English   /   Kannada   /   Nawayathi

بیف پر پابندی کے سوال پر چیف اقتصادی مشیر نے کہا : میری نوکری چلی جائے گی(مزید اہم ترین خبریں)

share with us

لیکن اس پر انہوں نے جو جواب دیا، اس پر بھی خوب تالیاں بجيں۔ممبئی یونیورسٹی میں سبرامنیم نے طالب علموں کو بتایا کہ مجھے لگتا ہے کہ کوئی ایک پالیسی ہمارے لئے رام بن نہیں ہے۔ آپ کو سبھی محاذوں پر کام کرنا ہوگا۔ یہ معیشت میں تیزی لانے کا ایک مفید طریقہ ہے۔ لیکن کیا یہی ایک راستہ ہے ، نہیں، بلکہ کئی دیگر چیزیں بھی کرنی ہوں گی۔ اقتصادی مشیر نے مستقبل میں مالی بحرانوں سے بچنے کے لئے حکمت عملی بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا، خواہ اس کا فی الحال دور دور تک امکان نظر نہیں آتا ہو۔خیال رہے کہ سبرامنیم اکتوبر 2014 سے واشنگٹن کے پیٹرسن انسٹی ٹیوٹ فار انٹرنیشنل اكونمكس میں پڑھائی کے لئے چھٹی پر چل رہے ہیں


یوم خواتین پر منعقد پروگرام میں ان کو مساوی حق کا مطالبہ

بارہ بنکی:09مارچ (فکروخبر/ذرائع) یوم خواتین پر خواتین کے وقار اور ان کے حقوق پر آج بین الاقوامی یوم خواتین منایا جارہا ہے۔ جس میں مختلف پروگراموں کے ذریعہ سے خواتین کے حق پر بحث کے ساتھ ساتھ سماج کیلئے آئیڈیئل بنی خواتین کو سرفراز بھی کیا گیا۔ اسی سلسلہ میں زینت اردو ٹریننگ سنٹر اور صدر جمہوریہ کے ذریعہ خواتین اور بچوں پر کام و سماجی کاموں کیلئے معزز بیگم شہناز صدرت کو بطور مہمان خصوصی شبھم گیسٹ ہاؤل آواس وکاس میں بلاکر استقبالی تقریب میں استقبال کیاگیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ خواتین کو آزاد نہیں عزت چاہئے۔ خواتین میں تعلیم کی کمی ہونے کے سبب وہ سماج کی مین اسکیم سے جڑ نہیں پائی ہیں اور تعلیم کا تناسب مسلمانوں میں بہت کم ہے جو باعث تشویش ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہمیں دوسری قوموں سے نہیں بلکہ اپنی قوم سے سب سے زیادہ نقصان ہورہا ہے۔ ہر مسلمان کو قرآن پڑھنا اور اس پر عمل کرنا چاہئے تاکہ معاملات صاف رہ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام نے خواتین کو املاک میں حق دیکر برابری کا احساس کروایا ہے مگر سنی سنائی روایتوں نے کجی پیدا کردی ہے۔ سچا مسلمان کسی سے نفرت نہیں کرے گا۔ کیونکہ قرآن انسانیت کا درس دیتا ہے۔ مسلمان قرآن اور حدیث کی راہ سے بھٹکا جا رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ غلط فہمی سے بگڑے خاندانی رشتوں میں ۶۰۰۲ سے اب تک ۰۰۰۸ طلاق نہیں ہونے دی۔ پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے جلیل خاں نے خواتین کی تعلیم پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہر ایک کو تعلیم حاصل کرنا چاہئے۔ سماج کو لڑکیوں کے اسکول کالج کھلوانے کیلئے آگے آنا چاہئے۔ سماجی کارکن پردیپ سارن نے کہا کہ اردو جیسی زبان سے دلوں میں نفرت کے بجائے محبت پیدا ہوتی ہے جس کو اردو زبان کا علم ہے وہ ہندی سے بھی اتنی ہی محبت کرتاہے۔ پروگرام منعقد کرنے والی زینت اردو ٹریننگ سنٹر کی زینت نے تنظیم کے مقاصد اور اس کے ذریعہ کروائے گئے کاموں کی تفصیل پیش کی۔ ماسٹر عتیق الرحمن نے بھی مخاطب کیا۔ پروگرام میں شری لنکا کی قریشا خان بھی موجود تھیں۔ 


میونسپل کارپوریشن کی بے اعتنائی پر ڈی ایم سے مطالبہ

گورکھپور :09مارچ (فکروخبر/ذرائع)آل انڈیا مانو ادھیکار سنگٹھن کے زیر اہتمام میونسپل کارپوریشن کے ذریعہ عوامی مفاد کے معاملات پر بے اعتنائی برتنے کے سبب ایک جلسہ محمد رضی ضلع صدر کی صدارت میں ہوا۔ ضلع صدر نے اس موقع پر کہا کہ جمہوریت کی پہلی منزل پر بیٹھے میونسپل کارپوریشن میں میئر وکاونسلر اپنی بنیادی ذمہ داریوں کو بھول کر ملازمین کے ساتھ جرائم میں ملوث ہیں۔ اس لئے شہر کے عوام انہیں کسی قیمت پر معاف نہیں کریں گے۔ پروگرام کی نظامت کرتے ہوئے۔ شہر صدر ونود دوبے نے کہا کہ شہر کی سڑکوں پر بے خوف آوارا جانوروں کی وجہ سے آئے دن لوگ زخمی ہورہے ہیں۔ ان آوارہ جانوروں کو پکڑنے کی کوئی کوشش میونسپل کارپوریشن کی جانب سے نہیں کی گئی اسی کے ساتھ انہوں نے کہا شہر میں کانپلیکس اور دوکانوں کے سامنے ناجائز پارکنگ بناکر گاڑی کھڑا کرنے کے نام پر من مانے طریقہ سے وصولی کی جاتی ہے اور میرج ہال کا کاروبار کرنے والوں کے ذریعہ خود کی پارکنگ نہ ہونے کے سبب سڑکوں پر گاڑی کھڑی کرواتے ہیں جس سے شہر میں جام کی حالت بنی رہتی ہے۔ ایسے میرج ہالوں کو نشانزد کر اسے فوراً بند کرانا چاہئے۔ ضلع نائب صدر محمد خالد اور راجیش پانڈے نے ایک آواز میں کہا کہ گڑی اور بالو وغیرہ کا کاروبار کرنے والے سڑکوں پر ناجائز قبضہ کرکے راستے کو روکے ہوئے ہیں اور میونسپل کارپوریشن خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔اس سے ثابت ہوتا ہے کہ میونسپل کارپوریشن کی ان کاموں میں ملی بھگت ہے۔ مذکورہ ۵نکاتی مطالبات کا میمو رنڈم ڈی ایم کو محمد رضی صدر نے دے کر کارروائی کا مطالبہ کیا۔


انوپم کھیر کو رول میں ہی نہیں حقیقت میں ویلن بتایا گیا

گورکھپور: 09مارچ (فکروخبر/ذرائع)گورکھپور ضلع کے بی جے پی رکن پارلیمنٹ مہنت آدتئے ناتھ نے فلمی فنکار انوپم کھیر کے بیان میں ہی پر تیکھا رد عمل ظاہر کیا اور کہا کہ انوپم کھیر رول نہیں ریئل میں بھی کھلنایک ہیں۔ انوپم کھیر نے اپنے ایک بیان میں مہنت آدئے ناتھ اور سادھوی پراچی کو گرفتار کر جیل میں ڈالنے کو کہا تھا۔ رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ فلمی اداکار انوپم کھیر کرداری زندگی میں ہی نہیں بلکہ حقیقی زندگی میں بھی ویلن ہیں۔ ویلن کا کردار کیسا ہوتا ہے اس بارے میں بتانے کی ضرورت نہیں ہے۔ ایسے لوگوں کی باتوں کا جواب دینا وہ مناسب نہیں سمجھتے۔ بی جی پی رکن پارلیمنٹ مہنت آتئے ناتھ نے یہ باتیں انوپم کھیر کے اس بیان پر کہیں جس میں پراچی کو گرفتار کر جیل میں ڈالنے کے ساتھ ہی پارٹی سے نکالنے کو کہاتھا۔ واضح ہو کہ انوپم کھیر کسی پروگرام میں شرکت کرنے کوکاتہ گئے تھے وہاں انہوں نے عدم رواداری کے مسئلہ پر سابق جج سمیت کئی لوگوں پر حملہ بولا تھا اسی کڑی میں بی جی پی کے رکن پارلیمنٹ اور سادھوی پراچی پر بھی انہوں نے نشانہ لگایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی میں کچھ ایسے لوگ ہیں جو تنازعہ پیدا کرتے ہیں۔ سادھوی ہوں یا آدتئے ناتھ انہیں اندر کر دینا چاہئے۔ 


مختلف مطالبات کے سبب آٹو ڈرائیوروں کا مظاہرہ

گورکھپور: 09مارچ (فکروخبر/ذرائع)گورکھپور شہر آٹو چالک کلیان ایسو سی ایشن کے ممبران کا کہنا ہے کہ وہ کچہری کو مرکز تسلیم کرتے ہوئے ۶۱ کلو میٹر کی دوری تک سٹی ٹرانسپورٹ کیلئے حاصل شدہ پرمٹ پر اپنی گاڑیاں شہر میں چلاتے ہیں۔ شہر میں آٹو چلانے کے قوانین تنظیم کی جانب سے ہیں۔ دیہی علاقوں کے آٹو ان کے مرکز سے کافی دور تک چلتے ہیں سبھی ڈیزل آٹو رکشا کا سٹی پرمٹ ۴۱۰۲ میں ہی ختم ہوچکا ہے اس کے باوجود یہ ڈیزل آٹو بغیر پرمٹ کے شہر میں چل رہے ہیں جبکہ عدالت نے ان پر پابندی عائد کردی ہے۔ تنظیم نے اس کے متعلق حکومت اور انتظامیہ کو خط کے ذریعہ کئی بار بتایا لیکن ٹرانسپورٹ محکمہ نے آج تک اس پر کوئی کارروائی نہیں کی۔ جس کی وجہ سے ہم لوگ آج یہاں آر ٹی او دفتر پر اکٹھا ہوکر اپنے مطالبات کے سبب مظاہرہ کر رہے ہیں۔ 


بچے کی موت پر بھی نہیں آیا ترس، بچی کی ماں کو بنا یا ہوس کا شکار

بریلی :09مارچ (فکروخبر/ذرائع) دو وحشیوں کو صرف ۴۱ دن کے بچے کی موت پر بھی ترس نہیں آیا اور ان درندوں نے بچے کی ماں کی آبرو لوٹ لی۔ یہ واقعہ اترپردیش کے بریلی کاہے۔ عالمی یوم خواتین کے ماقبل شام پر شیش گڑھ علاقہ میں بس کے ڈرائیور اور کنڈکٹر نے ایک خاتون کی عصمت دری کرنے کی کوشش کی۔ اسی دوران چھینا جھپٹی میں خاتون کے صرف ۴۱ دن کے بچے کی گر کر موت ہو گئی۔ پھر بھی درندوں کا دل نہیں پسیجا اور انہوں نے خاتون کی آبرو لوٹ لی۔ایس پی دیہات جمنا پرساد نے بتایا کہ رام پور کے کھجوریا کی رہنے والی ایک خاتون اپنے دو بچوں کے ساتھ شاہی علاقہ میں آئی تھی۔ وہ کل شام اپنی سسرال جانے کیلئے بس سے شیش گڑھ پہنچی لیکن وہاں سے رام پور کیلئے کوئی بس نہیں ملی۔ بس ڈرائیور اور کنڈکٹر کی صلاح پر خاتون وہاں کھڑی ایک بس میں ہی سو گئی۔ بس کے ڈرائیور اور کنڈکٹر نے دیر رات اس کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی خاتون کی مخالفت کے دروان اس کا ۴۱ دن کا بچہ گر گیا جس سے اس کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ اس درمیان دونوں موقع سے فرار ہوگئے۔ خاتون کے شوہر نے صبح ڈرائیور اور کنڈکٹر کے خلاف عصمت دری اور قتل کا معاملہ درج کرایا ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل کی گئی ہے۔ بچے کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیاگیاہے۔ 


روہت ویمولا کو خودکشی کیلئے مجبور کرنے والے پر سخت کارروائی کا مطالبہ

گورکھپور : 09مارچ (فکروخبر/ذرائع)اکھل بھارتیہ دلت مہا سبھا کا جلسہ بلند پور میں ہوا اس میں کارکنوں نے فیصلہ کیا کہ تحقیق کرنے والے طالب علم روہت ویمولا کو خودکشی کیلئے مجبور کرنے والوں کے خلاف مرکزی حکومت سخت کارروائی کرے نہیں تو اسے نتائج بھگتنے پڑیں گے۔دلت مہاسبھا کے قومی صدر رادھے شام سہرا نے کہا کہ روہت ویمولا کے قاتلوں کو گرفتار نہ کر اپنی سیاست جے این یو کے صدر کنہیا کمار پر کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جے این یو کے صدر پر جس طرح آر ایس ایس، بی جے پی اور اے وی بی پی کے لوگوں کے ذریعہ نازیبہ زبان کا استعمال کیاجا رہاہے۔ یہ صرف ملک کو تقسیم کرنے کی سازش ہے۔ یہ ملک کسی ایک ذات فرقہ یا دھرم کا نہیں ہے۔ ملک میں مختلف ذات وکئی مذہب کے کروڑوں لوگ رہتے ہیں۔ جلسہ میں رام مورت پرساد، نرمل، ارن کمار، اروند کمار گوتم، نریندر گوتم، شانتی دیوی، کملا دیوی، جواہر لعل، کپل منی اکیلا، جگدیش پرساد، کملیشور کمار، لال جی بھارتی سمیت کافی کارکنان موجود تھے۔ 


چھ سالہ بچی کی عصمت دری

بلیا:09مارچ (فکروخبر/ذرائع) اترپردیش میں بلیا کے اگھاؤ علاقہ میں شیو چرچا پروگرام میں حصہ لینے گئی۔ ایک لڑکی کے ساتھ عصمت دری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ پولیس کے مطابق اگھاؤ علاقہ کی رہنے والی ای چھ سالہ بچی کل رات اپنی ماں کے ساتھ مہاشیوراتری تیوہار کے موقع پر شیو چرچا پروگرام میں حصہ لینے گئی تھی۔ اس درمیان ایک نوجوان اسے کھانا کھلانے کا بہانہ بناکر اپنے ساتھ لے گیا اور اس کی عصمت دری کی۔ جس سے وہ شدید طور سے زخمی ہوگئی۔ لڑکی کو شدید حالت میں خاتون اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔ متاثرہ بچی کی ماں کی تحریر پر ایک نامعلوم نوجوان کے خلاف عصمت دری اور پاسکو قانون کے تحت مقدمہ درج کیا گیاہے۔


قومی یکجہتی کانفرنس کی تیاریاں زوروں پر

کانپور:09مارچ (فکروخبر/ذرائع)شہری جمعیۃ علماء کانپور کے صدر حافظ وقاری عبدالقدوس ہادی قاضی شہر کانپور نے اطلاع دیتے ہوئے کہاہے کہ بارہ مارچ بروز سنیچر صبح ۹ بجے اندراگاندھی انڈور اسٹیڈیم نئی دہلی میں قائد ملت مولانا سید ارشد مدنی صدر جمعیۃ علماء ہند کی صدارت میں منعقد ہونے والی قومی یکجہتی کانفرنس کی تیاریاں زوروں پر ہیں۔ تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے آج ۹ مارچ بروز بدھ بعد نماز عشاء جامعہ عربیہ اشاعت العلوم قلی بازار میں شہری جمعیۃ علماء کانپور کے اراکین اور مدعووین خصوصی کی ایک ہنگامی میٹنگ ہورہی ہے۔اس میٹنگ میں کانفرنس میں شرکت کے سلسلے میں اب تک کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ دہلی کی قومی یکجہتی کانفرنس میں کانپور شہر اور اطراف کانپور سے کثیر تعداد میں علماء ، ائمہ، دانشوران شرکت کے لیے مختلف سواریوں سے جارہے ہیں۔قلی بازار سے بھی کانفرنس میں شرکت کے لیے سیکڑوں کی تعداد میں جانے کا نظم کیاگیا ہے۔قاری عبدالقدوس ہادی نے آگے کہاکہ جمعیۃ کے اراکین و دیگر احباب کو دعوت نامہ ارسال کیے جاچکے ہیں۔ اگر کسی کو کسی وجہ سے دعوت نامہ نہ مل سکے تو اسی اطلاع کو دعوت نامہ سمجھ کر تشریف لے آئیں۔


زمین کے تنازعہ میں بڑے بھائی کا گولی مارکر قتل

باندا:09مارچ (فکروخبر/ذرائع)اترپردیش میں باندا شہر کوتوالی علاقے میں ایک بھائی نے زمین کے پیسوں کے بٹوارے کے سلسلے میں ہوئے تنازعہ میں اپنے بڑے بھائی کا گولی مارکر قتل کردیا۔پولیس کے ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ موئی بجرگ علاقے میں دنیش اور سریش نے ۱۱لاکھ روپے کی زمین فروخت کی تھی۔پیسوں کے بٹوارے کے دوران چھوٹے بھائی دنیش نے زیادہ پیسوں کا مطالبہ کیا۔اس بات پر دونوں بھائیوں کے درمیان کہا سنی ہوگئی ۔بات بڑھنے پر دنیش نے پستول سے سریش کو گولی ماردی جس سے اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی ۔بھائی کا قتل کرنے کے بعد وہ موٹر سائیکل لے کر فرار ہوگیا۔ذرائع نے بتایا کہ پولیس ملزم کی تلاش کر رہی ہے اور اسے جلد پکڑ لیا جائے گا۔


والدین کی غربت کے سبب خود کو کیا آگ کے حوالے

شاہجہاں پور: 09مارچ (فکروخبر/ذرائع)اقتصادی تنگی کے سبب ایک لڑکی نے خود کو آگ کے حوالے کردیا۔ معاملہ تھانہ صدر بازار علاقہ میں سیٹھ انکلیو میں ملن دختر نچھتر پال سنگھ موضع چرکھولا تھانہ خداگنج سیٹھ انلکیو میں رہتے ہیں۔ جس کی والدہ سکھ دیوی کے مطابق اس کے پانچ بچے ہیں جس میں سب سے بڑی لڑکی کرن کی شادی ہوگئی ہے دوسرے نمبر پر ملن عمر (۰۲) تیسرے نمبر پر موہنی (۶۱) و ایک بیٹا رنجیت (۸۱) و رامپرتاپ سنگھ (۴۱) سال ہیں۔ سنکھ دیوی کے مطابق شوہر نچھترپال سنگھ کے کچھ کام نہ کرنے سے کنبے میں لڑائی جھگڑا رہتا تھا جس کے سبب نچھترپال سنگھ اپنے کنبے کو چھوڑ کر الگ رہنے لگا اور سکھ دیوی اپنے بچوں کو لیکر پشتینی تھانہ خدا گنج کی رہنے والی ہے اور تھانہ صدر بازار میں سیٹھ انکلیو میں رہ رہی ہے۔ سکھ دیوی گھروں میں گھریلو کام کرکے دو وقت کی روٹی بچوں کیلئے کماکر ان کا پیٹ بھرتی ہے لڑکے چھوٹے ہونے کے سبب ابھی پڑھائی کے علاوہ کوئی کام نہیں کر رہے ہیں۔ اسی دوران سکھ دیوی کی بھی طبیعت خراب ہوگئی جس کے سبب گھر میں دو وقت کی روٹی کا انتظام نہ ہونے کے سبب ملن کا دماغی توازن بگڑ گیا اور اس کی کچھ سمجھ میں نہیں آیا کہ کنبے کی روٹی کیسے چلے گی کیونکہ واحد سہارا ماں کا روٹی کمانے کا تھا جو اس کی بیماری کے سبب روٹیوں کے لالے پڑ گئے۔ تو ملن نے اپنے جسم کو آگ کے حوالے کرنے سے پہلے ایک سوسائڈ نوٹ لکھا سوسائڈ نوٹ لکھ کر ملن نے گھر میں رکھے فرج پر رکھ دیا اور بوتل میں مٹی کا تیل لیکر چھت پر لے جاکر اپنے اوپر ڈالہ کر اپنے جسم کو آگ کے حوالہ کر دیا۔ جب آگ سے تیزی پکڑی تو ملن کی چیخ پکار سن کر ملن کا بھائی رنجیت اوپر چھت کی طرف بھاگا تو دیکھا ملن آگ کی لپٹو سے گھری ہوئی ہے۔ محلہ والوں نے کسی طرح اسے چھت کے نیچے اتارنے کی کوشش کی تو ملن نے فرج کی طرف اشارہ کیا جہاں پر اس کے کنبے والوں کو سوسائڈ نوٹ لکھا ہوا ملا جس میں اس کی غربت کی پوری داستان تھی اور ملن ۰۹ فیصد جل چکی ہے۔ جسے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ سوسائڈ نوٹ کے بارے میں جب ملن سے پوچھا گیا تو وہ ہوش و ہواس میں تھی کہ سوسائڈ نوٹ پر جو لکھا ہوا تھا اس کو پڑھ کر سنایا گیا۔ جس پر ملن نے کراہتے ہوئے لفظوں میں کہا کہ ہاں یہ سوسائڈ نوٹ میں نے ہی لکھا ہے۔ ملن کے اس قدم سے حکومت اور ضلع انتظامیہ پر ایک سوالیا نشان ضرور لگ گیا ہے کہ غریبی سے تنگ آکر اب ملک کی بیٹیاں روٹیوں کیلئے کیا خود کو آگ کے حوالے ہی کرتی رہیں گی۔


چوروں نے دوکان سے لاکھوں روپئے کے سامان چرائے

گورکھپور:09مارچ (فکروخبر/ذرائع)بیلی پار تھانہ علاقہ کے مہابیر چھپرا چوراہے پر گذشتہ رات چوروں نے ایک کپڑے کی دوکان کو نشانہ بنایا۔ دوکان کا شٹر اکھاڑ کر داخل ہوئے چوروں نے نقد رقم سمیت ایک لاکھ کے کپڑوں پر ہاتھ صاف کیا۔ ملازم کی اطلاع پر مالک نے پولیس کو جانکاری دی۔ موقع پر پہنچی پولیس معاملہ کی چھان بین میں مصروف ہے۔ بیلی پار علاقہ کے ککرا کھور موضع کے پریم کمار سنگھ کی علاقہ کے ہی مہابیر چھپرا چوراہے پر پرکرتی وسترالئے کے نام سے چھ در کی دوکان ہے۔ ایک در میں ان کے دو ملازم ونئے سنگھ اور پپو سنگھ رہتے ہیں۔ کل پرمیندر قریب ۰۳:۷ میں دوکان بند کرکے گھر چلے گئے۔ دونوں ملازم بھی کھانا کھاکر سو گئے۔ ونئے اور پپو کے مطابق رات قریب ۰۳:۲ بجے ۵۱ سے ۰۲ کی تعداد میں کٹرے کے اندر لوگوں کی آنے کی آہٹ ملی وہ کچھ سوچتے تبھی شٹر توڑے جانے کی آواز سنائی دی دونوں ڈر کر سہم گئے اور چپ چاپ پڑے رہے کچھ دیر بعد چوروں کے جانے کی آہٹ ملنے کے بعد انہوں نے پولیس کنٹرول روم کے ۰۰۱ نمبر پر فون کیا لیکن فون نہیں لگا۔ اس کے بعد فوراً انہوں نے مالک پرمیندر کو فون کر اطلاع دی۔ پرمیندر نے بیلی پار پولیس کو اطلاع دی۔ موقع پر پہنچی بیلی پار پولیس کو مالک پرمیندر نے بتایا کہ دوکان کے کیش باکس میں رکھے ۰۰۸۱ روپئے نقد سمت ایک لاکھ کے قریب کپڑوں کی چوری ہوئی ہے۔ پولیس معاملہ کی چھان بین میں مصروف ہے۔


مندر میں جل چڑھا کر واپس لوٹ رہے نوجوان کی حادثہ میں موت

شاہجہاں پور : 09مارچ (فکروخبر/ذرائع)تھانہ جلاآباد میں امن گپتا ولد برج کشور گپتا کرانہ کے تاجر ہیں اور ان کی جلاآباد میں کرانہ کی تھوک کی دوکان ہے جس پر امن گپتا (۲۲) و ان کے بھائی دوکان پر بیٹھتے ہیں۔ دونوں بھائی ایک ہی جگہ بیٹھ کر اپنے کرانہ کا کاروبار کرتے ہیں۔ کل امن گپتا اپنے ہی علاقہ میں پڑنے والے پٹنہ دیوکلی کے مندر پر مہاشیوراتری کے تیوہار پر مندر میں پوجا کرنے گیا۔ پوجا کرکے مندر میں جل چڑھاکر اپنی موٹر سائیکل نمبر یو پی ۷۲ یو ۰۰۷۹ سے واپس لوٹ رہا تھا کہ شام پونے سات بجے تھوڑی ہی دور آ پایا تھا کہ سامنے سے آرہے ٹینکر جس کا نمبر یوپی ۰۳ اے ۶۸۹۶ نے امن گپتا کو اپنی زد میں لے لیا۔ جس سے اس کی جائے وقوع پر ہی موت ہو گئی۔ اطلاع پاکر گھر والے جائے وقوع پہنچے۔ کیونکہ جلاآباد سے پٹنہ دیوکلی کے درمیان کا راستہ ایسا ہے کہ ہر وقت جلاآباد کے باشندوں کا آنا جانا رہتا ہے۔ امن گپتا بھی جلاآباد کا تھا اس وجہ سے حادثہ ہونے پر فوراً خبر ہوگئی اور بھاگ رہے ٹینکر کو پکڑ لیا گیا۔ امن کی لاش ضلع اسپتال میں لاکر رکھی گئی جہاں آج پنچنامہ بھراگیا اور لاش کو پوسٹ مارٹم ہاؤس بھیجا گیا۔ ۰۳:۲ بجے تک پوسٹ مارٹم ہاؤس پر ڈاکٹر نہیں پہچ پائے پوسٹ مارٹم کے بعد آگے کی کارروائی ہوگی۔


کرنٹ لگنے سے دو سگے بھائیوں کی موت

سنت کبیر نگر:09مارچ (فکروخبر/ذرائع)اتر پردیش کے ضلع سنت کبیر نگر کے بکھیرا علاقے میں کل رات کرنٹ لگنے سے دو سگے بھائیوں کی موت ہوگئی ۔پولس کے ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ بجلی کا سوچ آن کرتے وقت اچانک ہائی وو لٹیج آنے سے پرتاپ پور گاؤں کے باشندے پون یادو (۷۲)اور اس کے بھائی پردیپ یادو (۰۲)کو کرنٹ لگ گیا جس سے دونوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ہائی وولٹیج کرنٹ کی وجہ سے بجلی کے سازوسامان جلنے کی بھی اطلاع ہے ۔اس سلسلے میں معاملہ درج کرادیا گیا ہے۔ معاملے کی چھان بین کی جارہی ہے ۔


نامعلوم افراد نے ایک شخص کا گولی مارکر قتل کیا

امیٹھی:09مارچ (فکروخبر/ذرائع)اتر پردیش میں امیٹھی کے پیپیرپور علاقے میں نامعلوم حملہ آوروں نے ایک شخص کا گولی مارکر قتل کردیا۔پولس کے ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ کل شام بدھئی پور علاقے میں نامعلوم افراد نے اشوک سروج نامی (۰۴)شخص کو گولی ماردی جس سے اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔گیان پور کے رہنے والے سروج کو اس وقت گولی ماری گئی جب وہ کسی کام سے جارہے تھے ۔اس میں ان کے رشتہ داروں نے ابھی تک پولس کو کوئی تحریری شکایت نہیں دی ہے ۔پولس کا کہنا ہے کہ تحریری اطلاع کے بعد معاملے کی تفتیش کی جائے گی۔


۳ مطلوبہ ملزم گرفتار

کوشامبی :09مارچ (فکروخبر/ذرائع)ایس پی کوشامبی کے ذریعہ چلائی جا رہی مہم میں تھانہ کوکھراج پولیس کے ذریعہ مقدمہ نمبر۶۱؍۱ فعہ ۳؍۲ گینگسٹرایکٹ کے مطلوبہ ملزم محمد جاوید عرف جابر ولد محمد عاقل و شمشاد حسن عرف صاحب ولد چھوٹے لال ساکن بری پور تھانہ کوکھراج ضلع کوشمبی کو گرفتار کر پولیس حراست میں جیل روانہ کیا گیا۔ اسی طرح تھانہ سینی پولیس کے ذریعہ مقدمہ نمبر ۵۱؍۳۸۴ دفعہ ۶۷۳ (ج)؍۳۶۳؍۶۶۳ تعزیرات ہند و ۴؍۳ پاکسو ایکٹ میں مطلوبہ ملزم ادریس احمد ولد ابوالحسن ساکن ناڑے مئی تھانہ سینی ضلع کوشمبی کو گرفتار کر پولیس حراست میں جیل بھیجا گیا۔ 


خواتین کو اپنے حقوق حاصل کرنے کیلئے بیدار ہونا لازمی

لکھیم پور کھیری : 09مارچ (فکروخبر/ذرائع)آزار کا ۸۶ سال بعد بھی خواتین اپنے حقوق حاصل کرنے میں ناکام ہیں۔ جنہیں حاصل کرنے کیلئے ان میں تعلیم اور بیداری کی ضرورت ہے۔ لبلی ویلفیئر سوسائٹی کے دفتر پر منعقد مناظرہ کو مخاطب کرتے ہوئے تنظیم کی سکریٹری نصرین فاطمہ نے کہا کہ ایک تعلیم یافتہ خاتون دو خاندانوں کو تعلیم یافتہ کر انہیں ترقی کی جانب لے جا سکتی ہے۔ جس سے بہتر سماج کی تعمیر ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کی کمی کے سبب خواتین کا مختلف قسم سے استحصال کیا جاتاہے۔ تنظیم کی راویا انصاری اور عظمیٰ پروین نے بھی خواتین کی تعلیم پر زور دیا۔ مذاکرہ میں زینت، نصریٰ، ہنا سمیت کافی خواتین موجود رہیں۔


مودی حکومت کے خلاف صرافہ تاجروں کا مظاہرہ

فتح پور :09مارچ (فکروخبر/ذرائع)مودی حکومت کے بجٹ سے ناراض صرافہ تاجروں نے بجٹ کے بعد سے مسلسل اپنی مخالفت کا اظہار کرنے کیلئے دوکانیں بند کرکے مودی حکومت کے خلاف بجٹ میں ترمیم کرنے کے مطالبہ کو لیکر صرافہ تاجروں نے دھرنا مظاہرہ کیا۔ منگل کو مودی حکومت کے بجٹ کے خلاف صرافہ کمیٹی کے صدر آنند رستوگی کی رہنمائی میں صرافہ تاجروں نے دھرنا مظاہرہ کر نعرے بازی کی اور فیصلہ کیا کہ جب تک ان کی مانگ پوری نہیں ہوگی تب تک دھرنا جاری رہے گا۔ کمیٹی کے صدر آنند سواروپ نے کہا کہ مودی حکومت کا بجٹ صرافہ تاجروں کیلئے نقصاندہ ہے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ مرکزی حکومت اپنے بجٹ میں ترمیم کرے۔ پپن رستوگی نے اس موقع پر کہا کہ مرکزی حکومت نے تاجروں کا استحصال کرنے والا بجٹ کیا ہے۔ جو صرافہ تاجروں کے حق میں نہیں ہے۔ لہٰذا ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے آج فتح پور شہر سمیت کھاگا و بندگی تحصیلوں کے صرافہ تاجروں نے دوکانیں بند کر دھرنے میں شامل ہوئے اس موقع پر برجیش سونی، سنجئے گپتا، سنجیو رستوگی، روہت رستوگی، ننہے جوہری، رام بابو کشیپ، مونو رستوگی، ساکیت گپتا، ارپت رستوگی سمیت تمام تاجر موجود رہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا