English   /   Kannada   /   Nawayathi

ڈپلو مہ ان انگلش لینگویج اینڈ لٹریچر کورس کرنے والے فضلائے مدارس توجہ دیں

share with us

سالِ رواں داخلہ امتحان ہندوستان بھر کے پانچ سینٹرز کے کل(۱۰۵)سیٹوں کیلئے ہوگا جن میں سے۱۵ /مرکز اسلامی ایجو کیشن اینڈ ریسرچ سینٹر، انکلیشور ،گجرات،۲۰/جامعہ جلالیہ ہوجائی،آسام،۲۰/ معہدالدراسات العلیا،نئی دلی،۲۵/ المعہد العالی،حیدر آباد،اور ۲۵/ سیٹیں مدرسہ اسلامیہ بیتیا،مشرقی چمپارن،بہار کے لئے ہوں گی۔ 
مرکز المعا رف ایجو کیشن اینڈ ریسرچ سینٹر، مولانا بدرالدین اجمل القاسمی کے ذریعہ ۱۹۹۴ ؁ ء میں قائم کردہ صرف ہندستان کا ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کا پہلا اور منفرد ادارہ ہے جہاں با قاعدہ ہ طور پر فارغین مدارس کے لئے دوسالہDELL کورس کو متعارف کرایاگیا ۔اس کورس کی ضرورت اور کامیابی کو دیکھتے ہوئے اب تک درجن بھر دوسرے ادارون نے اپنے یہاں اسکو شروع کیا ہے جن میں سے آٹھ ادارے باضابطہ مرکز العارف ، ممبئی سے منسلک ہیں۔ ان اداروں میں دینی مدارس اور جامعات سے فار غ التحصیل طلبہ کو انگریزی زبان و ادب، کمپیو ٹر اور انٹرنیٹ،تاریخ، جغرافیہ،صحافت،ریاضی،جنرل نالج وغیرہ کی تعلیم کے ساتھ ساتھ تقابل ادیان کا مطالعہ بھی کرایا جاتا ہے۔
مرکز المعا رف سے منسلک تمام سینٹروں میں قیام و طعام اور تعلیم و تعلم کے حوا لہ سے حتی ا لمقدور بنیادی سہولیا ت ناشتہ، کھانا اور رہائش وغیرہ مفت فراہم کی جا تی ہیں۔ وقتا فوقتا طلبہ کو مختلف موضوعات مثلا سائنس، جغرا فیہ، ریاضی، صحافت، معاشیات وغیرہ فنون کے ماہرین کی خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔ تا کہ یہ علماء پو ری خود اعتما دی کے ساتھ جدیدتقاضوں کا مقابلہ کر نے کے ساتھ ساتھ ملک و ملت کی ضرورت کے مطابق صحیح رہنمائی کرسکیں۔
مولانا محمدبرہان الدین قاسمی نے مزید بتلایاکہ ہر سال مر کز المعارف یہ مشترکہ مقا بلہ جاتی داخلہ امتحان منعقد کر تا ہے جس میں مختلف فنون جیسے قرآن و تفسیر ، حدیث،فقہ، عربی زبان وادب نیز عربی اور اردو مضمو ن نگاری ومعلومات عا مہ پر مشتمل سوالات ہوتے ہیں۔صرف صلاحیت کی بنیاد پر طلباء کا انتخاب کیا جاتا ہے ۔ 
اس داخلہ امتحان میں شرکت کے لیے ہندستان کے کسی بھی ادارے سے عالم یا فاضل ہونا ضروری ہے۔ ۸/اپریل۲۰۱۶ سے درخواست فارم مع قواعد داخلہ دیوبند میں جناب مفتی محمد اسعد قاسمی ذمہ دارشعبہ انٹر نیٹ واستاذدارالعلوم وقف دیوبند اور جناب مولانا توقیر احمد قاسمی،استاذ شعبہء انگریزی دارالعلوم دیوبندسے حاصل کیا جا سکتا ہے جبکہ تمام سینٹرز میں بھی فارم دستیاب رہیگا۔انٹر نیٹ میں ذیل کے پتہ پر مفت فارم ڈاؤن لوڈ کی سہولت فراہم رہے گیwww.deoband.net/ 
فارم جمع کر نیکی آخری تاریخ ممبئی، دلی،حیدرآباد اورگجرات میں۱۷؍اپریل بمطابق۱۹؍رجب المرجب ہے جبکہ دیوبند میں۲۰/ اپریل ہے۔ امتحان اور کورس سے متعلق مزید معلومات قواعد داخلہ میں موجود ہے۔ ہندوستان کے کسی بھی حصہ سے تعلق راکھنے والے خواہشمند فضلائے مدارس امتحان داخلہ میں شریک ہو سکتے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا