English   /   Kannada   /   Nawayathi

کولکاتہ پہنچے راہل گاندھی، کہا حادثہ کا جائزہ لینے آیا ہوں، سیاست کرنے نہیں(مزید اہم ترین خبریں)

share with us

جمعرات کو فلائی اوور کے گرجانے سے 24 لوگوں کی موت اور سو سے زائد افراد زخمی ہو گئے تھے، جن میں سے کم از کم 70 افراد اب بھی کئی اسپتالوں میں داخل ہیں۔مسٹر گاندھی صبح کولکتہ پہنچے تھے۔ نیشنل ڈیزاسٹر ریپڈایکشن فورس (این ڈی آر ایف)، فوج، پولیس اور فائر بریگیڈ دستے کے جوان حادثے کے بعد بچاؤ مہم میں مصروف ہیں۔ یہ نوجوان ملبہ میں پھنسے ہوئے لوگوں کو باہر نکالنے کے لئے 24 گھنٹے مہم چلا رہے ہیں۔


کولکتہ ،فلائی اوور منہدم ہونے سے ہلاکتیں 28 ہو گئی

کولکتہ ۔ 02پریل (فکروخبر/ذرائع) شہر کولکتہ میں فلائی اوور منہدم ہونے کے واقعے میں ہلاک ہونے والے افرادکی تعداد 28 ہو گئی ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق حکام نے کہا ہے ملبے کے تلے دبے افراد کو بچانے کا کام جاری ہے اور اس حادثے میں ہلاک ہونے والے افرادکی تعداد 28 ہو گئی ہے۔ اس حادثے میں 80 سے زائد افراد زخمی بھی ہو ئے ہیں۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ کتنے افراد لاپتہ ہیں۔واضح رہے کہ زیرتعمیر فلائی اوور گزشتہ روز اچانک منہدم ہو گیا تھا۔ حکام نے وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔حکام کے مطابق ملبے تلے دبے افراد کی زندگی کی امیدیں بھی دم توڑ گئی ہیں۔


بھارت میں موبائل فون استعمال کرنیوالوں کی تعداد ایک ارب سے تجاوز کر گئی

نئی دہلی ۔ 02پریل (فکروخبر/ذرائع) بھارت میں موبائل فون استعمال کرنے والوں کی تعداد ایک ارب سے تجاوز کرگئی۔ ان میں 57.27 فیصد شہروں میں اور باقی دیہات میں مقیم ہیں۔ ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا کی تازہ رپورٹ میں کہا گیا کہ 31جنوری 2016 کو ملک بھر میں موبائل فون استعمال کرنے والوں کی تعداد 101 کروڑ 79لاکھ تھی۔


کم معاوضہ کی ادائیگی کسانوں کی خودکشی کا سبب بن رہی ہے،سپریم کورٹ

نئی دہلی ۔ 02پریل (فکروخبر/ذرائع) سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ آفات سے متاثرہ کسانوں کو کم معاوضہ کی ادائیگی کسانوں کی خودکشی کا سبب بن رہی ہے۔ جسٹس مدن بی لوکر کے زیرقیادت ایک بینچ نے کہا کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ اس کی اصلاح کی ضرورت ہے، یہ کسی ایک یا دوسری حکومت کی بات نہیں ہے۔ بھارتی حکومت ہمیشہ یہ کہتی رہی ہے کہ وہ کسانوں کیلئے اچھے کام کررہی ہے، لیکن لوگ خودکشی بھی کررہے ہیں اور ہم تمام یہ جانتے ہیں۔ اس بینچ نے جس میں جسٹس این بی رمنا بھی شامل ہیں، مفادِ عامہ کی ایک درخواست پر سماعت کے دوران قحط سالی سے متاثرہ کسانوں کو دی جانے والی امداد کے مختلف پہلوں کا جائزہ لیتے ہوئے اس تاثر کا اظہار کیا۔ درخواست میں کہا گیا تھا قدرتی آفات سے متاثرہ علاقوں سے متعلق رہنمایانہ خطوط پر فی الفور عمل کیا جائے۔ ایڈیشنل سالیسیٹر جنرل پنکی آنند نے حکومت کی طرف سے پیش ہوتے ہوئے ان الزامات کی تردید کی اور کہا کہ فصلوں کو ہونے والے نقصانات کے معاوضہ کا تعین کرنے میں کسی بھی قسم کی جانبداری یا ظلم نہیں کیا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس میں جبر یا جانبداری کی کوئی بات نہیں ہے۔ قحط سالی سے متاثرہ کسانوں میں معاوضہ کی تقسیم کیلئے ہدایات جاری ہو چکی ہیں۔ سینئر ایڈوکیٹ پرشانت بھوشن نے درخواست گذار غیرسرکاری تنظیم سوراج ابھیان کی طرف سے مقدمہ کی پیروی کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ پٹواریوں کی طرف سے نقصانات کے تخمینہ یا معاوضہ کے تعین کے ضمن میں ظلم اور جانبداری کی جاتی ہے۔ سیاسی رہنما یوگیندر یادو نے عدالت کو بتایا کہ ایسی مثالیں بھی ہیں جہاں دو بھائی ایک دوسرے کے بازو اپنی مساویانہ رقبہ پر مشتمل اپنی زمینات پر کاشت کررہے ہیں، جنہیں قدرتی آفات سے برابر خسارہ ہوا لیکن انہیں غیرمساویانہ انداز میں معاوضہ ادا کئے گئے۔ انہوں نے مثال کے طور پر دعوی کیا کہ ایک بھائی کو 16,000 روپئے اور دوسرے بھائی کو محض 160 روپئے بطور معاوضہ حاصل ہوئے، حالانکہ دونوں کی زمین کا رقبہ مساوی تھا اور دونوں کو یکساں طور پر نقصان پہنچا تھا۔


ریاست یوپی میں 250 بس اسٹیشنوں پر وائی فائی کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ

الہ آباد ۔02پریل (فکروخبر/ذرائع) اتر پردیش اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کارپوریشن میں انٹیلی جنٹ ٹرانسپورٹ مینجمنٹ سسٹم(آئی ٹی ایم ایس)نافذ ہونے کے بعد مسافروں کو ہائی ٹیک سہولیات مل رہی ہیں۔ریاستی وزیر مملکت برائے ٹرانسپورٹ یاسر شاہ نے بتایاکہ اتر پردیش کے تمام 250بس اسٹیشنوں پر وائی فائی کی سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس کے تحت پہلے مرحلے میں 75 ضلعی ہیڈکواٹروں کے بس اسٹیشنوں پر وائی فائی کی سہولت دی جائے گی


دو نوجوانوں کا گولی مارکر قتل۔ نہر کے کنارے ملی لاشیں

جونپور۔02پریل (فکروخبر/ذرائع) اترپردیش میں جونپور کے چندرک علاقہ میں کل رات بدمعاشوں نے دو نوجوانوں کو گولی مارکر قتل کردیا۔پولیس سپرنٹنڈنٹ آر پی سنگھ نے یہاں بتایا ہے کہ گودھرا گاؤں میں گومتی ندی کے کنارے کل رات بدمعاشوں نے دونوجوانوں کو قتل کردیا جن کی لاشیں صبح کو نہر کے کنارے سے پڑی ملیں۔ مرنے والوں کی عمر یں20 سے 22 سال کے درمیان ہیں ان کی شناخت نہیں ہوپائی۔لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیاگیا ہے۔ پولیس معاملہ کی چھان بین کر رہی ہے۔


نہر سے ملی نامعلوم عورت کی لاش

علی گڑھ۔02پریل (فکروخبر/ذرائع) اترپردیش میں علی گڑھ کے گونڈہ علاقہ میں کل رات نہر سے ایک خاتون کی لاش برآمد ہوئی۔پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا ہے کہ گونڈہ علاقہ میں تار پور گاؤں کے نزدیک نہرسے ایک 30 سالہ خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ مگر اس کی شناخت نہیں ہوپائی ہے۔موت کس طرح ہوئی یہ بھی پتہ نہیں چل سکا ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیاگیا ہے۔ رپورٹ ملنے پر موت کا سبب معلوم ہوسکے گا۔ معاملہ کی چھان بین کی جارہی ہے۔



ویاپم گھوٹالے کے ملزم کی تلاش میں مدھیہ پردیش پولیس کا چھاپہ 

گورکھپور۔02پریل (فکروخبر/ذرائع) مدھیہ پردیش کے کمبائنڈ پری میڈیکل ٹیسٹ کے سلسلے میں ویاپم گھوٹالے کے ایک ملزم سے پوچھ تاچھ کیلئے مدھیہ پردیش ایس ٹی ایف اور پولیس کی ٹیم شہر میں تھی ۔ ذاکر حسین نامی ملزم گورکھپور کے بی آرڈی میڈیکل کالج کا طالب علم ہے اس کی تلاش میں ٹیم ہاسٹل اور کلاس روم میں گئی لیکن وہ گرفت میں نہیں آیا ۔ ٹیم نے کالج انتظامیہ سے طالب علم کو جلد سے جلد حاضر کرکے پولیس کے سامنے بیان کرانے کیلئے کہاہے ۔ ۲۰۱۳ بیچ کے ذاکر حسین کی تلاش میں مدھیہ پردیش کی پولیس اور ایس ٹی ایف ٹیم نے ایک بار پھر خفیہ ڈھنگ سے میڈیکل کالج کے ہاسٹل میں چھاپہ مارا ۔ ذاکر کے روم میں تالا لگا ہوا تھا ۔ ٹیم کے اراکین نے کچھ طلباء سے اس کے بارے میں معلومات حاصل کی ۔ اس سلسلے میں کالج کے پرنسپل سے بھی ٹیم نے کافی دیر تک گفتگو کی ۔ ویاپم گھوٹالے میں گورکھپور میڈیکل کالج سے اب تک گیارہ طلباء کو پوچھ تاچھ کیلئے طلب کیا جاچکاہے ۔ اس میں سے دو طلباء کو پوچھ تاچھ کے بعد چھوڑ دیا گیا جبکہ دیگر ۹ سے سختی کے ساتھ پوچھ تاچھ کی گئی ۔ انہیں میں سے دو طالب علم صابر اور ستیندر کو ایس ٹی ایف نے گرفتار بھی کرلیاتھا ۔ مدھیہ پردیش پولیس بی آرڈی میڈیکل کالج کے دس سال کے طلباء کے ریکارڈ کی بھی جانچ کرچکی ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا