English   /   Kannada   /   Nawayathi

اترپردیش میں نوجوان نے اپنی 23سالہ محبوبہ کوگولی مار کر ہلاک کردیا(مزید اہم ترین خبریں )

share with us

اتر پردیش میں مکانات گرنے سے 4 افراد ہلاک 

نئی دہلی ۔ 13 جولائی (فکروخبر/ذرائع) ریاست اتر پردیش میں شدید بارش کے دوران کئی مکانات گرنے سے 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ پیر کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق مختلف علاقوں میں مکانات گرنے سے چند افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ‘ دریں اثناء اتر پردیش کے شہر ہردوئی کے گاؤں رام پور مدولی میں آسمانی بجلی گرنے سے 35 سالہ شخص کے ہلاک ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔


شراب پی کر ہوئی مار پیٹ میں ایک درجن سے زائد افراد زخمی

لال گنج۔13جولائی(فکروخبر/ذرائع ) رائے بریلی کوتوالی حلقہ کے بسنت پور کٹھوئیاں گاؤں شراب پی کر دو فریقین میں ہوئی مار پیٹ میں ایک درجن سے زائد لوگ زخمی ہوگئے جس میں نصف درجن لوگوں کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔ کوتوالی انچارج دھننجے سنگھ کے ذریعہ دی گئی اطلاع کے مطابق بسنت پور کٹھوئیاں گاؤں کے پاسی برادری کے لوگوں نے ایک ساتھ تھانہ علاقے کے بسہی گاؤں سے خام شراب منگاکر پینے کے بعد نشے میں بدمست ہوکر آپس میں متصادم ہوگئے ۔دونوں فریق کے جانب سے جم کر لاٹھیاں چلیں جس میں ایک درجن سے زائد لوگ زخمی ہوگئے ۔ معاملے کی اطلاع ملنے پر کوتوالی انچارج نے ٹریکٹر سے سبھی زخمیوں کو علاج کیلئے سی ایچ سی پہنچایا۔ جہاں انشو، مہا دیو، شیتلا ، کرشن کمار، لودیشور، پھول متی، رام آسرے اور راج کمار کی نازک ہونے کے سبب ہونے ضلع اسپتال بھیجا گیا ۔ بقیہ چار زخمیوں ننکو رام کشور،وبھا اور چھیدی علاج سی ایچ سی میں جاری۔ ایک فریق سے کرشنا نگر و دوسرے فریق نے لودھیشور نے معاملے کی رپورٹ درج کرائی ۔ 


افسران کوعوام کے لئے سنجیدگی سے کام کرنا ہوگا ۔ ضلع مجسٹریٹ

سہارنپور ۔13جولائی (فکروخبر/ذرائع) آج بھی تیوہار کے موقع پر شرپسند عناصر افراتفری پیدا کرنے کی فراق میں گھوم رہے ہیں مگر ضلع انتظامیہ کی سختی کے چلتے غنڈہ عناصر اپنی حد میں ہی قید ہیں ضلع مجسٹریٹ مسٹر سنگھ کی وارننگ سے عوام بھی اطمینان کے ساتھ عید کی تیاری میں مشغول ہوگئے ہیں پولیس اور انتظامیہ غیر سوشل الیمنٹ کے خلاف سخت ایکش پلان تیار کئے ہوئے بیٹھی ہے ضلع مجسٹریٹ کا کہناہے کہ خرافات اور بد امنی کسی بھی صورت قابل معافی نہی ہوگی؟ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال ۲۶ جولائی کے فساد کے بعد ضلع کے آلودہ حالات کو کنترول کر نے کی غرض سے صوبائی سرکار نے جس افسر کو یہاں تعیناتی دی تھی آج وہ افسر سبھی فرقہ کے لوگوں کو بہتر سے بہتر سہولیا ت دینے میں سب سے بہتر کام انجام دے رہاہے۔ اہم ہے کہ ضلع مجسٹریٹ اندرویرسنگھ آئی اے ایس نے عوام کی جانب سے مختلف محکموں کے خلاف اندنوں لگاتار موصول ہونے والی شکایات کے مد نظر گزشتہ روز بھی ضلع کے سبھی محکموں کے ذمہ دار آفیسران کو ہدایت دی ہے کہ و ہ اپنے اپنے محکموں کے ترقیاتی کاموں اور عوامی مفادات کے اہم کاموں کو نشا نہ کے مطابق وقت پر نپٹائیں اور کسی بھی طرح کی شکایت کا موقع نہ دیں ضلع مجسٹریٹ اندرویر سنگھ نے سبھی محکموں کے ذمہ دار آفیسران کویہ بھی ہدایت دی ہے کہ و ہ اپنے ذریعہ ہونے والے سبھی ترقیاتی کاموں کوصوبائی حکومت کے ذریعہ جاری ہدایت کے مطابق ہی شفا فیت کے ساتھ انجام دیں اور عوام کے مفاد میں سنجیدگی کے ساتھ اپنی کارکردگی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے عوام کی جانب سے پیش کی جانے والی روزمرہ کی شکایتوں کا ازالہ وقت پر کریں ضلع کے کسی بھی شخص کو بھی آپ شکایت کا موقع نہ دیں ضلع میں عوام کی شکایتوں پر سنجیدگی کے ساتھ غور و فکر کر کے اپنی سطح سے شکایت کا نپٹارہ کریں اور شکایت کرنے والے کو پوری طرح سے مطمئن کریں اور جس طرح بھی ہو آگے بھی عوام کی ملنے والی مشکلات وشکایتوں کا جلد از جلد کا ازالہ کرائیں! ضلع مجسٹریٹ اندرویر سنگھ کا کہنا ہے کہ صوبائی سرکار کی 
ہدایتوں کے مطابق ہی وقت مقرر پر ترقیاتی کاموں کوبھی نپٹانے کا کام ضلع بھر میں تیزی کے ساتھ جاری ہے اور جاریرکھا جائے جب تک کہ تمام ترقیاتی کام مکمل نہ ہوجائیں قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال ضلع میں ضلع مجسٹریٹ بن کر آئے جناب اندرویر سنگھ ایک صاف ستھری ذہنیت اور سنجیدہ شخصیت کے مالک ہیں آپ اپنے ڈھنگ سے صاف شفاف و معیاری کام انجام دیتے آرہے ہیں اور دوسرے افسران سے بھی یہی امید رکھتے ہیں کہ وہ بھی اپنے کاموں میں ذمہ داری کے ساتھ صاف ستھرا پن لائیں ضلع مجسٹریٹ اندر ویر سنگھ کے آنے کے بعدسے ایک سال کی مدت کے دوران ضلع میں جتنے بھی ترقیاتی کام نظر آرہے ہیں وہ قابل ضلع مجسٹریٹ مسٹر سنگھ کی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ ہی ہے یہ بات بھی الگ ہے کہ تمام احکامات کے باوجود بھی ضلع کے کچھ افسران اپنے محکموں میں لاپرواہی کا مظاہرہ کر رہے ہیں جس وجہ سے عوام کو پریشانی کا سامنہ کرنا پڑ رہا ہے عوام بار بار ضلع مجسٹریٹ اندرویرسنگھ سے شکایت کرتے ہیں ضلع مجسٹریٹ شکایتوں پر سخت ہدایت جاری کرتے آرہے ہیں مگر اسکے باوجود بھی کچھ محکمہ کے لوگ سنجیدگی کے ساتھ عوام کی شکایتوں پر توجہ نہیں دیتے جو افسوس ناک بات ہے ایسے محکموں میں ایس ڈی اے ، تحصیل اور محکمہ بجلی کے افسران اور پولیس محکمہ کے ساتھ ساتھ چکبندی ملازمین کی شکایات عام ہیں لوگوں کا کہنا ہے کہ ضلع مجسٹریٹ سنجیدگی کے ساتھ انکوموصول ہونے والی شکایتوں پر از خد سنجدیدگی کے ساتھ غورکرتے ہیں اور صبح سے شام تک ان شکایتوں کو خود ہی سنتے ہیں اور فوری طور سے ان کا ازالہ کرتے ہیں کچھ سیاست دانوں کو قابل ضلع مجسٹریٹ اندرویر سنگھ کی کسی بات سے اختلاف ہو سکتا ہے لیکن عوام دل سے اندر ویر سنگھ کی قابلیت اور کام کرنے کے طریقہ کو پسند کرتی ہے


50 ایشیائی شیروں میں سے 10 شیر حالیہ بارشوں کے دوران ہلاک ہوئے ، حکام 

نئی دہلی ۔ 13 جولائی (فکروخبر/ ذرائع) ریاست گجرات کے محکمہ جنگلات نے کہا ہے کہ ناپید ہونے کے خطرہ سے دوچار بھارت میں پائے جانے والے 50 ایشیائی شیروں میں سے 10 شیر حالیہ بارشوں کے دوران ہلاک ہوئے ہیں۔ ذرائع ابلاغ نے وزارت ماحولیات کو بھیجی گئی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ ریاست گجرات میں گزشتہ ماہ اور حالیہ دنوں میں ہونے والی بارشوں کے بعد کئی شیروں کی صحت خراب ہو گئی اور کئی کی حالت جنگلی حیات کے حوالے سے صدمہ سے دوچار کر دینے والی ہے جس کے باعث بھارت میں تیزی سے نسل ختم ہونے کے خطرہ سے دوچار شیروں کو جنوبی گجرات کے گیرنیشنل فاریسٹ میں رکھنے کی ضرورت اور اہمیت اجاگر ہوئی ہے۔


دہلی سے ممبئی جانے والی پرواز کے دوران اچانک بیمار ہونے والا مسافر دم توڑ گیا

نئی دہلی ۔ 13 جولائی (فکروخبر/ ذرائع) دہلی سے ممبئی جانے والی پرواز کے دوران اچانک بیمار ہونے والا مسافر دم توڑ گیا۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق سفرشروع ہوتے ہی مسافر کی چانک طبیعت خراب ہو گئی، جس پر اس مسافر کی نشست کے ساتھ والے مسافر نے پائلٹ کو آگاہ کیا جو کہ پرواز شروع کرنے کیلئے ٹیک آف کرنے والا تھا تاہم پائلٹ فوری طور پر جہاز کو دوبارہ ٹرمینل کی طرف واپس لے گیا، اس مسافر کو جہاز سے اتار کر ہسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ اسی دوران مسافر بیماری کے باعث دم توڑ گیا۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ اس مسافر کی پرواز کے دوران ہی ہلاکت ہو چکی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا