زبان اردو کا استعمال کرائے جانے کے سلسلے میں شروع کی گئی مہم آخر کار رنگ لانے لگی ہے۔اس مہم کے دوران سوسائٹی کو ایک بڑی کامیابی تب ملی جب اعظم گڑھ کے ضلع مجسٹریٹ اور چیف ترقیاتی افسر نے باقاعدہ ایک سرکولر جاری کر کے ضلع کے سبھی سرکاری دفاتر میں اردو زبان کا استعمال لازمی طورپر کرنے کو کہا ہے۔واضح رہے کہ ان دنو ں میڈیا سوسائٹی آف انڈیا کے کنوینر آفاق احمد اعظمی کے ذریعہ ریاست گیر سطح پر اردو کا استعمال سرکاری دفاتر میں کرائے جانے کے سلسلہ میں ایک مہم چلائی جارہی ہے۔اسی سلسلہ میں سوسائٹی کی جانب سے لکھنؤ کے علاوہ گذشتہ ۱۴؍مارچ کو اعظم گڑھ کے ضلع مجسٹریٹ کو ایک محضرنامہ سونپ کر ،سپریم کورٹ کے ذریعہ اردو کا ریاست کی دوسری سرکاری زبان کا درجہ برقرار رکھنے اور ریاستی حکومت کے ذریعہ اردو کو دی جارہی ترجیح کے تحت ضلع کے سبھی سرکاری دفاتر میں ریاست کی دوسری سرکاری زبان کااستعمال لازمی طور پر کرائے جانے کا پرزور مطالبہ کیا گیا تھا ۔سوسائٹی کی مذکورہ مانگ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ اعظم گڑھ سہاس ایل وائی نے چیف ترقیاتی افسر مہیندر ورما کو اس سلسلے میں ضروری کاروائی کی ہدایت دی تو انہوں نے ایک سرکولر جاری کر کے ضلع کے سبھی سرکاری دفاتر میں اردو کا استعمال لازمی طور سے کئے جانے کی ہدایت افسران کو دی ہے ۔سوسائٹی کے کنوینر آفاق احمد اعظمی نے اعظم گڑھ کی طرز پرراجدھانی لکھنؤ سمیت ریاست کے سبھی ضلع مجسٹریٹوں سے اپنی سطح پر اسی طرح کا سرکولر جاری کر کے ریاست کی دوسری سرکاری زبان کا استعمال لازمی طور سے کرائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔غور طلب ہے کہ دوسری سرکاری زبان اردو سے متعلق سرکاری حکم نامے (جی۔او)میں جن کاموں کے لئے اردو کا استعمال کیا جا سکتا ہے ان میں سرکاری دفاتر کے ذریعہ اردو میں عرضی اور درخواست قبول کرنا اور اردو میں ان کا جواب دیا جانا ،اردو میں تحریر کردہ دستاویزات کو رجسٹرارڈ آفس کے ذریعہ قبول کیا جانا ،سرکاری ضابطوں اور نوٹیفیکشن وغیرہ کی اردو میں بھی اشاعت ،اہم سرکاری حکم ناموں اور سرکولر کو اردو میں بھی جاری کیا جانا ،سرکاری اشتہارات اور گزٹ کی اردو میں اشاعت کے علاوہ اشاراتی تختی کا اردو میں بھی تحریر کیا جانا شامل ہے۔


شادی شدہ کا قتل، پھندے سے لٹکایا لاش

بارہ بنکی۔3 اپریل (فکروخبر/ذرائع)جہیز کی لالچ میں ایک نوشادی شدہ کی رسی سے گلا کس کر قتل کر دیا گیا. اس کے بعد اسے خود کشی کا شکل دینے کے لئے چھپر میں پھندے کے سہارے لٹکا دیا. ملزمان نے شادی شدہ کے میکے والوں کو اس کی طبیعت خراب ہونے کی اطلاع دی اور گھر چھوڑ کر بھاگ گئے.متوفی کے اہل خانہ پہنچے تو بیٹی کی لاش دیکھ کر ان کے ہوش اڑ گئے. والد نے کوٹھی تھانے میں شوہر، ساس، سسر، دیور سمیت چھ لوگوں پر جہیز قتل کا معاملہ درج کرایا ہے. اطلاع کے بعد موقع پر پہنچ کر سی او حیدرگڑھ نے بھی جائے حادثہ کی تحقیقات کی ہے.کوٹھی تھانہ حلقہ کے کمالاپور گاؤں کاباشندہ گھسیاون کی بیٹی ششی (20) کی شادی چھ ماہ پہلے اسی تھانہ حلقہ کے بسنت پور گاؤں کاباشندہ منشا رام راوت کے بیٹے سنیل کمار کے ساتھ ہوا تھا. شادی کے بعد سے ہی سنیل اسکو اکثر جہیز کم لانے کی بات پر پریشان کر رہا تھا.اس درمیان جمعہ کی دیر رات گھر میں ہوئے تنازعہ کے بعد شادی شدہ کے قتل کر اس کی لاش پھانسی کے پھندے پر لٹکا دیا گیا. اس کے بعد ہفتے کی صبح متوفی کے والد کو اطلاع دی گئی کہ ان کی بیٹی بہت بیمار ہے.موقع پر پہنچے متوفی کے والد نے دیکھا تو ان کی بیٹی گھر میں ہی پھانسی کے پھندے پر لٹک رہی تھی اور اس کی موت ہو چکی تھی. جس کے بعد کیس کی معلومات پولیس کو دی گئی. پولیس نے تحقیقات کرنے کے ساتھ ساتھ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجا ہے.سی او حیدرگڑھ شری پال یادو نے بھی موقع کا جائزہ لیا. متوفی کے والد کی تحریر پر پولیس نے شوہر سنیل کمار، ساس، سسر مسارام، دیور منوج، پنیت، سشیل راوت کے خلاف پولیس نے جہیز قتل کا مقدمہ درج کیا ہے۔


طالب علم کی موت پر ہنگامہ، نہیں اٹھانے دیا لاش

فتح پور۔3 اپریل (فکروخبر/ذرائع)ہتھگام تھانہ علاقے کے پریاگداس پورگاؤں میں flirting کے الزام میں یرغمال بنا کر پیٹے گئے دنیش (19) کی جمعہ کی رات کانپور لے جاتے وقت راستے میں موت ہو گئی. اہل خانہ نے فرار خواتین ملزم کی گرفتاری کی مانگ کو لے کر آخری رسوم کرنے سے انکار کر دیا. پولیس انتظامیہ کے ہاتھ پاؤں پھول گئے. کشیدگی کے پیش نظر ملزمان کے گھر کی سیکورٹی میں پی اے سی اور پولیس فورس تعینات رہا. کئی گھنٹے لاش نہیں اٹھنے دیا گیا. ملزم جوڑے اور اس کے دو بیٹوں کے خلاف قتل، لوٹ، ہریجن ایکٹ کی رپورٹ درج کر تین ملزم گرفتار کر لئے گئے ہیں.بتا دیں رام پاسوان کا بیٹا دنیش جمعہ کو پڑوسی نریندر یادو کے گھر گیا تھا. نریندر نے بیٹی سے چھیڑ خانی کی معلومات پر اہل خانہ کے ساتھ مل کر دنیش کو یرغمال بنا لیا تھا. اس کے بعد دنیش کو بے رحمی سے پیٹنے کے بعد مردہ حالت میں چھوڑ کر بھاگ گئے تھے. دنیش کی دیر رات کانپور لے جاتے وقت موت ہو گئی.پولیس پی اے سی کی موجودگی میں اتوار کو لاش کا پوسٹ مارٹم کرایا گیا. گاؤں میں شام کو لاش پہنچا تو ہنگامہ شروع ہو گیا. سینکڑوں کی تعداد میں دیہی جمع ہو گئے. اہل خانہ نے نریندر یادو کی فرار بیوی کی گرفتاری کی مانگ کو لے کر لاش کی تدفین کرنے سے انکار کر دیا. گاؤں نے ہنگامہ شروع کر دیا.کچھ دیہی ملزم کی گھر کی طرف بھاگے. پولیس اور پی اے سی کے جوان دوڑ کر ملزمان کے گھر پہنچے. تبھی کھاگا ممبر اسمبلی کرشنا پاسوان، حسین گنج ممبر اسمبلی محمد آصف، بی جے پی سابق ضلع صدر رویدر پرتاپ سنگھ عرف دھنی سنگھ بھی پہنچے. رہنماؤں کے سمجھانے بجھانے پر لواحقین پرسکون ہوئے.ایس او سنجے سنگھ نے خواتین ملزم کی گرفتاری کو لے کر کچھ گھنٹے کی مہلت مانگی. تقریبا دو گھنٹے کے ہنگامے کے بعد لاش کو پولیس کی حفاظت میں آخری تدفین کے لئے لے جایا گیا. واقعہ میں ملزم نریندر یادو اور اس کے بیٹوں اروند و یوگیندر کو گرفتار کر لیا ہے. ایس او سنجے سنگھ کے مطابق دنیش کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تقریبا ایک درجن چوٹیں نکلی ہیں. دھاردار ہتھیار اور لاٹھی ڈنڈے کی چوٹ کے گہرے نشانات ہیں. اہل خانہ کی درخواست پر پولیس نے پوسٹ مارٹم کی ویڈیو بھی کرائی ہے۔


جیور میں اترپردیش کا تیسرا بین الاقوامی ہوائی اڈہ

لکھنؤ۔3 اپریل (فکروخبر/ذرائع)قومی راجدھانی خطہ میں اترپردیش کے بلند شہر کے جیور میں بالآخر ایک بین الاقوامی ہوائی اڈہ کی تعمیر ہوگی۔مرکزی حکومت نے اس سلسلے میں منظوری دیتے ہوئے اترپردیش سے گزشتہ ہفتہ گرین فیلڈ ایئر پورٹ پالیسی، 2008 کے تحت اس بین الاقوامی اڈے کے لئے تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ (ڈی پی آر) تیار کرنے کو کہا گیا ہے۔شہری پرواز اور سیاحت کے وزیر مملکت مہیش شرما نے کل شام یہاں نامہ نگاروں کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت نے جیور میں بین الاقوامی ہوائی اڈہ بنانے کو منظوری دے دی ہے جو لکھنؤ اور وارانسی کے بعد ریاست کا تیسرا بین الاقوامی ہوائی اڈہ ہوگا۔


ماؤنوازوں کے لگائے گئے چھ سلنڈر بم برآمد

اورنگ آباد۔3 اپریل (فکروخبر/ذرائع) بہار میں انتہا پسندی سے متاثر اورنگ آباد ضلع کے مدن پور تھانہ علاقے سے آج پولیس نے چھ سلنڈر بم برآمد کئے۔پولیس سپرنٹنڈنٹ بابو رام نے بتایا کہ ماؤنوازوں کے خلاف چلائی جارہی تلاش مہم کے تحت پورناڈیہہ گاؤں کے نزدیک آنجن روڈ پر رکھے گئے چھ سلنڈر بم برآمد کئے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ غالباَ ممنوعہ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (ماؤنواز) کے انتہا پسندوں نے کسی بڑے واقعہ کو انجام دینے کے مقصد سے ان بموں کو سڑک پر رکھ دیا تھا۔مسٹر رام نے بتایا کہ بم ناکارہ بنانے والے دستہ کو اس کی اطلاع دے دی گئی ہے۔ مدنپور تھانہ کے تحت آنے والا مذکورہ علاقہ ممنوعہ تنظیم کے اثر والا سمجھا جاتا ہے . انہوں نے بتایا کہ تلاش مہم اب بھی جاری ہے۔


حادثہ کا جائزہ لینے آیا ہوں، سیاست کرنے نہیں: راہل

کولکتہ۔3 اپریل (فکروخبر/ذرائع) کانگریس کے نائب صدر راہل نے گاندھی گریش پارک علاقے میں منہدم ہوئے یر تعمیر فلائی اوور کی جگہ کا آج دورہ کرکے حالات کا جائزہ لیا۔مسٹر گاندھی کے ساتھ کئی سینئر کانگریسی لیڈر بھی تھے . انہوں نے وہاں بچاؤ کاموں میں مصروف لوگوں سے بات چیت کی اور پھر اسپتالوں میں جا کر زخمیوں کی عیادت کی۔ اس دورن نامہ نگاروں کے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ یہاں صورت حال کا جائزہ لینے آئے ہیں، سیاست کرنے نہیں۔ جمعرات کو فلائی اوور کے گرجانے سے 24 لوگوں کی موت اور سو سے ززائد افراد زخمی ہو گئے تھے ، جن میں سے کم از کم 70 افراد اب بھی کئی اسپتالوں میں داخل ہیں۔مسٹر گاندھی صبح کولکتہ پہنچے تھے۔ نیشنل ڈیزاسٹر ریپڈایکشن فورس (این ڈی آر ایف)، فوج، پولیس اور فائر بریگیڈدستے کے جوان حادثے کے بعد بچاؤ مہم میں مصروف ہیں۔ یہ نوجوان ملبہ میں پھنسے ہوئے لوگوں کو باہر نکالنے کے لئے 24 گھنٹے مہم چلا رہے ہیں۔


ممبئی کی جھوپڑپٹی میں رہائش پذیر افراد کا پہلی مرتبہ جدید تکنیک کے ذریعے تیار کیا گیا ایس آر اے اسمارٹ کارڈ

ممبئی۔3 اپریل (فکروخبر/ذرائع)ممبئی کے جھوپڑپٹی میں رہائش پذیر افراد کا پہلی مرتبہ جدید تکنیک کے ذریعے تیار کیا گیا سلم ری ہیبلیٹیشن اسکیم (ایس آر اے ) اسمارٹ کارڈ کی تقسیم ۴ اپریل سے عمل میں آئے گی اور 2022? تک ریاست مہاراشٹر جھوپڑپٹی سے پاک ہو جائے گا یہ باتیں آج یہاں ریاستی وزیر ہاوسنگ رویندر وائیکر نے بتلائیں۔ ودھان بھون میں اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ممبئی کے دوسرے سب سے بڑے جھوپڑپٹی علاقہ جوگیشوری مجاس واڑی ، میگھ واڑی اور موگرا گاوں کی ۰۷? ایکڑ قطعہ اراضی پر واقع بارہ ہزار جھوپڑپٹی ہے اور اس علاقے میں گزشتہ دنوں جدید تکنیک کے ذریعے بائیومیٹرک سروے کیا گیا تھا جس میں جھوپڑپٹی میں رہنے والے تمام افراد کی تصاویر کیمرے میں قید کر کے سرکاری کمپیوٹر پر اپ لوڈ کر دی گئی ہے نیز ان کے تمام دستاویزات کا بھی برقی ریکارڈ حاصل کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مرحلہ وار ہونے والے اس سروے میں اب تک تین ہزار جھوپڑپٹی والوں کا سروے کیا گیا ہے اور ان کے ریکارڈ کو محفوظ کر لیا گیا ہے جس کے سبب اب وہ ان جھوپڑپٹیوں کی جگہ بننے والی بلند و بالا عمارت میں مہاڈا کی جانب سے مکان و فلیٹ کے اہل ہوں گے۔ رویندر وائیکر نے مزید کہا کہ اپنی نوئیت کے ہونے والے اس منفرد سروے کا مقصد جھوپڑپٹی کے اصل باشندوں کو ان کی بازآبادکاری پر حاصل ہونے والا فلیٹ اور دیگر سہولیات کی دستیابی ہے نیز ریاستی حکومت نے یہ ارادہ کیا ہے کہ 2022تک ریاست سے جھوپڑپٹیوں کا صفایا ہو جائے گا اور اس کے مکینوں کو عمارتوں میں منتقل کر کے سہولیات مہیا کرائی جائیں گی۔وزیر ہاوسنگ نے مزید کہا کہ ممبئی اور تھانہ میں سب سے پہلے یہ عمل شروع کیا جا رہا ہے بعد میں ریاست کے دیگر شہروں میں بھی یہ عمل نافذ کیا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ''ڈور ٹو ڈور بائیومیٹرک سلم ہٹ مینٹ سروے '' نامی اس اسکیم کے تحت سرکاری افسران خود جھوپڑپٹی والوں کے پاس اپنا منی کمپیوٹر اور کیمرہ لیکر پہنچیں گے اور ان کے فارم کی بھی وہ خود ہی خانہ پری کریں گے نیز اگر اس عمل میں کوئی غلطی ہو جائے یا کوئی معلومات نہیں فراہم کی گئی ہو تو درخواست گزار کو یہ اختیار ہے کہ وہ اس کی درستی کیلئے سرکاری حکام سے رابطہ قائم کرے۔واضح رہے کہ دھاراوی کے بعد ممبئی کے دوسرے سب سے بڑے جھوپڑپٹی علاقہ کی بازآبادکاری کیلئے سینا بی جے پی حکومت نے گزشتہ دنوں ہری جھنڈی دکھلائی تھی یہ علاقہ ویسٹرن ایکسپریس ہائی وے سے لیکر مجاس واڑی اور موگرا گاوں تک واقع ہے اور یہاں کے باشندوں کی اکثریت مسلمانوں اور مراٹھی باشندوں پر مشتمل ہیں۔بارہ ہزار جھوپڑپٹی والے اس علاقہ میں ستر ہزار افراد رہائش پذیر ہیں اور ماضی میں فرقہ وارانہ فسادات کیلئے یہ علاقہ حساس مانا جاتا تھا۔ سابق ایڈشنل پولیس کمشنر آفتاب احمد خان جب اس علاقہ کے پولیس سربراہ تھے تب اس علاقہ میں زبردست فرقہ وارانہ تشدد پھوٹ پڑا تھا۔ جس پر انہوں نے بروقت مستعدی سے قابو پایا تھا۔


امام کعبہ اللہ شریف شیخ صالح بن محمد بن ابراہیم کی 6اپریل کوحیدرآباد آمد

حیدرآباد۔3 اپریل (فکروخبر/ذرائع)ملک کی مشہور ومعروف دینی درس گاہ جامعہ اسلامیہ دارالعلوم حیدرآباد کی'' مسجد مولانا عاقل حسامی '' جس کا سنگ بنیاد عبد الرحمن ا لسدیس امام حرم مکی نے رکھا تھا، پایۂ تکمیل کو پہونچ چکی ہے ،6 اپریل چہار شنبہ، کو صالح بن محمدبن ابراہیم آل طالب ،امام کعب? اللہ شریف مکہ مکرمہ کی نماز مغرب میں امامت کے ذریعہ اس مسجدکاافتتاح عمل میں آئے گا، بعد نماز مغرب اجلاس عام بعنوان ''اسلام اور امن عالم'' زیر صدارت مولانا محمد رحیم الدین انصاری ناظم جامعہ منعقد ہوگا، صالح بن محمدبن ابراہیم آل طالب امام حرم مکی کے خصوصی خطاب اوردْعا کے علاوہ دیگر علماء کرام اور دیگر بھی خطاب کریں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا