English   /   Kannada   /   Nawayathi

تیزبارش اور آندھی میں دو منزلہ مکان منہدم ،پانچ افراد کی موت ، تین زخمی (مزید اہم ترین خبریں )

share with us

انہوں نے بتایا کہ مکان کی چھت پر تقریبا دو فٹ مٹی کی وجہ سے تیز آندھی بارش میں صبح کے وقت تقریبا ساڑھے تین بجے اچانک دو منزلہ مکان گر گیا۔واقعہ کے وقت خاندان کے لوگ سو رہے تھے۔حادثے میں کچھ جانوروں کے مرنے کی بھی اطلاع ہے۔ضلع انتظامیہ نے مہلوکین کے اہل خانہ کو مالی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ تمام لاشوں کو ملبے سے نکال لیا گیا ہے۔ واضح رہے کل رات سے میرٹھ کے علاقے میں تیز آندھی اور بارش سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہے۔


کینیڈا: مسلم قبرستان میں فائرنگ سے 4 افراد زخمی

کوکرین۔14مارچ(فکروخبر/ذرائع )کینیڈا کے صوبے البرٹا کے قصبے کوکرین میں مسلمانوں کے ایک قبرستان میں فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہوگئے.خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) نے رائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ جمعے کو کوکرین کے قریب 4 افراد کو گولی مار دی گئی.پولیس ترجمان کے مطابق زخمیوں کو نزدیکی شہر کیلگری کے ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی.پولیس کے مطابق قبرستان میں آخری رسومات ادا کی جارہی تھی اور لوگوں کا ایک گروپ وہاں موجود تھا.پولیس سارجنٹ جیک پوئٹرس کے مطابق بظاہر ایسا لگتا ہے کہ فائرنگ موقع پر موجود افراد میں سے ہی کسی نے کی.قبرستان کے انچارج ذوہیر عثمان نے بتایا کہ فائرنگ سے قبل ایک 21 سالہ نوجوان کی آخری رسومات ادا کی جارہی تھیں، تاہم انھوں نے کہا کہ ان کا نہیں خیال کہ اس فائرنگ کا مذکورہ شخص سے کوئی تعلق ہے، جس کی تدفین کی جارہی تھی.دوسری جانب کیلگری کے امام سید سہروردی کے مطابق انھوں نے موقع پر موجود 2 لوگوں سے بات چیت کی، جنھیں شبہ ہے کہ فائرنگ مافیا کے کسی مسئلے پر کی گئی.سہروردی نے مزید بتایا کہ پاکستانی نوجوان حمزہ نذیر کی آخری رسومات ادا کی جارہی تھیں، جن کے خاندان کو وہ جانتے ہیں، تاہم مذکورہ نوجوان کی وفات کی وجوہات کا انھیں علم نہیں.اگرچہ پولیس کی جانب سے عوام کو اس بات کی یقین دہانی کروا دی گئی تھی کہ خطرے کی کوئی بات نہیں، لیکن اس کے باوجود جمعے کو پولیس کی بھاری نفری کیلگری ہسپتال کے اطراف میں تعینات کی گئی۔


چیف سکریٹری کے عہدے کی دوڑ میں شامل افسر لگا رہے سیاسی آقاؤں کے چکر

لکھنو۔14مارچ(فکروخبر/ذرائع ) اتر پردیش میں چیف سکریٹری آلوک رنجن کے ریٹائر ہونے کا وقت جیسے جیسے قریب آ رہا ہے. اس عہدے کی دوڑ میں شامل افسر سیاسی آقاؤں کے چکر لگانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے ہیں. یہی نہیں اٹھا پٹخ کے اس دور میں ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے میں بھی گریز نہیں کیا جا رہا ہے.ایسے ہی ایک افسر ہیں 1979 بیچ کے آئی اے ایس جو پہلے ہی چیف سکریٹری کی کرسی پر نظر لگائے ہیں. یہ تو ویسے فطری بھی ہے لیکن یہ افسر صاحب تھوڑا آگے نکل گئے اور موجودہ مرکزی سیکرٹری کے ایک معاملے میں شکایت کرنے پی ایم او پہنچ گئے. یہ بات دوسری ہے کہ وہاں سے انہیں شکست کھا کرلوٹنا پڑا. جب انہیں بتایا گیا کہ اس معاملے پر عدالت پہلے ہی کہہ چکی ہے. آپ کوفکر کی کوئی ضرورت نہیں ہیں.ان کا مقصد اتنا تھا کہ آلوک رنجن کو اگر توسیع مل رہی ہو تو نہ ملے. ان کا ڈر بھی واجب ہے کیونکہ موجودہ مرکزی سیکرٹری کی تمام حصوں میں مقبولیت دیکھتے ہوئے ایسا لگ بھی رہا ہے کہ حکومت ہی ان کو ایکسٹینشن دلوانی گی. ایسے صورت میں ان افسران کے ہاتھ سے آخری موقع بھی نکل سکتا ہے.اب ایک اور افسر ہیں جو ان سے جونیئر ہیں اور کسی بھی افسر کے لئے کیسی بھی زبان کا استعمال کر دیتے ہیں. تاہم ان سے خوش رہنے والوں کی فہرست انتہائی چھوٹی ہے. یہی وجہ تھی کہ جب زرعی پیداوار کمشنر (APC) بننے کا موقع آیا تھا تو انہیں پبنایا نہیں گیا. وہ سوچ رہے تھے APC بن جانے کے بعد چیف سکریٹری کا عہدہ آسان ہو جاتا ہے. بہر حال وہ بھی دوڑ میں شامل ہیں اور باقی افسران کے بارے میں سیدھے تبصرہ کرنے سے باز نہیں آتے.جیسے جیسے 31 مارچ یعنی چیف سکریٹری کی ریٹائرمنٹ کی ڈیٹ پاس آتی جائے گی افسران کے چہرے اور صاف نظر آنے لگیں گے.



میڈیکل کالج کی شکایتوں کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے

گورکھپور ۔14مارچ(فکروخبر/ذرائع )میڈیکل کالج کی شکایتوں کا سلسلہ رک نہیں رہا ہے اسپتال میں داخل مریض سے ایچ آئی وی جانچ کیلئے ۰۰۴ روپئے وصولنے کی شکایت ملی۔ متاثر مریض شکایت درج کرانے کیلئے ادھر ادھر بھٹکتا رہا۔ لیکن اس کی فریاد سننے والے ایس آئی سی اور ذمہ نہیں ملے۔ پپرائچ علاقہ کا رہنے والا ایک ایچ آئی وی مریض وارڈ نمبر۹ میں بھرتی ہے۔ ڈاکٹر نے اسے ایچ آئی وی سی ایس ایف جانچ کرنے کو کہا۔ اس کیلئے اسے نیو اے آر ٹی سینٹر بھیجا گیا۔ اے آر ٹی سینٹر کے کمرہ نمبر ۸۲ میں ٹکنیشین نے مریض سے جانچ کیلئے ۰۰۴ روپئے کا مطالبہ کیا۔ مریض کے ذریعہ مفت جانچ کی بات کہنے پر ٹکنیشیئن نے اسے قانون قاعدہ کی بات نہ کرنے کا حوالہ دیا۔ مریض نے جانچ کو ضروری سمجھتے ہوئے ۰۰۴ دینے میں ہی بھلائی سمجھی۔ اس نے یہ بات دیگر مریضوں کو بتائی تو انہوں نے ایس آئی سی سے شکایت کرنے کی صلاح دی۔ مریض جب ایس آئی سی سے ملنے پہنچا تو وہ موجود نہیں تھے۔ اس بارے میں میڈیکل کالج کے اے آر ٹی سینٹر کے نوڈل انچارج فروفیسر مہما متل نے بتایا کہ ایچ آئی وی کی سی ایس ایف جانچ کالج کے مائیکرو بائیلوجک شعبے میں مفت ہوتی ہے اگر کسی ملازم نے اس کیلئے پیسے لئے ہیں تو یہ سنگین معاملہ ہے۔ متاثر اگر میرے پاس شکایت درج کراتاہے تو جانچ کراکے سخت کارروائی کی جائے گی۔ 


ہولی کے مدنظر نرسنگھ شوبھا یاترا کیلئے حفاظتی انتظام سخت

گورکھپور۔14مارچ(فکروخبر/ذرائع ))ہولی تیوہار کو خیریت کے ساتھ مکمل کرانے کی تیاری میں پولیس افسران نے قواعد شروع کر دیئے۔ افسران کی ہدایت پر ہولی اور بھگوان نرسنگھ کی نکلنے والے شوبھا یاترا کا حفاظتی پلان تیار کر لیا گیاہے۔ پورے میں ۰۰۲۱ پولیس ملازمین کےساتھ ۲ کمپنی آر ایف اور ۵ کمپنی پی ایس سی حفاظت میں لگائی جائے گی۔ شرارتی عناصر پر ڈھون کیمروں سے نظر رکھنے کا پلان ہے۔ ۲۲ مارچ کو ہولی جلنے سے قبل گھنٹہ گھر اور گولرھا میں شوبھا یاترا نکالی جائے گی ۴۲ مارچ کو ہولی کے دن گھنٹہ گھر سے نرسنگھ بھگوان کی شوبھا یاترا مہنت آدتئے ناتھ کی نگہداشت میں نکلے گی۔ روایتی پروگرام کی جانکاری ملنے کے بعد پولیس افسران شوبھا یاترا کے راستہ کی حفاظت کا پلان بنانے میں مصروف ہیں۔ شوبھا یاترا کے راستے کے ساتھ ہی شہر کے حساس علاقوں میں ۲۲ سے ۴۲ مارچ کی رات تک ۰۰۲۱ پولیس ملازمین کی حفاظتی ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔ جس میں ۷ سرکل افسر ۴۷۱ داروغہ اور ۰۵۳ ہیڈ کانسٹبل شامل ہیں۔


گورکھپورمیں انوپم کھیر کے بیان پر تنازعہ

گورکھپور۔14مارچ(فکروخبر/ذرائع )کولکاتا میں ایک اخبار کے پروگرام میں بطور مہمان انوپم کھیر کے ذریعہ بولتے وقت یوگی اور سادھوی پر دیئے گئے بیان کو لیکر اب تنازعہ بڑھنے لگا ہے اور لوگ سڑکوں پر اترنے لگے ہیں۔ کچھ ایسا ہی نظارہ گورکھپور میں دیکھنے کو ملا جہاں گورکھپور کے کینٹ تھانہ علاقہ کے کچہری چوراہے پر انوپم کھیر کا پتلا نظر آتش کر مخالفت میں نعرے بازی کی گئی۔ واضح ہوکہ اداکار انوپم کھیر نے مذکورہ پروگرام میں ملک مخالفت طاقتوں پر اپنی بھڑاس نکالی تھی مگر جوش میں انہوں نے یوگی اور سادھوی پر بھی مبینہ طور پر نشانہ سادھ لیا تھا۔ انوپم کھیر کی تقریر کا مذکورہ وی ڈی او وائرل ہونے کے بعد اس کا بڑے پیمانہ پر رد عمل دیکھنے کو ملا۔ اس بیان پر پہلے ہی رد عمل ظاہر کرتے ہوئے یوگی نے انہیں فلمی زندگی کے ساتھ ہی ساتھ حقیق زندگی میں بھی ویلن قرار دیا تھا۔ اسی رد عمل کے تحت آج بھی مہانگر کے بی جے پی کارکنوں کے ساتھ ان کی ذیلی تنظیم ’ہندویووا واہنی‘ کے درجنوں کارکنوں نے آج سڑکوں پر اتر کر یوگی کولیکر دیئے گئے بیان پر انوپم کھیر کی مخالفت کی ہے اور انوپم کھیر کا پتلا نظر آتش کیا گیا۔ ساتھ ہی اس طرح کے بیان کی مزمت کرتے ہوئے انوپم کھیر کو یہ تنبیہ دی گئی ہے کہ اگر مستقبل میں ایسا ہوا تو ابھی صرف پتلا پھنکا گیا ہے آگے انہیں بھی پھونکنے کاکام کریں گے۔ 



ایک نوجوان نے ٹرین کے آگے لگا ئی چھلانگ

بھدوہی۔14مارچ(فکروخبر/ذرائع ) اترپردیش میں بھدوہی کے شہر کوتوالی علاقے میں وارانسی۔جنگھئی ریلوے لائن پر آج ایک نوجوان نے ٹرین کے سامنے کود کر خود کشی کر لی۔ پولیس کے مطابق ریلوے لائن کے نزدیک کچھ خواتین گھاس کاٹ رہی تھیں۔ وہاں پر ایک ۲۳سالہ نوجوان موبائل سے کسی سے بات رہا تھا۔ اسی درمیان، وارانسی سے دہرادون جانے والی ۵۶۲۴ جنتا ایکسپریس آ گئی۔ ٹرین کو دیکھتے ہی نوجوان موبائل پر تیز آواز میں بولا 'میں پہنچ گیا' اور اس نے ٹرین کے آگے چھلانگ لگا دی جس سے موقع پر ہی وہ ہلاک ہوگیا۔پولیس نے نوجوان کی جیب سے کاشی گومتی دیہی بینک کا ایک پاس بک برآمد کیا ہے۔ اس پر جونپور ضلع کے تربھون سنگھ کا نام درج ہے۔ پاس بک کو بنیاد بنا کر پولیس معاملے کی چھان بین کر رہی ہے۔


ٹرین کی زد میں آکرنوجوان کی موت

کانپور۔14مارچ(فکروخبر/ذرائع )ٹریک پر بیت الخلا کیلئے جا رہا نوجوان ٹرین کی زد میں آگیا جس سے اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی حادثہ کی جانکاری پر پہنچی پولیس نے لاش کی شناخت کر حادثہ کی جانکاری کنبہ کو دی۔ فضل گنج تھانہ علاقہ کے ببا روڈ کے پاس رہنے والا چھیدی لال کا بیٹا ببلو (۰۴) عزری کارخانہ میں کام کرکے اپنے خاندان کا گزارا کرتا تھا۔ بیت الخلا کیلئے گیا تھا اسی دوران ٹرین کی زد میں آنے سے ببلو کی موقع پر موت ہوگئی۔


لوٹ کی اسکیم بنارہے آدھا درجن بدمعاش گرفتار

بریلی۔14مارچ(فکروخبر/ذرائع ) لوٹ کی اسکیم بنا رہے آدھا درجن بدمعاشوں کو گذشتہ رات ناجائز اسلحوں کے ساتھ گرفتار کرلیا گیا اور ان کی نشاندہی پر لوٹ کی کئی وارداتوں میں لوٹا گیا سامان بھی برآمد کیاگیا۔ سبھی بدمعاشوں کو پولیس نے جیل بھیج دیا۔
قلع تھانہ علاقہ میں منی بائی پاس واقع آئی وی ونکٹ ہال کے پیچھے ایک کھنڈہر میں ڈکیتی کی اسکیم بنارہے عزت نگر کے وہار کلا کے رہنے والے نبی احمد، فرید پور کے بھگونتا پور کے رہنے والے حسرت، اونچا گاؤں فرید پور کے عارف، بارہ دری کے میرا کی پیٹھ کے رہنے والے ندیم، حافظ گنج کے ریٹھورا کے رہنے والے کشن پال یادو اور فرید پور کے بھگونتا پور کے رہنے والے وید رام کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ تلاشی کے دوران پولیس نے ان کے پاس سے ۴ طمنچہ، ۲ چانقو اور کافی تعداد میں کارتوس برآمد کئے۔پولیس لان ایس پی سٹی سمیر سوربھ نے بتایا کہ گرفتار کئے گئے سبھی بدمعاش لوٹ یا ڈکیتی کی اسکیموں کو انجام دینے سے قبل اسے مکان اور علاقہ کی ریکی کرتے تھے اور رات میں ایک ہی جگہ پر اکٹھا ہوکر شراب پینے کے بعد واردات کو انجام دیتے تھے۔ یہ اپنے پاس ناجائز اسلحہ اسلئے رکھتے تھے کہ واردات کے وقت مکان میں رہنے والے لوگوں کے ذریعہ مخالفت کئے جانے پر ان کو زخمی کرکے لوٹا جاسکے۔ گرفتار کئے گئے بدمعاشوں کی نشاندہی پر پولیس نے سی وی گنج کی ایسٹ ویسٹ کالونی میں اسلم کے گھر سے لوٹی گئی سونے دو انگوٹیاں، سونے کی جھمکی، و چاندی کی پائلیں اور بھوجی پورا کے گاؤں الوا میں وید پرکاش کے گھر سے لوٹی گئی سونے کی ایک انگوٹی و ایک جوڑی چاندی کی پائل سمیت عزت نگر کے ایئر فورس کالونی کے رہنے والے وارنٹ افسر ویریندر سنگھ سنوال کا موبائل فون بھی برآمد ہوا ہے۔ گرفتار بدمعاشوں نے سی بی گنج بھوجی پورا، عزت نگر، سبھاش نگر، دیرنیاں اور کینٹ تھانہ علاقوں میں بھی کئی واردات میں ملوث ہونے کی بات تسلیم کرلی ہے۔ ان کو گرفتار کرنے والی پولیس ٹیم نے قلع تھانہ کے انچارچ محمد قاسم، ستین کمار، اومیش یادو، عجب سنگھ ، وکاس سنگھ، ارون کمار، محمد یامین، وشنو چندر شرما شامل رہے۔ تین کو ایس ایس پی نے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا