English   /   Kannada   /   Nawayathi

موسم گرما میں غیر موسمی بارش سے راحت ‘(مزید اہم ترین خبریں )

share with us

کئی جگہ سڑکوں پر پانی بھر گیا اور بارش کی وجہ سے برقی بھی گُل ہوگئی جس سے گھروں میں بھی لوگ پریشان رہے۔ سرکاری اطلاع کے بموجب بیدر ‘گُلبرگہ بیجاپور اور رائچور میں تیز بارش کے ساتھ بجلی گرنے سے دو خواتین بشمول 4افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔***


بیدر میں ذات ‘تعلیم اور سماجی سروے کا افتتاح ڈپٹی کمشنر بیدر نے کیا 

بیدر۔12؍اپریل۔(فکروخبر/محمدامین نوازبیدر)۔تقریبا84سال کے طویل عرصہ دراز کے بعد ریاست میں ذات‘‘ تعلیمی اور سماجی جائزہ 11اپریل بروزہفتہ سے دشروع ہوگیا ہے۔یہ سروے 30؍اپریل تک جاری رہے گا۔اس سروے میں 1لاکھ33ہزار سے زیادہ ملاززین گھر گھر جائیں گے اور1لاکھ 27ہزار سے زیادہ خاندانوں کے ضمن میں معلومات حاصل کری ں گے۔ تین ماہ قبل تمام معلومات کو مرتب کرلیا جائے گا سروے کے دوران55سوالات پوچھے جائیں گے۔سروے کی بنیاد پر حکومت غریبوں کیلئے فلاحی منصوبے شروع کرے گی ۔اس سروے پر170کروڑ روپیے کا خرچ متوقع ہے۔بیدر شہر یں سروے کے دوران شماکرنندہ گھر گھرجاکر معلومات فراہم کرتے ہوئے دیکھے گئے ہفتہ کی صبح ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر پی سی جعفر اپنی رہائش گاہ پرسماجی تعلیمی سروے کی درخواست پُر کرکے بیدر شہر میں سروے مہم کا افتتاح کرنے کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ 11؍اپریل سے 30 ؍اپریل تک ہونے بیدر ضلع میں کئے جانے والے سروے میں شمار کنندگان ‘چارج آفیسر س اور نگران کار کیلئے ضلع کی عوام 55سوالات کا صحیح جواب دیں اور صحیح تفصیلات فراہم کریں۔الیکشن شناختی کارڈ‘ آدھار کارڈ‘راشن کارڈ دکھاکر تعاون دیں شمار کنندگان کا کام شروع ہوچکا ہے اس لئے ریکارڈ اپنے ساتھ رکھیں ۔سروے کے کام کیلئے ضلع میں جملہ4لاکھ درخواستیں پرنٹ کی گئیں ہیں۔ہر خاندان کے ارکان مکمل تفصیلات اس میں شامل رہیں گے۔ ایک خاندان میں تقریبا5ارکان ہوں تو ایک ہی درخواست پُر کی جائے گی اور اس سے زائد ارکان ہو ں تو اس کے ساتھ دورسی درخواست پُر کرنا پڑے گا۔ اس فارم میں بعض سوالات دُشوار کن ہیں ۔اس تعلق سے بات چیت کرکے عوام سے صحیح معلومات حاصل کرکے شما رکنندگان ہی پُر کریں۔آنے والے دنو ں میں ترقی کیلئے سروے ضروری ہے اس سے قبل اپنے خاندان کی مکمل تفصیلات ڈپٹی کمشنر نے پیش کی اور اس پر دستخط کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ بیاکورڈ کلاسس آفیسر مسٹروینکٹیش‘ شمار کنندہ خواجہ اور سپروائز رام لنگپا‘چارج بسواراج اور دیگر ملازمین کے علاوہ ڈپٹی کمشنر کی اہلیہ محترمہ مونا جعفر ‘فرزند اجمل اور امجد موجود تھے۔ ***


بیدر ضلع پنچایت کی تیسری معیاد کیلئے مُختلف اسٹائنڈنگ کمیٹیاں تشکیل

بیدر۔12؍اپریل۔(فکروخبر/محمدامین نوازبیدر)۔بیدر ضلع پنچایت کی تیسری معیاد کیلئے مُختلف اسٹائنڈنگ کمیٹیاں تشکیل دی گئیں ۔بیدر ضلع پنچایت کے اجلاس ہال میں ضلع پنچایت جنرل اسٹائنڈنگ کمیٹی ‘فائنانس ‘اکاؤنٹس کمیٹی ‘پلاننگ کمیٹی ‘سماجی انصاف اسٹائنڈمگ کمیٹی ‘تعلیم و ہیلتھ اسٹائنڈنگ کمیٹی‘اور زراعت و انڈسٹری اسٹائنڈنگ کمیٹی کے صدور و اراکین کا بلا مقابلہ انتخاب عمل میں آیا۔تعلیم و صحت اسٹائنڈنگ کمیٹی کے صدر کی حیثیت ڈاکٹر شیلندر بیلداڑ‘سماجی انصاف اسٹائنڈنگ کمیٹی کے صدر مسٹر کاشی ناتھ ایس جادھؤ‘زراعت و انڈسٹری اسٹائنڈنگ کمیٹی کے صدر کی حیثیت سے مسٹر چند رشیکھر جنرل اسٹائنڈنگ کمیٹی کے صدر کی حیثیت سے بیدر ضلع پنچایت کی نائب صدر ہوں گے جبکہ صدر ضلع پنچایت فائنانس ‘اکاؤنٹ اور پلاننگ کمیٹی کی صدر ہوں گی۔ضلع پنچایت کے چیف ایکزیکٹیو آفیسر مسٹر بی شرد الیکشن آفیسر کی حیثیت سے اور چیف پلاننگ آفیسر اشوک دوبے نے اسسٹنٹ الیکشن آفیسر کی حیثیت سے کام کیا ۔


ایم اے صمد کو وقف اڈوائزری کا رکن نامزد کئے جانے پر مبارکباد

بیدر۔12؍اپریل۔(فکروخبر/محمدامین نوازبیدر)۔عبدالمتین صدر و جناب عبدالمبین سکریٹری مولانا ابوالکلام آزاد یوتھ آرگنائزیشن بیدر اور نائب صدر محمد عمران خان نے مشترکہ صحافتی بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ ایم اے صمد بارود گلی بیدر کو حکومتِ کرناٹک نے بیدر ضلع وقف اڈوائزری کمیٹی رکن نامزدگی پرنہایت کی مسرت کا اِظہار کرتے ہوئے انھیں مبارکباد پیش کی اور ان کے تئیں اپنی نیک تمناؤں کا اِظہار کیا ۔اور ریاستی وزیر برائے اوقاف جناب قمر الاسلام ‘مسٹر این دھرم سنگھ سابق وزیر اعلی کرناٹک‘ صدر بیدر ضلع کانگریس کمیٹی جناب قاضی ارشد علی بیدر سے اِظہار تشکر کیا ہے۔موصوف کی نامزدگی سے نوجونانِ بارود گلی بیدر میں مسرت کی لہر دوڑ گئی ہے۔نامزدگی مکتوب میں ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اوقافی آئین کے مطابق اوقافی جائیدادوں کے تحفظ کیلئے بیدر ضلع وقف کمیٹی کے ساتھ اپنا بھر پور تعاون پیش کریں ۔اس ہدایت کے مطابق ہمیں قوی اُمید ہے کہ موصوف ایک متحرک شخصیت ہیں وہ اپنے فرائض کو بخوبی انجام دیں گے ۔***


بیدر عیدگاہ کی اڈھاک کمیٹی کی جانب سے قاضی ارشد علی کو تہنیت

بیدر۔12؍اپریل۔(فکروخبر/محمدامین نوازبیدر)۔جناب منصور احمد خان سکریٹری اڈھاک کمیٹی عیدگاہ بیدر کے پریس نوٹ کے بموجب جناب قاضی ارشد علی صدر بیدر ضلع کانگریس کمیٹی کو ریاستی حکومت کی جانب سے بیدر اربن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کے چیرمن نامزد کئے جانے پر نہایت ہی مسرت کا اِظہار کرتے ہوئے موصوف کے اعزاز میں عیدگاہ بیدر کے احاطہ میں ایک پُر وقار تہنیتی تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔عیدگاہ اڈھاک کمیٹی کی جانب سے ان کی شالپوشی و گُلپوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی گئی ۔اس موقع پرجناب شیخ ابراہیم صدر عیدگاہ بیدر اڈھاک کمیٹی نے اپنے خطاب میں کہاکہ جناب قاضی ارشد علی جب رکن قانون سازکونسل تھے ایوان میں بے باکی کے ساتھ مسلم مسائل پر کی یکسوئی کیلئے آواز اٹھاتے تھے ‘عیدگا ہ اڈھاک کمیٹی ان سے توقع کرتی ہے کہ اسی طرح بحیثیت چیرمن بیدر اربن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی بیدر کی ترقی کیلئے کام کریں گے۔انھوں نے ان کے تئیں اپنی نیک تمناؤں کا اِظہار کیا۔جناب قاضی ارشد علی نے عیدگاہ بیدر کی اڈھاک کمیٹی سے اِظہار تشکر کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے کہا کہ بحیثیت چیرمن بیدر اربن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کے تحت جو بھی مثبت ترقیاتی کام ہوں گے وہ کریں گے۔انھوں نے کہا کہ بیدر اربن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی میں گزشتہ کی طرح سست روی سے کام نہیں ہوں گے بلکہ ترقیاتی کاموں کیلئے مثبت اقدام اُٹھانے کی بھر پور کوشش کی جائے گی۔انھوں نے تیقن دیا کہ بیدر میں غریبوں کیلئے کچھ ایسے کام انجام دینا ہے جو ابھی تک بی یو ڈی اے سے انجام دنہیں دئیے گئے ہیں ۔درمیانی متوسط اور پسماندہ طبقات کے مستحق افراد کیلئے کم سے کم قیمت میں 30x40یا20X30سائز کے پلاٹس تقسیم کریں گے تاکہ وہ اپنی زندگی بہتر گزار سکیں ۔آخر میں کمیٹی ہذا کی جانب سے جناب منصور احمد خان ایڈوکیٹ سکریٹری عیدگاہ اڈھاک کمیٹی نے تمام شرکاء تقریب سے اظہار تشکر کیا۔ا س موقع پر بیدرعیدگاہ اڈھاک کمیٹی عہدیداران و اراکین میں الحاج محمد ایاز الحق کرناٹک چھالیہ اسٹور‘ڈاکٹر جیلانی‘سیدمنظور حسین‘مرزا بیگ صاحب (خازن)‘جناب سید ماجد شمیم پٹیل ‘محمد رؤف الدین کچہری والے ‘الحاج محمد اقبال احمد خان قطب‘اور محمد محسن قریشی موجود تھے ۔**

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا