English   /   Kannada   /   Nawayathi

شال پوشی اور تہنیتی پروگرام کی خبروں کو چھوڑ کر کچھ سماجی خبریں بھی شائع کریں(مزید بیدر کی خبریں )

share with us

انہوں نے مزید کہاکہ محکمۂ اطلاعات اردو ڈیسک ایک ہفتے کے اندر قائم کرنے کے لیے تیار ہے جس کے لیے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے بھی اجازت دے دی ہے ۔ محکمۂ اطلاعات ورابطۂ عامہ کے ڈائرکٹر وشو کمار نے اس سمینار کے انعقاد پر مبارکبادی پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی تعمیر میں مسلمانوں کو بڑا اہم کردار رہا ہے۔ اردو اخبارات کے مسائل بہت سارے ہیں جن کو پورا کرنے کی ضرورت ہے اور اس کے لیے وہ ضرور کوششیں کریں۔ موصوف نے کہا کہ اردو رپوٹرس کے جو مقام ملنا چاہیے وہ نہیں مل پایا ہے ۔ جناب عتیق احمد نے اپنے خیالات کا اظہار کے دوران ار دو رپورٹرس کی گھٹتی تعداد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اردو رپوٹرس کے لیے خصوصی تربیت کا انتظام کرنا چاہیے جس کے لیے یونیورسٹیوں میں ایم اے میں زیر تعلیم طلباء کو صحافت کی اہمیت بتار کر ان کی تربیت کی جائے تاکہ مستقبل میں ہمارے لیے اچھے صحافی مل سکیں۔ محمد عبیداللہ شریف نے اردو صحافیوں کے مسائل کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اردو اخبارات کو مزید مستحکم کرنے کی دعوت دی اور کہا کہ اردو اخبارات کے مالکان کے مسائل کو پہلی فرصت میں حل کرنے پر ہمیں رپوٹرس کے تمام مسائل کا حل مل جائے گا۔ آج کل اردو اخبارات کا حال بے حال ہے جس کو مستحکم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے صحافیوں سے درخواست کی کہ حکومت کے سامنے عوامی مسائل کو اچھے انداز میں پیش کریں۔ اردو اکاڈمی کی چیر پرسن ڈاکٹر فوزیہ چودھری نے کہا کہ اردو صحافیوں کے تمام مسائل اس وقت حل ہوسکتے ہیں جب ان کی معاشی حالات بہتر کیے جائیں ۔ انہو ں نے کہاکہ اردو صحافیوں کو بڑے کٹھن اور مشکل حالات سے گذرنا پڑرہا ہے ، جب تک انکی معاشی حالات کی فکر نہ کی جائے گی ان سے تحقیقی صحافت کی امید نہیں لگائی جاسکتی ۔ انہوں نے اس بات کا بھی اظہار کیا کہ جگہ مہیاکرائے جانے پر اردو اکیڈمی اردو ہال تعمیر کرنے کے لیے تیار ہے۔ اس سمینار کو دونشستوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔ دونوں نشستوں میں صحافت کے عنوان پر بہترین مقالات بھی پیش کیے گئے۔ دوسری نشست میں بھی کئی اہم لوگوں نے شرکت کی جس میں قابلِ ذکر سلام سینٹر کے ڈائرکٹر حامد محسن ، ریاستی اقلیتی کمیشن کی چیرپرسن محترمہ بلقیس بانو ، این اے حارث ، افتخار احمد اور نصیر احمد وغیرہ ہیں۔ ریاست کے میسور، شیموگہ ،بھدراوتی، گلبرگہ ،ہاویری ،اُلال وغیرہ سے صحافیوں نے شرکت کی تھی بھٹکل سے نمائندگی کرتے ہوئے فکروخبر کے ایڈیٹر مولانا انصار عزیز ندوی اور ساحل آن لائن کے ایڈیٹر جنابعنایت اللہ گوائی نے شرکت کی ۔ 


بیدر کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر پی سی جعفر نے آج سرکاری ہائیر پرائمری اسکول بلڈنگ کی تعمیر کا سنگِ بنیاد رکھا

بیدر۔6؍اپریل۔(فکروخبر/محمدامین نوازبیدر)۔ لوگ مادری زبا ن اُردو کو چھوڑ کر انگریزی میڈیم میں اپنے بچوں کاداخلہ کروارہے ہیں جبکہ مادری زبان سے ہٹ کر دیگر زبان میں یہ کوالیٹی نہیں ملتی۔ یہ بات جناب ڈاکٹر پی سی جعفر ڈپٹی کمشنر بید رنے کہی۔ وہ آج نورخان تعلیم میں منگل پیٹ کے قریب واقع میونسپلٹی اسکول میں گورنمنٹ اردو ہائیرپرائمری اسکول نورخان تعلیم کاسنگ بنیاد رکھنے کے بعد تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ انھوں نے مزید کہاکہ قوم کو آگے بڑھنا ہے تو دینی تعلیم اور سرکاری تعلیم دونوں ایک ساتھ اچھے طریقے سے دیں گے تب ہی بات بڑھے گی ۔ اور اچھے کام کیلئے سب کو آگے آنا چاہئے ۔ ضلع بید رمیں اقلیتوں کاایک ہی مرارجی دیسائی رہائشی اسکول ہے۔ میں دو سال جب یہاں ڈپٹی کمشنر بن کر آیااور اس اسکول کا معائنہ کیاتو پتہ چلاکہ بچوں کی تعداد کم ہے۔ پھر جماعتِ دہم کامیاب ان بچوں کاپی یوسی میں نتیجہ بہتر کرنے ان کے والدین کی مرضی معلوم کرنے کے بعد شاہین کالج میں پڑھانے کی کوشش کی گئی تو بچوں نے شاہین کالج جاکر پڑھنا نہیں چاہا۔ وجہ جو بھی رہی ہو۔ لیکن ہمارے طلباء کا رویہ تبدیل ہو۔ بچوں میں قابلیت ضرور ہے لیکن محنت بھی لازمی ہے۔ موصوف نے پرائمری تعلیم کو بنیاد بتاتے ہوئے کہاکہ پرائمری اسکولوں میں تعلیمی معیار نہ ہونے سے آگے طلباکیلئے مسئلہ ہوگا۔ ڈپٹی کمشنر نے اردو پڑھنے لکھنے کی طرف توجہ دلائی اور کہاکہ اردو میڈیم کے علاوہ کنڑا اورانگریزی تعلیم کو بھی نظرانداز نہ کیاجائے۔ مادری زبان اوردیگر زبانوں کے حاصل کرنے میں توازن ہو۔ کم لوگ اردو میڈیم میں داخلہ لے رہے ہیں اورانگریزی میڈیم کی طرف رجحان ہے۔ انھوں نے تلقین کی کہ تمام بچے کم ازکم دہم جماعت تک تعلیم حاصل کریں اور ایک بھی بچہ ڈراپ آؤٹ نہ ہو۔ موصوف نے سرکاری اسکیم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہاکہ گیارہویں پنچ سالہ منصوبہ میں آنگن واڑی اور صحت پر رقم خرچ کی گئی تھی ۔ اس مرتبہ تعلیم ، اسکول اور سربراہی آب پر زیادہ توجہ دی گئی ہے‘ اور یہ کام ایم ایس ڈی پی کے تحت بیدر اور ہمناآباد دوبلاک میں ہوگا۔ جس شہر میں اقلیتیں آباد ہوتی ہیں وہاں پانی کی نکاسی اور گندگی کے مسائل ہوتے پر غور کرنا ہوتا ہے ۔ ہم نے مرکزی حکومت کے سامنے نالیوں اور سڑکوں کی تعمیر کی بات رکھی ۔ لیکن ڈرین اور روڈس کا اپروول نہیں ملا۔ مرکزی حکومت نے کہا تعلیم اور صحت پر توجہ دیں ۔لہذا اضافی کلاس رومس کا 7کروڑکاپرپوزل رکھاگیا ہے ‘ جس کو منظوری ملی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے بے روزگاروں کیلئے خوش کن اطلاع فراہم کرتے ہوئے کہاکہ اقلیتی طبقے کیلئے کے پی ایس سی میں ایک ہزار سے زائد جائیدادوں پرنہایت ہی تیز رفتاری سے تقررات ہورہے ہیں ۔ 2015ء میں 50فیصداسٹاف کومستقل طورپر بھرتی کیاجائے گا۔ محکمہ پولیس نے اپنی بھرتیوں کانشانہ مکمل کرلیاہے۔انھوں نے کہا کہ ایم ایس ڈی پی سے اور بھی زیادہ کام کرنا باقی ہے۔ایم ایس ڈی پی اسکیم کے تحت کرناٹک کے دو اضلاع بیدر اور گُلبرگہ کے نام کو شامل کیا گیا تھا مگر بعد میں اس منصوبہ کے تحت تعلقہ سطح پر بیدر اور ہمناآباد کا نام شامل کیا گیا ہے ۔انھو ں نے کہا کہ جہاں تک ہوسکے ایم ایس ڈی پی کے تحت ترقیاتی کاموں کو انجام دینا ہے۔ اگر درمیان میں گرام پنچایت انتخابات کا اعلان ہوجاتا ہے تو اس کیلئے مزید ایک دو مہینے بعد اس کام کو انجام دیا جاسکتا ہے۔انھو ں نے کہا کہ آج سرکاری اُردو ہائیر پرائمری اسکول نورخان تعلیم کی بلڈنگ کا سنگِ بنیاد رکھا گیا ہے جہاں طلباء کو اسکولِ ہذا کے اطراف و اکناف محلہ جات سے داخلہ کروائیں اور تعلیمی معیار بہتر بناکر طلباء کے مستقبل کو درخشاں کریں گے تو ہی اس مدرسہ کے قیام کا صحیح مقصد سامنے آئے گا۔ محترمہ فاطمہ انورعلی صدر مجلس بلدیہ نے اپنی تقریر میں اساتذہ کو ان کا فرض دلاتے ہوئے کہا کہ بچوں کا تعلیمی مستقبل اساتذہ کے ہاتھوں میں ہوتا ہے ‘ والدین اپنے بچوں کو اسکول تعلیم کیلئے بھیجتے ہیں ‘ اساتذہ کی ذمہ داری ہے کہ بچوں میں تعلیم سے متعلق دلچسپی پیدا کرتے ہوئے اپنا فرض نبھائیں۔ اگر ایسا کریں گے تو 60سال تک اس نسل کی بنیاد مضبو ط ہوگی ۔جناب عبدالقدیر سکریٹری شاہین ادارہ جات بیدر نے اپنے خطاب میں بتایا کہ اس اسکول کی ایس ڈی ایم سی کے صدر جناب سید مُختار نے اپنی خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے مدرسہ ہذا کی ذاتی بلڈنگ کیلئے کافی محنت کی ہے ان کی اس محنت کو دیکھتے ہوئے سرکاری عہدیداران نے بھی دلچپی لی اور آج اُردو سرکاری اسکول اپنی ذاتی بلڈنگ تعمیر کرنے کااہل ہوگیا ۔انھو ں نے سرکاری طورپر ہونے والے سماجی‘ تعلیمی اور معاشی سروے سے متعلق سامعین کو بتایا کہ جب بھی شمار کنندہ آپ کے گھر آئیں گے تو تمام صحیح تفصیلات اُنھیں فراہم کرائیں اور اُن کا بھر پور تعاون کریں۔اس موقع پر میرمحلہ محمدعمر نے بھی خطاب کیا ۔ جناب قاضی ارشدعلی صدر بیدر اربن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی و رکن قانون ساز کونسل نے اپنے صدارتی خطاب میں بتایا کہ تعلیم سے ہی انسان ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکتا ہے ‘اور ا س کیلئے پرائمری مدرسہ میں کی بنیادی تعلیم ہی طلباء کا روشن مستقبل بنانے میں اہم رول ادا کرسکتی ہے ۔اساتذہ اور اولیائے طلباء اگر طلباء پر خصوصی توجہ کرتے ہیں تو ہی طلباء کا درخشاں مستقبل بن سکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ نورخان تعلیم کے اس سرکاری اُردو اسکول کی بلڈنگ تعمیرہونے کے بعد اساتذہ کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ اپنا فرض بہتر انداز میں نبھائیں اور طلباء کو پوری دلچسپی کے ساتھ تعلیم سے آراستہ کریں۔ سید مختار صدر ایس ڈی ایم سی نے استقبالیہ کلمات کہے۔اورگلپوشی وشالپوشی کی ۔ نظامت کا فریضہ بزرگ استاد مولوی عبدالرحیم نے انجام دیا۔ اس پروگرام میں مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے بلاک ایجوکیشن آفیسر تعلقہ بیدر ڈاکٹر محمد گلسین ، جناب عنایت الرحمن سندھے ضلع اکھشاراداسوآفیسر جناب عبدالرحمن ساقی رکن بلدیہ بیدر ‘ جناب سید سعود رکن بلدیہ بیدر اور دیگر شہ نشین پر موجودتھے۔ ***


بیدر میں ترقی وترویجِ اردو ‘‘کی 18ویں نشست کا انعقاد

بیدر۔6؍اپریل۔(فکروخبر/محمدامین نوازبیدر)۔ اوپن سورس کے ذریعہ کام کرتے ہوئے اردو زبان کو تکنیک سے جوڑا جاسکتاہے ۔اور اوپن سورس ہی ایک ایسا ذریعہ ہے ، جو آج کل زبانوں کو بچاسکتاہے۔ یہ بات مسٹر رشیکیش دیسائی بہادر نمائندہ انگریزی اخبار’’دا ہندو‘‘نے کہی۔وہ ’’ترقی وترویجِ اردو ‘‘کی 18ویں نشست سے ایم آرپلازا ، تعلیم صدیق شاہ بید رمیں کنڑا اخبار پرجاوانی کے اُو۔ما۔ مہیش کی وداعی تقریب کے موقع پر خطاب کررہے تھے۔ انھوں نے بتایاکہ حکومت سے اپنے مطالبات کی تکمیل کیلئے اس بات کی طرف توجہ ضروری ہے کہ حکومت مطالبہ پورا کرنے کیلئے یہ دیکھتی ہے کہ کون مانگ رہاہے اور اپنے مطالبہ کی تکمیل کیلئے اتحادضروری ہے۔ دراصل ہم سب لوگ زبانوں سے متعلق سنجیدہ نہیں ہیں ۔ Urdu is the bridge language، لیکن اردوزبان کوٹیکنالوجی سے جوڑنا ضروری ہے۔اور اس کیلئے محبان اردو ٹیکنالوجی سیکھیں ۔ دراصل ٹیکنالوجی سیکھنے کی عمر نہیں ہوتی ۔ زبانوں کا اس سے براحال ہے۔ اشوکا نے ڈھائی ہزارسال پہلے اسکرپٹ کو ایجادکیا۔ اس سے قبل عوام میں الفاظ کی شناسائی نہیں تھی ۔پرجاوانی کے نمائندہ مسٹر او۔ ما۔مہیش کے میسور تبادلہ پر ان کی خدمات کے اعتراف میں شالپوشی اور گلپوشی محمدیوسف رحیم بیدری نے کی ۔ اسی طرح جناب اظہراحمدخان اور عبدالمبین نے اپنی اپنی تنظیموں کی طرف سے امامہیش کی گلپوشی اور شالپوشی کی ۔اس موقع پر اپنے خطاب میں او۔ ما ۔ مہیش نے کہاکہ اردوسے متعلق آپ کی کوششیں اچھی ہیں لیکن اس کیلئے غیرمسلم احباب کو بھی ساتھ لینا ہوگا۔ اس18ویں نشست میں محمدامیرالدین امیرؔ نے پروفیسر وہاب اشرفی کامقالہ’’اردو میں دانشوری‘‘کاباقی حصہ پڑھ کرسنایا جس کی تلخیص محمدیوسف رحیم بیدری نے پیش کی ۔جناب شیخ محمد صدیق (حیدرآباد) نے غزل سنائی ۔ جناب محمد ظفراللہ خان ، نازحمیدالدین ، جناب حیدرعلی شاکر، نعیم الدین کاریگر، محمد نعیم کنسلٹنٹ ، اظہراحمدخان ، عبدالمبین ، ایم بی علی، محمدغریب اور شیخ فیروز وغیرہ تقریب میں موجودتھے۔ ***


کرناٹک اسٹیٹ بورڈ آف وقف دفتر سے بیدر وقف اڈوائزری کمیٹی بیدر ضلع کے نائب صدر اور29 اراکین کی نامزدگی کا اعلان

بیدر۔6؍اپریل۔(فکروخبر/محمدامین نوازبیدر)۔کرناٹک اسٹیٹ بورڈ آف وقف دفتر سے بیدر وقف اڈوائزری کمیٹی بیدر ضلع کے نائب صدر اور29 اراکین کی نامزدگی کا اعلان کیا گیا ہے ۔جن کے نام اس طرح ہیں محمد ظفر علی خان ایڈوکیٹ نائب صدر ‘اور اراکین میں محمد سراج الدین ایڈوکیٹ گادگی تعلقہ بیدر‘ عبدالرشید پٹیل املا پور تعلقہ بیدر‘محمد یوسف خان بورگی تعلقہ اوراد‘ڈاکٹر سید حسام الدین ولد سید لطیف الدین قادری بیدر‘محمد عثمان صاحب کمار چنچولی تعلقہ ہمناآباد‘محمد مظہر پاشاہ تعلقہ ہمناآباد‘شیخ فرید ہلی کھیڑ (بی) تعلقہ ہمناآباد‘محمد ناظم میاں مستری تعلقہ بسواکلیان ‘قاضی محمد عثمان علی تعلقہ بھالکی‘محمد امام بیگ انجینئر بیدر‘محمد اکبر حسینی ایڈوکیٹ بیدر‘محمد ایوب بیدر ‘محمد اسمعیل قریشی (منا) منہلی تعلقہ بیدر‘محمد تاج الدین تمبولی بیدر‘نثار احمد عبدالعزیز بیدر‘محمد مشیر الدین ولد بشیر الدین بیدر‘سید خواجہ معین الدین ولد سید حیدر حسین راجولہ تعلقہ بسواکلیان ‘سید یثرب علی قادری ‘سید جیلانی قادری بسواکلیان ‘محبوب پٹیل ولد محمد لعل پٹیل بیدر‘سید سراج الدین ولد سید شمس الدین منصبدار انجینئر بیدر‘ایس ایم قادری ایڈوکیٹ ولد دستگیر قادری بیدر‘نثار احمد کلیم ولد عبدالرزاق بیدر‘میر عرفان الحسن ولد میر الیاس علی چٹگوپہ تعلقہ ہمناآباد‘سلیم انعامدارسابق رکن بلدیہ تعلقہ بھالکی‘لیاقت علی تعلقہ بھالکی ‘نذیر احمد تعلقہ بھالکی‘محمد اعجاز حسین بیدر‘ایم اے صمد بیدر‘محمد یونس پٹیل ایڈوکیٹ بیدر شامل ہیں ۔یہ تفصیلات جناب سید ماجد شمیم پٹیل چیرمن بیدر ضلع وقف اڈوائزری کمیٹی نے ایک پریس نوٹ جاری کرکے بتایا ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا