English   /   Kannada   /   Nawayathi

رامپو رجیل میں 280 قیدی روزہ رکھنے اورعبادت میں مشغول(مزید اہم ترین خبریں)

share with us

سچے دل سے کی گئی عبادت کوخداتعالیٰ فوراقبول بھی کرتاہے۔ اسی طرح ضلع جیل رامپورمیں سلاخوں کے پیچھے زندگی گزارنے والے 280 قیدی بھی روزہ رکھ رہے اورعبادت میں مشغول ہیں یہاں صبح صادق سے قبل ہی چہل پہل شروع ہوجاتی ہے ۔قیدی اپنے اپنے طریقہ سے سحری ونمازکااہتمام کرتے ہیں یہاں ایک ایک بیرک میں10سے 12لوگ سحری کھاتے ہیں اورروزہ رکھتے ہیں۔ضلع جیل سپرینڈینڈنٹ راکیش کمارسنگھ کے مطابق افطاری وسحری کے لئے پھلوں کے ساتھ ہی کھجوراوربریڈکانظم کیاجاتاہے۔ یہاں سحری اورافطارسے قبل بیرکوں میں ہی افطاری کامکمل سامان مہیاکیاجارہاہے اوراسی طرح سے سحری کا بھی مکمل سامان فراہم کیاجارہاہے تاکہ کسی روزہ دارکوکسی طرح کی کوئی پریشانی نہ ہو۔ اس دوران روزہ داروں کاخصوصی خیال رکھاجاتاہے۔ رامپورکی گنگاجمنی تہذیب کانظارہ جیل کی چہاردیواری کے اندربھی دکھائی دے رہاہے۔روزہ دارقیدیوں کاساتھ دینے کیلئے ہندوقیدی بھی افطاروسحری تیارکرنے میں مددکرتے ہیں اوران کے شانہ بشانہ سحری سے افطارتک ہرکام میں مددکرتے ہیں۔ رمضان کے دوران سبھی قیدی پانچوں وقت کی نمازیں بھی اداکررہے ہیں۔


جامعہ اردو علی گڑھ کے امتحان فارم جمع کرنے کی تاریخ کا اعلان

علی گڑھ۔22؍جون(فکروخبر /ذرائعجامعہ اردو علی گڑھ ایگزامینیشن کمیٹی برائے تعلیمی میقات2015-16کی میٹنگ جامعہ اردو علی گڑھ کے رجسٹرار مسٹر شمعون رضا نقوی کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ کے دوران جامعہ اردو علی گڑھ کے کنٹرولر برائے امتحانات مسٹر رضوان علی خاں نے بتایا کہ جامعہ اردو علی گڑھ کے تمام کورسیز ابتدائی، ادیب، ادیب ماہرسال اول،ادیب ماہر سال دوئم، ادیب کامل سال اول، ادیب کامل سال دوئم، ادیب کامل سال سوئم، ادیب فاضل سال اول، ادیب فاضل سال دوئم، معلم اردو سال اول، معلم اردو سال دوئم، ڈپلوما ان جرنلزم اینڈ ماس کمیونیکیشن سال اول و سال دوئم کے امتحانات فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ15؍جولائی 2015قرار پائی ہے جبکہ فیس تاخیر کے ساتھ یہ امتحان فارم30؍جولائی تک جمع کئے جاسکیں گے۔ میٹنگ میں جامعہ اردو علی گڑھ کے امتحانات میں شفافیت میں اضافے اور امتحانات کے د وران کسی بھی قسم کی رخنہ اندازی کے تدارک کے لئے ایک کمیٹی کی تشکیل عمل میں آئی جس کا کنوینر جامعہ اردو علی گڑھ کے او ایس ڈی مسٹر فرحت علی خاں کو بنایا گیا جبکہ کمیٹی کے دیگر اراکین میں ڈائرکٹر جامعہ اردو ڈاکٹر جسیم محمد، ڈپٹی رجسٹرار مسٹر قدیر ملک، ماجد خاں اور مصاعد قدوائی شامل ہیں۔یہ کمیٹی ملک بھر میں پھیلے جامعہ اردو علی گڑھ کے مراکز میں امتحانان کے انعقاد کے دوران شفافیت اور کسی بھی قسم کے غیر مناسب طریقہ کے تدارک کے لئے کام کرے گی اور یہ کمیٹی جامعہ اردو علی گڑھ کے رجسٹرار کو اپنی رپورٹ پیش کرے گی جس پر رجسٹرار کا فیصلہ حتمی تسلیم کیا جائے گا۔


راہل گاندھی کا کسانوں کیلئے اچانک فکر مند ہوجانا سوائے سیاسی قلابازی کے اور کچھ نہیں۔۔ پرکاش سنگھ بادل 

مکتسر۔22جون (فکروخبر /ذرائع) پنجاب کے وزیراعلی پرکاش سنگھ بادل نے آج کہا کہ کسانوں کے لئے کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی کا اچانک فکر مند ہوجانا سوائے سیاسی قلابازی کے اور کچھ نہیں ۔ اسی کے ساتھ مسٹر بادل نے یہ بھی کہا کہ ملک میں کسانو ں کی آج جو حالت ہے اس کے لئے کانگریس پارٹی اور گاندھی خاندان ذمہ دار ہے۔ مسٹر بادل نے کہا کہ گاندھی خاندان کی کی ماتحتی میں بہت دنوں تک کانگریس کی حکومت رہی جس نے اپنے غلط پالیسیوں سے کسانوں کی کمر توڑ دی ۔ کسان کانگریس کی پیچھے لے جانے والی پالیسیوں کی وجہ سے تباہ ہوئے۔ یہ حالات ک ستم ظریفی ہے کہ جو لوگ کسانوں کی اس درگت کے لئے ذمہ دار ہیں وہی کسانوں کے لئے مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ 18جون کو راہل گاندھی نے پنجاب میں ایک ایسے کسان کے خاندان کے لوگوں سے ملاقات کی جس نے خودکشی کرلی ہے۔ اس کسان نے ایک مہینہ پہلے کانگریس کے نائب صدر مسٹر گاندھی سے ملاقات کی تھی اور انہیں بتا یا تھا کہ بے موسم برسات کی وجہ سے اس کی فصل تباہ ہوئی ہے ۔ اور وہ شدید پریشانی میں ہے۔ مسٹربادل نے کہا کہ راہل گاندھی کے دورے کا واحد مقصد سیاسی فائدہ حاصل کرنا ہے وہ کسانوں کے مسئل کو حل کرنے کے لئے نہیں گئے ۔ مسٹر بادل نے کہا کہ اب جب کہ ووٹروں نے کانگریس کو مستردکردیا ہے کانگریس لیڈر کسانو ں کے لئے فکر مندی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ انہوں نے رایل گاندھی سوال کیا کہ جب آپ کی حکومت کسانو ں کے خلاف پالیسیاں بنا رہی تھی تب آپ کہاں تھے۔


میگی اورمدرڈیری کی اجزاء کے نمونے فیل ہونے کے بعدمحکمہ تحفظ غذاحرکت میں آگیا

رام پور۔22جوعن(فکروخبر /ذرائع )میگی اورمدرڈیری کی اجزاء کے نمونے فیل ہونے کے بعدمحکمہ تحفظ غذاحرکت میںآگیاہے۔ اب مڈے میل پراس کی توجہ مرکوزہوگئی ہے۔ محکمہ تحفظ غذاجولائی میں اسکولوں کے کھلتے ہی یہاں بچوں کوتقسیم ہونے والے مڈے میل کامعیارچیک کرے گااگربچوں کوتقسیم کئے جانے والاکھانامعیاری نہیں پایاگیاتواس کیلئے ہیڈماسٹرکوذمہ دارٹھہرایاجائے گاساتھ ہی پردھان کوبھی ذمہ دارتسلیم کیاجائے گا۔ میگی اورمدے ڈیری کے نمونے فیل ہوجانے کے بعدمحکمہ تحفظ غذاپیکٹ بند غذائی اجزا کامعیارپرکھ رہاہے۔ اسی دوران محکمہ کی نظرپرائمری اسکولوں میں دوپہرکے وقت تقسیم کئے جانے والے کھانے پرگئی ہے۔ مڈے میل اسکیم کے تحت8ویں درجہ تک کے اسکولوں میں دوپہرکاکھاناتقسیم کیاجاتاہے۔ جسے پکوانے کی ذمہ داری ہیڈ ماسٹر کی ہوتی ہے جبکہ پردھان سامان مہیاکراتاہے۔ مڈے میل میںآنے والے خرچ کاپیسہ سرکارسیدھے بینک اکاؤنٹ میں بھیجتی ہے جوہیڈماسٹراورپردھان دونوں کے دستخطوں سے نکلتاہے۔ایف ڈی اے کی ٹیم نے ہرضلع کے غذائی تحفظ افسران کواحکامات جاری کئے ہیں۔ محکمہ تحفظ غذاکے افسراعلیٰ رمیش چندرگوتم کے مطابق کے مڈے میل اب محکمہ کے نشانہ پرآگیاہے ۔بچوں کوتقسیم کئے جانے والے اس کھانے کے معیارمیں ذرہ برابربھی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ 


جگیندر قتل کیس: سپریم کورٹ نے CBI جانچ کی مانگ پر مرکز، یوپی سے جواب مانگا

نئی دہلی۔22جون (فکروخبر/ذرائع )سپریم کورٹ نے اتر پردیش کے شاہ جہاں پور ضلع میں صحافی جگیندر سنگھ کی مبینہ طور پر جلا کر قتل کئے جانے کے معاملے کی سی بی آئی جانچ کی مانگ کو لے کر دائر درخواست پر آج مرکز اور ریاستی حکومت کو نوٹس جاری کیا. جسٹس ایم وائی اقبال اور جسٹس ارون مشرا کی بنچ نے مرکز اور دیگر فریقوں سے کہا کہ وہ دو ہفتوں کے اندر اندر اپنے جواب داخل کریں. یہ پیٹھ دہلی کے صحافی ستیش جین کی مفاد عامہ کی عرضی پر سماعت کر رہی تھی. اس درخواست میں صحافی کے قتل کے معاملے کی جانچ عدالت کی نگرانی میں سی بی آئی سے کرانے کی مانگ کی گئی ہے. جگیدر کو گزشتہ ایک جون کو شاہ جہاں پور میں صدر بازار علاقے کی رہائش ترقی کالونی میں واقع ان کے گھر پر پولیس کی چھاپہ ماری کے دوران مبینہ طور پر آگ لگا دی گئی تھی اور آٹھ جون کو ان کی موت ہو گئی تھی. صحافی کے بیٹے رگھویدر کی شکایت پر پولیس نے اتر پردیش کے وزیر رام مورتی سنگھ ورما اور پانچ پولیس اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کی. خاندان کے ارکان کے مطابق جگیدر نے ورما کے خلاف غیر قانونی کان کنی اور زمین قبضہ میں ان کے ملوث ہونے کو لے کر فیس بک پر کچھ پوسٹ کیا تھا جس کے بعد وزیر نے ان کے گھر پولیس بھیجا اور پھر ان کو مٹی کا تیل چھڑکر آگ لگا دی گئی. اس معاملے میں تعزیرات ہند کی دفعہ 302 (قتل)، 120 بی (مجرمانہ سازش)، 504 (ارادتا امن تحلیل کرنے کی کوشش) اور 506 (مجرمانہ دھمکی) لگائی گئی.


رام مندر کے لئے حکومت پر دباؤ بنائیں گے :آر ایس ایس

نئی دہلی۔22جون (فکروخبر/ذرائع )آر ایس ایس اجودھیا میں رام جنم بھومی پر بڑے مندر کی تعمیر کے لئے مرکزی حکومت پر دباؤ بنائے گا. موہن بھاگوت نے صاف طور پر کہا ہے کہ ہندو سماج اب حکومت کی مجبوریوں کو نہیں ڈھویگا. مندر کی تعمیر کا مسئلہ بات چیت یا تحریک کے ذریعے حل کیا جائے گا.وارانسی کے نویدتا تعلیم ایوان میں چل رہی آر ایس ایس کی سالانہ منصوبہ بندی اجلاس میں آخری دن رام مندر معاملے پر یونین کے سربراہ نے اپنا نظریہ واضح کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کی چاہے جو مجبوری ہو لیکن یہ سچ ہے کہ اسے رائے عامہ مندر کی تعمیر کے لئے بھی ملا ہے .ذرائع سے ملی معلومات کے مطابق رام جنم بھومی پر گرینڈ مندر کی تعمیر کی حکمت عملی طے کرنے کے لئے نو جولائی کو اجودھیا میں یونین کی میٹنگ بلائی گئی ہے. اس میٹنگ میں یونین کی دوسری صف کے عہدیدار اور تربیت کارکن آگے کی حکمت عملی پر منتن کریں گے. بین الاقوامی یوگا دن پر جب حکومت اس قدیم موڈ کو مذہب اور ذات سے اوپر بتا رہی ہے، تب وشو ہندو پریشد کے بین الاقوامی ایگزیکٹو صدر ڈاکٹر پروین توگڑیا نے کہا ہے کہ یوگا کبھی سیکولر نہیں تھا. یہ زیادہ ویدک اور سناتن ہے.توگڑیا نے اتوار کو کہا کہ نماز اور یوگا دو الگ چیزیں ہیں. اوم اور سورج کوسلام بہت اہم ہیں اور ان کے بغیر یوگا نامکمل ہے. جو اوم اور سورج سلام نہیں کرنا چاہتے ہیں، انہیں اچھی صحت کے لئے جم جانا چاہئے.انہوں نے سخت الفاظ میں کہا کہ جو صحت مند زندگی جینا چاہتے ہیں، انہیں یوگا اپنانا چاہئے اور جو خودکشی (بہتر زندگی نہیں) کرنا چاہتے ہیں، وہ اسے مسترد سکتے ہیں.


لالو بولے، یوگا دن نہیں ہے یہ 'تونددیوس'

پٹنہ ۔22جون (فکروخبر/ذرائع )پہلے بین الاقوامی یوگا دن پر منعقد پروگرام سے اپوزیشن کے کچھ لیڈروں نے فاصلے بنائی تو کچھ لیڈروں نے سیاسی اختلافات بھلاتے ہوئے پروگراموں میں شرکت کی. وزیر اعظم نریندر مودی کے دھر مخالف دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کے ساتھ راج پتھ پر منعقد پروگرام میں شامل ہوئے.وہیں کرناٹک کے وزیر اعلی سدا رامیا نے نے بنگلورو میں یوگا دن کا شاندار انعقاد کیا. اس الگ یوگا دن سے ٹھیک ایک دن پہلے وزیر چلے جانے کی وجہ سے گاندھی خاندان کے ایک بھی رکن نے یوگا کے پروگراموں میں شرکت نہیں کی. کانگریس نے تو یوگا کے بہانے حکومت پر اپنی نظریے پھیلانے کا الزام لگا دیا.پارٹی جنرل سکریٹری نے یوگا دن پر مبارک باد تو دی مگر ساتھ ہی سرکاری تقریبات کو تماشا اور پیسے کی بربادی قرار دیا. آر جے ڈی کے سربراہ لالو پرساد یادو نے یوگا دن کو 'تود دن' قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ جسم کو صحت مند رکھنے والا یوگا نہیں بلکہ بی جے پی لیڈروں کا سیاست کا یوگا ہے. انہوں نے الٹا سوال کیا کہ جسمانی لیبر کرنے والوں کو یوگا کی ضرورت ہی کیوں ہے؟


اٹارسی میں آتش زدگی کے بعد ٹرینوں کی آمدورفت متاثر 

گورکھپور۔22جون (فکروخبر/ذرائع )اٹارسی میں روٹ ریلے انٹر لاکنگ میں آگ لگنے کے بعد ٹرینوں کی امدورفت شروع نہیں ہوسکی ۔ اس کی وجہ سے آج گورکھپور سے چلنے والی کشی نگر اور راپتی ساگر ایکسپریس ٹرین کو منسوخ کردیا گیا ہے ۔ جب کہ گورکھپور سے ہوکر ممبئی کی جانب چلنے والی چار دیگر ٹرینیں بھی منسوخ کی گئی ہیں ۔ شمالی مشرقی ریلوے کے چیف رابطہ عامہ افسر آلوک کمار سنگھ نے بتایاکہ آج کشی نگر ایکسپریس اور راپتی ساگر ایکسپریس نہیں چلیں گے ۔ جبکہ ۲۲اور ۳۲جون کو گورکھپور ایل ٹی ٹی ایکسپریس اوردادر ایکسپریس ٹرین کو منسوخ کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ نصف درجن ٹرینوں کے روٹ میں تبدیلی کرکے چلائی جائیں گی ۔ آلوک کما سنگھ نے بتایاکہ گورکھپور سے ۱۲جون کو راپتی ساگر ،گورکھپور سے ۱۲اور ۳۲جون کو کشی نگر ،ممبئی سے ۱۲جون کو ممبئی ۔گورکھپور جن سادھارن ،چھپرا سے ۱۲جون کو ،چھپرا ۔دہلی ،گورکھپور سے ۲۲اور ۳۲جون کو ،گورکھپور ۔لوکمانیہ تلک ٹرمنس گورکھپور سے ۳۲جون کو گورکھپور ۔چھاترپتی شیواجی ٹرمنس جن سادھارن ،لوکمانیہ تلک ٹرمنس سے ۲۲جون گودان ۔گورکھپور سے ۲۲جون کو گورکھپور ۔ایل ٹی ٹی سپرفاسٹ اور لوکمانیہ تلک ٹرمنس سے ۱۲اور ۳۲جون کو ایل ٹی ٹی ۔گورکھپور سپرفاسٹ ایکسپریس لوکمانیہ تلک ٹرمنس سے ۳۲جون کو کشی نگر ،لوکمانیہ تلک ٹرمنس سے ۳۲جون کو ایل ٹی ٹی ۔دربھنگہ ترویندرم سے ۳۲جون کو راپتی ساگر ایکسپریس ٹرینوں منسوخ کیاگیاہے ۔ 


کے جی ایم یومیں کیا گیا جسم کا عطیہ

لکھنؤ۔22جون (فکروخبر/ذرائع )کے جی ایم یو کے ایناٹومی شعبہ کو راہل سدھارتھ نے اپنی والدہ کا جسم عطیہ دیا۔ راہل کا کہنا ہے کہ والدہ کی خواہش تھی کہ ان کی لاش کوطب کی پڑھائی کیلئے طلباء کو دے دیا جائے۔ اس لئے انہو ں نے اپنے جسم کا عطیہ پہلے ہی کے جی ایم یو کو کردیا تھا۔ اتوار کو انہوں نے اپنی والدہ شیاما چندراکا عطیہ انسٹی ٹیوٹ کو کر دیا ۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی والدہ کی عمر تقریباً ۶۷ برس تھی۔ راہل کا کہنا ہے کہ والدہ کا جسم میڈیکل یونیورسٹی کودینا ایک سخت فیصلہ تھا لیکن والدہ کی خواہش کی عزت کرتے ہوئے انہوں نے یہ فیصلہ کیا۔ 


شہ زور بھائیوں نے چچاکے گھر میں کی مار پیٹ

لکھنؤ۔22جون (فکروخبر/ذرائع ) بنتھرا علاقہ میں شہ زور بھائیوں نے معمولی کہا سنی کے سبب اپنے چچا کے گھر میں گھس کر مار پیٹ کی۔ شہ زوروں نے متاثر کے کنبہ والوں کو لاٹھی ڈنڈوں سے زد و کوب کیا۔ اس مار پیٹ میں ایک حاملہ کو بھی کافی چوٹ آئی ہے اور اس کو علاج کیلئے بلرامپور اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ بنتھرا کے ہمیر پور کا رہنے والا سائیکل دکاندار مہیش اپنے کنبہ کے ساتھ رہتا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ سنیچر کو اس کا بیٹا موہن بنتھرا بازار بال کٹوانے کیلئے گیا تھا۔ نائی کی دکان پر کرسی پر بیٹھنے کے سلسلہ میں موہت کا اپنے چچا زاد بھائی سمت سے تنازعہ ہو گیا۔اس وقت تو لوگوں نے درمیان میں پڑ کر معاملہ کو خاموش کرا دیا۔ بتا یا جاتا ہے کہ اسی تنازعہ کے سلسلہ میں اتوار کو سمت، اس کا بھائی امت اور سشیل وپن لاٹھی ڈنڈے لیکر مہیش کے گھر میں داخل ہوئے۔ ان لوگوں نے گھر میں موجود سبھی لوگوں کو بری طرح پیٹا۔ مار پیٹ کی اس واردات میں مہیش، اس کی اہلیہ کیتکی ،راہل، اس کی اہلیہ سمن ، روہت اور اس کی حاملہ اہلیہ کاجل و موہت زخمی ہو گئے۔ سبھی زخمیوں کو علاج کیلئے سی ایچ سی میں داخل کرایا گیا ہے جہاں سے کاجل کو بلرامپور اسپتال بھیج دیا گیا۔ اس معاملہ میں ملزم کے خلاف نامزد رپورٹ درج کر لی گئی ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا