English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسمرتی ایرانی کے خلاف شکایت: عدالت کل سنا سکتی ہے فیصلہ(مزید اہم ترین خبریں)

share with us

خان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اپریل 2004 میں لوک سبھا انتخابات کے لئے اپنے حلف نامے میں کہا تھا کہ انہوں نے 1996 میں دہلی یونیورسٹی کے ا سکول آف کارسپونڈینٹ سے بی اے کیا جبکہ 11 جولائی 2011 کو گجرات سے راجیہ سبھا انتخابات کے لئے ایک دوسرے حلف نامے میں انہوں نے کہا کہ ان کی سب سے زیادہ تعلیمی قابلیت ڈ ی یو کے اسکول آف کارسپونڈینٹ سے کی کام پارٹ ون ہے.


بکھیر اعلاقے میں ملی شراب کی ناجائزفیکٹری ،دس افراد گرفتار

سنت کبیر نگر ۔23جون(فکروخبر/ذرائع )یہاں بکھیرا علاقے میں شراب کی ناجائز فیکٹری کا پتہ چلا ۔اس کے بعد دس لوگوں کو گرفتار کرلیاگیاہے ۔ اضافی پولیس سپرنٹنڈنٹ منوج کمار نے صحافیوں سے کہاکہ پولیس نے ایک خفیہ اطلاع کی بنیا د پر کل شام لگرا بیر گاؤں میں چاول کی ایک مل میں چھاپا مارا اسی دوران اسے ناجائز شراب کے کاروبار کا پتہ چلا چھاپے ماری کے دوران دس لوگوں کو گرفتار کرلیاگیاہے ۔ اے سی پی نے بتایاکہ پولیس کو ۰۰۲۰۲بوتلیں مختلف کمپنیوں کے ۶ہزار نقلی لیبل ،۲۰ہزار کیمیائی اشیاء اور دیگر آلات ملے ہیں ۔ انہوں نے بتایاہے کہ خاص ملزم شانو جیسوال او رچاول مل مالک اوم پرکاش فرار ہیں ۔ اور گرفتار ملزمین کو جیل بھیج دیا گیاہے ۔


نوجوان کا گولی مار کر قتل

سہارنپور۔23جون(فکروخبر/ذرائع ) اترپردیش میں سہارنپور کے قطب شیر علاقہ میں گذشتہ شب دو نوجوانوں نے اپنے ساتھی کو گولی مار کر قتل کردیا۔پولیس ترجمان نے آج یہاں بتایا کہ کھجورتلا چوک میں رہنے والے نوجوان امجد کو اس کے دو ساتھیوں ندیم اور شاہد رات تقریباً ۱۱ بجے موٹر سائیکل پر اپنے ساتھ لے کر گئے تھے ۔ بعد میں ان لوگوں نے امجد کو قتل کردیا ۔ اس کی لاش آج صبح پولیس نے برآمد کی ہے ۔امجد کے خاندان کا الزام ہے کہ شاہد اور ندیم نے اس کی جان لی ہے پولیس معاملہ کی چھان بین کررہی ہے ۔


سڑک حادثہ میں ماں بیٹا سمیت تین ہلاک ۹ زخمی

ایٹا۔23جون(فکروخبر/ذرائع ) اترپردیش کے ایٹا نگر کوتوالی علاقہ میں آج صبح ہوئے ایک سڑک حادثہ میں دو بچوں اور ایک خاتون سمیت تین افراد ہلاک اور نو زخمی ہوگئے ۔پولیس کے مطابق بھٹے پر کام کرنے والے مزدور ایک ٹرک پر سوار ہوکر باندہ جارہے تھے ۔ ٹرک قومی شاہراہ ۱۹ پر کھڑاتھا ایک بے قابو ٹرک نے اسے ٹکر ماردی جس سے اس میں سوار خاتون پھول کماری (۰۴) اس کا۵ سال کا بیٹا کرن اور دیگر چھ سال کے بچے سورج کی موت ہوگئی۔ حادثہ میں زخمی۹لوگوں کواسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ان میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے ۔ 


عوام بھی کرا سکتے ہیں ایک ہزار روپئے میں غذائی اشیاء کی جانچ 

لکھنؤ۔23جون(فکروخبر/ذرائع ) اگر آپ ایک ہزار روپئے دے کر کسی بھی قسم کی غذائی اشیاء کی ایف ایس ڈی اے سے کرا سکتے ہیں۔ غذا تحفظ اور ادویات انتظامیہ نے یہ سہولت عام آدمی کو دھیان میں رکھتے ہوئے شروع کی ہے۔ یہ اطلاع چیف غذا تحفظ افسر جے پی سنگھ نے دی۔ انہوں نے بتایا کہ اب کسی کو بھی کہیں بھٹکنے کی ضرورت نہیں ہے۔ محض ایک ہزار روپئے میں آپ کسی بھی غذائی اشیاء کا نمونہ لاکر جانچ کرا سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جب سے میگی جیسی مصنوعات میں ملاوٹ نکلی ہے لوگوں کو اندیشہ ہونے لگا ہے کہ وہ مصنوعات جو وہ برسوں سے استعمال کرر ہے ہیں کہیں اس میں کسی قسم کی ملاوٹ تو نہیں ہے ایسے لوگ شک دور کرنے کیلئے اس غذائی اشیاء کا نمونہ لاکر غذا تحفظ ادویات انتظامیہ کو دے سکتے ہیں ان کے ذریعہ نمونہ کی جانچ کراکر رپورٹ ان کو بتا دی جائے گی۔


جگیندر معاملہ میں حکومت کو نوٹس ملنا شرمناک:کانگریس

لکھنؤ۔23جون(فکروخبر/ذرائع )کانگریس نے شاہجہانپور کے صحافی جگیندر سنگھ قتل کیس میں سپریم کورٹ کے مرکزی اور ریاستی حکومت کو نوٹس جاری کئے جانے کو ریاستی حکومت کیلئے شرمناک بتایا۔ پارٹی نے کہا کہ شرم کی بات ہے کہ سماج وادی حکومت کے وزراء اور رہنماؤں کی جرائم کے معاملات میں ملوث ہونے کے بعد بھی حکومت نے واردات کا علم نہیں دیا۔ جرائم واردات کا علم نہ لینے کی وجہ سے سپریم کورٹ نے معاملہ کی پوری معلومات مہیا کرانے کیلئے حکومت کو نوٹس جاری کیا ہے۔ کانگریس نے بہیمانہ قتل کیس کی سی بی آئی جانچ کرانے اور ملزم وزیر مملکت کو برخاست کر کے گرفتار کر نے کا مطالبہ کیا۔ پارٹی نے ریاستی حکومت سے متاثر کنبہ کو انصاف دلانے کا بھی مطالبہ کیا۔ پارٹی ترجمان سدھارتھ پریہ شریواستو نے کہا کہ ریاست میں برسراقتدار سماجوادی پارٹی رہنماؤں کی مجرمانہ وارداتوں میں ملوث ہونے کے سبب حکومت نے واردات کا علم نہیں لیا۔ یہی وجہ ہے کہ زیادہ تر معاملوں میں عدالت کی مداخلت کے بعد بھی حکومت متاثرین کوانصاف دلانے میں سست کام کر رہی ہے۔ جگیندر سنگھ کو جلاکر قتل کر دینے کے بعد بھی حکومت واردات کو پوری طرح دبانے اور ملزم وزیر کو بچانے میں مصروف ہے۔ معاملہ کو لیکر آنجہانی صحافی کے کنبہ سمیت سیاسی اور سماجی حلقہ کے لوگوں نے انصاف کیلئے آواز اٹھائی۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے نوٹس جاری کرنے کے بعد آخر کار حکومت حرکت میں آئی۔ ریاستی حکومت جگیندر سنگھ کے کنبہ سے سمجھوتہ کی شکل میں مالی معاوضہ کے نام پر انصاف کا گلا گھونٹنے پر آمادہ ہے۔ صحافی کے کنبہ والے قتل کیس کی سی بی آئی جانچ کے مطالبہ کے ساتھ ہی ملزم وزیر مملکت کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ سپریم کورٹ کے دخل کے بعد بھی انصاف نہ دے کر پیسہ کے دم پر منھ بند کرنے اور واردات کی لیپا پوتی کی کوشش کی جا رہی ہے۔ 


لومیرج نہ ہونے سے ناراض نوجوان نے کی خودکشی 

بلیا۔23جون(فکروخبر/ذرائع )اترپردیش کے بلیا ضلع میں معاشقہ کی شادی کیلئے کنبہ کے تیار نہ ہونے سے ناراض ایک نوجوان نے زہر کھا کر خودکشی کرلی ۔ ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ کے سی گوسوامی نے آج یہاں بتایا کہ بھیم پورہ تھانہ علاقے کی اسماعیل پور گھگھیا گاؤں میں وشال (۱۹)نامی نوجوان نے کل زہری شے کھار خود کشی کرلی ۔انہوں نے بتایاکہ وشال کا اپنے ایک رشتہ دار کی لڑکی سے معاشقہ چل رہاتھا ۔ وہ لڑکی رشتہ میں اس کی بھتیجی بھی لگتی تھی لہٰذا دونوں کنبوں نے اس شادی کی مخالفت کی تھی ۔اسی سے ناراض ہوکر نوجوان نے خودکشی کرلی ۔ پولیس نے معاملہ درج کرکے لاش کا پوسٹ مارٹم کرایا ۔ 


رنجش کی وجہ سے نوجوان کا قتل

آگرہ ۔23جون(فکروخبر/ذرائع ) اترپردیش میں آگرہ کے جگدیش پور علاقہ میں کل رات کچھ لوگوں نے پرانی رنجش کے سبب ایک نوجوان کو گولی مارکر قتل کردیا۔پولیس ترجمان نے آج یہاں بتایا کہ بچ پوری میں رہنے والے امیش (۲۴) کو اسی گاؤں کے اندریش، راکیش اور مکیش نے گولی ماردی جس سے اس کی موت ہوگئی۔ انہوں نے گرام پردھان کے الیکشن کی رنجش کو لیکر یہ قتل کیا ہے ۔ چار سال قبل گرام پردھان امیش کے باپ اودے ویر سنگھ کو بھی قتل کردیا گیا تھا۔ قاتل واردات کے بعد فرار ہوگئے ۔انہوں نے بتایا کہ امیش کے خلاف کئی معاملے درج ہیں۔ پولیس قاتلوں کو تلاش کررہی ہے ۔


صراف بھائیوں سے بدمعاش چھ کلو سونا لوٹ کر فرار

آگرہ۔23جون(فکروخبر/ذرائع )اترپردیش میں آگرہ کے ہری پربت علاقے سے کل رات بدمعاش دو صراف بھائیوں سے قریب چھ کلو سونا لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ پولیس ترجمان نے یہاں بتایا ہے کہ صراف رنگو بنسل اپنے بھائی روہن کے ساتھ کل رات شوروم بند کرنے کے بعد گاڑی سے گھر جارہے تھے ۔ ہری پربت علاقہ میں موٹر سائیکل سوار چار بدمعاشوں نے انہیں روک لیا اور خوفزدہ کرکے چھ کلو سونا چھین لیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا