English   /   Kannada   /   Nawayathi

پناہ گزیں روہنگیا مسلمانوں کی کثیرتعداد پر مرکز فکرمند (مزید اہم ترین خبریں)

share with us

ایک ابتدائی اندازہ کے مطابق ملک میں تقریبا 1.3 لاکھ روہنگیا مقیم ہیں یہ خاص طور پر اتر پردیش   مغربی بنگال   آندھرا پردیش ( خاص طور پر حیدرآباد ) کیرالا   آسام  جموں و کشمیر اور دہلی شامل ہیں۔ عہدیدار نے کہا کہ روہنگیا مسلمانوں کو ان کے ملک میانمار میں مظالم ڈھائے گئے ہیں اس لئے وہ انقلابی خیالات کا شکار ہوسکتے ہیں ۔ ہم کو صورتحال کو قابو سے باہر ہوجانے سے قبل ہی پوری احیتاط سے کام لینے کی ضرورت ہے ۔ اس اجلاس میں ملک کی سات ریاستوں کے محکمہ داخلہ کے اعلی عہدیداروں کے مابین اس مسئلہ پر غور ہوگا جبکہ ایک ماہ قبل نائب مشیر قومی سلامتی اروند گپتا نے بھی اس مسئلہ پر محکمہ داخلہ کے اعلی و سینئر عہدیداروں اور مرکزی نفاذ قانون کی ایجنسیوں کے ساتھ اس مسئلہ کا جائزہ لیا تھا ۔ روہنگیا مسلمان ہند ۔ بنگلہ دیش سرحد کے ذریعہ ہندوستان میں داخل ہو رہے ہیں اور ان میں بیشتر نے پناہ گزینوں اور پناہ کے طلب گاروں کو اقوام متحدہ کی ایجنسی کی جانب سے جاری کئے جانے والے شناختی کارڈز حاصل کرلئے ہیں ایسے میںنفاذ قانون کی ایجنسیاں انہیں ان کے وطن کو واپس بھی نہیں بھیج پاتیں۔ وزارت داخلہ کو سکیوریٹی ایجنسیوں نے سرحدات پر روہنگیا مسلمانوں کے گروپس کی نقل و حرکت کے تعلق سے اطلاع دی گئی تھی ۔ ان کے ساتھ ایک کشمیری شخص بھی دیکھا گیا تھا ۔ اس شخص نے حکام کو بتایا کہ روہنگیا مسلمان بہت تیزی سے جموں و کشمیر میں مقیم ہو رہے ہیں اور وہ کشمیری لڑکیوں سے شادیاں بھی کر رہے ہیں جو خطرناک تبدیلی ہے


ویاپم اسکام  خاتون ٹرینی سب انسپکٹر بھی فوت  چیف منسٹر پر دباؤ میں اضافہ 

بھوپال / نئی دہلی 07جولائی(فکروخبر/ذرائع )چیف منسٹر مدھیہ پردیش شیو راج سنگھ چوہان کیلئے ویاپم اسکام میںمشکلات میںاضافہ ہوتا جا رہا ہے جبکہ ریاستی حکومت کی حال ہی میں بھرتی کردہ ایک خاتون ٹرینی سب انسپکٹر بھی آج مردہ پائی گئی ۔ اس کی نعش ایک جھیل سے دستیاب ہوئی ہے ۔ اس کے بعد ریاست میں چیف منسٹر کے خلاف دباؤ میں اضافہ ہوگیا ہے اور کانگریس نے فوری طور پر ان کی برطرفی اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔ ایک متعلقہ تبدیلی میں سپریم کورٹ نے گورنر مدھیہ پردیش رام نریش یادو کو بیدخل کرنے سے متعلق درخواست کیس ماعت سے بھی اتفاق کرلیا ہے ۔ گورنر مدھیہ پردیش پر بھی اس اسکام میں ملوث رہنے کا الزام ہے ۔ یہ اسکام میں ریاست میں طلبا کے داخلوں اور رکروٹمنٹ سے متعلق ہے ۔ اس اسکام کے تعلق سے اطلاعات دینے والے کارکن آشیش چودھری نے ادعا کیا ہے کہ اس کی اپنی زندگی کو بھی سنگین خطرہ لاحق ہوگیا ہے ۔ انہوں نے چیف منسٹر شیوراج سنگھ چوہان پر الزام عائد کیا کہ وہ اس اسکام میں راست ملوث ہیں۔ چیف منسٹر نے تاہم اس الزام کی تردید کی ہے ۔ گذشتہ دو دن سے اس اسکام سے متعلق افراد کی اموات کا سلسلہ شروع ہوا ہے ۔ اسی سلسلہ کے طور پر ٹرینی سب انسپیکٹر انامیکا سکارور پولیس ٹریننگ اکیڈیمی سے متصل ایک جھیل میں مردہ پائی گئی ۔ اس کی عمر 25 سال بتائی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ اسی کیس میں صحافی اکشے سنگھ اور جبلپور میڈیکل کالج کے ڈین ارون شرمابھی ایک ہوٹل میں پراسرار حالات میں مردہ پائے گئے تھے ۔صحافی اکشے سنگھ دہلی میں اس اسکام کی تحقیقات کر رہا تھا جبکہ میڈیکل کالج ڈین فرضی امتحانات کی تحقیقات کر رہے تھے ۔ ساگر سٹی کے سپرنٹنڈنٹ پولیس گوتم سولنکی نے کہا کہ انہیں شبہ ہے کہ انامیکا کی موت خود کشی کی وجہ سے ہوسکتی ہے ۔ کانگریس نے تاہم اس ادعا کو مسترد کردیا ہے ۔ انامیکا کا ٹرینی سب انسپکٹر ویاپم کی جانب سے منعقدہ امتحان میں انتخاب عمل میں آیا تھا ۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ اس کے انتخاب کا ویاپم اسکام سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ وہ اس اسکام کے استفادہ کنندگان میں شامل نہیں تھی ۔ چیف منسٹر شیوراج سنگھ چوہان نے تاہم اس واقعہ کو ویاپم سے جوڑنے کی تردید کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک افسوسناک واقعہ ہے تاہم وہ پوری ذمہ داری سے یہ کہتے ہیں کہ اس واقعہ کا ویاپم اسکام سے کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ اس کی تحقیقات سے کوئی تعلق ہے ۔ کانگریس نے تاہم سپریم کورٹ کی نگرانی والی سی بی آئی تحقیقات کروانے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا کہ شیو راج سنگھ چوہان کو فوری برطرف کیا جانا چاہئے ۔ کانگریس نے کہا کہ غیر جانبدارانہ تحقیقات کیلئے چیف منسٹر کی علیحدگی ضروری ہے ۔ پارٹی نے کہا کہ چیف منسٹر اس اسکام سے تعلق رکھنے والے 45 افراد کی اموات کی ذمہ داری سے بچ نہیں سکتے ۔ دہلی میں کانگریس کے ترجمان رندیپ سرجیوالا نے کہا کہ شیوراج سنگھ چوہان کو برطرف کرتے ہوئے غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جانی چاہئے ۔ مدھیہ پردیش میں برسر اقتدار بی جے پی نے تاہم کانگریس کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ متوفی افراد کے نام پر سیاست کر رہی ہے ۔ جھبوا میں مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے اس اسکام کی سی بی آئی تحقیقات کا امکان مسترد کردیا اور کہا کہ ایس آئی ٹی کی تحقیقات چل رہی ہیں ۔ جب تک سپریم کورٹ یا ہائیکورٹ کی جانب سے ہدایت نہیں دی جاتی سی بی آئی تحقیقات نہیں ہونگی


مہندرا ہلز گرلز ہاسٹل میں سمیت غذا سے 25طالبات متاثر 

حیدرآباد 07جولائی(فکروخبر/ذرائع )سکندرآباد مہندر ہلز میں تلنگانہ سوشیل ویلفیر اقامتی گرلز ہاسٹل میں سمیت غذا کھانے کے سبب 25 طالبات کی طبیعت اچانک بگڑ گئی ۔ طالبات کو فوری کورنٹی ہاسپٹل نالا کنٹہ میں شریک کیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ طالبات ہاسٹل میں فراہم کئے جانے والے آلودہ پانی اور سمیت غذا کھانے سے اچانک ان کی صحت بگڑ گئی اور قئے و دست کی شکایت کے بعد انہیں فوری دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں پر وہ زیر علاج ہیں۔ محکمہ سوشیل ویلفیر کی جانب سے اس معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ دواخانہ میں شریک طالبات کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے


وزیر اعظم نریندر مودی عہدہ سنبھالنے کے بعد سے تقریبا ایک سال میں 19 ممالک کے دورے کیے 

نئی دہلی :07جولائی(فکروخبر/ذرائع )) وزیر اعظم نریندر مودی عہدہ سنبھالنے کے بعد سے تقریبا ایک سال میں 19 ممالک کے دورے پر گئے۔ حق اطلاعات (آر ٹی آئی) کے تحت وزیر اعظم کے دفتر سے حاصل معلومات کے مطابق، 26 مئی 2014 کو (حلف برداری کے بعد سے) وزیر اعظم نریندر مودی 12 غیر ملکی دوروں پر گئے اور اس دوران 19 ممالک کا سفر کیا۔ حاصل معلومات کے مطابق، ان ممالک میں بھوٹان، نیپال، جاپان، امریکہ، مياما، آسٹریلیا، فجی، سےشلس، ماریشس، سری لنکا، سنگاپور، فرانس، جرمنی، کینیڈا، چین، جنوبی کوریا، منگولیا اور بنگلہ دیش شامل ہیں۔ لکھنؤ میں واقع آر ٹی آئی کارکن سنجے شرما نے پی ایم او سے وزیر اعظم کے خارجہ دورے کے بارے میں معلومات مانگی تھی۔ قابل ذکر ہے کہ اسٹریٹجک، اقتصادی اور توانائی کے شعبے میں تعلقات کو وسعت دینے کے مقصد سے وزیر اعظم نریندر مودی اب چھ سے 13 جولائی کے درمیان روس اور وسطی ایشیا کے پانچ ممالک کے دورے پر جا رہے ہیں۔ اس دوران وہ روس میں بركس اور شنگھائی تعاون تنظیم (شنگھائی تعاون تنظیم) کی سربراہی اجلاسوں میں حصہ لیں گے۔ مودی، ازبکستان، قازقستان، روس، ترکمانستان، کرغزستان اور تاجکستان کے دورے پر جا رہے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا