English   /   Kannada   /   Nawayathi

معروف صنعت کارعظیم پریم جی نے آر ایس ایس کے پروگرام سے خطاب کیا ؛(مزید اہم ترین خبریں)

share with us

عظیم پریم جی نے کہا کہ وہ سیاسی شخصیت نہیں ہیں. ملک اور سماج کو آگے بڑھانے کی سمت میں سنگھ کا کام قابل تعریف ہے ان کے یہاں ہونے کو ان کے نظریہ سے نہ جوڑا جائے اس موقع پر سرسنگھ چالك موہن بھاگوت نے کہا ہے کہ سنگھ کو تمام طبقوں کی خدمت کے لئے زیادہ مضبوط، منظم اور منظم کرنا ہوگا. ان کا دعوی ہے کہ خدمت کا یہ کام بغیر کسی امتیاز، خاص مقصد یا مفاد کے ہوگا


لداخ میں چینی فوج کی تازہ در اندازی سے حکومت کو تشویش،فوج کو ہائی الرٹ پر رہنے کی ہدایات

نئی دہلی ۔06اپریل(فکروخبر/ذرائع )لداخ کی حقیقی کنٹرول لائن میں چینی فوج کی طرف سے حالیہ دنوں میں کی گئی دراندازی کے مدنظر ہندوستان نے وہاں تعینات اپنی فوج کو ہائی الرٹ کردیا ہے اور چینی فوج کی نقل و حرکت پر کڑی نظر گذر رکھنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ وزارت دفاع نے لداخ میں تعینات فوجی حکام سے تازہ صورتحال اور چینی فوج کی در اندازی کے بارے میں رپورٹ طلب کی ہے۔ وزار ت دفاع نے چین کی ساتھ لگنے والی لداخ خطے کی ساری سرحد پر اضافی فوج کو بھی تعینات کرنے کی ہدایات دی۔ ذرائع کے مطابق لداخ خطے میں ہندوستان اور چین کی فوج کے درمیان ایکبار پھر کشیدہ صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ دونوں ملکوں کے فوج کے درمیان نئے سرے سے پیدا ہوئی کشیدگی کی وجہ حالیہ ہفتے میں چینی لیبریشن آرمی کی طرف سے کی گئی در اندازی ہے۔ اطلاعات کے مطابق چینی فوج کے کئی دستوں نے لداخ خطے کی حقیقی کنٹرول لائن کے کئی سیکٹروں میں پیش قدمی کرتے ہوئے در اندازی کی تھی۔ دفاعی ذرائع کے مطابق چینی فوج کے کئی دستوں نے سرحد کے اس پار کئی علاقوں میں اپنے ٹینٹ بھی لگائے ۔ اگر چہ بعد میں چینی فوج واپس چلی گئی لیکن اس سے وہاں تعینات ہندوستان کی فوج میں تشویش پیدا ہوگئی ہے۔ ان ذرائع کے مطابق چین کے ساتھ لگنے والی سرحد پر تعینات فوج نے اس بارے میں فوری طور اپنے اعلیٰ حکا م کو جانکاری دی ۔ اس ضمن میں جو مزید تفصیلات ملی ہیں ان کے مطابق چین کے ساتھ لگنے والے ساری سرحد پر تعینات فوج کو کسی بھی صورتحال کے مدنظر ہائی الرٹ کردیا گیا ہے اور فوج سے کہا گیا ہے کہ چینی فوج کی کسی بھی قسم کی در اندازی کو فوری طور ناکام بنانے کیلئے کاروائی کی جائے۔ نئی دلی سے آمدہ تفصیلات کے مطابق مرکزی وزارت دفاع نے بھی لداخ خطے میں حالیہ ہفتے میں چینی فوج فوج کی پیش قدمی سے پیدا شدہ حالالت کے بارے میں رپورٹ طلب کی ہے جبکہ فوج کی طرف سے اس بارے میں اٹھائے گئے جوابی اقدامات کے بارے میں جانکاری طلب کی گئی ۔ اطلاعات کے مطابق لداخ میں تعینات سینئر فوجی حکام نے اس بارے میں ساری تفصیل وزارت دفاع کو دی ہے جبکہ چینی در اندازی کے سلسلے میں فوری طور اٹھائے گئے اقدامات کی بھی جانکاری دی گئی۔اس دوران دفاعی ذرائع نے بتایا کہ صورتحال زیادہ سنگین نہیں ہے اور لداخ کی چین کے ساتھ لگنے والی حقیقی کنٹرول لائن پر صورتحال مکمل طور کنٹرول میں ہے۔ فوجی ذرائع کے مطابق چین کے ساتھ لگنے والی سرحد پر تعینات فوج کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے جبکہ فوج چینی آرمی کی ہر طرح کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فوجی حکا م نے وزارت دفاع کو بتایا کہ صورتحال زیادہ سنگین نہیں ہے اور فوج سرحد پار چینی فوج کی سرگرمیوں پر بھی کڑی نظر گذر رکھے ہوئے ہے۔ اس دوران دفاعی ذرائع نے بتایا کہ چینی فوج کی طرف سے کی جارہی در اندازی کوئی سنگین صورتحال نہیں ہے جبکہ سرحدوں کا مکمل تعین نہ ہونے سے بھی اس قسم کے واقعات رونما ہورہے ہیں۔ واضح رہے گذشتہ دو برسوں سے لداخ خطے میں ہندوستان اور چین کی فوج کئی بار آمنے سامنے آگئی ہے جبکہ کئی بار دونوں ملکوں کی فوج کے درمیان جنگ کی بھی نوبت آگئی تھی۔ لداخ کی سرحد کے معاملے پر دونوں ملکوں کے درمیان محاز آرائی کی صورتحال جاری ہے اگر چہ دونوں ملک سرحدی تنازعوں کو پُر امن طور حل کرنے کیلئے بھی کوشاں ہے۔


بارہ مولہ اور شوپیان میں دہشت گردوں کے الگ الگ حملوں میں تین پولیس اہلکار جاں بحق ، ایک زخمی

سرینگر۔06اپریل(فکروخبر/ذرائع ) پیرکو بارہ مولہ و شوپیان میں یکے بعد دیگرے دہشت گردوں کے دو خوفناک اور منصوبہ بند حملوں میں پولیس کے تین اہلکار ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔ دہشت گردوں نے پہلے بارہ مولہ میں میر گنڈ پٹن ایک مسافر بس میں سوار ایس او جی سب انسپکٹر کو گولی مار کر شدید زخمی کردیا ۔ اس کے بعد دہشت گردوں کے ایک گروپ نے شوپیان کے امشی پورہ میں پولیس پارٹی کو نشانہ بناکر ایک ہیڈ کانسٹبل سمیت دو اہلکاروں کو جاں بحق کردیا۔ دہشت گردوں کے ان حملوں کے بعد پوری وادی کشمیر میں ہائی الرٹ کا اعلان کردیا گیا جبکہ دہشت گردوں کو پکڑنے کیلئے بڑے پیمانے پر تلاش کاروائی شروع کیاگیا۔ دہشت گردوں کے ان دوحملوں سے خوف و ہراس کی لہر دوڈ گئی۔اطلاعات کے مطابق ٹیولپ گارڈن کے کھولے جانے کے موقعے پر دہشت گردوں نے اپنی موجودگی کا بھر پور احساس دلاتے ہوئے بارہ مولہ اور شوپیان میں دو خطرناک حملے کرکے تین پولیس اہلکاروں کو اہلک اور ایک کو شدید زخمی کردیا۔ دہشت گردوں نے پہلے بارہ مولہ کے میر گنڈ پٹن کے مقام پر پولیس کے ایس او جی سے وابستہ پولیس سب انسپکٹر پر گولیاں چلائی۔ اس واقعے میں ایس او جی کا سب انسپکٹر زخمی ہوگیا۔ زخمی ہوئے پولیس افسر کو فوری طور علاج کیلئے سکمز صورہ لے جایا گیا۔اس حملے کے کچھ دیر بعد دہشت گردوںے جنوبی کشمیر کے شوپیان کے امشی پورہ میں دہشت گردوں نے پولیس کی ایک پارٹی پر حملہ کرکے شدید فائرنگ کی ۔ اس حملے میں موقعے پر ہی تین پولیس اہلکارجاں بحق ہوگئے۔ اس ضمن میں جو مزید تفصیلات ملی ہیں ان کے مطابق شوپیان پولیس کی ایک پارٹی کسی کیس کی چھان بین کیلئے امشی پورہ کی طرف جارہی تھی کہ وہاں تاک میں بیٹھے جنگجووں نے پولیس کی اس پارٹی کی طرف زبردست فائرنگ کی۔ یہ واقعہ دن کے ایک بجکر 45منٹ پر پیش آیا جب پولیس اہلکار اپنی ٹاٹا سومو میں جارہے تھے کہ امشی پورہ کے مقام پر پہلے سے موجود جنگجووں نے اس کو روکا جبکہ پولیس اہلکار باہر آئے تو ان پر اندھا دھند فائرنگ کی ۔پولیس کے مطابق اس حملے میں تین پولیس اہلکار جو کہ شوپیان پولیس تھانے کے تھے ہلاک ہوگئے۔ دہشت گردوں کے اس حملے کی خبر ملتے ہی پولیس و فوجی حکام امشی پورہ پہنچے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ پولیس اور فوج نے اس پورے علاقے کو گھیرے میں لیکر جنگجووں کی بڑے پیمانے پر تلاش کاروائی شروع کی ۔ تاہم بتایا جاتا ہے دہشت گردوں یہ کاروائی انجام دینے کے بعد وہاں سے فرار ہوئے۔ پولیس اور فوج نے شوپیان کے مختلف راستوں و پلوامہ کی طرف جانے کی شاہراہ کو بھی سیل کرکے دہشت گردوں کی تلاش کی جبکہ جائے واردات پر پولیس و فورسز کی بھاری تعداد وہاں پہنچی ۔اس حملے میں ہلاک ہوئے پولیس اہلکاروں کی پہچان ہیڈ کانسٹبل مشتاق احمد ساکنہ آری گام پلوامہ ، کانسٹبل نثار احمد سوپور اورکانسٹبل شبیر احمد لداخ کے طور ہوئی ہے۔ ادھر شوپیان کے امشی پورہ سے پہلے دن کے ساڈھے گیارہ بجے شمالی کشمیر کے بارہ مولہ کے میر گنڈ کے مقام پر سرینگر سے بارہ مولہ کی طرف جارہی ایک مسافر بس میں نامعلوم دہشت گردوں نے پولیس کے ایس او جی کے اینٹی فدائین ونگ کے سب انسپکٹر جو کہ بس کی آگے کی سیٹ پر بیٹھا تھا پر گولیا ں چلائی ۔ اس دوران دہشت گردوں کے ان دو خوفناک حملوں کے بعد پوری وادی میں ہائی الرٹ کا اعلان کیا گیا جبکہ سرینگر شہر و وادی کے دوسرے قصبہ جات میں سیکورٹی انتظامات مزید سخت کئے گئے ۔ 


ڈاکٹر نواز دیوبندی کی مدت کار میں توسیع

لکھنؤ۔06اپریل(فکروخبر/ذرائع)ریاستی حکومت نے ڈاکٹر نواز دیوبندی کو دوبارہ اترپردیش اردواکادمی کاغیر سرکاری ممبر اور چیرمین (ایکزیکٹیو کمیٹی ) نامزد کیا ہے اور ان کے مدت کار میں ۱۹؍فروری ۲۰۱۶ تک کے لئے توسیع کر دی ہے۔یہ اطلاع پرنسپل سکریٹری لسانیات جناب سیلش کرشن نے دی ہے۔ 


اردو اکادمی کی ورکنگ کمیٹی کی مدت کار میں ایک سال کی توسیع

لکھنؤ۔06اپریل(فکروخبر/ذرائع) ریاستی حکومت نے مارچ ۲۰۱۴ میں تشکیل نو اردو اکادمی کی ایکز یکٹیو کمیٹی کی مدت کار میں ایک سال کی توسیع کی ہے۔یہ اطلاع پرنسپل سکریٹری لسانیات جناب سیلش کرشن نے دی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر نواز دیوبندی ورکنگ کمیٹی کے ممبر؍چیر مین ہوں گے۔پرنسپل سکریٹری ؍سکریٹری لسانیات ریونیو ،تعلیم یا ان کے نمائندہ چیر مین اترپردیش ہندی سنستھان ،ڈائریکٹر ،اردو سکریٹری ،اترپردیش اردو اکادمی صدور شعبہ اردو ،محکمہ اردو ،بنارس ہندو یونیورسٹی، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، الہ آباد یونیورسٹی، دین دیال اپادھیائے یونیورسٹی گورکھپور، چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی ، میرٹھ بااختیار ممبر ہوں گے۔


وزیر ثانوی تعلیم کے ساتھ محکمہ سے مربوط یونین کے نمائندوں سے میٹنگ

لکھنؤ۔06اپریل(فکروخبر/ذرائع) ریاست کے وزیر ثانوی تعلیم جناب محبوب علی کے ساتھ کل شام ان کی رہائش گاہ پر ثانوی تعلیم سے مربوط مختلف یونین کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ ہوئی۔میٹنگ میں جناب چیتنا نرائن سنگھ،جناب رام راج سنگھ چندیل جناب امیش دیویدی،جناب سنجے مشراممبر قانون ساز کؤنسل اور جناب لال بہاری یادو صدر اور جناب کیلاش یادو، ریاست کے سکریٹری جنرل غیر امداد یافتہ اساتذہ یونین نے حصہ لیا۔ میٹنگ میں غیر امداد یافتہ اساتذہ کی مسائل پر غور کیاگیا۔میٹنگ میں وزیر ثانوی تعلیم نے ان یونینوں کے نمائندوں سے کہا کہ یہ مناسب وقت نہیں ہے۔طلباء کی زندگی سے کھیلواڑ نہیں کرنا چاہئے۔طلباء کے ساتھ اساتذہ کی خلافت کا یہ طریقہ مناسب نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ طلباء کے مستقبل کا دھیان رکھنا ہم سب کا فرض ہے۔کیونکہ انہیں پر ہم سب منحصر ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت مذکورہ اساتذہ کے سروس رول بنانے پر غور کرے گی۔ 


ریاست کے سبھی محکموں کو حکومت کی کامیابیوں کی وسیع تشہیر کے لئے محکمہ اطلاعات

میں رجسٹرڈ گروپوں کے فن کاروں کے ذریعہ سے کرانے کی ہدایت

لکھنؤ۔06اپریل(فکروخبر/ذرائع) اترپردیش حکومت کی اسکیموں، ترقیاتی پروگراموں ،پالیسیوں ،فیصلوں اور کامیابیوں کی جانکاری دیہی عوام تک پہونچانے کے مقصد سے گیت و ناٹک اسکیم تشہیر کا مضبوط ذریعہ ہے ۔اس کام کے لئے حکومت کی رہنما ہدایات کے مطابق محکمہ اطلاعات و رابطہ عامہ کے تحت ثقافتی گروپ رجسٹرڈ ہیں۔ان ثقافتی پارٹیوں کے لئے اترپردیش کے کسی بھی علاقہ میں پروگرام کر نے کے لئے ناگزیر حالات کو چھوڑٖ کر لازمی طور سے جانا ہوتا ہے۔محکمہ اطلاعات محکمہ نوڈل کے ذریعہ ان ثقافتی گروپوں کو ورکشاپ کا انعقاد کر کے تربیت دی جاتی ہے۔ورکشاپ پر آنے والا خرچ متعلقہ محکموں کے ذریعہ برداشت کیا جائے گا۔ریاست کے چیف سکریٹری سطح سے اس کام کے لئے سرکاری حکم نامہ جاری کیا جا چکا ہے۔محکمہ اطلاعات میں رجسٹرڈ ثقافتی گروپوں کے ذریعہ سے سبھی سرکاری محکموں حکومت کی عوامی بہبود کاری اسکیموں ،ترقیاتی پروگراموں کی وسیع تشہیر عوام الناس میں پہنچائی جائے گی۔ورکشاپ میں تربیت کے بعد متعلقہ محکمہ تربیت یافتہ ثقافتی دلوں سے ہی پروگراموں کا انعقاد کرائیں گے۔گروپوں کے لئے مقررہ محنتانہ شرح کی ادائیگی متعلقہ محکمہ ہی کرے گا۔ 


راجستھان: بی،کام فرسٹ ایئر کا پرچہ لیک، امتحان ملتوی

جے پور۔06اپریل(فکروخبر/ذرائع) راجستھان یونیورسٹی کی بی،کام فرسٹ ایئر اکنامکس کا پرچا لیک ہونے کے بعد امتحان کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔217 مراکز پر آج امتحان ہوا، لیکن رات کو ہی پرچا واٹسپ پر لیک ہو گیا تھا۔اس انکشاف کے بعد اے بی وی پی طالب علم تنظیم سے وابستہ طلبا نے یونیورسٹی کیمپس میں ہنگامہ اور نعرے بازی شروع کر دی۔جب آج امتحان شروع ہوا تو یہ پرچا ہو بہ ہو وہی تھا جو کل واٹسپ پر لیک ہوا تھا۔ اگرچہ طالب علموں نے مقررہ امتحان دیا۔لیکن، اس کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے امتحان منسوخ کرنے کا حکم دے دیا۔اب تفتیش کی جا رہی ہے کہ امتحان پرچہ آخر کہاں سے لیک ہوا۔لیکن، ان طالب علموں کے لئے آج کا دن بے حد مایوس کن رہا جنہوں نے اس پیپر کی تیاری کی تھی اور امتحان بھی دے دی۔ اب انہیں دوبارہ یہ امتحان دینا ہوگا۔


اب ٹرینوں میں ہی ریزرویشن ممکن

نئی دہلی۔06اپریل(فکروخبر/ذرائع)آپ کا ریزرویشن نہیں ہے اور فوری سفر کرنا ہے، تو اب پریشان ہونے یا سفر ٹالنے کی ضرورت نہیں ہے،آپ براہ راست ٹرین میں سوار ہو کر ٹی ٹی ای سے سیٹ ریزرو کرا سکتے ہیں،اس کے لئے ٹی ٹی ای کو ایک ہینڈ ہیلڈ مشین دی جا رہی ہے جس سے خالی ہونے والی نشستوں کی معلومات فوری طور ٹی ٹی ای کو ملتی رہے گی،مشین براہ راست سرور سے منسلک رہے گی،مشین سے پہلے ٹی ٹی ای کے پاس صرف ریزرویشن کا چارٹ ہوتا تھا،اس وجہ سے ٹکٹ کینسل ہونے پر خالی ہوئی سیٹ کی معلومات ٹی ٹی ای کو نہیں مل پاتی تھی۔ریلوے کی نئی منصوبہ بندی کے تحت اب مسافروں کو ریزرویشن ٹکٹ کرانے کے لئے کھڑکی پر کھڑے ہو کر انتظار نہیں کرناپڑے گا۔مسافر ٹرین میں ہی سیٹ ریزرو کرا سکیں گے،فی الحال استعمال کے طور پر یہ سہولت غریب رتھ میں شروع کی گئی ہے۔منصوبہ کافی کامیاب رہا ہے،ریلوے بورڈ کا حکم ملتے ہی تمام ٹرینوں میں یہ سہولت شروع کی جائے گی،اس کو لے کرٹرین کے ٹی ٹی ای کو ٹکٹ مشین (ہینڈ ہیلڈ)دی جائے گی،یہ مشین ریلوے کے پیسنجر ریزرویشن سسٹم (پی آرایس)سرورسے رابطہ قائم رہے گا۔اس مشین سے ٹی ٹی ای کو ٹرین کے ہر کوچ کی معلومات ملتی رہے گی،اس کے علاوہ مشین کے ذریعہ ویٹنگ ٹکٹ والے مسافر کو بھی ٹرین میں سیٹ فراہم کر دی جائے گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا