English   /   Kannada   /   Nawayathi

اترا کھنڈ میں صدر راج کے نفاذ کی قیاس آرائی تیز ، مرکزی کابینہ کی ہنگامی میٹنگ(مزید اہم ترین خبریں)

share with us

گزشتہ روز میٹنگ ختم ہونے کے بعد کسی بھی لیڈر نے میڈیا سے کچھ بھی بات چیت نہیں کیا۔ خیال رہے کہ راج بھون سے مرکزی وزارت داخلہ کو رپورٹ مل گئی ہے اور اسی وجہ سے کابینہ کی میٹنگ پر سب کی نظر مرکوزتھی۔ذرائع کی مانیں تو اتراکھنڈ میں صدر راج کو لے کر بڑا فیصلہ لیا جا سکتا ہے ۔ خیال رہے کہ ریاست میں کافی وقت سے سیاسی ہنگامہ آرائی جاری ہے ، جس کے پیش نظر کابینہ میٹنگ کو کافی اہم مانا جا رہا تھا۔

اس سے قبل قانونی پہلوؤں کا معائنہ کرنے کے بعد ہفتہ کو شام 7.30 بجے کے اتراکھنڈ کے گورنر نے مرکز کو رپورٹ بھیجی تھی۔ خیال رہے کہ دہلی میں صدر سے ملاقات کے بعد بی جے پی لیڈر کیلاش وجے ورگیہ نے کہا تھا کہ اتراکھنڈ کی راوت حکومت اقلیت میں ہے ۔ کیلاش وجے ورگیہ نے کہا کہ اگر راوت حکومت اکثریت میں ہوتی ، تو ہارس ٹریڈنگ نہیں ہوتی ۔ وجے ورگیہ نے کہا کہ ریاست میں راوت حکومت اقتدار کا غلط استعمال کر رہی ہے ۔ وزیر اعلی ہریش راوت نے ایک بی جے پی ممبر اسمبلی کو لالچ دے کر کسی بورڈ کا نائب صدر بنا دیا ہے ۔

صحافی کے گھر پر حملہ کر موجود لوگوں کو کیا گیازخمی 

گورکھپور۔27مارچ(فکروخبر/ذرائع)آئے دن صحافیوں پر ہورہے حملے بہت ہی ناپسندیدہ ہیں۔ جب صحافی ہی محفوظ نہیں ہیں تو عوام کیسے رہیں گے ۔ ہمارے ذمہ دار وزراء کا کہناہیکہ صحافیوں پر حملہ کرنے والے کو بخشا نہیں جائیگا ۔ لیکن ان باتوں کا کتنا اثر ہورہاہے یہ سبھی جانتے ہیں۔ اس طرح کا تازہ معاملہ آج گورکھپور میں ہولی کے دن ہوا ۔ سب لوگ ہولی کے تہوار میں ابیر اور گلال ایک دوسرے کو لگارہے تھے وہیں ایک اخبار کے کرائم رپورٹر منا کو اور ان کے کنبہ والوں کو بری طرح ماراپیٹاگیا ۔ حملہ آوروں ان کے والد کی بزرگی کا ذرا خیال نہیں کیا ۔ واردات کو انجام سوچی سمجھی سازش کے تحت کچھ سفید پوش لوگوں کی شے پر دیا گیا ۔انہوں نے ہولی کی آڑ میں صحافی کے گھر پر حملہ بول گھر میں موجود سبھی لوگوں کو بری طرح مارا پیٹا ۔ بتایاجارہاہے کہ دو دن قبل چوکی انچارج سرہری مہیندر سنگھ نے منا کے جاننے والے لوگوں کو پکڑلیاتھا ۔ منا نے اس معاملے میں ایس او سے بات کی تو ایس او نے چوکی انچارج کو بلاوجہ پکڑے گئے لوگوں کو چھوڑنے کی ہدایت دی اوران کی ہدایت کے تحت ان لوگوں کو چھوڑاگیا تھا ۔ الزام ہے کہ چوکی انچارج موقع کا فائدہ اٹھاکر صحافی اور ان کے کنبے پر مقدمہ کی سازش کررہے ہیں۔ منا گلہریا علاقہ کے سرہری کے بنہرا گاؤں میں رہتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گاؤں کے پردھان اوم شرن یادوکی شے پر جناردن شہنی اور ان کے ساتھ آئے رماکانت اور اجے یادو وغیرہ نے لاٹھی ڈنڈے سے حملہ بول دیا ۔ اچانک اس حملہ میں کرشن پرتاپ نارائن آدیش کمار و اگرسین کو شدید چوٹیں آئیں جنہیں علاج کیلئے ضلع اسپتال بھیجا گیا ۔ واردات کو لیکر صحافیوں میں غصہ ہے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ فوری طور سے ملزمان کو گرفتارکر سخت کارروائی کی جائے ۔ 


سرکاری بسوں میں خواتین کے لئے ۹ سیٹ رہیں گی مختص 

گورکھپور۔27مارچ(فکروخبر/ذرائع)روڈویز بسوں میں اب ایک یا دو نہیں بلکہ کم سے کم ۹ سیٹیں خواتین کے لئے ریزرو رہیں گے ۔ یوم خواتین سے شروع ہوئی اس نئی پہل کو ہولی کے بھیڑ کے درمیان سختی سے لاگو کیا جائے گا ۔ اگر سب کچھ طے اسکیم کے مطابق چلا تو طے شدہ طور سے تہوار کے موقع پر سفر میں نکلنے والی خواتین کی سہولیات بڑھ جائیں گے ۔ روڈ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر کے رویندر نائک نے ۸ مارچ کو یوم خواتین کے موقع پر ہر بس میں کم سے کم ۹ سیٹیں خواتین کیلئے ریزرو رکھنے کی ہدایت دی تھی ۔ طے ہواہیکہ ڈرائیور کے پیچھے تین سواریوں والے خواتین کیلئے ریزرو رہیں گی ۔ ہدایت ہے کہ خاتون سواری کے آتے ہی ان سیٹوں پر بیٹھے مردوں کو سیٹ خالی کرنی ہوگی ۔ کنڈکٹر اس نظام کو ہرحال میں عمل میں لائے گی ۔ گورکھپور روڈویز کے علاقائی منیجر نے بتایا کہ ہولی کے موقع پر بڑھتی بھیڑ کے مد نظر نئے نظام کو سختی سے نافذ کرنے کی ہدایت دی گئی ۔ کنڈکٹروں کو اس کے لئے ہدایت دی گئی ۔ گورکھپور کے ڈیویژن کے سبھی بسوں پر ڈرائیور کے پیچھے تین سواری والے تین سیٹوں پر خاتون ریزور لکھنے کا کام بھی چل رہاہے ۔ خواتین کو ریزرو ۹ سیٹوں کا فائدہ ہولی سے دیاجائے گا ۔ کنڈکٹروں کو اس پرعمل کرنے کے ساتھ مرد مسافر سے اس میں تعاون کی اپیل بھی کی جارہی ہے۔ 


یوپی کے ۰۲ اضلاع میں جھینگا مچھلی پالنے کی اسکیم

مرادآباد۔27مارچ(فکروخبر/ذرائع)اترپردیش میں مرادآباد سمیت ریاست کے ۰۲ اضلاع میں موجودہ مالی سال میں جھینگا مچھلی پالنے کیلئے ۰۴ اکائیاں قائم کی جارہی ہیں ۔ مصدقہ ذرائع نے آج یہاں بتایاکہ اس کیلئے آدھا ہیکٹئیر پانی علاقہ کے ہر ضلع میں دو دو یونٹ کے قیام کی ہدایت محکمہ مچھلی پرورش کے افسران کو دیئے گئے ہیں ۔ جھینگا مچھلی پالنے کیلئے ۰۴ یونٹ قائم کئے جائیں گے ۔ ذرائع نے بتایا کہ جھینگا مچھلی پرورش اسکیم گورکھپور ، لکھیم پور کھیری ، الہ آباد، فتح پور ، اعظم گڑھ ، مؤ ، بلیا ، اٹاوہ ، بنارس ، چندولی ،غازی پور ، مہاراج گنج ، بلرام پور ، علی گڑھ ،آگرہ ، متھرا ، سنت روی داس نگر ، مراد آباد ، رام پور اور بجنور میں شروع کی گئی ۔ ریاست حکومت نے ہر ضلع کو ایک ایک لاکھ روپئے کی رقم مختص کردی گئی ہے ۔ مچھلی پالنے والوں کے حق میں جھینگا پالنے کو فروغ دینے کیلئے کل لاگت کا ۰۵ فیصد انودان دینے کا انتظام حکومت کے ذریعہ کیاگیاہے ۔ 


علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے چھ طلباء نے یوجی سی امتحان میں حاصل کی کامیابی

علی گڑھ:۔27مارچ(فکروخبر/ذرائع)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبۂ طبقات الارض کے چھ طلبأ نے یو جی سی؍ سی ایس آئی آر( جے آر ایف نیٹ) امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے۔شعبہ کے سربراہ پروفیسر لیاقت علی خاں راؤ نے بتایا کہ مزمل حسین نے جے آر ایف امتحان میں کل ہند سطح پر چوتھا رینک، تنویر احمد نے ساتواں رینک اور محمد ارشد نے۰۸واں رینک حاصل کیا ہے جبکہ نیٹ امتحان میں رضی اللہ خاں نے۴۱واں رینک، عبادالرحمن نے 17واں رینک اور عبدالرحمن نے۲۸واں رینک حاصل کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ طلبأ کی کامیابی ان کی سخت محنت اور شعبہ کے ا ساتذہ کی بہتر رہنمائی کا نتیجہ ہے۔پروفیسر راؤ نے کہا ہے کہ شعبہ طلبأ کو ان کے کیریئر کی تعمیر میں ہر ممکن سہولیات مہیا کرائے گا۔


کھیت میں رفع حاجت پرنوجوان کا گولی مار کر قتل 

سنبھل۔27مارچ(فکروخبر/ذرائع) اترپردیش میں سنبھل کے بنیاٹیر علاقہ میں کل رات کھیت میں رفع حاجت کو لیکر ہوئی کہاسنی کے بعد شہ زوروں نے ایک نوجوان کا گولی مارکر قتل کردیا ۔ پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ بنیاٹیر علاقہ کے آٹا گاؤں کے رہنے والے یشپال نام کے ایک نوجوان کو رات تقریباً ۹ بجے گاؤں کے پاس جگدیش سنگھ کے کھیت میں رفع حاجت کیلئے بیٹھنے پر کہاسنی ہوگئی اور جگدیش سنگھ وغیرہ لوگوں نے اپنی لائسنسی بندوق سے گولی چلا دی ۔ جس سے یشپال (۸۱) کی گولی لگنے سے موت ہوگئی ۔ نوجوان کی موت کے بعد یشپال فریق کے لوگوں نے قتل کے ملزموں کے ساتھ مارپیٹ کر زخمی کردیا ۔ پولیس نے اس معاملہ میں جگدیش اور ویر سنگھ کو گرفتار کر ان کے قبضہ سے قتل میں استعمال کی گئی بندوق برآمد کرلی گئی ۔واردات کے بعد احتیاط کے طورپر پولیس فورس تعینات کردی گئی ہے ۔معاملہ کی چھان بین کی جارہی ہے ۔ 


عوام کا مزاج سمجھنے کے لئے اکھلیش کا دورہ

لکھنؤ۔27مارچ(فکروخبر/ذرائع)اترپردیش میں آئندہ سال ہونے والے ریاستی انتخابات سے پہلے عوام کا مزاج سمجھنے کے لئے ریاست کے وزیر اعلی اکھلیش یادو اپنے دورے پر نکلیں گے۔ ریاست میں برسراقتدار سماج وادی پارٹی (ایس پی) کی ریاستی یونٹ کے صدر اکھلیش یادو اس دوران ترقیاتی منصوبوں اور بڑے پیمانے پر فلاحی پروگراموں کی زمینی حقیقت جاننے کے ساتھ ساتھ لوگوں سے براہ راست بات چیت کرکے رائے بھی طلب کریں گے۔ پارٹی ذرائع نے آج یہاں یہ اطلاع دیتے ہوئے 'بتایا کہ ریاستی اسمبلی کے انتخابات میں اب بہت زیادہ وقت نہیں بچا ہے۔ اب حکومت کا زور گزشتہ انتخاباتی منشور میں کئے گئے اہم وعدوں کو پورا کرنے کے ساتھ آگرہ۔لکھنؤ ایکسپریس وے اور لکھنؤ میٹرو جیسے بڑے منصوبوں کو جلد مکمل کرنے پر ہے۔مسٹر یادو کے دورے کا خاکہ تیار کیا جا رہا ہے۔ کچھ اضلاع میں ان کے جلسے بھی کرانے کی تیاری چل رہی ہے . ویسے تو بجٹ اجلاس کے فورا بعد ہی وزیر اعلی کا دورہ کرنے کا پروگرام بنایا جا رہا تھا لیکن ممکن ہے مارچ کے آخری ہفتے میں دورہ شروع کریں گے۔ اس دورہ کا مقصد یہ بھی ہے کہ الیکشن میں حریف پارٹی کو حاوی ہونے کا موقع نہ مل سکے اور حکومت یہ کہہ سکے کہ جو کہا وہ کر کے دکھایا۔ انہوں نے بتایا کہ ریاستی اسمبلی انتخابات سے قبل وزیر اعلی تمام اضلاع کا دورہ کرنا چاہتے ہیں۔ ایس پی سربراہ ملائم سنگھ یادو پہلے ہی اشارہ دے چکے ہیں کہ اس بار وہ اسمبلی انتخابات میں بلاک سطح پر ہی ریلیاں کریں گے۔ان اضلاع سے لے کر دور دراز کے علاقوں تک لوگوں سے رابطہ کرنے کی ذمہ داری وزیر اعلی اکھلیش یادو پر ہی ہوگی۔ 
ذرائع کے مطابق پارٹی کے قابل اعتبار رہنماؤں کو وزیر اعلی کا ایسا پروگرام تیار کرنے کو کہا گیا ہے جس سے وہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک اپنی بات پہنچا سکیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی اس لئے بھی جلد سے جلد اضلاع کے دورہ کرنا چاہتے ہیں کہ اگر کہیں سے کسی طرح کا منفی ردعمل ملتا ہے تو وقت رہتے ہوئے اسے درست کیا جا سکے۔ اضلاع کے دورے کے دوران بڑے پیمانے پر ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھنا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ایک سینئر افسر کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی کے دورے کا ایک مقصد اگلے سال کے بجٹ میں مجوزہ منصوبوں کو تیزی سے مکمل کرانا بھی ہے تاکہ انتخابات میں اس کا فائدہ مل سکے۔ وزیر اعلی انتظامیہ اور پولیس حکام سے قانون وانتظام کو چاق و چوبند رکھنے کے لئے اٹھائے جا رہے اقدامات کی معلومات لینے کے ساتھ ساتھ سنگین جرائم کے معاملے میں کی گئی کارروائیوں کے بارے میں اٹھائے گئے اقدامات کی بھی معلومات حاصل کریں گے۔


روہت ہمارے لئے رول ماڈل۔ افضل گرو نہیں۔ کنہیا کمار کی پریس کانفرنس

حیدرآباد ۔27مارچ(فکروخبر/ذرائع)جے این یو طلبہ لیڈر کنہیا کمار نے کہا ہے کہ ہمارے لئے روہت رول ماڈل ہے افضل گرو نہیں۔ جے این اور یونیورسٹی آف حیدآباد میں پیش آئے واقعات میں مماثلت پائی جاتی ہے۔ملک کی محبت اور مودی کی محبت میں کافی فرق ہے۔ ملک کی محبت کو مودی کی محبت میں تبدیل کرنے کی کوششیں کی جارہی ہے۔ روہت ہمارے درمیان نہیں ہے لیکن اس کے مقاصد اور اس کی سوچ ہمارے ساتھ ہے۔ اور اس کو پورا کرنے کیلئے ہم جدوجہد کریں گے۔ روہت ایکٹ لانے تک یہ جدوجہد جاری رہے گی اور یہ جدوجہد روہت کی تائید اور اس کی مخالفت کرنے والوں کے درمیان ہے۔ روہت کے خاندان کے ساتھ انصاف ہونا چاہئے۔ کیمپس میں اپنے جذبات کے اظہار کی آزادی ہونی چاہئے جس پر روک لگائی جارہی ہے۔ یونیورسٹی میں طلبہ کے کھانے اور پینے پر پابندی کس بات کا اشارہ دے رہی ہے۔ طلبہ کو خوف زدہ کرنے کیلئے اس طرح کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے شہر حیدرآباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں یونیورسٹیز پر سنگین حملے کئے جارہے ہیں۔ کیمپس کو وار زون میں تبدیل کیا جارہا ہے جس کیلئے بعض طلبہ تنظیمیں ذمہ دار ہیں۔ کنہیا نے کہا کہ یہ اتفاق ہے کہ 23مارچ کو ان کی حیدرآباد یونیورسٹی آمد سے پہلے 22مارچ کو اپا راؤ نے دوبارہ وائس چانسلر کی ذمہ داری قبول کی۔ اپاراوکے استقبال کیلئے تیاریاں کی جارہی تھیں اور ان کے دفتر میں ان کے حامی موجود تھے۔کنہیار کمار نے کہا کہ یونیورسٹی آف حیدرآبادمیں پرامن احتجاج کرنے والے طلبہ کو اکسایا گیا جس سے بعض تشدد کے واقعات ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ تشدد کی حمایت نہیں کرتے بلکہ جمہوریت میں یقین رکھتے ہیں۔ یہ تشدد دردناک اور شرمناک تھا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ لڑکیوں کی مرد پولیس نے پٹائی کی۔ میس بند کردیا گیا ' بجلی کاٹ دی گئی ' وائی فائی بند کردیا گیااور طلبہ کے ساتھ ساتھ اساتذہ کی بھی پٹائی کی گئی۔ اساتذہ کو گرفتار کرکے جیل بھی بھیجا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس انہیں گزشتہ روز یونیورسٹی کیمپس میں جانے کی اجازت دینا چاہتی تھی لیکن پولیس نے کہا کہ داخلی سکیوریٹی کے کہنے پر ہی انہیں یونیورسٹی کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ کنہیا کمار نے کہا کہ حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی میں روہت ویمولا کی خودکشی ایک افسوسناک واقعہ ہے۔ حکومت جے این یو اور یونیورسٹی آف حیدرآباد کے احتجاج کو ایک دوسرے کے خلاف کھڑا کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض لوگ سماج میں عدم مساوات لانا چاہتے ہیں اور دستور کو برباد کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اسی دوران حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی کیمپس میں آج بھی کشیدگی پائی جاتی ہے۔ وائس چانسلر اپا راو کو برخاست کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے طلبہ کا ایک گروپ احتجاج کررہا ہے۔ طلبہ جے اے سی نے الزام لگایا کہ ستائس طلبہ کو گرفتار کرکے جیل بھیجا گیا ہے۔ طلبہ نے ان کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔ غیر تدریسی اسٹاف نے بھی کام کا بائیکاٹ کیا ہے۔ طلبہ نے الزام لگایا کہ اس میں وائس چانسلر کی سازش ہے۔ سکیوریٹی اہلکاروں نے واضح کردیا ہے کہ کیمپس میں کسی بھی باہر کے شخص کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ طلبہ کے خلاف درج معاملات کو برخاست کرنے سی پی ایم کے قومی جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری نے وزیر اعلی چندر شیکھر راؤ کو خط لکھا۔ انہوں نے یونیورسٹی آف حیدرآباد کے وائس چانسلر اپا راؤ پر لگائے گئے الزامات کی جانچ کا مطالبہ کیا۔


تلنگانہ اور آندھراپردیش میں لو لگنے سے 12اموات

حیدرآباد۔27مارچ(فکروخبر/ذرائع) دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش میں گرمی کی لہر جاری ہے۔ لو لگنے سے 12اموات ہوئی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آنے والے تین دنوں میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔ تلنگانہ اور ساحلی آندھراپردیش میں شدید گرمی ہورہی ہے۔ کرنول میں 42' کڑپہ میں 41' اننت پور میں 42' ورنگل میں 41' کھمم میں 42' حیدرآباد میں 40' رنتا چنتلا میں 42' عادل آباد ' کریم نگر ' ایلورو ' وجئے واڑہ میں 41' گنٹور ' راجمندری میں 39' کاکناڈا میں 38ڈگری سلسیس درج کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 4دنوں کے دوران درجہ حرارت میں مزید 4ڈگری کا اضافہ ہوگا۔


غنڈا ٹیکس نہ دینے پر تاجر کا قتل،چار زخمی،قتل کی رپورٹ درج

پرتاپ گڑھ۔27مارچ(فکروخبر/ذرائع)اتر پردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے تھانہ کندھئی علاقے کے کشن گنج بازار میں بدھ کی شام غنڈا ٹیکس دینے سے منع کرنے پر تاجر اوراسکے بیٹے اور پوتا سمیت پانچ لوگوں کو مار پیٹ کر زخمی کردیا گیاجہاں علاج کے دوران ضلع اسپتال میں رات دیر گئے تاجر کی موت ہو گئی۔علاقے میں کشیدگی کے سبب پی اے سی و پولس فورس تعینات کردی گئی ہے۔پولس نے پانچ ملزمان کے خلاف قتل سمیت دیگر دفعات میں ایف ا?ئی آر درج کرکے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ پولس ترجمان کے مطابق کشن گنج بازار میں دکھی رام (60)اپنے بیٹے کنہیا( 40)،پوتا دھیرج ،نیرج و برجیش سمیت پانچ لوگ دوکان چلاتے ہیں۔ الزام ہے کہ علاقے کے شرپسند عناصر برجیش سنگھ اپنے پانچ ساتھیوں کے ساتھ بازار میں غنڈا ٹیکس کی وصولی کر رہا تھا کہ جب دکھی رام نے منع کیا تو مار پیٹ شروع کر دیا۔ مصالحت کے لیے بیٹے وغیرہ پہنچے تو انکے ساتھ مارپیٹ کیا اور باٹ سے دکھی رام کے سر پر مار دیا۔ وہ شدید زخمی حالت میں پانچوں افراد کو علاج کے لیے ضلع اسپتال لایا گیا جہاں دیر رات دکھی رام نے دوران علاج دم توڑ دیا۔بیٹے کنہیا کی شکایت پر برجیش سنگھ سمیت پانچ افراد کے خلاف قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کرکے واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔احتیاط کے لیے پی اے سی اور پولس فورس تعینات ہے۔


طمنچہ سمیت ایک بدمعاش گرفتار

ہمیر پور۔27مارچ(فکروخبر/ذرائع)جلال پور تھانہ پولیس نے پانچ دن پہلے بادھر گاؤں کے قریب سابق پر دھان سے ہوئی لوٹ کے معاملے کا انکشاف کیا ہے. پولیس نے تصادم کے بعد ایک بدمعاش کو طمنچہ سمیت دبوچنے کا دعوی کیا ہے. جبکہ دو لوگ بھاگ گئے. ایونٹ میں استعمال کی گئی گاڑی اور لوٹ کا سامان بھی پولیس نے برآمد کر لیا ہے.جمعرات دیر شام بگرا گاؤں کا سابق پردھان ادت یادو اپنے بیٹے برجیندرکے ساتھ لوڈر سے گاؤں واپس آ رہا تھا. لوڈر گاؤں کا ڈرائیور گھنشیام چلا رہا تھا. اسی درمیان بادھر گاؤں کے قریب بوار۔جلا ل پور گاؤں کے قریب سڑک کنارے کار سوار تین افراد نے انہیں روک لیا. ایک لٹیرے نے ڈرائیور گھنشیام کو پکڑ کر نیچے اتارنے کی کوشش کی. مخالفت پر اس کے ساتھیوں نے سابق پردھان اور اس کے بیٹے پر طمنچہ تان دیا.بدمعاشوں نے ان سے 24 ہزار نقد، لوڈرز کے دو ٹائر، موبائل لوٹ لیا اور فرار ہو گئے. تھانہ انچارج جلال پوررا م آشرے یادو نے بتایا کہ اتوار کو وہ گشت پر تھے. اسی وقت دھوہل اور جلال پور گاؤں کے درمیان بمرائے نالے کے پاس تین موٹر سائیکل سواروں کو روکا. تو انہوں نے پولیس پر طمنچہ سے فائر کر دیا. دو لوگ موٹر سائیکل لے کر فرار ہو گئے. جبکہ ایک کو موقع پر طمنچہ کے ساتھ دبوچ لیا. اس نے اپنا نام مہندر باشندہ رمنا تھانہ مودہا بتایا.سختی سے پوچھ گچھ میں اس نے بتایا کہ وہ ساتھیوں کے ساتھ مل کر لوٹ مار کرتا ہے. جمعرات کو بگرا کے سابق پر دھان کو لوٹا تھا. تھانہ انچارج نے بتایا کہ مہندر نے لوٹ میں استعمال کی گئی ماروتی کار اور لوٹے گئے ٹائر بہنوئی راجیش یادو باشندہ بادھر کے یہاں سے برآمد کرائے. مہندر نے پولیس کو بتایا کہ لوٹ میں شامل اس کے ساتھی نہال قریشی باشندہ خیالی پورا ہمیر پور اور مونو سنگھ رہائشی رمیڑی ہمیر پور ہیں. تھانہ انچارج نے بتایا کہ تینوں شرپسند مجرم ہیں. نہال قریشی قتل کی کوشش کا ملزم ہے. مونو سنگھ سمیرپور کے پاس اے آر ٹی اوپر جان لیوا حملہ کرنے کا ملزم ہے. پکڑے گئے مہندر کے خلاف بھی تھانہ کرارا میں کئی معاملے درج ہیں۔


مسافروں کی سہولت کے لئے خصوصی ٹرین

گورکھپور۔27مارچ(فکروخبر/ذرائع) ریلوے نے ہولی کے تہوار کے پیش نظر مسافروں کی سہولت کے لئے دو جوڑی ہولی اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ریلوے ترجمان کے مطابق گورکھپور اور آنند وہار ٹرمنس اور چھپرہ اور دہلی کے درمیان ایک ایک جوڑی ہولی اسپیشل ٹرین کا ہفتے میں ایک چکر لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ گاڑی نمبر 05037 گورکھپور۔آنند وہار ٹرمنس ہولی اسپیشل ٹرین 25 مارچ کو گورکھپور سے 14 بج کر 30 منٹ پر روانہ ہو کر خلیل آباد سے 15 بج کر 12 منٹ، بستی سے 15 بج کر 50 منٹ، گونڈا سے 17 بج کر 10 منٹ، سیتاپور کینٹ سے 20 بج کر 30 منٹ، دوسرے دن مرادآباد سے 01 بج کر 40 منٹ پر چھوٹ کر آنند وہار ٹرمنس 05 بج کر 15 منٹ پر پہنچے گی. واپسی کے سفر میں 05038 آنند وہار ٹرمنس۔گورکھپور ہولی اسپیشل ٹرین 26 مارچ کو آنند وہار ٹرمنس سے 07 بج کر 15 منٹ پر روانگی کر مرادآباد سے 10 بج کر 25 منٹ، سیتاپور کینٹ سے 15 بج کر 50 منٹ، گونڈا سے 18 بج کر 45 منٹ، بستی سے 20 بج کر 35 منٹ اور خلیل آباد سے 21 بج کر 06 منٹ پر چھوٹ کر 21 بج کر 55 منٹ پر گورکھپور پہنچے گی۔
انہوں نے بتایا کہ اسی طرح گاڑی نمبر 05113 چھپرہ۔دہلی ہولی خاص گاڑی 26 مارچ کو چھپرہ سے 17 بج کر 10 منٹ پر روانگی کر بلیا سے 18 بج کر 25 منٹ، مؤسے 20 بج کر 25 منٹ، محمدآباد سے 20 بج کر 50 منٹ، اعظم گڑھ سے 21 بجکر 25 منٹ، کھوراسن روڈ سے 22 بج کر 32 منٹ، شاہ گنج سے 23 بج کر 25 منٹ، لکھنؤ (شمالی ریلوے ) سے دوسرے دن 04 بج کر 40 منٹ اور مراد آباد سے 09 بج کر 55 منٹ پر چھوٹ کر دہلی 13 بجے پہنچے گی۔
واپسی کے سفر میں 05114 دہلی چھپرہ ہولی خاص گاڑی 27 مارچ کو دہلی سے 15 بجے روانگی کر مرادآباد سے 18 بج کر 10 منٹ، دوسرے دن لکھنؤ (شمالی ریلوے ) سے 00.05 بجے ، شاہ گنج سے 05 بج کر 45 منٹ، کھوراسن روڈ سے 06 بجکر 10 منٹ، اعظم گڑھ سے 06 بج کر 50 منٹ، محمدآباد سے 07 بج کر 10 منٹ، مفاہمت سے 07 بج کر 40 منٹ، بلیا سے 09 بج کر 20 منٹ پر چھوٹ کر 10 بج کر 55 منٹ پر چھپرہ پہنچے گی۔
ترجمان نے بتایا کہ گاڑی نمبر 05039 گورکھپور۔آنندوہار ٹرمنس ہولی اسپیشل ٹرن26 مارچ کو گورکھپور سے 12 ? 00 بجے روانگی کر آنندنگر سے 13 بج کر 15 منٹ، بڑھنی سے 14 بج کر 45 منٹ، تلسی پور سے 15 بج کر 42 منٹ، بلرام پور سے 16 بجکر 10 منٹ، گونڈا سے 17 بج کر 10 منٹ، سیتاپور کینٹ سے 20 بج کر 30 منٹ پر چھوٹ کر دوسرے دن 01 بج کر 40 منٹ پر مرادآباد پہنچے گی اور یہاں سے چھوٹ کر آنند وہار ٹرمنس 05 بج کر 15 منٹ پر پہنچے گی۔
واپسی کے سفر میں 05040 آنند وہار ٹرمنس۔گورکھپور ہولی خاص گاڑی 27 مارچ کو آنند وہار ٹرمنس سے 07 بج کر 15 منٹ پر روانگی کر کے مرادآباد سے 10 بج کر 25 منٹ بجے ، سیتاپور کینٹ سے 15 بج کر 50 منٹ، گونڈا سے 18 بج کر 45 منٹ، بلرام پور سے 19 بج کر 40 منٹ، تلسی پورسے 20 بج کر 22 منٹ، بڑھنی سے 21 بج کر 05 منٹ اور آنندنگر سے 22 بج کر 15 منٹ پر چھوٹ کر 23 بج کر 30 منٹ پر گورکھپور پہنچے گی۔



سب مل کر بڑھائیں حفظان صحت کا کارواں

گونڈہ۔27مارچ(فکروخبر/ذرائع)  گاؤں میں صفائی مہم کو آگے بڑھانے میں تمام لوگوں کو تعاون کرنا چاہئے، جس سے گاؤں کو پر سکون بنایا جا سکے. یہ بات ترب گنج کے منینا گاؤں میں صاف بھارت مشن دیہی کے تحت مستحقین کو چیک تقسیم کے دوران ڈپٹی کمشنر لیبر اور روزگار مرنال سنگھ نے کہی. انہوں نے کہا کہ حکومت گاؤں کو کھلے میں بیت الخلاء سے نجات دلانے کے لئے ٹوائلٹ تعمیر کرانے والے مستحقین کو 12 ہزار روپئے کی مراعات رقم دے رہی ہے. ڈپٹی کمشنر نے ٹوائلٹ تعمیر شروع کرانے والے گاؤں کے غلام حسین، بشیرخاں، تحصیلدار ، بابادین سنگھ، رام پر کاش گپتا، وشیلال شرما، بی شکلا سمیت 15 مستحقین کو 90 ہزار روپئے کا چیک تقسیم کیا. اس موقع پر گرام پردھان دلیپ سنگھ، گڈڈو سنگھ، امن شریواستو وغیرہ موجود رہے۔



نوجوان ہی بنائیں گے بھگت سنگھ کے خوابوں کا ہندوستان

گورکھپور۔27مارچ(فکروخبر/ذرائع) نوجوانوں میں انقلابی خیالات کا عبرت پیدا کرنے والے شہید اعظم بھگت سنگھ کے خوابوں کا ہندوستان کچھ اور تھا. انہوں نے پہلے ہی پیشن گوئی کر دی تھی کہ گورے انگریزوں کے جانے کے بعد سیاہ انگریز ملک پر حکومت کریں گے. اس کے لئے بھی ایک انقلاب کی ضرورت پڑے گی. اس کے لئے نوجوانوں کو ہی آگے آنا ہوگا. وہی بھگت سنگھ کے خوابوں کا ہندوستان بنا سکتے ہیں.بدھ کو شہر کے مختلف مقامات پر منعقد بھگت سنگھ کے یوم شہادت پر کچھ اسی طرح کے اظہار خیال کئے گئے. صبح قریب گیارہ بجے پر وانچل فوج کی سرپرستی میں درجنوں کارکن بھگت سنگھ زندہ باد کا نعرہ لگاتے ہوئے بیتیاحاطہ چوراہے پر پہنچے. وہاں پر تمام لوگوں نے ان کی مورتی کی صفائی کی. پروگرام کی قیادت فوج کے صدر دھریندر پرتاپ نے کی. اس موقع پر اویناش سینانی، سریندر کمار، یوگیندر، Amour کی کمار، سنیل، ونود وغیرہ موجود رہے. شام کو نوجوان سوچ ایک سماجی تنظیم کے کارکنوں نے یوم شہادت پر پہلے سردار بھگت سنگھ کی مورتی کا مشعل کے ساتھ دورہ کی اور قرارداد لیا لیا کہ بھارت ماتا اور ترنگے کی آن پر کبھی کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے. مشعل گردش سے پہلے ادارے کے صدر ڈاکٹر روپ کمار بنرجی نے مورتی پر گلپوشی کی۔ اس موقع پر درگیش ترپاٹھی، راکیش شریواستو، یوگیندر ناتھ دوبے، آلوک چورسیا، فتح کھیمکا وغیرہ موجود رہے. عام آدمی پارٹی نے کنوینر پرتاپ شاہی کی قیادت میں بسمل بھون میں خراج تحسین پیش سبھا کی. اس موقع پر شیامانند، فیروز خان وغیرہ موجود رہے. نیشنل سروس کونسل کی سرپرستی میں پر راج گرو، بھگت سنگھ، سکھدیو کی قربانی کے دن پر گول گھر واقع ایس پی ڈی اسکول میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔



عورت سے کھینچی چین، دو حراست میں

رائے بریلی۔27مارچ(فکروخبر/ذرائع)  اسکوٹی سے اپنے مایکے جا رہی عورت کی موٹر سائیکل سوار دو شرپسندوں نے چین کھینچ لی. اطلاع ملتے ہی پولیس نے محاصرہ کر دو مشتبہ لوگوں کو حراست میں لیا ہے. خاتون نے ان کی شناخت بھی کر لی ہے. واقعہ جمعرات کے دوپہر بابوگنج سلار پور راستے پر ہوا ہے. رائے بریلی شہر کے نارائن نگر کا باشندہ آئی ایم ترپاٹھی کی بیوی سوشیلا ترپاٹھی جمعرات کو اسکوٹی سے اپنے مایکے سلارپور گاؤں جا رہی تھی. راستے میں موٹر سائیکل سوار دو نوجوان اچانک ان کے برابر آئے اور پیچھے بیٹھے نوجوان نے ان کے گلے سے سونے کی زنجیر کھینچ لی. انہوں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی اتفاق سے چڑری چوراہا کے قریب سڑک حادثہ ہونے کا معاملہ کوتوال پاس میں ہی ہوا تھا فوری طور پر انہوں نے محاصرے کی اور بابا کے گاؤں گاؤں کے پاس دو مشتبہ لوگوں کو پکڑ لیا. متاثرہ خاتون نے دونوں نوجوانوں کی شناخت کر لی ہے لیکن ان کے پاس سے خبریں لکھے جانے تک چین برآمد نہیں ہوئی تھی. کوتوال جی ڈی شکلا نے بتایا کہ پکڑے گئے لوگوں سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا