English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایس پی اور بی جے پی کے مابین ساز باز، بھاگوت کو اجازت اور مجھ پر پابندی، کیوں: اویسی(مزید اہم ترین خبریں )

share with us

انہوں نے کہاکہ دونوں کے اتحاد کی وجہ سے ہی ان کے پروگراموں پر پابندی لگائی جا رہی ہے جبکہ موہن بھاگوت کو پروگرام کی کھلی چھوٹ ہے، انہوں نے اسے جمہوریت کیلئے خطرناک قرار دیا۔انہوں نے کہاکہ سماج وادی پارٹی کی حکومت ان سے خوف زدہ ہے، اس لئے ان کے پروگراموں کے سلسلے میں پسینے چھوٹتے رہتے ہیں۔ مسٹر اویسی کو اس ماہ کے آغاز میں تین روزہ دورہ پر یہاں آنا تھا۔ انہیں لکھنؤ کے بعد فیض آباد، امبیڈکر نگر اور اعظم گڑھ جانا تھا لیکن لکھنؤ میں ریلی کرنے کی اجازت نہ دیئے جانے پر انہوں نے اپنا دورہ منسوخ کردیا تھا۔ مظفرنگر فساد کیلئے سماج وادی پارٹی اور بی جے پی کو یکساں طور پر ذمہ دار قرار دیتے ہوئے مسٹر اویسی نے کہاکہ فسادات کیلئے حقیقی طور پر ذمہ دار لوگوں کو بخش دیا گیا۔ ان کے بھارت ماتا کی جے نہ بولنے پر اٹھے تنازعہ پر ان کا کہنا تھا کہ انہیں حب الوطنی کیلئے کسی کے ثبوت کی ضرورت نہیں ہے۔سماج وادی پارٹی پر خاص طور پر برہم نظر آئے مسٹر اویسی نے کہا کہ مسلمانوں کو ایک سازش کے تحت تعلیم سے دور رکھنے کی کوشش کی گئی۔ اس سے پہلے اے آئی ایم آئی ایم کے صدر نے ہمسایہ ضلع بارہ بنکی کے دیوا شریف میں واقع حاجی وارث علی شاہ کے مزار پر چادر چڑھائی۔آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے صدر رابع حسنی ندوی سے بھی انہوں نے ملاقات کی۔ معروف اسلامی تعلیمی ادارہ دارالعلوم ندوہ میں دونوں کی تقریباً ایک گھنٹے تک چلنے والی ملاقات میں مسلمانوں سے متعلق کئی موضوعات پر تبادلہ خیال ہوا۔ ذرائع کا دعوی ہے کہ دونوں کے مابین ریاستی اسمبلی کے آئندہ سال ہونے والے الیکشن کے بارے میں بھی بات چیت ہوئی۔ مسٹر اویسی نے شیعہ مذہبی پیشوا کلب جواد سے بھی ملاقات کی۔ مسٹر جواد اکثر سماج وادی حکومت کے خلاف بیان دیتے رہتے ہیں۔


سڑک حادثہ میں بہن کی دردناک موت، بھائی زخمی 

لکھنو ۔29مارچ(فکروخبر/ذرائع)ہولی کے تہوار پر اپنے رشتہ دار کے گھر سے ہولی مل کر گھر واپس جا رہے نوجوان کی موٹر بے قابو ہوکر گر پڑی۔ موٹر سائیکل پر بھائی کے ساتھ بیٹھی اس کی بہن داہنے جانب پھسلتے ہوئے سڑک کے بیچ آگئی جس سے اسی دوران پیچھے سے آرہے تیز رفتار ٹینکر نے اس کو کچل دیا جس سے اس کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ وہیں سڑک کے بائیں جانب گرے بھائی و چچازاد بھائی کو معمولی چوٹ آئی ہے۔ موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ہے۔ تھانہ حلقہ کاکوری کے اینٹ گاو ں کے رہنے والے کسان راجندر کمار پال کی بیٹی پونم پال (۲۲) اپنے چچا زاد بھائی دھرمیندر کے ساتھ ملیح آباد کے سوگولا گاو ں میں اپنے ماما اجودھیا پال کے گھر ہولی ملنے گئے تھے۔ جمعہ کی صبح تقریباً دس بجے مذکورہ تینوں افراد اپنی پیشن پرو موٹر سائیکلسے گھر واپس جا رہے تھے۔عینی شاہدین کے مطابق رسول آباد موڑ کے پاس فٹ پاتھ سے سڑک پر گاڑی چڑھانے کے دوران موٹر سائیکل بے قابو ہوکر سڑک پر گر پڑی۔ موٹر سائیکل چلا رہے دھرمیندر سڑک کے بائیں جانب جا گرے جبکہ پونم دائیں جانب گری۔ عینی شاہدین کے مطابق سندیلہ کی جانب سے لکھنو جا رہے تیز رفار ٹینکر نے سڑک پر گری پونم کو کچل دیا۔ واردات کے بعد ڈرائیور ٹینکر لیکر فرار ہو گیا۔ اطلاع پاکر موقع پر پہنچی پولیس نے بھائی کو سی ایچ سی بھیجا جبکہ پونم کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ہے۔ اس کے علاوہ سیکٹر ایف کی رہنے والی پائل مشرا جمعہ کو اسکوٹی سے کہیں جا رہی تھی۔ آشیانہ تھانہ کے پاس ان کی گاڑی میں تیز رفتار کار نے ٹکر مار دی۔ زخمی پائل کو لوگوں نے لوک بندھو اسپتال میں داخل کرایا جہاں ان کی حالت خطرہ سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ حادثہ کی اطلاع گھر والوں کو دے دی گئی ہے۔ 


فرضی آئی پی ایس پولیس کی گرفت میں 

لکھنو ۔29مارچ(فکروخبر/ذرائع)کرشنا نگر پولیس نے ایک فرضی آئی پی ایس افسر کو گرفت میں لیا ہے۔ پکڑا گیا ملزم خود کوایک آئی پی ایس افسر اور وزیر مملکت کا بھائی بتاکر پولیس کو دھمکا رہاتھا۔ وہ ایک خاتون کی پیروی کے سلسلہ میں آیا تھا۔ پولیس کو کچھ شبہ ہواتو اسے حراست میں لے لیا۔ ملزم نے ایک خاتون کانسٹیبل کا فوٹو کھینچ لیامنع کرنے پر اس کی وردی اتروانے کی دھمکی دی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے جیل بھیج دیا ہے۔ پولیس کے مطابق سروجنی نگر کا رہنے والا اروند راٹھور کرشنا نگر تھانہ میں ایک خاتون کے معاملہ کی پیروی کرنے آیا تھا وہ خود کو آئی پی ایس افسر بتاکر پولیس پر رعب جمانے کی کوشش کر رہا تھا۔ یہاں تک کہ اس نے خاتون کو لیکر جارہی کانسٹیبل سے بھی بدسلوکی کر ڈالی۔ اس کا فوٹو کھینچ کر وردی اتروانے کی دھمکی دی۔ اس کی حرکتوں سے پولیس کو شبہ ہوا تو فرضی آئی پی ایس کو حراست میں لیکر پوچھ گچھ کی گئی۔ کافی دیرتک وہ وزیر مملکت کا بھائی ہونے کی بات کہہ کر پولیس کو رعب میں لینے کی کوشش کرتا رہا۔ حراست میں لئے گئے ملزم نے خود کوسی ایم ایس کا اکاو نٹ افسر ہونے کی بات قبول کی ہے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے جیل بھیج دیا ہے۔ 


حکومتی احکام سے پرائمری اسکول کے ممتحن کشمکش میں

کاپیوں میں کچھ بھی نہ لکھنے والے طلباء کس بنیادپرکیا جائے گا کامیاب

لکھنو ۔29مارچ(فکروخبر/ذرائع)بیسک تعلیم محکمہ نے امتحانی کاپیوں کی جانچ کیلئے بورڈکی ہوبہو نقل کی ہے۔ اسکول کے طلباء و طالبات کی کاپیاں جانچنے کی ذمہ داری دوسرے اسکول کے اساتذہ کو سونپی گئی ہے۔ یہاں تک سب کچھ بورڈ امتحانات کی طرز پر کیا جا رہا ہے لیکن یہاں پہنچنے کے بعد تعلیم کاحق ایکٹ میں اساتذہ کو تذبذب میں ڈال دیا ہے جس میں یہ ہدایت ہے کہ ڈسٹرک بورڈ کے اسکول میں پڑھنے والے کسی بھی طالب علم کو ناکام قرار نہیں دیا جا سکتا۔ امتحانات کے نگراں سے لیکر کاپیوں کی جانچ تک سب کچھ بورڈ کی طرز پر ہو رہا ہے۔ حالانکہ اگر کچھ مختلف ہے تو صرف امتحان کا نتیجہ جس میں ممتحن کسی بھی طالب علم کو فیل نہیں کرسکتا چاہے اس طالب علم نے بغیر کچھ لکھے ہی امتحانی کاپی سادی جمع کر دی ہو۔اساتذہ کا کہنا ہے کہ ڈسٹرک بورڈ کے اسکولوں میں منعقد ہوئے امتحانات میں بہت سے طلباء4 نے بغیر کچھ لکھے ہی کاپیاں جمع کر دی ہیں۔ ایسے طالب علم کو کتنے نمبر دیئے جا سکتے ہیں۔ اس بار ڈسٹرک بورڈ کے اسکولوں میں امتحانات کیلئے حکومت کی جانب سے ہر ایک ضلع کو اس کی طلب کے مطابق لاکھوں روپئے کا بجٹ دیا گیا تھا جس سے سوال نامہ اور امتحانی کاپیوں کا انتظام کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔ اس بار بیسک تعلیم محکمہ نے حکومت کی ہدایت کے مطابق ڈسٹرک بورڈ کے اسکولوں کا امتحان بورڈ کی طرز پر کرایا تھا جس کیلئے ہر ایک ضلع کے ڈائٹ پر تجربہ کار اساتذہ کی ٹیم کے ذریعہ سوال نامے تیار کرائے گئے تھے۔ اس کے بعد امتحان کے روز تمام مراکز پر امتحان شروع ہونے سے ۵۱ منٹ قبل سوال نامہ کا پیکٹ کھولے جانے کی ہدایت دی۔ اس کے ساتھ ہی ہر ایک اسکول میں ایک دوسرے اسکول کے اساتذہ کی ڈیوٹی لگائی گئی۔ ہیڈماسٹر کو ذمہ داری دی گئی کہ امتحان ختم ہونے کے بعد فوراً تمام طلباء4 کی کاپیاں پیکٹ میں رکھ کر مہر بند کر کے متعلقہ نیائے پنچایت مرکز پر جمع کرائیں۔ 


آوارہ پڑوسی نے خاتون کے ساتھ کی مار پیٹ شہ زور پڑوسیوں کے خلاف دو معاملات درج

لکھنو ۔29مارچ(فکروخبر/ذرائع)حسین گنج علاقہ میں جمعہ کے روز دو مقامات پر خواتین پر تشدد کامعاملہ روشنی میں آیا ہے۔ ایک جگہ باپ نے آوارہ پڑوسی کی حرکتوں پر اعتراض ظاہرکیا تو شہ زور پڑوسی نے گھر میں گھس کر اس کی بیٹی کو مارا پیٹا اور کپڑے تک پھاڑ دیئے جبکہ دوسری جانب حسن گنج میں خاتون کوموبائل نہ دینے سے ناراض شوہر نے اپنے پڑوسی کی زبردست پٹائی کر دی۔ متاثر پڑوسی نے اس کی اطلاع پولیس کو دی۔ اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے ملزم پڑوسی کو حراست میں لے لیا ہے۔ اطلاع کے مطابق حسن گنج کے بابو گنج کی رہنے والی خاتون گریجویشن کا امتحان دے کر مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کر رہی ہے۔ اس کے پڑوس میں ہی راکیش عرف گپو اپنے کنبہ کے ساتھ رہتا ہے۔ بتایاجاتاہے کہ راکیش ایک آوارہ قسم کا انسان ہے اکثر باپ بیٹے پڑوس کے گھر میں تاک جھانک کرتے رہتے ہیں۔ اس سلسلہ میں اکثر اس کا تنازعہ بھی ہو چکا ہے۔ جمعہ کے روز بھی جب انیتا چھت پر گئی تو راکیش نے تاک جھانک شروع کر دی۔ طالبہ نے نیچے آکر اس کی اطلاع اپنی باپ کو دی تو اس کے باپ کا راکیش سے جھگڑا ہو گیا۔راکیش کی حرکتوں سے پریشان انیتا کا باپ حسن گنج تھانہ میں رپورٹ لکھانے پہنچ گیا۔ اس سے ناراض شہ زور راکیش نے اپنے دس بارہ ساتھیوں کے ساتھ مل کر زبردستی اس کے گھر میں گھس کر انیتا کو زد و کوب کیا اور اس کے کپڑے تک پھاڑ دیئے۔ پولیس نے اس سلسلہ میں راکیش اس کے بیٹے سوربھ ، آشو اور پپو سمیت دیگر کے خلاف معاملہ درج کرتے ہوئے جانچ شروع کر دی ہے۔ اسی طرح ایک دیگر واقعہ میں حسن گنج علاقہ کے جوشی ٹولہ میں اندر سنگھ اپنے کنبہ کے ساتھ رہتے ہیں۔ ان کے پڑوس میں للت جوشی بھی اپنے کنبہ کے ساتھ رہتا ہے۔ اندر سنگھ نے بتایا کہ گزشتہ رات للت جوشی کی بیوی ان سے موبائل مانگنے ا?ئی تھی لیکن اس نے موبائل میں بیلنس کم ہونے کے سبب اسے دینے سے منع کر دیا تھا جس پر ناراض للت نے اس کے گھر میں گھس کراس کی زبردست پٹائی کردی۔ اس کی اطلاع پولیس کودی گئی۔ موقع پر پہنچی پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ 


محض کاغذوں پر ہی خوبصورت بن گیاامین الدولہ پارک

لکھنو ۔29مارچ(فکروخبر/ذرائع)نجی موبائل کمپنی کو راجدھانی میں فور جی سہولت مہیا کرانے کیلئے حکومتی احکام کے مطابق جن چار پارکوں کی توسیع و ترقی ہونی تھی وہ ایک سال کا عرصہ گزر جانے کے بعد بھی ممکن نہیں ہو سکی ہے جبکہ نجی کمپنی کا دعویٰ ہے کہ امین آباد کا امین الدولہ پارک اور گومتی نگر کے وجینت کھنڈ کا پارک مکمل طور پر خوبصورت بناکر میونسپل کارپوریشن کو منتقل کر دیا گیا ہے۔ حالانکہ حقیقت کچھ اور ہی ہے وہاں پر دیکھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ امین الدولہ والا پارک اب بھی اجڑا ہوا ہے۔ یہاں ترقی اور تزئین کاری کے کئی ضروری کام اب بھی ادھورے پڑے ہیں۔ یہی حال کمپنی کو سونپے گئے علی گنج ، ہند نگر اور وجینت کھنڈ پارک کابھی ہے۔ یہاں بھی کمپنی ضروری ترقیاتی اور تزئین کاری کام کام مکمل نہیں کرا پائی ہے جبکہ کمپنی کو دیئے گئے ایک سال کی معیاد ختم ہونے کے باوجود کارپوریشن انتظامیہ سب کچھ جانتے ہوئے بھی خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے۔ واضح ہو کہ ۲۰۱۴ میں جاری حکومتی احکام کے مطابق ریلائنس جیو انفوکام لمیٹیڈ کو راجدھانی میں اپنی فور جی سہولت شروع کرنے سے قبل میونسپل کارپوریشن کے چار پارکوں کوایک سال کے اندر توسیع اور ترقی دے کر کارپوریشن کو سونپنا تھا۔ اس میں امین ا?باد کا امین الدولہ والا پارک، گومتی نگر میں وجینت کھنڈ میں منی اسٹیڈیم کے پیچھے والا پارک علی گنج میں لالا لاجپت رائے نگر وارڈ کا ایک پارک اور کانپور روڈ پر ہند نگر کا ایک پارک کا انتخاب کیا گیا تھا۔ ستمبر ۲۰۱۴4 میں میونسپل کارپوریشن اور ریلائنس کے درمیان معاہدہ ہوا تھا جس کے تحت مذکورہ پارکوں میں ضروری پاتھ وے، واک وے، ایل ای ڈی لائٹیں، بچوں کیلئے جھولے، چلڈرین پلے ایریا کے ساتھ ہی گھاس، کیاریاں اور ان میں پھولوں والے پودوں کے ساتھ ساتھ خراب فواروں کو دور کر کے ان کی تزئین کاری کا کام شامل تھا۔ ایک سال سے زیادہ کی مدت گزر چکی ہے۔ ریلائنس جیو کے نمائندے اجے سنگھ کی باتوں کا یقین کریں تو امین الدولہ والے پارک کو پوری طرح توسیع اور ترقی کر کے گزشتہ برس نومبر ۔ دسمبر کوہی میونسپل کارپوریشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ حالانکہ ا?ج صورتحال یہ ہے کہ یہاں کی کیاریاں پھولوں والے پودے کی جگہ ملبہ سے پٹی ہوئی ہیں۔ وویکانند کا مجسمہ جس چبوترے پر نصب ہے وہ بھی بدحال ہے۔ یہاں کا فوارا بھی ٹوٹا پھوٹا ہے جو کہ اپنی حالت پر ا?نسو بہا رہا ہے۔ ایل ای ڈی لائٹیں روشن ہی نہیں ہوتیں۔ کمپنی کے نمائندہ کا کہنا ہے کہ حفاظتی بندوبست کے درست نہ ہونے سے حالات خراب ہو رہے ہیں۔ کچھ اسی طرح کا حال علی گنج کے لالا لاجپت رائے نگر وارڈ والے پارک کا بھی ہے۔ یہاں پر ہریالی کا کام پارک میں ہی ایک متنازعہ تعمیر کے سبب شروع ہی نہیں کیا جا سکا۔ اس کے علاوہ پاتھ وے کا کام بھی ادھورا ہے۔ پارک ا?وارہ جانوروں کی ا?ماجگاہ بنا ہوا ہے۔ ایسی صورت میں کیاریوں میں پودے یاپھر ان میں پھول نکلنے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔ بچوں کیلئے جھولوں وغیرہ کا نصب ہونا ابھی خواب ہی معلوم ہوتا ہے۔ دوسری جانب ہند نگر کے پارک میں بھی کمپنی کی جانب سے طے شدہ کام سال بھر گزر جانے کے بعد بھی مکمل نہیں کرایاجا سکا ہے۔ گومتی نگر کے وجینت کھنڈ واقع پارک کا حال بھی ایسا ہی ہے یہاں بچوں کے جھولے ادھورے پڑے ہیں۔ پارک خوبصورت پودوں اور پھولوں کی جگہ جھاڑیوں میں تبدیل ہوچکا ہے۔ یہاں پر ا?نے والے لوگوں کا کہان ہے کہ ریلانس کمپنی کے ٹھیکیدار نے جو گیٹ لگانے کی بات کہی تھی وہ بھی نہیں لگایا گیا۔ اس سلسلہ میں ریلانس جیو انفوکام کے نائب صدر انوپ جوہری نے کہاکہ ہم نے امین الدولہ والا پارک اور وجینت کھنڈ پارک کا کام مکمل کر کے کارپوریشن کے حوالے کر دیا ہے۔ اب یہاں کوئی دشواری پیدا ہو یا پھر اس کی حفاظت نہ ہو سکے اس کیلئے ہماری ذمہ داری نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بقیہ دوپارکوں کی تزئین کاری کا کام بھی جلد مکمل کرا لیا جائے گا۔ 


لوگوں سے ٹھگی کرنے والے دو جعلساز کاکوری پولیس کی گرفت میں

لکھنو ۔29مارچ(فکروخبر/ذرائع) دیہی علاقوں میں اے ٹی ایم سے روپئے نکالنے والے لوگوں کو اپنے جال میں پھنسا کر ان کا کوڈ حاصل کر کے اے ٹی ایم چوری کرنے والے دو جعلسازوں کو کاکوری پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ پکڑے گئے جعلسازوں کے پاس سے ایک طمنچہ، ایک موٹر سائیکل ، چاقوو چوری کیا گیا اے ٹی ایم کارڈ برآمد کیا گیا ہے۔ سی او ملیح آباد جاوید خان نے بتایا کہ کاکوری پولیس نے جمعرات کو مخبر کی اطلاع پر درگا گنج علاقہ سے اپاچے موٹر سائیکل پر سوار دو بدمعاشوں کو پکڑا گیا۔ تلاشی کے دوران ان کے پاس سے طمنچہ، چاقو ،۲۱۴۰۰ روپئے نقد، دو موبائل فون، پین کارڈ، آدھار کارڈ و اشوک کمار کے نام سے ایک اے ٹی ایم کارڈ بھی ملا ہے۔ پوچھ گچھ کی گئی تو دونوں نے اپنا نام پرتاپ گڑھ کا رہنے والا ارشاد علی و انوج سنگھ بتایا۔ دونوں نے گزشتہ برس ملیح آباد علاقہ میں دو لوگوں سے دھوکہ دہی کر کے ان سے اے ٹی ایم بدلنے اور پھر کھاتے سے روپئے نکالنے کی بات قبول کی ہے۔ کاکوری کوتوالی انچارج رام نریش یادو نے بتایا کہ دونوں ملزمین پرتاپ گڑھ سے موٹر سائیکل سے آتے تھے۔ اس کے بعد یہ لوگ شہر کے کسی ہوٹل میں ٹھہرتے تھے۔ پھر موٹر سائیکل سے دیہی علاقوں میں پہنچ کر کسی اے ٹی ایم کو اپنا ٹارگیٹ بناکر وہاں روپئے نکالنے والے لوگوں کو اپنے جال میں پھنساکر ان کا اے ٹی ایم کارڈ حاصل کرنے کے بعد اے ٹی ایم بدل لیتے تھے۔ اے ٹی ایم بدلنے کے بعد دونوں جعلساز اے ٹی ایم کوڈ کی مدد سے کھاتا حامل کے اکاؤنٹ سے رقم نکال لیا کرتے تھے۔ واردات کو انجام دینے کے بعد یہ لوگ پرتاپ گڑھ ضلع بھاگ جاتے تھے۔ پکڑے گئے ملزم انوج سنگھ کے خلاف پہلے سے پرتاپ گڑھ ضلع میں مجرمانہ معاملات درج ہیں۔ 


بجلی کے کھمبے میں کرنٹ آنے سے لڑکے کی موت

سدھارتھ نگر ۔29مارچ(فکروخبر/ذرائع)دھارتھ نگر کے ترلوک پور تھانہ علاقہ میں بجلی کے کھمبے پر کرنٹ اترنے سے ۰۱ سالہ لڑکا کرنٹ کی زد میں آنے سے پول میں چپک گیا۔ ترلوک پور تھانہ علاقے کے بچکوہر میں جائے وقوع پر کثیر تعداد میں لوگ اکٹھا ہوگئے۔ اس کے علاوہ ساتھی نے ۵ سالہ لڑکا زخمی ہو گیا۔ یہ حادثہ ہوتے ہی گھر والے موقع پر پہنچے لڑکے کی حالت دیکھ کر گھر والوں اور گاؤں میں کہرام مچ گیا۔ موقع پر اطلاع ملتے ہی پولیس نے پہنچ کر لڑکے کی شلاش کو اپنے قبضہ میں لے لیا اور جانچ پرٹال کرے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔


شمال وسطی ریلوے کے الہ آباد، شمال مشرقی ریلوے کے لکھنؤ و عزت

نگر ڈویزن سے ٹرین کے اوقات میں تبدیلی

گورکھپور ۔29مارچ(فکروخبر/ذرائع)ٹرینوں کو چلانے میں ہو رہی دقتوں کو دیکھتے ہوئے شمال وسطی ریلوے کے الہ آباد ڈویزن اور شمال مشرقی ریلوے کے لکھنؤ و عزت نگر ڈویزن کے افسران نے ایک اپریل سے ٹرینوں کے وقت میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔ ترمیم شدہ وقت کے مطابق کانپور انور گنج اسٹیشن اور کوپر گنج گڈس شیڈ کو شمال مشرقی ریلوے کے لکھنؤ ڈویزن سے جوڑ دیا گیا ہے۔ وہیں شمال مشرقی ریلوے کے تحت لکھنؤ ڈویزن کے راوت پور اسٹیشن کو عزت نگر ڈویزن میں جوڑ دیا گیا ہے۔ دوسری جانب شمالی ریلوے کے لدھیانہ جنکشن۔امبالہ کینٹ سکشن پر دو لمیٹڈ ہائٹ سب وے کی تعمیر کیلئے ۵ اپریل کو ۷ گھنٹے کا بلاک کیا جائے گا۔ جس کے سبب ۵ اپریل کو ۱۵۲۰۹سہارسا۔امرتسر جن سیوا ایکپریس اور۱۲۲۰۳ سہارسا امرتسر رتھ ایکپریس متوادل راستہ چنڈی گڑھ کے راستے سے چلائی جائے گی۔ اسی طرح ۰۵۶۴۱ امرتسر ایکپریز کو کنٹرول کر شام ۰۳:۴ بجے امرتسر سے چلایا جائے گا۔ 


۲۰ لیٹر ناجائز خام شراب کے ساتھ دو ملزم گرفتار

کوشامبی ۔29مارچ(فکروخبر/ذرائع)ایس کوشامبی کے ذریعہ چلائی گئی مہم میں تھانہ مہوا گھاٹ پولیس کے ذریعہ ملزم منوج کمار ولد نندھکا پانڈا ساکن گھوگ کا پروا ضلع کوشامبی کے پاس سے ۱۰ لیٹر ناجائز خام شراب اور ملزم رام بچن ولد تروینی ساکن گھوگ کاپروا ضلع کوشامبی کے پاس سے ۱۰ لیٹر ناجائز خام شراب برآمد کر تھامہ مہوا گھاٹ پر مقدمہ درج کر ملزمان مذکورہ کو پولیس حراست میں جیل روانہ کیا گیا۔


پانی میں کرنٹ دوڑنے سے نوعمروں کی موت

فرخ آباد ۔29مارچ(فکروخبر/ذرائع)اتر پردیش میں فرخ آباد کے جہان گنج علاقے میں آج نہاتے وقت کرنٹ کی زد میں آکر دو نوعمروں کی موت ہوگئی اور پردھان سمیت پانچ افراد جھلس گئے۔ ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ آر بی چورسیا نے بتایا کہ صبح گاؤں کے نزدیک ایک پرائیویٹ ٹیوویل پر گرام پردھان سکھ دیوی (۲۴)سمیت سات افراد نہا رہے تھے ۔اچانک پانی میں کرنٹ دوڑنے سے سمت (۱۷)اور شیوانی (۱۲)کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ دیگر پانچ افراد جھلس کر زخمی ہوگئے ۔زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایاگیا ہے ۔


ٹرین کی زد میں آکر سبکدوش فوجی کی موت

بلیا ۔29مارچ(فکروخبر/ذرائع) اترپردیش میں بلیا کے سہتوار علاقہ میں آج سبکدوش فوجی کی ٹرین کی زد میں آکر موت ہوگئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق بتولی گاؤں کے سبکدوش فوجی رویندر ناتھ سنگھ ۵۰ صبح رفع حاجت کیلئے جا رہے تھے اس درمیان ریوتی اور سہتوار ریلوے اسٹیشن کے درمیان ریلوے لائن پارکرتے وقت ٹرین کی زد میں آنے سے اس کی موت ہوگئی۔ جے آر پی پولیس نے ان کی لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ضلع ہیڈ کوارٹر روانہ کیا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا