English   /   Kannada   /   Nawayathi

مہاراشٹر حکومت نے مدارس کو تعلیمی ادارہ ماننے سے کیا انکار (مزید اہم ترین خبریں)

share with us

اس لئے ان مدرسوں کی گنتی اب غیر اسکول زمرے میں ہوگی۔ '' كھڈسے نے اس کے ساتھ ہی کہا کہ اقلیتی امور کے محکمے کے پرنسپل سیكرٹري جےشري مکھرجی نے اسکول ایجوکیشن اینڈ ا سپورٹس ڈپارٹ منٹ کے پرنسپل سیكرٹري نندكمار کو اس سلسلے میں ایک خط لکھا ہے۔ كھڈسے نے کہا کہ اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے 4 جولائی کو ایک سروے کرانے کی منصوبہ بندی کی ہے تاکہ یہ پتہ لگایا جائے کن بچوں کو رسمی تعلیم نہیں مل رہی ہے۔ كھڈسے نے کہا، 'جو اسٹوڈنٹس مدرسے میں پڑھ رہے ہیں انہیں رسمی تعلیم نہیں مل رہی ہے۔ میرا ایک ہی مقصد ہے کہ اقلیتی برادری کے تمام بچوں کو مرکزی دھارے میں شامل کرنے کی تعلیم ملے کیونکہ روزگار کے لئے ایسی تعلیم انتہائی ضروری ہے۔وزیر نے کہا کہ ریاست میں کل 1890 مدرسے رجسٹرڈ ہیں۔ ان میں سے 550 مدرسے ریاضی، سائنس اور انگلش پڑھانے پر راضی ہو گئے ہیں۔ كھڈسے نے کہا کہ ہم لوگوں نے رسمی تعلیم کے لئے مدارس میں اساتذہ مہیا کرانے اور انہیں تنخواہ ادا کرنے کی بھی تجویز پیش کی ہے۔


کھودی جارہی سڑک کا ضلع مجسٹریٹ نے کیامعائنہ

کانپور۔2جولائی(فکروخبر/ذرائع)ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر روشن جیکب نے آج شہر میں جل نگم ،جل سنستھان کے ذریعہ کھودی جارہی سڑکوں کو اچانک معائنہ کرکے سبھی کھودی گئی سڑکوں کو موٹریبل کی ہدایت دی ۔ضلع مجسٹریٹ سب سے پہلے جل نگم کے ذریعہ کھودی جارہی سڑک نوین مارکیٹ پہنچی جلد سے جلد روڈ کو کمپریسو کرکے موٹریبیل کرنے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے پی پی این مارکیٹ والی سڑک کو دن رات کام کراکر صحیح ڈھنگ سے فلنگ کرانے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے بجلی گھر کے سامنے والی سڑک کو آج رات تک گٹی بھرکر لیبلینگ کراکر چالو کرانے کی سخت ہدایت دی۔ اس کے بعد ضلع مجسٹریٹ لال املی چوراہے پر پہنچیں جہاں پر جل نگم کے پائپ کا کام مکمل ہوچکاتھا یہاں پرانہوں نے چوراہے والی سڑک کو آج رات تک ٹھیک کرانے کی سخت ہدایت دی ۔ ضلع مجسٹریٹ نے کرنل گنج تھانہ کے سامنے والی کو سڑک کو دیکھا جہاں پر بس اسٹیشن والی سڑک پر کیچڑ دیکھ کر جل نگم کے افسروں کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہاکہ اس روڈ میں انسانوں کو چلناہے جانوروں کونہیں ۔آج ہی اس سڑک کو موٹریبیل کرانے کی سخت ہدایت دی ۔ساتھ ہی یہ بھی کہاکہ جہاں پر پائپ لائن ڈالی جاچکی ہے واہاں پر فوراً ہی روڈ کو بالو گٹی ڈال کر صحیح کرادیں ۔ لوگوں کوکسی بھی قسم کی پریشانی نہیں ہونی چاہئے ۔ انہوں نے پریڈ سے چنی گنج میں کرائے جارہے کام کو تیزی سے پورا کرانے کی ہدایت دی ۔ معائنہ کے دوران جل نگم ،محکمہ تعمیرات عامہ ،جل سنستھان کے افسران موجودتھے ۔


سندھیا کے قاتلوں کو پکڑنہیں پائی پولیس 

کانپور۔2جولائی(فکروخبر/ذرائع)گووندنگرتھانہ علاقے میں لوٹ کے ارادے سے گھر میں گھسے بدمعاشوں نے سندھیا کا قینچی سے گود کر بہیمانہ قتل کردیاتھا ۔اطلاع پر پہنچی پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج کر معاملہ کی جانچ شروع کردی ۔وہیں سندھیا کے قتل کو تقریباً ایک ہفتہ گزرچکاہے ۔ لیکن قاتلوں کوپولیس ابھی تک پکڑ نہیں پائی ہے ۔گجینی جے بلاک میں رہنے والے شیو پرکاش تیواری کی اہلیہ سندھیا کا گزشتہ دنوں گھر میں گھسے بدمعاشوں نے قینچی سے قتل کردیاتھا ۔ وہیں جانچ کررہی تھانہ پولیس ابھی تک سندھیاکے قاتلوں کو بھی پکڑنہیں پائی ہے ۔ مسلسل کی جارہی تفتیش اور کنبہ والوں سے پوچھ گچھ میں بھی پولیس کو کوئی سراغ نہیں لگ پایاہے ۔ ادھر سندھیاکے قاتلوں کو پولیس کے ذریعہ نہ پکڑنے جانے پر کنبہ والوں میں بھی کافی برہمی ہے ۔ اور پولیس پر سوالیہ نشان کھڑی کردیئے ہیں ۔ سی او اوپی سنگھ نے بتایاکہ معاملہ سنگین ہے ۔اس قتل میں نزدیکیوں کا ہی نام روشنی میںآرہاہے جس کے ثبوت پولیس کے ذریعہ جمع کئے جارہے ہیں ۔ جس دن ثبوت پولیس کے ہاتھ لگ گئے اسی دن اس قتل کیس کا پردہ فاش کردیاجائے گا ۔ 


نوجوان نے پھانسی لگا کردی جان 

کانپور۔2جولائی(فکروخبر/ذرائع)اترپردیش میں کانپور کے نظیر آباد علاقہ میں کل رات ایک نوجوان نے پھندے سے لٹک کر جان دے دی۔پولیس کے مطابق نظیر آباد کے جواہر نگر میں۲۲سالہ نوجوان روہت شریواستوا نے پھندہ لگالیا جس سے اس کی موت ہوگئی۔ اس نے اپنی جان کیوں لی اس کا پتہ نہیں چل سکا لیکن اس کے والد اروند کے مطابق ایک ہفتہ قبل اس کی دادی کی موت ہوئی تھی جن سے وہ بہت قریب تھا اور صدمہ برداشت نہ کرنے کی وجہ سے اس نے جان دے دی۔پولیس معاملہ کی چھان بین کررہی ہے ۔


بدمعاشوں نے گھر میں گھس کر بزرگ خاتون کو جلا کر مار ڈالا

مظفرنگر۔2جولائی(فکروخبر/ذرائع) اتر پردیش میں مظفرنگر کے سول لائنز کے علاقے میں آج صبح نامعلوم بدمعاشوں نے لوٹ مار کی مزاحمت کرنے پر ایک بزرگ خاتون کو جلا کر مار دیا۔پولیس کے مطابق چوری کے ارادے سے بدمعاش مہاویر چوک کے رہنے والے نریندر سنگھ کے گھر میں گھس گئے۔مزاحمت کرنے پر بدمعاشوں نے وہاں موجود ۲۷سالہ خاتون مسز سروج کو جلاکر مار ڈلا۔ انہوں نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع صبح ملی. گھر کا سامان بکھرا پڑا تھا اور زیورات وغیرہ غائب تھے .پولیس کے مطابق بادی النظر میں یہ معاملہ چوری اور لوٹ مار کا ہی معلوم ہوتا ہے اسی وجہ سے قتل کیا گیا ہے ۔ معاملے کی گہری چھان بین کی جا ئے گی۔


ٹرک ڈرائیور کوڈی سی ایم نے ماری ٹکر 

لکھنؤ۔2جولائی(فکروخبر/ذرائع)تال کٹورہ علاقے میں ٹرک کے پیچھے بندھی رسی کو کھول رہے ڈرائیور کو تیز رفتار ڈی سی ایم نے ٹکر ماردی ۔ ڈی سی ایم کی ٹکر سے ڈارئیور دور جاگرا اور بری طرح زخمی ہوگیا ۔ حادثہ ہوتے ہی آس پاس کے لوگوں کی بھیڑ موقع پر جمع ہوگئی ۔اطلاع پولیس کودی گئی ۔موقع پر پہنچی پولیس نے زخمی ٹرک ڈرائیور کو نجی اسپتال میں بھرتی کرایاجہاں اسے ٹراماسینٹر منتقل کردیاگیا ۔ موصول اطلاع کے مطابق بہرائچ کے رہنے والے ہنومان تیواری ٹرک میں چونی لادھ کر لکھنؤ آیاتھا ۔بدھ کو ہنومان نے ٹرک کو عالم نگر ریلوے کراسنگ کے پاس سڑک کے کناے کھڑی کرکے پیچھے بندھی رسی کھولنے کے لئے گیاتھاتبھی تیز رفتار ڈی سی ایم یوپی ۰۳ ٹی ۳۹۳۹ نے ہنومان کو زور دار ٹکر ماردی ۔ڈی سی ایم کی زد میں آنے سے ہنومان دور جاگر ا۔ اور بری طرح زخمی ہوگیا ۔ آس پاس کے لوگوں نے اسے کسی طرح نجی اسپتال میں داخل کرایا۔جہاں اس کی حالت نازک دیکھتے ہوئے ڈاکٹروں نے ٹراماسینٹر منتقل کردیا جہاں اس کی حالت نازک بنی ہوئی ہے ۔ ہنومان کے پاس برآمد فون کی مدد سے حادثے کی اطلاع اس کے کنبہ والوں کو دے دی گئی ہے ۔ 


نقلی شراب کے ساتھ پولیس نے ایک شخص کو کیاگرفتار

لکھنؤ۔2جولائی(فکروخبر/ذرائع)موہن لال گنج پولیس نے گشت کے دوران ایک شخص کو گرفتارکیاجس کے قبضے سے دس لیٹر شراب برآمد ہوئی ۔ پولیس ملزم کو گرفتارکرکے قانونی کارروائی کررہی ہے ۔ ایس آئی سادھنا یادو گشت کے دوران ملزم بلو زوجہ پپو کنجڑ باشندہ اندر جیت کھیڑا تھانہ موہن لال گنج کواستھان تراہا اندر جیت کھیڑا سے گرفتارکیا۔ جس کے قبضے سے دس لیٹر نقلی خام شراب برآمد ہوئی ۔اس سلسلے میں پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کی ۔ پارہ پولیس نے ایک شخص کو نقلی شراب بنانے کے آلات کے ساتھ گرفتار کیا ۔ساتھ ہی اس کے قبضے سے دس لیٹر نقلی شراب برآمد کی ۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کی ۔ایس آئی رمیش چندر نے بتایاکہ مہیش باشندہ بھانتو کالونی پارہ کو گرفتارکیا ۔ جس کے قبضے سے دس لیٹر خام شراب اور شراب بنانے کے آلات برآمد ہوئے ہیں ۔ 


مہیلاکانگریس نے بجلی کی شرحوں میں اضافہ کے خلاف کیامظاہرہ 

لکھنؤ۔2جولائی(فکروخبر/ذرائع)بجلی کی شرحوں میں ہوئے اضافے کے خلاف بدھ کو مہیلا کانگریس نے کلکٹریٹ احاطے کا گھیراؤ کرکے دھرنا دیا ۔دھرنے کی قیادت ریاستی مہیلا کانگریس کی ترجمان سدھ شری نے کی ۔ دھرنے میں خاص طورسے مہیلاکانگریس کی ریاستی صدر پرتماسنگھ موجود تھی ۔دوپہر تقریباً ۲۱ بجے لکھنؤ مہیلا کانگریس کی کارکنان اور عہدے داران کلکٹریٹ پر پہنچ کر کئے گئے اضافہ کے خلاف نعرے بازی کی ۔دھرنے کے بعد مہیلا کانگریس کی عہدے داروں نے گورنر کو مخاطب عرضداشت متعلقہ افسر کو سونپی ۔گورنر کو بھیجی گئی عرضداشت میں مہیلا کانگریس نے فوری بجلی کی بڑھی شرحوں کو واپس لینے کا مطالبہ کیاہے ۔ دھرنے میں خاص طور سے سنیتا سونکر ،سسیلاسونکر ،وبھوا ترپاٹھی ،بینا وکرم سنگھ ،سودھا سنگھ ،شیلا مشرا ،انجم خاں،درگا دیوی ،بٹو ،سمن ،نرملا ترپاٹھی ،سنیتا راوت ،آشاسنگھ سمیت تمام خواتین موجود تھی ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا