English   /   Kannada   /   Nawayathi

ٹھیلے کے اوپر ی حصے پر باپ فروخت کرتا ہے انڈا سموسہ اور بیٹا نیچے بیٹھ کر کرتا ہے پڑھائی (مزید خبریں)

share with us

نریندر مودی پہلے جموں اور اس کے بعد کشمیر کا دورہ کرکے تازہ حالات کاجائزہ لیں گے

سرینگر۔08جولائی(فکروخبر/ذرائع)وزیر اعظم نریندر مودی 17جولائی کو ریاست جموں کشمیر کے ایک روزہ دورے پر آئیں گے۔ معلوم ہوا ہے کہ وزیر اعظم پہلے سرمائی راجدھانی جموں جائیں گے جبکہ اُسی روز مودی گرمائی راجدھانی سرینگر آئیں گے جبکہ سرینگر میں ایک افطار پارٹی بھی دیں گے۔ وزیر اعظم اپنے دورے کے موقعے پر ریاست سے جڑے کئی اہم اعلانات کرنے والے ہیں۔نمائندے کے مطابق اب اس بات کا فیصلہ ہوا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اپنے ایک 6ملکوں کے غیر ملکی دورے کے بعد ریاست کے دورے پر آئیں گے۔ معلوم ہوا ہے کہ وزیر اعظم کا دورہ جموں کشمیر 17جولائی یعنی یوم عرفہ کے روز طے ہے۔ اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم نے ذاتی طور بھی اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ وہ یوم عرفہ کے روز ہی جموں کشمیر کے دورے پر جائیں گے جبکہ اس دورے کے مدنظر ریاستی حکومت کو بھی مطلع کیا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ وزیر اعظم کا یہ دورہ ایک روزہ ہوگا جس دوران وہ اُس روز صبح کو پہلے جموں پہنچیں گے جبکہ جموں میں وزیر اعظم سابق ممبر پارلیمنٹ گردھاری لال ڈوگرہ کی ایک سو سال کی سالگرہ کے سلسلے میں منعقد ایک تقریب میں شرکت کریں گے ۔ جموں میں اپنی مصروفیات ختم کرنے کے بعد گرمائی دارلحکومت سرینگر پہنچیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی سرینگر کئی غیر معمولی مصروفیات ہونگی جس دوران وہ شام کو ایک افطار پارٹی کا ابھی اہتمام کریں گے جس میں مرکز و ریاست کے لیڈران ، سیاسی و سماجی شخصیات اور صحافی شریک ہونگے۔بتایا جاتا ہے کہ وزیر اعظم کا امر ناتھ گپھا بھی حاضری دینے کا پروگرام ہے۔سرینگر میں وزیر اعظم نریندر مودی ریاست کے گورنر این این ووہرااور وزیر اعلیٰ مفتی محمد سعید کے ساتھ ریاست سے جڑے ترقیاتی، سیاسی و امن قانون کے معاملات پر تفصیلی بات چیت کریں گے جبکہ ریاست کے تعمیر و ترقیاتی منصوبوں اور ریاست کے لئے درکار اضافی مرکزی امداد پر وہ وزیر اعلیٰ سے تبا دلہ خیال کریں گے۔اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم اپنے دورے کے دوران ریاست میں قائم پی ڈی پی، بی جے پی کی مخلوط حکومت کے کام کاج اور ایک سو دن کی کارکردگی کے بارے میں وزیر اعلیٰ و دوسرے لیڈروں سے بات چیت کریں گے۔اس کے علاوہ وزیر اعظم ریاست کی موجودہ امن وقانون کی تازہ صورتحال کے بارے میں وزیر اعلیٰ سے تفصیلی جانکاری جانکاری حاصل کریں گے۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ریاستی وزیر اعلیٰ مفتی محمد سعید سیلاب متاثرین کیلئے بھر پور امداد فراہم کرنے کا مدعا بھی وزیر اعظم کے سامنے رکھیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی ریاست کی کولیشن حکومت میں شامل بی جے پی لیڈروں سے بھی الگ سے بات چیت کریں گے جس دوران بی جے پی کے لیڈران اُن کو حکومت کی سمت و پی ڈی پی او ر بی جے پی کے درمیان جاری اختلافات سے حکومت پر پڑ رہے اس کے اثرات سے آگاہ کریں گے۔دریں اثنا وزیر اعظم نریندر مودی اپنے دورے کے موقعے پر ریاست کے مرکزی حکومت کے نئے مالی پیکیج کے بارے میں اعلان کریں گے ۔واضح رہے وزیر اعظم نریندر مودی کا دورہ ایک اسیے وقت میں ہورہا ہے جب ریاست کی پی ڈی پی ، بی جے پی حکومت میں کئی معاملات کو اختلافات شدید ہوتے جارہے ہیں اور اس نتیجے میں حکومت کے کام وکاج پر بھی اثر پڑرہا ہے۔ گذشتہ کئی دنوں سے بی جے پی کے ریاستی و قومی لیڈروں کی طرف سے جو بیانات آرہے ہیں ا س سے اگر چہ پی ڈی پی کے سامنے ہی پریشان کُن صورتحال کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ اس سے حکومت پر بھی غیر یقینی کے بادل منڈلا رہے ہیں۔وزیر اعظم گذشتہ سال دیوالی کے موقعے پر کشمیر آئے جب اہلیان وادی سیلاب کی تباہ کاریوں سے بُری طرح متاثر ہوگئے تھے۔ وزیر اعظم نے دیوالی سیلاب متاثرین کے ساتھ سرینگر میں منائی اور اب وہ عید سے ایک دن پہلے یوم عرفہ کے دن 
سرینگر آئیں گے۔وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت کی طرف سے کشمیر کے سیلاب متاثرین کیلئے فراہم کی جارہی کم امداد پر مرکزی و ریاستی حکومت کی شدید نکتہ چینی کی جارہی ہے جبکہ ریاست کی مخلوط حکومت میں شامل پی ڈی پی بھی مر کز کے اس رویے سے نالاں ہیں جبکہ اب نظریں وزیر اعظم کے دورہ کشمیر پر ہیں کہ وہ کمشیر کے سیلاب متاثرین کیلئے کیا پٹارہ کھولیں گے۔


محکمہ موسمیات نے اگلے تین دنوں کیلئے کی بارشوں کی پیشن گوئی

وادی میں دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت33 ڈگری سلیسس رہا

سرینگر۔08جولائی(فکروخبر/ذرائع )محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ ریاست جموں و کشمیر میں بدھ کی شام سے موسلا دھار بارشیں ہونے کا امکان ہے ۔بارشوں کا یہ سلسلہ پوری ریاست میں اگلے تین چار دنوں تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ موسمیات کے ایک افسر نے بتایا ہے کہ ریاست جموں و کشمیر میں اگلے چھ دنوں تک درمیانہ درجے اور موسلا دھار بارشیں ہونے کے امکانات ہیں ۔جموں خطہ میں بدھ اور جمعرات کو بھاری بارشیں ہونے کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔ جموں میں 10جولائی سے موسم خوشگوار ہونے کی پیشن گوئی کی گئی ہے ۔ آج وادی کشمیر میں مطلع ابر آلودہ رہا ۔ دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33ڈگری سلیسس رہا ۔ سری نگر میں رات کا درجہ حرارت 19.7ڈگری رہا ۔ گلمرگ اور پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 12 اور 15ڈگری سلیسس بالترتیب رہا۔ جموں خطہ میں بدھ کے روزکم سے کم درجہ حرارت 23.7ڈگری رہا ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا