English   /   Kannada   /   Nawayathi

کلبرگی(گلبرگہ)کو اسمارٹ سٹی بنایا جائے گا: (مزید اہم ترین خبریں)

share with us

الحاج قمرا لاسلام نے کہا کہ جیسا کہ آپ بخوبی جانتے ہیں ہندوستان کے جن 100شہروں کو ابتداء میں اسمارٹ تبدیل کرنے کا منصوبہ بنا یا گیا ہے ، ان میں گلبرگہ شامل ہے انہوں نے بتایا کہ گلبرگہ کو اسمارٹ سٹیز کی فہرست میں شامل کرنے کے لئے بذات خود انہوں نے اور ان کی حکومت نے نہایت موثر نمائندگی کی تھی۔انہیں قوی توقع ہے کہ آنے والے دنوں میں 100اولین اسمارٹ سٹیز میں گلبرگہ کا نام بھی شامل رہے گا ۔انہوں نے کہا کہ گلبرگہ شہر کو اسمارٹ سٹی بنانے کی تیاریوں کے ضمن میں سٹی کارپوریشن گلبرگہ نے بھی 22جون کو ایک مشاورتی اجلاس منعقد ہوا تھا اس اجلاس میں اس موضوع پر تفصیلی طور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔الحاج قمر الاسلام نے کہا کہ گلبرگہ شہر کو اسمارٹ سٹیز میں تبدیل کرنے کیلئے ریاستی حکومت کے علاوہ وہ بذات خود اور بحیثیت حیدرآباد کرناٹک ریجنل ڈیولپمنٹ بورڈ بھر پور تعاون کریں گے۔ الحاج قمر الاسلام نے بتایا کہ ریاستی کرناٹک کے 6شہروں کے نام اسمارٹ سٹیز میں تبدیل کرنے کے لئے مرکزی حکومت کی وزارتِ شہری ترقیات نے اپنی فہرست میں شامل کرلئے ہیں۔ ضلع انچارج وزیر الحاج قمر الاسلام صاحب کی پر ہجوم پریس کانفرس میں صدر نشین کلبرگی اربن ڈیولوپمینٹ اتھارٹی مسٹر محمد اصغر چلبل کے علاوہ میئر سٹی کار پوریشن مسٹر بھیم ریڈی پاٹل نے شرکت کی۔


مکان میں پارک کردہ موٹر سائیکلوں کو آگ لگادی گئی ۔

کلبرگی ۔29جون(فکروخبر/ذرائع) مکان کے کمپاؤنڈ میں پارک کی گئی دو موٹر سائیکلوں کو چند اشرار نے آگ لگادی ۔ یہ واقعہ شہر کے علاقہ کوٹھاڑی بھون کے قریب پیش آیا۔ گروشانت ایا سوامی شخص کے مکان کے کمپاؤنڈ میں پارککی گئی دو موٹر سائیکلوں کو غیر سماجی عناصر نے رات کے وقت آگ لگادی۔ اس آتش زنی سے لاکھوں روپیوں کا نقصان ہوا ہے ۔ اسٹیشن بازار پولیس اسٹیشن میں معاملہ در ج کرلیا گیا ہے۔ 


بدن پر پٹرول ڈال کر خود کشی کی کوشش 

کلبرگی ۔29جون(فکروخبر/ذرائع) آج صبح کی اولین ساعتوں میں شہر کے علاقہ تماپوری چوک پر ایک شخص نے اپنے بدن پر پٹرول ڈال کر خود سوزی کی کوشش کی ۔ ہیرا پور گاؤں کے ساکن پرمیشور نے جو ذہنی مریض ہے خود کشی کی ٹھان لی تھی لیکن مقامی افراد نے اس کو خود کشی سے بچالیا ۔ خود کشی کرنے کی کوشش کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ۔معلوم ہوا ہے کہ یہی شخص لوگوں کی جانب سے جان بچانے کے باوجود ٹرین کی پٹریوں کی جانب جارہا تھا کہ پولیس نے اس کو بچا کر ہسپتال روانہ کردیا گیا ۔ استیشن بازار پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے ۔ تحقیقات جاری ہیں ۔ 


سائیکل موٹر کی چوری 

کلبرگی ۔29جون(فکروخبر/ذرائع) شہر کے بھگوتی نگر میں واقع ایک مکان کے روبرو پارک شدہ 25ہزار روپئے مالیتی ایک موٹر سائیک کا کسی سارق نے سرقہ کرلیا ۔ موٹر سائیک کے مالک تکا رام نے ہمیشہ کی طرح موٹر سائیکل گھر کے روبرو پارک کی تھی ۔لیکن تھوڑی دیر بعد ہی موٹر سائیک غائب پائی گئی ۔ اشوک نگر پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کرلیا گیاہے ۔ تحقیقات جاری ہیں ۔ 


قتل کے ملزمین گرفتار 

کلبرگی ۔29جون(فکروخبر/ذرائع) شہر کے علاقہ شاہ بازار میں سورنا نگر کے قریب 21جون کی رات اتر پردیش کے ایک شخص کا بھیانک طور پر قتل کرنے کے معاملہ میں فرار ہوجانے والے چار ملزمین کو گرفتار کرنے میں چوک پولیس کلبرگی نے کامیاب حاصل کرلی ہے ۔ ان ملزمین کا تعلق امبیڈکر آشریہ کالونی شاہ بازار سے ہے ۔ گرفتار شدبان میں امر ، وشال ہندا گلرکر اور پون شامل ہیں ۔ 


سارقین پولس حراست میں 

کلبرگی ۔29جون(فکروخبر/ذرائع) شہر کلبرگی کے 9مکانات میں چوریوں کی واردات انجام دینے والے تعلقہ اوراد ضلع بیدر میں بھانڈے مارکیٹ کے ساکنان 25سالہ روی اور بسواکلیان میں اللہ گلی کے گپی کو اشوک نگر پولیس نے گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 6.62لاکھ روپیوں کی مالیت کے طلائی زیورات ضبط کرلئے ہیں ۔ اس موقع پر ڈی ایس پی ادئے کمار ، سی پی اائی سدھا ہادی اور راگھویندرا نگر کے پی ایس آئی وحید کوتوال و دیگر موجود تھے ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا