English   /   Kannada   /   Nawayathi

حکومت کی جانب سے کسانوں میں امداد تقسیم کرنے قومی آفات سماوی فنڈ کے تحت (مزید بیدر اور کرناٹک کی خبریں )

share with us

امداد رقم تقسیم کرنے کیلئے حکومت سے مزید 37.22کروڑ روپیے امداد موصول ہوئی ہے۔بسواکلین کو بعد میں خشک سالی سے متاثرہ قرار دیا گیا ‘جس کے بعد ضروری 7.91کروڑ روپیے زائد امداد کے بشمول جملہ44.13کروڑ روپیے امداد کیلئے حکومت کو تجویز پیش کی گئی تھی۔پہلی قسط کی حیثیت سے جاری کی گئی امدادی رقم ادا کرنے محکمہ زراعت کی جانب سے فہرست موصول ہونے کے بعد رقم تقسیم کی جائے گی۔ فہرست جلد سے محکمہ زراعت کے تعلقہ جات کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرس کو فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔انھوں نے کہا کہ آر ٹی جی ایس کے ذریعہ امدادی رقم کسانوں کو تقسیم کرنے حکومت نے احکامات جاری کئے ہیں ‘جس کی وجہ سے کسانوں کی فصلوں کو نقصان ہوا ہے ‘انھیں بنک کے ذریعے امداد فراہم کی جائے گی۔اس موقع پر بسواکلیان کے محکمہ زراعت کے جوائنٹ ڈائریکٹر نے بتایا کہ اوراد تعلقہ میں 65,366ہیکٹر ‘بسواکلیان میں تعلقہ میں 24,590ہیکٹر‘بھالکی تعلقہ میں 52.893ہیکٹر‘بیدر تعلقہ میں 26,166ہیکٹر اور ہمناآباد تعلقہ میں 50,112ہیکٹراراضی میں فصلوں کو نقصان ہوا ہے۔ڈاکٹر پی سی جعفر نے بیدرمیں پینے کے پانی کے سلسلہ میں متعلقہ عہدیداران کو ہدایت دی کہ بیدر تعلقہ کے11گرام پنچایت حدود میں پانی ختم ہونے کے بعد دوبرہ ڈریل کیا گیا اور زائد پانی حاصل ہوا ہے اور پانی کا مسئلہ حل ہوا ‘علاوہ اس کے خانگی بورویلس میں بھی پینے کے پانی مہیا ہے تو حکومت کے قواعد کے مطابق خانگی بورویلس کو عارضی طورپر کنٹرول میں لے کر عوام کو پینے کا پانی سپلائی کیا جائے۔ ڈریل کرکے پینے کا پانی سپلائی کیا جائے ۔ انھو ں نے کہا کہ بیدر تعلقہ کے مواضعات یرنلی‘ اسلام پور‘ اور جنواڑہ کے وارڈ نمبر3مرکندہ ‘مگدل‘ بگدل ‘نھنگور اور مرکھل کے بشمول11گرام پنچایت حدود میں پینے کے پانی کا مسئلہ پیدا ہوا ہے یہاں پینے کے پانی سپلائی کرنے کیلئے جو انتظامات کئے گئے ہیں اس کو توسیع دینے سے ضرورت سے زیادہ پانی حاصل ہوا ہے۔یہی اقدامات دیگر تعلقہ جات میں بھی انجام دئیے جائیں گے۔ڈاکٹر پی سی جعفر نے کہا کہ جہاں کہیں بھی پینے کے پانی کی قلت ہو ٹینکرس کے ذریعہ پینے کا پانی سپلائی کیا جائے ۔اس کی ذمہ داری متعلقہ تعلقہ جات کے اسسٹنٹ ایکزیکٹیو انجینئر س تحصیلدار اور چیف آفیسر پر عائد ہوتی ہے کہ وہ عوام تک پینے کا پانی سپلائی کرنے میں کوتاہی نے برتے۔ انھو ں نے کہا کہ تمام تعلقہ پنچایتوں کے ایکزیکٹیو آفیسرس کو ہدایت دی کہ ناقابلِ استعمال بورویلس اور کھلی باؤلیوں کو بند کرکے رپورٹ پیش کریں ۔اس خصوصی اجلاس میں بیدر ضلع پنچایت کے چیف ایکزیکٹیو آفیسرمسٹر بی شرت ‘آئی اے ایس پروبیشنری آفیسر مسٹر راجندر کمار‘ ایکزیکٹیو انجینئر دیہی سربراہی آب مسٹر جگدیش نائیک ‘تعلقہ ایکزیکٹو آفیسرس ‘اسسٹنٹ ایکزیکٹیو انجینئرس کے علاوہ بلدیہ اور ٹاؤن پنچایتوں کے چیف آفیسرس اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت اور ضلع پنچایت و تعلقہ پنچایتوں کے عہدیداران موجود تھے۔


مسجدتعلیم نورخاں بیدر میں دینی تربیتی ہفتہ واری اجتماع 

بیدر۔9؍اپریل۔(فکروخبر/محمدامین نواز بیدر )۔پڑھناہی علم کی کنجی ہے‘ اور قلم علم کو نقل کرنے کا آلہ ہے ۔ اس لئے اسلام کے نزدیک علم ایمان کارہنماہے۔ عبادت کی کلید ہے۔ مشعلِ راہ ہے۔ علم امام اور عمل اس کا تابع ہے۔ جب تک نئی نسل طب، انجینئرنگ ، فزیالوجی ، کیمیا اور حیاتیاتی علوم حاصل نہیں کرتی امت ترقی یافتہ نہیں کہلوائی جاسکتی۔ اورنہ اپنے دفاع کی صلاحیت حاصل کرسکتی ہے۔ بلکہ خود اپنی ذاتی ضروریات بھی پوری نہیں کرسکتی‘ اور نہ اللہ کی معرفت حاصل ہوسکتی ہے۔ اسی لئے دنیاوی علم کاسیکھنا فرضِ کفایہ ہے۔ اور نبی کریم کاارشاد ہے۔ انبیاء درہم ودینار وراثت میں چھوڑ کرنہیں جاتے بلکہ علم ورثے میں چھوڑ تے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار جناب اے ایم اقبال انجینئر نے دینی تربیتی اجتماع مسجدتعلیم نورخاں بید رسے کیا۔ موصوف نے مزید بتایاکہ عصری علم کے ساتھ ساتھ دین اسلام پرعبور حاصل ہونے کیلئے ہمیں تفسیر ، حدیث ، اصول فقہ ، اسلامی تاریخ ، علم عقائد ، علم کلام ، منطق ، اخلاقیات اور فلسفہ وغیرہ سب علوم پڑھتے رہناچاہیے۔تب ہی ہم کامیاب زندگی گذارنے کے اہل ہوسکتے ہیں۔ اوراللہ کی رحمت کے مستحق بن سکتے ہیں ۔ موصوف نے حدیث کی صراحتوں سے واضح کیاکہ کسی بھی خطے یامعاشرے پر اللہ کی طرف سے جواجتماعی قہروعذاب کا نزول ہوتاہے وہ تین گناہوں سودخوری، زنااور بدکاری اور زکوٰۃ کی ادائیگی میں مجرمانہ کوتاہی کی وجہ سے ہوتاہے۔ اسی لئے بے حیائی ، بدکاری ، سے بچتے ہوئے بغیرسودی لین دین کی زندگی شروع کرنے کی کوشش کرتے رہنا چاہیے۔ تب ہی ہمارے اندر امانت ودیانت ، صداقت وراستی اور خیرخواہی کے اوصاف پیدا ہوسکتے ہیں۔ اور اللہ کی رحمت اورآفتوں سے بچنے کے مستحق ہوسکتے ہیں۔ اورہمیں ایمان کا ثبوت تقویٰ اختیار کرکے دینا چاہئے۔ اپنے خطاب کے اختتام پر موصوف نے کہاکہ دنیا میں سب سے زیادہ بری چیزمنافقانہ زندگی ہے۔ جس سے بچنے کیلئے لوگوں سے روابط اصول کی بنیاد پر رکھیں نہ کہ مفاد کیلئے۔ اورہمارے ذہنوں میں ہمیشہ یہ بات تازہ رہنی چاہیے کہ اسلام کی قوت کااصل سرچشمہ اور ہماری زندگی کا مقصد امربالمعروف اور نہی عن المنکر ہے کیونکہ قرآن میں ارشاد باری ہے’دنیا میں وہ بہترین گروہ تم ہو جوانسانوں کی ہدایت واصلاح کیلئے میدان میں لایا گیاہے۔تم نیکی کاحکم دیتے ہواور بدی سے روکتے ہو۔ اوراللہ پر ایمان رکھتے ہو‘‘اس لئے ڈرو دنیادی مواخذہ اور اللہ کی لعنت سے اور آخرت کی اس آگ سے جو دلوں تک جلاکر راکھ کردیتی ہے پھر بھی موت نہیں آتی جبکہ دنیا کی آگ میں جلنے سے دل تک آگ پہنچنے سے پہلے ہی موت واقع ہوجاتی ہے۔ اللہ سے دعا ہے کہ ہمیں آخرت کی لافانی دنیا میں جنت الفردوس عطافرمائے۔ ہمارے تمام گناہ بخش دے اور ہماری مغفرت فرمائے اور ہم سے عفوودرگزر کا معاملہ اپنائے۔ شرفاء کی کثیرتعداد میں اتفاق سے ماہرتعلیم کرناٹکا الحاج محمداکرام الدین اور الحاج آصف الدین بھی موجودتھے۔ امان الدین کے شکریہ پر اجتما ع کا اختتام ہوا۔ ***


12؍پریل کو اساتذہ کے تقررات سے متعلق مفت ورکشاپ

بیدر۔9؍اپریل۔(فکروخبر/محمدامین نواز بیدر )۔آئیٹا اور شاہین ادارہ جات بیدرکے اشتراک سے 12؍اپریل کو بیدر کے رنگ مندر میں گورنمنٹ ہائی اسکول میں جماعت ہشتم تا جماعت دہم اساتذہ کے تقررات سے متعلق مفت ورکشاپ 2:30بجے منعقد کیا جارہا ہے۔ علاقہ حیدرآباد کرناٹک کے اُمیدواروں کیلئے آن لائن کے توسط سے درخواست داخل کرنے کے بشمول مُختلف مسائل کے تعلق سے جناب محمد فرقان ریسورس پرسن معلومات فراہم کرائیں گے۔ اس موقع پر درخواست داخل کرنے کا تجربہ بھی کیا جائے گا۔ہائی اسکول اساتذہ کی جائیدادوں کیلئے ٹی ای ٹی لازمی نہیں ہے۔ بی ایڈ کامیاب اُمیدوار ہی درخواست داخل کرسکتے ہیں۔***


17؍اپریل کو بیدر ضلع پنچایت میں کے ڈی پی اجلاس

بیدر۔9؍اپریل۔(فکروخبر/محمدامین نواز بیدر )۔بیدر ضلع پنچایت کے اجلا سہال میں کرناٹک ڈیولپمنٹ پروگرام کا اجلاس 17؍اپریل کی صبح11بجے منعقد ہوگا۔اس اجلاس کی صدارت صدر بیدر ضلع پنچایت کریں گی۔***

وزیر ٹیکسٹائیلس کا دورہ بیدر 

بیدر۔9؍اپریل۔(فکروخبر/محمدامین نواز بیدر )۔ریاستی وزیر برائے ٹیکسٹائیلس مسٹر بابو راؤ چنچنسور11اپریل کوضلع بیدرکا دورہ کررہے ہیں ۔اس دن دوپہر 1.15بجے وہ اوراد تعلقہ کے نڑوڈا گاؤں میں منعقدہونے والے ایک پروگرام میں شرکت کرنے کے بعد شام یہاں سے گُلبرگہ واپس ہوں گے ۔***


عربی مدارس کے ذمہ داران کو اطلاع

بیدر۔9؍اپریل۔(فکروخبر/محمدامین نواز بیدر )۔ناظمِ تعلیمات اُردو و دیگر اقلیتی زبانیں بنگلور و محکمہ تعلیمات عامہ ضلع بیدر کی جانب سے برائے سال2015-16کے تحت مدارس میں معیاری تعلیم فراہم کرنے کیلئے جاری اسکیم SPQEMکیلئے تجاویز داخل کرنے کی آخری تاریخ 30؍اپریل مقرر کی گئی ہے ۔لہذا عربی مدارس کے ذمہ داران سال2015-16کیلئے SPQEMکے تجاویزمسٹرڈگمبر سنجیکٹ انسپکٹر محکمہ تعلیماتِ عامہ بیدر سے ربط پیدا کرکے 30؍اپریل 2015سے قبل داخل کریں ۔مزید تفصیلات کیلئے اس موبائیل نمبر 9972477178پر رابطہ پیدا کرسکتے ہیں ۔***


مشیر الدین قریشی رکن بیدر ضلع وقفاڈوائزری کمیٹی نامزد

بیدر۔9؍اپریل۔(فکروخبر/محمدامین نواز بیدر )۔بیدر کے معروف سوشیل ورکر و صدر حلقہ اسمبلی بیدر یوتھ کانگریس جناب محمد مشیر الدین قریشی کو حکومتِ کرناٹک نے بیدر ضلع وقف اڈوائزری کمیٹی کا رکن نامزد کیاہے ۔جناب محمد مشیر الدین قریشینے ان کی نامزدگی پر ریاستی وزیر برائے اوقاف جناب قمر الاسلام ‘مسٹر این دھرم سنگھ سابق وزیر اعلی کرناٹک‘صدر بیدر ضلع کانگریس جناب قاضی ارشد علی اور سید ماجد شمیم صدر بیدر ضلع وقف اڈوائزری کمیٹی سے اِظہار تشکر کیا ہے۔جناب مشیر الدین قریشی کی نامزدگی پر برادری بز قصابان میں مسرت کی لہر دوڑ گئی ہے۔نامزدگی مکتوب میں جناب مشیر الدین قریشی کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اوقافی آئین کے مطابق اوقافی جائیدادوں کے تحفظ کیلئے بیدر ضلع وقف کمیٹی کے ساتھ اپنا بھر پور تعاون پیش کریں ۔***

دہشت گرد پولیس ہے یا مقتولین جنہیں عدالت عظمیٰ اپنافیصلہ دینے والی تھی

بیدر۔9؍اپریل۔(فکروخبر/محمدامین نواز بیدر )۔ریاست تلنگانہ کے سرحدی علاقہ ورنگل سے حیدرآباد لایا جارہے مسلم قیدی نوجوانوں کو انکاؤنٹر کے نام سے ہلاک کردیاگیا جب کہ وہ نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں باندھی ہوئی تھیں جو مکمل پولیس ٹولے کے ساتھ موجودتھے۔ جن کا فرار ہونا ناممکن ساتھا۔ اور نہ ہی ان کے بس تھا۔ حقیقت یہ تھی کہ ان کاجرم پولیس تحقیقات کے باوجود ثابت نہ ہوسکاجن کی رہائی آسان ہوچکی تھی ۔ مسلم دشمن عناصر نے سفاکان اور بہیمانہ قتل کردیا۔ جمیعتہ العلماء ہند ضلع بیدر کے مفتی محمد افروز قاسمی نائب صدر مفتی عبدالغفارصاحب قاسمی نے پرزور مذمت کی اور فوراًسی بی آئی تحقیقات کرنے کامطالبہ کیا اور افسوس جتایاکہ ہلاک شدہ نوجوانوں کو قتل کرکے ان کے خاندان والوں کو محروم کردیا ۔ ان کے خلاف سخت کارروائی کامطالبہ کیاجاتاہے۔ جمیعتہ العلماء بیدر اس کی پرزور مذمت ومخالفت کرتی ہے اور دعا گو ہے کہ مقتولین کے ورثاء کو صبر جمیل عطافرمائے۔ جمعیتہ علماء بیدر کے ذمہ داران مفتی افروز قاسمی اور عبدالغفارقاسمی نے ایک پریس نوٹ کے ذریعہ مذکورہ اپیل جاری کی ہے۔ 

جمیعتہ علماء ہند ضلع بیدر اور آل انڈیا امامس کونسل کی جانب سے سماجی اور تعلیمی سروے کو

مکمل اور پرسکون طریقے سے کامیاب بنانے کی اپیل 

بیدر۔9؍اپریل۔(فکروخبر/محمدامین نواز بیدر )۔مفتی محمد افروزالقاسمی صدر جمیعتہ علماء ہند وصدر آل انڈیا امامس کونسل مفتی عبدالغفارقاسمی کے بموجب 11اپریل سے 30اپریل تک انجام دئے جانے والے تعلیمی اور سماجی سروے کوعوام کامیاب بنائے۔ضلع انتظامیہ کی جانب سے کئے جانے والے سروے کو تمام علماء اور ائمہ مساجد وموذنین وحرکیاتی نوجوانان ضلع بیدر میں گھر گھر پہنچ کر اس مہم کو کامیاب بنائیں ۔جس میں تقریباً 55سوالا ت کا صحیح مصدقہ اور حقیقی تفصیلات سے واقف کرانا ہے۔ یہ سروے مسلم خاندان کی ہر برادری سے متعلق ہے۔ اگر وہ سید ہے تو سید لکھے ، شیخ ہے تو شیخ لکھیں ۔ الغرض جس خاندان وپہچان سے ہوں وہ اس میں درج کرادیں ۔اپنے ساتھ آئی کارڈِ راشن کارڈ ، آدھار کارڈ اور جوبھی دستاویزات ہیں مکمل پتہ کے ساتھ درج کرائیں۔ اپنا موبائل فون بھی دیں تاکہ آپ کو حکومت کی پالیسیوں سے مکمل فائدہ حاصل ہوسکے۔ 


بیلورا گاؤں میں جلسہ تکمیل قرآن مجید کا انعقاد

بیدر۔9؍اپریل۔(فکروخبر/محمدامین نواز بیدر )۔وقت کے بادشاہوں نے اپنی اولادوں کو حافظِ قرآن بناکر قرآن کی اہمیت کوعوام تک پہنچایا۔ یہ بات مفتی عبدالغفارمظفرالقاسمی نے کہی۔ وہ تعلقہ بیدر کے بیلورا گاؤں میں اپنی ہی صدارت میں منعقدہ ایک عظیم الشان جلسہ تکمیل قرآن مجید سے خطاب کررہے تھے۔ جس میں 12لڑکے اورلڑکیوں نے ناظرہ قرآن مجید مکمل کیا۔خود مفتی صاحب نے طلباء کی قرآن تکمیل کروائی اور ان کے والدین کو مبارک باد پیش کی ۔اور اساتذہ کی پرزور ہمت افزائی فرمائی۔ مفتی افروزقاسمی صاحب نے اپنے خطاب میں کہاکہ دنیاوالوں نے آج مالداروں کی عزت کرنا مناسب سمجھ لیا ہے ۔ لیڈروں ، پیسے والوں اور زمین لوٹنے والوں کی اہمیت ہے دین داروں کی کوئی حیثیت ان کے نزد یک نہیں ہے ۔مولانا عبدالمتین صاحب پورنیہ نے قرآن کی اہمیت کو عیاں کرتے ہوئے کہاکہ دنیاداروں کی باتوں میں نہ آنا چاہئیے۔ جو چیز اللہ نے طے کردی ہے اس کی اہمیت مسلم ہوگی ، قرآن کے مقابلے دنیا کی کسی چیزکی کوئی حیثیت نہیں ہے۔مفتی وسیم الدین صاحب نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قرآن مجید میں 3لاکھ 40ہزار 7سو حروف ہیں ۔ حافظ قرآن کے لئے اللہ نے ایک نہر بنائی ہے۔ جس کو ریان کہتے ہیں ۔ جس کے اوپر ایک شہر مرجان بنایاگیاہے۔ جس کے 70ہزار دروازے سونے کے ہیں ۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک مولانا پی یم مزمل صاحب والاجاہی نے فرمایا’’فرعون بڑا ظالم تھا لیکن اس کی موت کے دریائے نیل کوطے کیاگیا ۔ پوچھاگیا یہ کیابات ہے فرمایا، اس کے محل پر بسم اللہ لکھا ہواتھا۔ اور جس مکان پر اللہ کانام لکھا ہوتا ہے وہاں اس کاعذاب نہیں آتا ۔ یہ قرآن کی اہمیت ہے۔ قرآن سفارش کرے گا اور اپنے چاہنے والوں کو جنت میں لے جائے گا۔ جلسہ میں مولانا عبدالغنی خان صاحب اور مولانا عتیق الرحمن رشادی صاحب کے بھی خطابات ہوئے ۔ دعا پر جلسہ کااختتام عمل میں آیا۔ منتظمین جلسہ حافظ آصف صاحب ، محمد اسمعیل ٹیلر، محمد مبین پاشاہ ، محمد عمران محمد ساجد ، محمد نوید ، محمدشفیع ، معراج ، فیاض ، اور محمد سمیع نے جلسہ کو کامیا ب بنانے میں کوئی کسر اٹھانہ رکھی۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا