English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایک اور بی جے پی لیڈر کا متنازع بیان ، رات میں گانجا پی کر صبح علم بانٹتے ہیں جے این یو کے پروفیسر(مزید اہم ترین خبریں)

share with us

وہیں جے این یو طلبہ یونین کے صدر رہ چکے بی جے پی لیڈر سندیپ مہاپاتر نے کہا کہ آزادی لفظ بہت زیادہ استعمال کیا جا چکا ہے۔یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبر ڈاکٹر امت سنگھ نے کہا کہ سروے کے مطابق جے این یو میں جنسی تشدد کے سب سے زیادہ کیس درج کئے گئے۔ ہم لوگوں کو یونیورسٹی کی مثبت تنقید کرنے کی ضرورت ہے۔ ان لیڈروں کو اے بی وی پی نے مدعو کیا تھا۔ کمل سندیش کے ایڈیٹر ڈاکٹر شیو شکتی نے کہا کہ ان طالب علموں کی وجہ سے جے این یو کی شبیہ کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے جے این یو کے طالب علموں کو موقع پرست قرار دیا ۔


معمولی تنازعہ میں بیوی کا گلا گھونٹ کر قتل

اٹاوا۔11 مارچ (فکروخبر/ذرائع )اتر پردیش میں ضلع اٹاواکے اکدل علاقے میں معمولی بات پر ہوئے تنازعہ میں ایک شخص نے اپنی بیوی کاگلا گھونٹ کر ہلاک کردیا۔پولس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ شوراج سنگھ نے آج یہاں بتایا کہ مانک پور حولیا کے رہنے والے شرد کمار اور اس کی بیوی انیتا کے درمیان آئے دن کسی نہ کسی بات پر تنازعہ ہوتا رہتا تھا۔کل دیر رات شرد کا اس کی بیوی سے پھر کسی بات پر تنازعہ ہوا ۔بات زیادہ بڑھنے پر اس نے مار پیٹ کے بعد گلا گھونٹ کر اس کی جان لے لی۔مذکورہ افسر نے بتایا کہ قتل کے بعد ملزم نے رات میں ہی اپنی بیوی کی آخری رسومات بھی ادا کرنے کا منصوبہ بنایا ،لیکن اس دوران مراد گنج کی رہنے والے اس کی بیوی انیتا کے والد امر سنگھ کو واقعہ کی اطلاع مل گئی اور وہ وہاں پہنچ گئے ۔انہوں نے پولس کو اطلاع دی اور شرد پر اپنی بیٹی کوقتل کرنے کا الزام بھی لگایا ۔واقعہ کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔مسٹر سنگھ نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت کی وجہ گلا گھونٹنے سے ہوئی ہے ۔پولس فرار قاتل کی تلاش کر رہی ہے ۔


الٰہی باغ میں بی ایس پی کے مسلم کارکنوں کا جلسہ 

گورکھپور۔11 مارچ (فکروخبر/ذرائع ):الٰہی باغ میں بی ایس پی کے مسلم کارکنوں کا جلسہ ہوا جس میں مقررین نے بی ایس پی کو مسلم طبقہ کا سب سے بڑا ہمدرد بتاتے ہوئے آنے والے اسمبلی انتخابات میں پارٹی سربراہ مایاوتی کو وزیراعلیٰ بنانے کیلئے پورا زورلگانے کا عہدکیاگیا۔اس موقع پر سماجوادی پارٹی کے کئی لیڈروں نے بی ایس پی کی رکنیت اختیار کی ۔مہمان خصوصی ریاست کے سابق ایڈوکیٹ جنرل سید غلام حسین نے کہا کہ مسلم سماج کافائدہ بی ایس پی کے ہاتھ میں ہی محفو ظ ہے ۔مقررخاص زونل کوآرڈینٹر ڈاکٹرمیگ راج سنگھ نے کہا کہ اگر ۷۱۰۲میں بی ایس پی کومکمل اکثریت حکومت بنانے کا موقع ملا تو ریاست میں نظم ونسق کا راج قائم کیاجائے گا۔اس موقع پر زونل کوآرڈینٹر لال جی بھارتی سینئر بی ایس پی لیڈر مدن موہن شکلانے بھی کارکنوں کو مخاطب کیا۔بی ایس پی کے ذریعے منعقد جلسہ میں زون کو آرڈینٹرشرون کمارنرلا ، منطقائی کو آرڈینٹرشری رام بابو،ضلع صدر شریش کمار، سابق ضلع صدر شریش بھارتی ، امیرالنساء ،آفتاب عالم ، جاوید سننانی ، جنادرن چودھری ،اعجاز احمد ،معراج خاں ،خواجہ شمس الدین وغیرہ کارکن موجود رہے ۔


منی بس اور موٹر سائیکل کے تصادم میں ۳؍افراد ہلاک

ہردوئی۔11 مارچ (فکروخبر/ذرائع  ) اترپردیش میں ہردوئی کے سنڈیلا علاقے میں آج صبح ایک موٹر سائیکل اور منی بس کی ٹکر میں دو سگے بھائیوں سمیت تین افراد ہلاک اور ۵۱ زخمی ہو گئے ۔ پولیس کے مطابق سنڈیلا علاقے کے چپرتلا گاؤں کا رہنے والا مانو ۳۵؍اپنے چھوٹے بھائی ٹھاکر (۲۳) کے ساتھ موٹر سائیکل سے سنڈیلا بازار جا رہا تھا کہ ھردوئی۔ لکھنؤ کے راستے میں سامنے سے آ رہی ایک منی بس نے ان کی موٹر سائیکل کو ٹکر ار دی۔ اس حادثے میں موٹر سائیکل سوار مانو، ٹھاکر اور بس سوار وشوناتھ (۷۵) کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور ۱۵ مسافر زخمی ہو گئے ۔ زخمی مسافروں کو سنڈیلا اور کچھونا کے صحت مراکز میں بھرتی کرایا گیا ہے ۔


ایک نوجوان نے ٹرین کے آگے لگا ئی چھلانگ

بھدوہی۔11 مارچ (فکروخبر/ذرائع ) اترپردیش میں بھدوہی کے شہر کوتوالی علاقے میں وارانسی۔جگنھءي ریلوے لائن پر آج ایک نوجوان نے ٹرین کے سامنے کود کر خود کشی کر لی۔ پولیس کے مطابق ریلوے لائن کے نزدیک کچھ خواتین گھاس کاٹ رہی تھیں۔ وہاں پر ایک ۲۳ سالہ نوجوان موبائل سے کسی سے بات رہا تھا۔ اسی درمیان، وارانسی سے دہرادون جانے والی جنتا ایکسپریس آ گئی۔ ٹرین کو دیکھتے ہی نوجوان موبائل پر تیز آواز میں بولا 'میں پہنچ گیا' اور اس نے ٹرین کے آگے چھلانگ لگا دی جس سے موقع پر ہی وہ ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے نوجوان کی جیب سے کاشی گومتی دیہی بینک کا ایک پاس بک برآمد کیا ہے ۔ اس پر جونپور ضلع کے تربھون سنگھ کا نام درج ہے ۔ پاس بک کو بنیاد بنا کر پولیس معاملے کی چھان بین کر رہی ہے ۔


کنوئیں سے طالبہ کی لاش برآمد ،قتل کا خدشہ

پرتاپ گڑھ۔11 مارچ (فکروخبر/ذرائع )اتر پردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع ہیڈکواٹر سے ۰۷کلو میٹر مسافت پر تھانہ کنڈا کوتوالی علاقے کے موضع اٹورا میں واقع ایک کنوئیں سے جمعرات کو لاپتہ طالبہ کی لاش پائی گئی۔ اہل خانہ نے آبروریزی کے بعد قتل کا خدشہ ظاہر کیا ۔ڈی ایس پی کنڈا اسیت شری واستو نے بتایا کہ ہائی اسکول کی طالبہ آرتی (۱۶) بنت سرجیت سروج بدھ کو امتحان دینے گئی تھی جب وہ گھر نہیں پہنچی تو اہل خانہ نے اس کی تلاش شروع کردی۔ بعدازاں اس کی لاش گاؤں کے ایک کنوئیں سے برآمد ہوئی۔ پولس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ضلع اسپتال بھیج دی ہے ۔پولس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے ۔


کارالٹنے سے دو افراد ہلاک،رکن اسمبلی سمیت ۶ زخمی

بدایوں۔11 مارچ (فکروخبر/ذرائع )اتر پردیش میں مراد آباد کے بلاری علاقے میں سماجوادی پارٹی (ایس پی)رکن اسمبلی کی کار آج بدایوں کے مجریا علاقے میں بے قابو ہوکر پلٹ گئی جس سے دو افراد ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے ۔زخمیوں میں رکن اسمبلی اور ان کا بیٹا بھی شامل ہے ۔پولس کے مطابق بلاری اسمبلی حلقے سے ایس پی کے رکن اسمبلی حاجی عرفان آج صبح اپنی کار سے سیفئی جا رہے تھے ۔اس دوران مجریا اور کچھلا سڑک پر کار کا ٹائر پھٹ جانے سے وہ بے قابو ہوکر سڑک کے کنارے ایک درخت سے جا ٹکرائی ۔اس حادثے میں سنبھل سے سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سابق جنرل سکریٹری کے پی یادو اور کار ڈرائیور فرزان (۳۰)کی موقع پر ہی موت ہوگئی ۔ اس حادثے میں رکن اسمبلی اور ان کے بیٹے فہیم سمیت چھ لوگ زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ اسپتال میں ان کی حالت نازک بتائی جارہی ہے ۔ یہ حادثہ کار کا ٹائر پھٹنے سے ہواہے ۔ کارکا ٹائر پھٹنے سے وہ بالکل بے قابوہوکر ایک درخت سے جاٹکرائی ٹکراتنی زورکی تھی کہ آس پاس کے لوگ جمع ہوگئے اورزخمیوں کومقامی اسپتال میں داخل کرایا۔


منی بس اور موٹر سائیکل کے تصادم میں 2 بھائیوں سمیت 3افراد ہلاک

ہردوئی۔11 مارچ (فکروخبر/ذرائع ) اترپردیش میں ہردوئی کے سنڈیلا علاقے میں آج صبح ایک موٹر سائیکل اور منی بس کی ٹکر میں دو سگے بھائیوں سمیت تین افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق سنڈیلا علاقے کے چپرتلا گاؤں کا رہنے والا مانو (35) اپنے چھوٹے بھائی ٹھاکر (32) کے ساتھ موٹر سائیکل سے سنڈیلا بازار جا رہا تھا کہ ھردوئی۔ لکھنؤ کے راستے میں سامنے سے آ رہی ایک منی بس نے ان کی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں موٹر سائیکل سوار مانو، ٹھاکر اور بس سوار وشوناتھ (75) کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور 15 مسافر زخمی ہو گئے۔ زخمی مسافروں کو سنڈیلا اور کچھونا کے صحت مراکز میں بھرتی کرایا گیا ہے۔



اسلحہ ایکٹ کیس میں سلمان کا بیان درج

جودھپور۔11 مارچ (فکروخبر/ذرائع ) مشہور اداکار سلمان خان نے آج جودھپور کی عدالت میں اسلحہ ایکٹ کیس میں اپنا بیان درج کرایا۔ اس معاملے میں اگلی سماعت چار اپریل کو ہوگی۔جودھپور ضلع کے چیف جوڈیشئل مجسٹریٹ دلپت سنگھ راج پروھت کی عدالت میں سلمان خان نے پیش ہو کر کہا کہ 'میں بے قصور ہوں'۔واضح رہے کہ یکم اور دو اکتوبر 1998 کی رات میں لونی تھانہ علاقے میں ہرنوں کے شکار میں استعمال کئے جانے والے اسلحہ کے لائسنس کی مدت ختم ہونے کی وجہ سے محکمہ جنگلات نے سلمان کے خلاف اسلحہ ایکٹ میں الگ سے مقدمہ درج کرایا تھا۔ دو سیاہ ہرنوں کے شکار کا معاملہ بھی اسی عدالت میں زیر غور ہیں۔ سیف علی خان، اداکارہ تبو، نیلم اور سونالی بندرے کو بھی شریک ملزم بنایا گیا ہے۔ شکار کے وقت یہ لوگ سلمان کے ساتھ تھے۔


سب پوسٹ آفس سے سات لاکھ 51ہزار روپے کی چوری

فیض آباد۔11 مارچ (فکروخبر/ذرائع )اتر پردیش میں فیض آباد کے روناہی علاقے میں چور کل رات ڈیوڑھی بازار میں واقع سب پوسٹ ا?فس سے سات لاکھ 51ہزار روپے چراکر لے جانے کا معاملہ سامنے آہے۔پولس کے ذرائع نے یہاں بتایا کہ سب پوسٹ آفس کے ملازمین نے آج پولس کو اطلاع دی کہ کل رات چور پوسٹ آفس کا تالا توڑ کر تجوری میں رکھے سات لاکھ 51ہزار روپے چرا کر لے گئے۔بادی النظر میں پولس معاملے کو مشتبہ مان رہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اتنی بڑی رقم پوسٹ آفس میں رکھنے کا حق نہیں ہے۔انہوں نے بتایا کہ تفتیش کی جارہی ہے۔


حکومت آگاہ تھی تو مالیہ نے ملک کیسے چھوڑا؟ راہل نے کیا سوال

نئی دہلی۔11 مارچ (فکروخبر/ذرائع )شراب کے تاجر وجے مالیہ کے ملک چھوڑ کر چلے جانے پر این ڈی اے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے آج سوال کیا جب ان کے ملک سے نکل جانے کی پہلے سے اطلاع موجود تھی تو پھر مالیہ کو ایسا قدم اٹھانے کی اجازت کیسے ملی۔مسٹر گاندھی نے پارلیمنٹ کے باہر نامہ نگاروں سے کہا کہ وجے مالیہ کو کیسے ملک چھوڑ نے کی اجازت ملی۔''بات جہاں کالادھن واپس لانے کی کی جاتی ہے وہاں اس کی اجازت کیسے دیدی گئی۔سوال یہ ہے کہ 9000 کروڑ روپے چرانے والا ملک سے کیسے نکل گیا۔ پارلیمنٹ میں نہ تو مودی جی نے اس کا جوب دیا نہ ہی ارون جی نے ''۔انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ نے پارلیمنٹ میں اپنی لمبی تقریر میں اس بات کو کوئی جواب نہیں دیا کہ مالیہ ملک سے باہر کیسے نکلے۔مسٹر جیٹلی نے لمبی تقریر تو کی لیکن اس سوال کا جواب نہیں دیا۔ مسٹر گاندھی یہاں تک الزام لگا یا کہ حکومت لوک سبھا میں اپوزیشن کو مالیہ کے معاملے میں بولنے کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔''ہمیں حکومت بولنے کی اجازت نہیں دیتی'' وزیر اعظم کو ایسے معاملات پر بحث پسند نہیں۔کانگریس کے نائب صدر نے کہا کہ '' اگر وجے مالیہ کے معاملے پر وہ ہمیں ردعمل ظاہر کرنے کی اجازت دیتے ہیں تو ہم اپنا رد عمل ظاہر کرینگے ، لیکن مجھے شبہ ہے کہ ایسا ہوگا''۔ راجیہ سبھا میں اپوزیشن نے مالیہ کے معاملے پر حکومے کو تنقید کا نشانہ بنایااور کہا کہ حکومت پیشگی آگاہی کے باوجود شراب کے اس تاجر کو روکنے میں ناکام رہی۔وقفہ صفر کے دوران اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد نے اس معاملے کو اٹھا یا اور کہا کہ حکومے بتائے کہ مالیہ کیسے ملک سے باہر نکل گئے جبکہ وہ ایک سے زیادہ چھان بین کی زد میں تھے۔مسٹرر آزاد نے کہا کہ بینکوں کے وکیلوں نے مالیہکا پاسپرٹ ضبط کرنے کی صلاح دی تھی لیکن 5 مارچ تک کچھ نہ کر سکی اور مالیہ نے 2 ماقرچ کو ہی ملک چھوڑ دیا۔



دیوالیوں کو نہیں بخشا جائے گا:جیٹلی

نئی دہلی۔11 مارچ (فکروخبر/ذرائع )صنعت کار وجے مالیہ کے ملک چھوڑنے کا معاملہ آج راجیہ سبھا میں اٹھایا گیا جہاں اپوزیشن نے مسٹر مالیہ کے پاسپورٹ ضبط نہ کرنے اور ان کے فرار ہونے میں مدد کرنے کا الزام لگایا، وہیں حکومت نے کہا کہ کسی بھی دیوالیئے کو چھوڑا نہیں جائے گا اور ان کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی اپوزیشن لیڈر غلام نبی ا?زاد نے یہ معاملہ اٹھاتے ہوئے کہاکہ 9 ہزار کروڑ روپے سے زائد کا قرض لے کر مسٹر مالیہ ملک چھوڑ کر فرار ہوگئے ہیں۔ دنیا کے بیشتر ملکوں میں گھر رکھنے والے اور عیش وا?رام کی زندگی گذارنے والے اس شخص کا پاسپورٹ کیوں ضبط نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی)نے اس شخص کے خلاف جولائی 2015 میں معاملہ درج کیا تھا اور اب سی بی ا?ئی سمیت چار اہم ایجنسیاں ان کے خلاف جانچ کررہی ہیں۔مسٹر آزاد نے کہا کہ مسٹر مالیہ کو ئی سوئی نہیں ہیں جو ملک چھوڑ گئے اور کسی نے انہیں دیکھا تک نہیں۔ جبکہ انہیں ایک کلومیٹر دور سے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ان کے ساتھ پورا لاؤ لشکر ہوتا ہے۔ اب ان کے خلاف لک آؤٹ نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ انہیں پہلے ہی کیوں نہیں گرفتار کیا گیا۔ ان کا پاسپورٹ ضبط کیا جانا چاہئے تھا۔انہوں نے الزام لگایا کہ مسٹر مالیہ کو فرار کرانے میں حکومت نے مدد کی ہے اس لئے اس معاملے میں حکومت کو بھی فریق بنایا جانا چاہئے۔اس کے جواب میں وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے کہا کہ مسٹر مالیہ کی کمپنی کو ستمبر 2004 میں قرض دیا گیا تھا۔ اس کے بعد 2 فروری 2008 کو قرض کی تجدید کی گئی اور مالی حالت خراب ہونے کے باوجود 21 ستمبر 2010 قرض کی پھر سے تجدید ہوئی اور کئی طرح کی سہولتیں دی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر مالیہ پر 9900 کروڑ روپے سے زائد کا قرض ہے۔


مشتبہ حالات میں مردہ پایا گیا جے این یو کا طالب علم

نئی دہلی۔11 مارچ (فکروخبر/ذرائع )جواہر لال نہرو یوینیورسٹی کا ایک طالب علم بیر سرائے علاقے میں اپنے کرائے کے فلیٹ میں آج صبح مردہ پایا گیا۔ پولیس کے مطابق مرنے والے کی شناخت اتر پردیش کے بریلی کے 25 سالہ دشینت کے طور پر کی گئی ہے۔پولیس کو دشینت کی لاش اس کے کمرے میں پنکھے سے لٹکی ملی۔ ابتدائی تحقیقات میں طالب علم کے خود کشی کرنے کی بات سامنے آئی ہے۔ تاہم پولیس اس بات کی تحقیقات بھی کر رہی ہے کہ کہیں دشینت کا قتل تو نہیں کیا گیا ہے۔پولیس جائے وقوعہ سے ثبوت جمع کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ تفصیلی رپورٹ کا انتظار ہےَ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا