English   /   Kannada   /   Nawayathi

جنسی استحصال کیس : آسارام ​​کے کارندوں نے پورے خاندان کو دی ختم کرنے کی دھمکی(مزید اہم ترین خبریں )

share with us

شاہ جہاں پور کے ایس پی سٹی راجیش کمار نے بتایا کہ متاثرہ کے والد کی تحریر پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ اگر ضرورت پڑی تو ان کےکنبہ کی سیکورٹی بڑھا دی جائے گی ۔خیال رہے کہ گزشتہ سال آسارام ​​کے خلاف مجرمانہ کیس کے اہم گواہ کرپال سنگھ کو شاہ جہاں پور میں گولی مار دی گئی تھی ۔ 35 سال کے کرپال کو شاہ جہاں پور کے انتہائی محفوظ کینٹ علاقے میں گولی مار دی گئی دی ۔ وہ کام سے واپس آ رہے تھے، جب املی روڈ کے قریب موٹر سائیکل سوار ایک نامعلوم نوجوان نے انہیں روکا اور گولی مار دی۔


مظفر نگر میں فائرنگ کے بعد کچھ لوگ حراست میں

مظفر نگر۔20مارچ(فکروخبر/ذرائع) اترپردیش کے انتہائی حساس مظفر نگر شہر کے کوتوالی علاقہ میں کل دو فریقوں کے درمیان معمولی بات پر ہوئی فائرنگ اور پتھراو کے معاملہ میں پولیس نے دونوں طرف کے چند لوگوں کو پوچھ تاچھ کے لئے حراست میں لے لیا۔پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ کوتوالی نگر علاقہ کے نیا بانس میں رہنے والے ویشو اور عاقب کے درمیان معمولی سی بات پر کہا سنی ہونے پر دونوں فرقوں کے لوگ موقع پر جمع ہوگئے اور دونوں طرف سے فائرنگ اور پتھراو کیا گیا تھا اس واقعہ میں چار لوگ پتھر لگنے سے زخمی ہوگئے تھے ۔ تاہم فائرنگ میں کوئی زخمی نہیں ہوا تھا۔واقعہ کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی ۔ اسی کے مدنظر پولیس تعینات کردی گئی۔ انہوں نے بتایاکہ دونوں فرقوں کے آٹھ دس لوگوں کو پولیس نے پوچھ تاچھ کے لئے حراست میں لے لیا ہے۔


عصمت دری کے ملزمان حراست میں، مقدمہ درج

بلیا ۔20مارچ(فکروخبر/ذرائع) اترپردیش میں بلیا کے بانس ڈیہہ روڈ علاقے میں ایک لڑکی کے ساتھ عصمت دری کے الزام میں دو نوجوانوں کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا ہے ۔پولیس کے مطابق کل رات خواتین رفع حاجت کے لئے باہر گئی تھیں۔ اس دوران گھر میں تنہا پاکر۱۵ سالہ کم سن لڑکی کے ساتھ دو نوجوانوں نے عصمت دری کی۔ لڑکی کے شور مچانے پر دوسری عورتیں وہاں پہنچ گئیں اور دونوں نوجوانوں کو پکڑ لیا۔ اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی پولیس نے اہل خانہ کی تحریر پر ملزمان سشیل یادو اور ونود یادو کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں حراست میں لے لیا۔ معاملے کی چھان بین کی جا رہی ہے ۔


زراعت ترقی میلہ کیلئے۵۹ کسانوں کا جتھا دہلی روانہ

فتح پور۔20مارچ(فکروخبر/ذرائع)محکمہ زراعت کے ذریعہ جاری آتم یوجنا کے تحت پرگیا گرام اتھان سیوا سمیتی کے زیر اہتمام بھارتیہ کرشی انوسندھان سستھان (اوسا) نئی دہلی میں۱۹ سے ۲۱ مارچ تک منعقد ہونے والے اوسا زرعی ترقی میلا میں تفریح اور مطالعہ کیلئے ضلع کے۵۹ کسانوں کی ایک ٹیم کو اے ڈی ایم آلوک سنگھ نے جھنڈی دکھاکر روانہ کیا اور انہوں نے کہا کہ قومی سطح پر منعقد میلے میں کسانوں کو متحدہ زراعت فارمنگ پر منحصر ڈیری، مرغی پالنا، باغبانی اور مچھلی پالنے کے ساتھ ہی زراعت کی مختلف نئی تکنیک کی جانکاری ملے گی۔ ساتھ ہی وزیر اعظم بیما اسکیم و وزیر اعظم آبپاشی اسکیم کے بارے میں کافی معلومات ملے گی جس سے کسانوں کو بہتر کھیتی کرنے کی معلومات فراہم ہوں گی۔ جسے اپنانے سے کسانوں کی مالی حالت میں سدھار ہونے کے ساتھ کسان وہاں سے ٹرینڈ ہوکر دیگر کسانوں کو بھی اس کے بارے میں بتائیں گے۔ جس سے ضلع کی ترقی اور ریاست کی ترقی ہوگی۔ پروگرام میں ضلع زراعت افسر روی کانت سنگھ نے کہا کہ اوسا زراعت میلا میں ملک اور غیر ممالک سے بھی نامی گرامی غیر ممالک کی کمپنیوں کے سٹال دیکھنے کو ملیں گے۔ جس میں مختلف زراعتی اوزاروں اور اس سے متعلق مارکٹنگ کی معلومات فراہم ہوں گی۔ٹیم کو پرگیا گرام اتھان سیوا سمیتی کے سکریٹری امیش سنگھ شکلا نے کہا کہ کسانوں کو اوسا زرعی میلے میں شرکت کر آن لائن رجسٹر کیاگیا ہے۔ جس کے بعد اوسا سے موصول آئی ڈی لاگاکر ہی کسان میلے میں گھوم سکیں گے۔ ضلع کے کسان وہاں رک کر تمامی پروگراموں میں شرکت کریں گے۔ جس سے کسانوں کو سائنس دانوں کے ذریعہ مختلف معلومات حاصل ہو سکیں گی۔ ساتھ کسانوں کو وہاں پر فصلوں میں ہو رہی تحقیق اور نئی تکنیک کی معلومات کیلئے کھیتوں میں بھی لے جایا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی کسان زائد اور خفیف فصلوں کے اچھے بیج بھی وہاں سے خرید سکیں گے۔ اس موقع پر سمیتی کے سکریٹری امیش چندر سمیت سمیتی کے تمام لوگ موجود رہے۔


بیوی و تین بیٹیوں کو جلاکر قتل کرنے والا ملزم گرفتار

کوشامبی۔20مارچ(فکروخبر/ذرائع)موضع بہیکا تھانہ پورا مفتی کے رہنے والے کنچن ولد شیو شرن کی شادی۲۰۰۳ میں گوری (۳۰) ساکن موضع نو ڈیہا تھانہ لالا پور ضلع الہ آباد کے ساتھ ہوئی تھی جس سے اس کی تین بیٹیاں ترانا (۱۱)، تنو (۹)، ترسا(۶) کی تھیں۔ کنچن اپنی بیوی کے کردار پر شک کرتا تھا اور جس کی وجہ سے اس کا اس کی بیوی سے تنازعہ ہوا تھا۔۱۸ کی رات قریب ڈھائی بجے کنچن نے گھر میں سو رہی بیوی و تینوں بیٹیوں پر مٹی کا تیل ڈال کر آگ لگا دی۔ جس سے تینوں بیٹیوں کی موقع پر موت ہو گئی اور بیوی گوری کی ایس آر این اسپتال الہ آباد میں علاج کیلئے لے جاتے وقت موت ہوگئی۔ اس سلسلہ میں تھانہ پورامفتی پر کنچن کے والد شیوشرن کی تحریر پر مقدمہ قائم کر ملزم کنچن کو گرفتار کر جیل بھیجا گیا۔ 


غلہ تاجر کا اغوا،کار میں سوار افراد چھ لاکھ لوٹ کر فرار

اٹاوہ۔20مارچ(فکروخبر/ذرائع)اتر پردیش میں اٹاوہ شہر کوتوالی علاقے میں کل رات کار میں سوار افراد نے غلہ تاجر کا اغوا کرنے کے بعد اس کے ساتھ مار پیٹ کی اور چھ لاکھ روپے اور سونے کی چین لوٹ کر اسے بریلی قومی شاہراہ پر پھینک کر فرار ہوگئے۔اٹاوہ کے پولس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ شوراج نے آج یہاں بتایا کہ کسمرا مین پوری کے رہنے والا غلہ تاجر منوج گپتا کل رات تقریباً پونے نو بجے اپنی آڑھت کے باہر کھڑاتھا۔اس دوران ایک کار وہاں ا?کر رکی۔کار میں سوار چارافراد اسے زبردستی اپنے ساتھ کار میں ڈال کر لے گئے۔اغوا کاروں نے بریلی سڑک پر بسریہر کی سمت گاڑی دوڑائی۔منڈی سے کچھ فاصلہ طے کرتے وقت بد معاشوں نے تاجر سے پیسوں سے بھرا بیگ اور سونے کی چین چھین لی اور مزاحمت کرنے پر ان کے ساتھ مارپیٹ کی۔انہوں نے بتایا کہ مارپیٹ اور لوٹ مارکے بعد بد معاشوں نے تاجر کو چلتی کار سے پھینک دیاجس سے تاجر منوج گپتا شدید زخمی ہوگیا۔تاجر کو ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔اس سلسلے میں فرینڈس کالونی تھانہ میں دی گئی تحریر میں اکدل کے رہنے والے ملزم جے کشن گپتا سمیت چار افراد کو نامزد کیاگیا ہے۔منوج کے مطابق جے کشن کو انہوں نے آلو فروخت کیا تھا۔جس کے بعد 10لاکھ سے زیادہ کا لین دین ہوچکاتھا۔جے کشن نے کل شام رقم دینے کا وعدہ کیا تھا اس لئے وہ اپنی ا?ڑھت پر انتظار کر رہے منوج کو کار میں ڈال کر فرار ہوگیا۔پولس ملزمین کی تلاش کررہی ہے۔


عصمت دری کے ملزم دو نوجوانوں کے خلاف مقدمہ درج، دونوں حراست میں

بلیا۔20مارچ(فکروخبر/ذرائع) اترپردیش میں بلیا کے بانس ڈیہہ روڈ علاقے میں ایک لڑکی کے ساتھ عصمت دری کے الزام میں دو نوجوانوں کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق کل رات خواتین رفع حاجت کے لئے باہر گئی تھیں۔ اس دوران گھر میں تنہا پاکر 15 سالہ کم سن لڑکی کے ساتھ دو نوجوانوں نے عصمت دری کی۔ لڑکی کے شور مچانے پر دوسری عورتیں وہاں پہنچ گئیں اور دونوں نوجوانوں کو پکڑ لیا۔ اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی پولیس نے اہل خانہ کی تحریر پر ملزمان سشیل یادو اور ونود یادو کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں حراست میں لے لیا۔ معاملے کی چھان بین کی جا رہی ہے۔


گھر کے قریب پڑی ملی نوجوان کی لاش، قتل کا اندیشہ

وارانسی۔20مارچ(فکروخبر/ذرائع) اترپردیش میں وارانسی کینٹ علاقے میں آج صبح گھر کے قریب ایک نوجوان کی لاش پڑی ملی جس کے سر پر زخموں کے نشانات ہیں۔ پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ نیو کالونی کے منوج کمار کا 19 سالہ بیٹا کیشو کمار جھا کل رات گھر سے نکلا تھا۔ اس کی لاش گھر کے قریب پڑی ملی۔ وہ شراب پینے کا عادی تھا۔ نوجوان کی موت کا سبب واضح نہیں ہے۔ لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیی گئی ہے۔ رپورٹ آنے کے بعد موت کا سبب واضح ہو سکے گا۔ اس کے گھر والوں نے قتل کا مقدمہ درج کرایا ہے۔


باپ بیٹے کے قتل کے الزام میں سابق فوجی گرفتار

بٹالا۔20مارچ(فکروخبر/ذرائع) پنجاب کی بٹالا پولس نے معمولی تنازعہ میں باپ بیٹے کے قتل کے الزام میں ایک سابق فوجی کو گرفتار کیا ہے۔ڈیرا بابا نانک تھانہ انچارج ستپال سنگھ نے بتایا کہ بسنت کوٹ گاؤں میں ہیرا سنگھ (60)اور ان کابیٹا (24)کل شام مویشیوں کے لئے ایک شیڈ بنا رہے تھے۔اس دوران بیم کا کچھ حصہ پڑوسی نرمل سنگھ کے گھر کی طرف بڑھ گیا جس پر نرمل سنگھ نے اعتراض ظاہر کیا۔انہوں نے بتایا کہ اس کے بعد دونوں فریقوں کے درمیان کہا سنی ہوگئی۔اس درمیان نرمل سنگھ نے اپنی لائسنس بندوق سے باپ بیٹے پر فائرنگ کردی جس سے دونوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔مسٹر سنگھ نے بتایا کہ نرمل سنگھ کے خلاف معاملہ درج کر لیا گیا ہے اور بندوق بھی ضبط کرلی گئی ہے۔


پولیس دفتر میں دو کلرکوں کے جھگڑے میں ایک کی انگلی ٹوٹی

لکھنؤ۔20مارچ(فکروخبر/ذرائع)ڈالی گنج واقع ایس ایس پی دفتر میں تعینات دو کلرک آپس میں بھڑ گئے اس کے بعد دونوں کے درمیان گالی گلوج ہوئی اور نوبت مار پیٹ تک پہنچ گئی۔ مار پیٹ کی اس واردات میں ایک کلرک کی انگلیوں میں چوٹ لگی ہے۔ ایس ایس پی نے ایس پی پروٹو کال کو اس معاملہ کی جانچ کا حکم دیا ہے۔ ڈالی گنج واقع ایس ایس پی دفتر میں تعینات بڑے بابو گیان پرکاش و سی آر کے بابو دیپ چندر باجپئی کے درمیان جمعرات کو کسی بات کے سبب تنازعہ ہو گیا اس کے بعد دونوں میں گالی گلوج ہونے لگی۔ پولیس دفتر میں اچانک گالی گلوج کی آواز سن کر پولیس ملازمین کچھ سمجھ پاتے تب تک دونوں کلرکوں کے درمیان مارپیٹ ہونے لگی۔ اچانک اس واردات سے پولیس دفتر میں افراتفری مچ گئی اس کے بعد پولیس والوں نے دونوں کلرکوں کے درمیان آکر معاملہ خاموش کرایا۔ مار پیٹ کی اس واردات میں بڑے بابو کے داہنے ہاتھ کی انگلی میں چوٹ لگی۔ پولیس آفس میں ہوئی اس واردات کو وہاں موجود پولیس والوں نے دبا لیا۔ جمعہ کواس واردات کی بھنک میڈیا کو لگ گئی اس کے بعد یہ واردات ایس ایس پی کو پتہ چلی۔ ایس ایس پی نے فوراً اس معاملہ میں ایس پی پروٹو کال کو جانچ کا حکم دے دیا۔ ایس ایس پی راجیش پانڈے نے بتایا کہ فائل مانگنے کی بات کے سبب دونوں بابووٓں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا۔ ایک کلرک نے شراب پی رکھی تھی۔ سنیچر کو ایس پی پروٹو کال کی جانچ کے بعد ملزم کلرک کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا