English   /   Kannada   /   Nawayathi

انڈین مجاہدین کا معاملہ عدالت کے زیرسماعت۔دہشت گرد ہیںیا نہیں(مزید اہم ترین خبریں)

share with us

اس کو میڈیا کے بعض حلقے نے انڈین مجاہدین کے بارے میں منسوب کردیا جو کہ غلط ہے۔ انہوں نے انڈین مجاہدین کے حوالے سے کہا تھا کہ اس کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے اس لئے اس کے بارے میں وہ کچھ نہیں کہہ سکتے۔ البتہ اس کی پارٹی کی قیادت والی ترقی پسند اتحاد حکومت نے اس کے خلاف کارروائی کی ہے، اس کے بہت سے ارکان کو گرفتار کرکے جیل میں ڈالا گیا ہے مگر معاملہ عدالت کے زیر غور ہے اس لئے وہ انڈین مجاہدین دہشت گرد یا فرقہ وارانہ تنظیم ہے یا کچھ اور اس کے بارے میں کوئی رائے نہیں دے سکتے۔
مسٹر خورشید نے مسلمانوں کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں گوا میں نامہ نگاروں سے کہاتھا کہ ہندوستانی مسلمان نہ تو بنیاد پرست ہیں اور نہ ہی دہشت گرد ہیں۔ بہت سے محاذ پر دنیا بھر کے مسلمان شامل ہوئے ہیں لیکن ہندوستانی مسلمان ان میں سے کسی میں شرکت نہیں کی ہے جس کا یہ ثبوت ہے کہ ہندوستانی مسلمانوں میں اس طرح کی کوئی بات نہیں ہے۔واضح رہے کہ مسٹر خورشید بدھ کے روز گوا میں پارٹی ہیڈکوارٹر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کر رہے تھے۔ جس میں اشتعال انگیزی کے حوالے سے بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ بی جے پی کے لوگ اشتعال انگیز بیان دیتے ہیں اور مجلس اتحاد المسملین کے لوگ اس کا جواب دیتے ہیں اور اس طرح دونوں فرقوں میں ووٹوں کی صف بندی ہوتی ہے جو صحت مند جمہوریت کے لئے اچھی چیز نہیں ہے۔


ہر ہندستانی کو برابر کے حقوق حاصل ہیں۔۔وزیر اعظم نریندر مودی 

پیرس۔16اپریل(فکروخبر/ذرائع )وزیراعظم نریندرمودی نے کہا کہ ان کی حکومت مذہبی آزادی کے حق کے پاسداری کرے گا اور کہا کہ ہر ہندستانی کو برابر کے حقوق حاصل ہیں۔ ملک میں کچھ فرقہ پرست طاقتوں نے پچھلے 8مہینوں کے دوران اقلیتوں کو گھر و اپسی اور جبری تبدیل مذہب کے نام پر اپنا نشانہ بنا یا ہے۔ اور اس وجہ سے ان میں بے چینی پا ئی جا رہی ہے ۔ حالانکہ اس سے پہلے بھی مودی اور اس کی کابینہ کے رفقاء نے نفرت پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن یہ طاقتیں اپنے ارادوں میں کامیاب نظر آرہی ہیں اس لئے مسٹر مودی کو ایک بار یونیسکو کے اجلاس میں ایک بار پھر یہ دہرانا پڑا کہ ہندستان ایک سیکولر ملک ہے اور یہاں ہر مذہب اور ذات کے لوگوں کو ایک پوری آزادی حاصل ہے۔ اپنے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ ان کی حکومت کے سیکولر پایسیوں پر کوئی شک کی گنجائش ہی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ثقافت اور مذہب ایک دوسروں کو بانٹنے کے لئے نہیں بلکہ جوڑنے کے لئے ہونا چاہئے ۔ مذہبی راوداری یہی درس دیتا ہے ہمیں ایک دوسرے کے مذہب کی عزت کرنی چاہئے اور اسی سے ہم انتہا پسندی او رتشدد کو ختم کرسکیں گے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہندستان کی ایک قدیم تہذیب ہے اور یہاں ہر مذہب اور ملت کے لوگ رہتے ہیں۔ اس کی گنگا جمنی تہذیب ہی ہندستان کی عظمت کی عکاس کررہا ہے۔ ملک کی ترقی کے لئے اپنی حکومت کے اقدام کا ذکر کرتے ہوئے کہ ان کی حکو مت ترقی کی راہ پر گامزن ہے او ر ملک کو آگے لے جانے میں کوئی کسرباقی نہیں چھوڑے گی ۔ 


سنگھ پریوار کی طرف سے چلائے گئے گھر واپسی پروگرام کی ادت راج نے کی سخت مذمت

نئی دہلی ۔16اپریل(فکروخبر/ذرائع ) بی جے پی پارٹی کے دلت چہرہ ادت راج نے سنگھ پریوار کی طرف سے چلائے گئے گھر واپسی پروگرام کی سخت مذمت کی اور کہا کہ اس سے عالمی سطح پر ملک کے وقار کو زق پہنچا ہے۔ بی جے پی کے نیشنل ایگزیکیٹو میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں عیسائی فرقہ کے لوگ اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں ادت راج نے یہ بات اسوقت کہی جب وزیراعظم مودی اور پارٹی صدر امت شاہ میٹنگ میں موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی براداری بھی گھر و اپسی کے پروگرام سے ناخوش ہے اور پارٹی سے درخواست کہ وہ اس سلسلے میں ایک ریزولیشن پاس کرے جس میں ان عناصر کیخلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا جا ئے جو ملک میں مذہب کے نام پر نفرت پھیلا رہے ہیں ۔ مسٹر ادت ر اج نے کہا کہ ان کے اس خیالات پر نیشنل ایگزیکٹیو میں بحث بھی چلی ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے یہ مسئلہ اس وجہ سے اٹھا یا کہ اپوزیشن پارٹیاں یہ خبریں پھیلا رہی ہیں کہ اقلیتیں مودی حکومت میں غیر محفوظ ہیں ۔ اور اس پروپگنڈہ سے حکو مت کی شبیہ کو نقصان پہنچا ہے۔ لیکن وزیراعظم اور مرکزی وزیر نے اس کو خارج کردیا ۔ انہوں نے اس بار ے میں مزید تفصیلات دینے سے انکار کردیا ۔ باوثوق زرایعے سے معلوم ہوا کہ ادت راج نے نریندرمودی سے کہا کہ وہ اپنے بیرونی دورے کے دوران عالمی رہنماؤں کو اس حساس مسئلے پر کسے اپنی وضاحت دیں گے۔ 


سڑک حادثہ، ایک ہی خاندان کے چار افراد ہلاک

نئی دہلی۔16اپریل(فکروخبر/ذرائع ) یمنا ایکسپریس وے پر تیز رفتار نے ایک بار پھر حادثے کو دعوت دی ہے۔آج صبح ایک اسکارپےؤ ڈاوائیڈر ٹکر ا جانے کے بعد ایک ہی خاندان کے چار افراد کی موت ہو گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ واقعہ میں دو بچے زخمی ہو گئے ہیں۔ملی معلومات کے مطابق آج صبح قریب 8 بجے ٹپل کے پاس ایک اسکارپیوو ڈوائیڈر سے ٹکرا گیا۔ ابھی تک مرنے والوں کی شناخت نہیں ہو پائی ہے۔ واقعہ کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے۔پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کو گریٹر نوئیڈا کے کیلاش اسپتا ل میں داخل کرایا گیا ہے، جبکہ مرنے والوں کی لاشیں کو بھی کیلاش اسپتا ل لے جایا گیا ہے۔


مودی حکومت کی تمام’’ عوام مخالف پالیسیوں ‘‘ کی مخالفت کرنے

کی وجہ سے بی جے پی ترنمول کانگریس کی آواز دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔۔ممتا

کولکاتہ ۔11 اپریل ( فکروخبر/ذرائع) مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے آج وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں '500سی بی آئی کو نوٹس' بھیجیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ تحویل اراضی بل سمیت مودی حکومت کی تمام’’ عوام مخالف پالیسیوں ‘‘ کی مخالفت کرنے کی وجہ سے بی جے پی ترنمول کانگریس کی آواز دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔ وزیر اعظم پر نشانہ لگاتے ہوئے ممتا نے کہا کہ مودی کے’’اچھے دن‘‘ پورے ملک میں تباہی لے کر آئے ہیں۔آئندہ شہری بلدیاتی انتخابات کے لئے کولکاتا میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ممتا نے کہاکہ ہم (ترنمول کانگریس) اس عوام مخالف، کسان مخالف اراضی بل کو قبول نہیں کریں گے۔ یہ ہمارا حق ہے۔ میں آپ کو چیلنج دیتی ہوں کہ نریندر مودی، اگر آپ چاہیں تو مجھے 500 سی بی آئی کو نوٹس بھیج پر آپ میری آواز کو دبا نہیں سکتے۔ وزیر اعلی نے کہا کہ نریندر مودی کے خلاف جو بھی بولے گا ، وہ اسے ایک نوٹس بھجوا دیں گے۔ یہی ان کا کام ہے۔میں ان سے ڈرتی نہیں ہوں۔ مجھے پتہ ہے کہ کس طرح لڑنا ہے۔ممتا نے کہاکہ گزشتہ کچھ دنوں سے ہمیں بدنام کرنے کے لئے میڈیا گھرانے من گڑھت خبریں چلا رہے ہیں۔ وہ کہہ رہے ہیں کہ ترنمول کانگریس کو سی بی آئی کا نوٹس ملا ہے۔ میں بی جے پی اور وزیر اعظم کی پالیسیوں کی مخالفت کروں گی اور مجھے نوٹس نہ ملے ۔کیا یہ ہو سکتا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا