English   /   Kannada   /   Nawayathi

فیس بک پر بیوی برائے فروخت (مزید اہم ترین خبریں)

share with us

شکایت کنندہ عورت نے پولیس کو بتایا کہ 24 اپریل 2012 کو پورے رسم و رواج کے ساتھ دلیپ سے اس کی شادی ہوئی تھی۔ اس کی تین برس کی ایک بیٹی بھی ہے ۔دلیپ پر بہت زیادہ قرض کا بوجھ ہے قرض خواہوں کے ہاتھوں پریشان کئے جانے کی وجہ سے وہ تین ماہ قبل اندور میں کرایے کے مکان چھوڑ کر اپنے والدین کے پاس اپنے گاؤں چلا گیا ، جس کے بعد متاثرہ بیوی بھی اندور کے کاویری نگر میں واقع اپنی ماں کے گھر رہنے لگی اس کے بعد اسے کل دلیپ کی اس حرکت کا پتہ چلا ، جس کے بعد اس نے تھانہ میں رپورٹ درج کرائی۔


شری شری روی شنکر کے پروگرام کی تیاری میں فوج کو لگائے جانے پر ہنگامہ ،

این جی ٹی نے بھی ڈی ڈی اے کو لگائی پھٹکار، پی ایم کی شرکت پر بھی تذبذب

نئی دہلی :8مارچ(فکروخبر/ذرائع) ایک طرف جہاں شری شری روی شنکر کے پروگرام کی تیاری میں فوج کو لگائے جانے کا معاملہ طول پکڑتا جارہا ہے ، وہیں دوسری طرف این جی ٹی نے بھی اس معاملہ میں ڈی ڈی اے کو زبردست پھٹکار لگائی ہے۔ علاوہ ازیں وزیر اعظم مودی کی پروگرا م میں شرکت پر بھی تذبذب کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔این جی ٹی میں روی شنکر کے پروگرام سے متعلق آج سماعت ہوئی ۔ این جی ٹی نے اس معاملے میں ڈی ڈی اے کو سخت پھٹکار لگائی ہے۔ جمنا کنارے ملبہ جمع ہونے سے متعلق سوال پر ڈی ڈی اے کے ذریعہ اظہار لاعلمی پر این جی ٹی نے کہا کہ ڈی ڈی اے خود کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے۔این جی ٹی نے ڈی ڈی اے سے پوچھا کہ آپ کی طرف سے طے کی گئی شرائط پر کیا پروگرام ہو رہا ہے۔ اس کے جواب میں ڈی ڈی اے نے کہا کہ تقریبا 24 ہیکٹر زمین کے استعمال کی اجازت دی گئی ہے۔ ڈی ڈی اے نے کہا کہ قوانین کی خلاف ورزی ہے یا نہیں یہ وہ نہیں کہہ سکتا، یہ آرٹ آف لیونگ بتائے گا۔این جی ٹی نے ڈی ڈی اے سے کہا کہ جمنا کنارے ملبہ ہٹانے کے لئے ڈی ڈی اے کو این جی ٹی کے کسی حکم کا انتظار نہیں کرنا چاہئے، اس کو خود ہی ملبہ ہٹانا چاہئے تھا۔ یہ ملبہ وہی تھا جسے آرٹ آف لیونگ نے پروگرام سے پہلے ڈی ڈی اے سے ہٹانے کیلئے کہا تھا۔ ڈی ڈی اے نے کہا کہ کوئی ملبہ نہیں تھا، اگر ہم غلط ہیں تو ہم مقدمہ کا سامنا کرنے کو تیار ہیں۔علاوہ ازیں این جی ٹی نے اترپردیش حکومت کے محکمہ آبی وسائل سے بھی پوچھا کہ آپ ایسا کیسے کہہ سکتے ہیں کہ ماحول کو اس پروگرام سے نقصان نہیں پہنچ رہا ہے جبکہ اس پروگرام کی سیکورٹی میں ایک ہزار سیکورٹی تعینات ہیں۔ محکمہ نے کہا تھا کہ یہ بارش کا موسم نہیں ہے ، لہذا ایسے پروگرام کی اجازت دی جا سکتی ہے۔ادھر صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کے ذریعہ پروگرام میں شرکت سے انکار کے بعد اب وزیر اعظم مودی کی شرکت پر بھی تذبذب کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ اس سلسلہ میں اب تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے ۔ تاہم کچھ خبروں میں بتایا جارہا ہے کہ سیکورٹی کی وجہ سے وزیر اعظم خود کو اس پروگرام سے دور رکھ سکتے ہیں۔شری شری روی شنکر کے پروگرام کی تیاری میں فوج کو لگائے جانے پر ہنگامہ ، این جی ٹی نے بھی ڈی ڈی اے کو لگائی پھٹکار، پی ایم کی شرکت پر بھی تذبذبادھر جمنا کنارے شری شری روی شنکر کے آرٹ آف ليونگ پروگرام کو لے کر تنازع بڑھتا جا رہا ہے۔ اس پروگرام کی تیاری میں فوج کے جوانوں کو لگائے جانے پر تنازع پیدا ہو گیا ہے۔ جمنا کنارے بھاری تعمیر کی وجہ سے پروگرام پہلے سے ہی این جی ٹی کے نشانے پر ہے۔ 11 سے 13 مارچ تک ہونے والے اس پروگرام کی تیاریوں میں فوج کو کام کرتے دیکھا گیا ۔فوج جمنا ندی پر پنٹون برج یعنی تیر نے والا پل بنارہی ہے۔ وزارت دفاع کے ذرائع نے بتایا کہ پروگرام میں امنڈنے والی بھیڑ کے پیش نظر فوج کی مدد لی جا رہی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے ، جب فوج نے کسی پروگرام کے لئے پل بنانے کا کام کیا ہو۔ کنبھ میلے کے دوران بھی فوج نے پنٹون برج بنائے تھے۔ فوج نے دولت مشترکہ کھیلوں کے دوران بھی فٹ اوور برج بنایا تھا ، جب کھیل سے کچھ دن پہلے ہی ایک پل گر گیا تھا۔وہیں اپوزیشن نے اس معاملہ پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لینا شروع کردیا ہے۔ کانگریس کے لیڈر سندیپ دکشت کا کہنا ہے کہ انہوں نے پورے طریقے سے ایک ڈنڈے کے زور پر جیسے کام کرتے ہیں، ویسے کیا ہے۔ ایک بڑی آرگنائزیشن کی طرح نہیں کیا۔ شرم کی بات ہے کہ صدر جی کو منع کرنا پڑا۔ ان کا نہ آنا اپنے آپ میں واضح اشارہ ہے۔ این جی ٹی کو جو فیصلہ لینا ہوگا وہ تو کرے گا ہی۔


سپریم کورٹ پہنچے 17 بینک ، مالیا کو ملک چھوڑ کر نہیں جانے دینے کا مطالبہ

نئی دہلی :8مارچ(فکروخبر/ذرائع) بینک سے لئے قرض کو لے کر کنگ فشر ایئر لائنس کے مالک وجے مالیا کی مشکلیں بڑھتی جا رہی ہیں۔ ایس بی آئی سمیت کئی بینکوں نے مالیا کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی دائر کر کے انہیں ملک سے باہر نہ جانے دینے کی اپیل کی ہے۔سپریم کورٹ میں کل اس معاملے پر سماعت ہوگی۔ قرض کی وصولی کو لے کر سپریم کورٹ میں ایس بی آئی سمیت 19 بینکوں نے عرضی دی ہے۔ وجے مالیا پر تقریبا 17 ہزار کروڑ کا قرض ہے۔اس سے پہلے کل وجے مالیا کو ڈیٹ ریکوری ٹربيونل نے بڑا جھٹکا دیتے ہوئے انہیں ملنے والی تقریبا 515 کروڑ روپے کی رقم منجمد کر دی تھی۔ ڈی آر ٹی کے اگلے حکم تک نہ تو وجے مالیا یہ پیسہ نکال پائیں گے اور نہ ہی متعلقہ محکمہ اس رقم کو واپس لے گا۔ ڈی آر ٹی نے یہ فیصلہ ایس بی آئی کی درخواست پر سنایا ہے۔ ٹریبونل نے سماعت کی اگلی تاریخ 28 مارچ مقرر کی ہے۔


آخر کار مخالفتوں کے سامنے جھکی مودی سرکار ، پی ایف پر ٹیکس کی تجویز واپس

نئی دہلی :8مارچ(فکروخبر/ذرائع) ملازمین پروویڈنٹ فند پر ٹیکس کو لے کر زبردست مخالفتوں کے بعد آخر کار حکومت جھک گئی ہے ۔ وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے آج لوک سبھا میں ای پی ایف پر ٹیکس کی تجویز واپس لینے کا اعلان کیا۔ جیٹلی نے کہا کہ حکومت ای پی ایف پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ واپس لے رهي هے۔ لوگ پنشن فنڈ میں سرمایہ کاری کریں۔خیال رہے کہ اپنی بجٹ تقریر میں جیٹلی نے ای پی ایف میں جمع رقم سے 60 فیصد حصہ نکالنے پر ٹیکس لگانے کی تجویز پیش کی تھی۔ اس پر اپوزیشن کے علاوہ خود آر ایس ایس کی ایک یونٹ بھارتیہ مزدور یونین نے بھی مخالفت کی تھی۔سی پی ایم نے کہا تھا کہ یہ مزدوروں کی سیونگ اور ان کی زندگی بھر کی کمائی میں جمع ہوتا ہے، یہ تمام ٹریڈ یونینوں کے خلاف ہے۔ ہم اس کے خلاف آواز اٹھائیں گے، حکومت کو یہ واپس لینا ہی ہوگا۔قابل ذکر ہے کہ حکومت کئی مرتبہ اس پر صفائی دے چکی تھی۔ لاکھوں کی ناراضگی کو دیکھتے ہوئے وزیر اعظم نے وزیر خزانہ ارون جیٹلی کو اس پر مناسب فیصلہ لینے کو کہا تھا۔


بارہویں کے امتحان میں ریزرویشن سے متعلق سوال پر مدھیہ پردیش اسمبلی میں ہنگامہ، حکومت نے دیا جانچ کا حکم

بھوپال :8مارچ(فکروخبر/ذرائع) 12 ویں بورڈ کے امتحانات میں ذات پر مبنی ریزرویشن کے سوال کو لے کر مدھیہ پردیش کی بی جے پی حکومت بیک فٹ پر نظر آ رہی ہے۔ اسمبلی میں اپوزیشن سے تیکھی بحث کے بعد وزیر مملکت برائے تعلیم دیپک جوشی نے اس معاملے میں جانچ کی ہدایت دی ہے۔قابل ذکر ہے کہ 12 ویں جماعت کا ہندی کاپیپر 5 مارچ کو ہوا تھا۔ اس پیپر میں 10 پوائنٹس کے سوال نمبر 28 (الف ) میں پانچ موضوعات پر 200 الفاظ پر محیط مضمون لکھنے کیلئے کہا گیا تھا ۔ اس کے آپشنز میں سے ایک 'ذات پر مبنی ریزرویشن ملک کے لئے مہلک تھا، جس پر مخصوص طبقے سے وابستہ ملازمین اور طلبہ تنظیموں نے شدید اعتراض کیا ۔ وہیں ریاست میں کئی مقامات پر تنظیموں نے احتجاج بھی کیا۔اپوزیشن اراکین اسمبلی کے سوال پر اسکولی تعلیم کے وزیر مملکت دیپک جوشی نے کہا ہے کہ جلد ہی اس معاملہ کی جانچ کرائی جائے گی اور جو بھی قصوروارپایا جائے گا ، اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔بتایا جا رہا ہے کہ اسکولی تعلیم کے وزیر مملکت دیپک جوشی کے پاس اتر پردیش سے کسی شخص کا فون آیا تھا، جس نے ان سے اس بارے میں سوال کیا تھا۔


جیل میں لگا شہاب الدین کا دربار، نتیش کے وزیر اور ممبر اسمبلی پر حاضری کا الزام

سیوان : 8مارچ(فکروخبر/ذرائع)سیوان جیل میں بند آر جے ڈی کے دبنگ لیڈر سید شہاب الدین کا جیل میں ہی دربار لگنے کا انکشاف ہوا ہے ۔ سیوان جیل میں شہاب الدین کے اس دربار میں نتیش کمار کے وزیر اور ممبران اسمبلی بھی حاضری لگانے پہنچے تھے۔پردیش 18 / ای ٹی وی کو ملی ایک خصوصی فوٹو دو دن پہلے یعنی 6 مارچ کی ہے، جب بہار کے اقلیتی بہبود کے وزیر عبد الغفور راشٹریہ جنتا دل کے ایک رکن اسمبلی کے ساتھ شہاب الدین سے ملنے سیوان جیل پہنچے تھے۔سفید کرتے میں بیٹھے شہاب الدین نے جیل میں وزیر اور ممبر اسمبلی کا شاندار استقبال بھی کیا۔ اس دوران مہمانوں کے سامنے ناشتہ کی پلیٹ بھی دیکھنے کو ملی۔ جیل میں جو نظارہ دیکھنے کو ملا، وہ اس بات کا واضح عکاس ہے کہ شہاب الدین کا پرانا رعب پھر سے لوٹ آیا ہے۔جیل کے مینو میں کسی بھی قیدی کو اس طرح کی سہولت دینے کا بندوبست نہیں ہے۔ تصویر سامنے آنے کے بعد سیاست گرم ہو گئی ہے۔ بی جے پی نے حکومت پر براہ راست حملہ بولنا شروع کردیا ہے۔بی جے پی کے لیڈر نند کشور یادو نے الزام لگایا ہے کہ حکومت اور مجرموں میں اتحاد ہے۔ ادھر وزیر عبدالغفور نے صفائی پیش کی ہے ۔ وزیر کا کہنا ہے کہ شہاب الدین ان کی پارٹی کے لیڈر ہیں اور اسی ناطے وہ ان سے ملنے گئے تھے۔ خیال رہے کہ جیل میں بند راشٹریہ جنتا دل کے لیڈر شہاب الدین کی شبیہ ایک دبنگ لیڈر کی رہی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا