English   /   Kannada   /   Nawayathi

نربھیا ڈاکومنٹری کی ڈائرکٹر نے گری راج کو بتایا 'ریپیسٹ(مزید اہم ترین خبریں )

share with us

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا، چھوٹی سوچ اور بغیر سوچے دیے گئے ایسے تبصرے مجھے پریشان کرتے ہیں کہ میری فلم سے ریپ کرنے والوں کو اپنا موقف رکھنے کا موقع ملتا ہے، لیکن ان ممبران پارلیمنٹ کے بارے میں کیا کہا جائے جو نربھیا گینگریپ کے مجرم مکیش سنگھ کی طرح باتیں کرتے ہیں.پی ایم مودی سے گری راج کو کابینہ سے برطرف کئے جانے کا مطالبہ اٹھاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'ہمیں اس مسئلے کی سنگینی سمجھنی چاہئے. گری راج جیسے کسی بھی آدمی کو کسی اقتدار یا متاثر کن عہدے پر رہنے کا حق نہیں ہے. '


فوٹوشناختی کارڈ بنانے کے معاملے میں بدعنوانی 

رامپور۔05اپریل(فکروخبر/ذرائع)سماجی کارکن حکیم نزاکت علی نے ضلع مجسٹریٹ رامپور کو بھیجی گئی عرضداشت میں کہا ہے کہ صدر تحصیل میں شناختی کارڈ بنانے والے ملازمین ضرورت مندوں سے غیر قانونی رقم وصول کررہے ہیں ۔اس کے باوجود ضرورت مند جب شناختی کارڈ لینے کے لئے تحصیل جاتے ہیں متعلقہ ملازمین ضرورت مندوں کو یہ کہتے ہوئے واپس بھیج دیتے ہیں کہ شناختی کارڈ نہیں بنے ہیں۔ کئی مہینے گزرنے کے بعدبھی شناختی کارڈ نہیں بن رہے ہیں اور ضرورت مند مایوس ہوکر چلے جاتے ہیں۔ جب کہ یہی ملازمین فوٹو شناختی کارڈ منمانی رقم لیکر ایک ہفتہ میں بناکر دے رہے ہیں ۔ یہ بات تحصیل کے اعلیٰ افسران کو بھی معلوم ہے لیکن افسران ملازمین کے خلاف کارروائی کرنے سے گریز کررہے ہیں۔ جب کہ غذائی تحفظ قانون نافذہونے کے سبب نئے راشن کارڈ بنانے کے لئے فوٹو شناختی کارڈ کی ضرورت ہوتی ہے ۔کیوں کہ شناختی کارڈ کی بنیاد پر ہی آدھار کارڈ بنائے جاتے ہیں ۔ انہوں نے اس معاملے کی غیر جانبدارانہ جانچ کرواکر قصورواروں کے خلاف کارروائی کامطالبہ کیا ہے ۔ 


کاشتکار حکومت سے مایوس

کوشامبی۔05اپریل(فکروخبر/ذرائع)بے موسم کی بارش ژالہ باری سے ضلع کے کسانوں کو زبردست نقصان ہوا۔جبکہ انتظامیہ کے ذریعہ حکومت کو بھیجی گئی رپورٹ میں نقصان کو کم بتایاگیا ۔ کاشتکاروں کو امید تھی کہ حکومت کے ذریعہ ان کے نقصان کو پوراکردیاجائے گا ۔ لیکن کسان اب مایوس ہوگئے ہیں ۔ ضلع میں گیہوں ،سرسوں ،ارہر او رآلو کی فصلیں برباد ہوچکی ہیں ۔


آگ سے جھلسی خاتون کی موت

بریلی ۔05اپریل(فکروخبر/ذرائع)پیلی بھیت کے جہانہ آباد علاقے کے گاؤں اجھینیاں کے باشندے راجو کی بیوی تلسادیوی کی بریلی کے پرائیویٹ اسپتال میں علاج کے دوران موت ہوگئی ۔ متوفیہ کے شوہرنے بتایا کہ تلسا دیوی گھر میں چھپر کے نیچے چولہے پر کھانا پکارہی تھی اسی دوران اس کے کپڑوں میں آگ لگ گئی ۔اور چھپر میں بھی آگ لگ گئی ۔مقامی لوگوں نے اور سسرال والوں نے تلسا کو بریلی کے پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی ۔پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیاہے ۔تلسا کے والدین نے سسرال والوں پر الزام عائد نہیں کیاہے ۔ 


سڑک حادثہ میں نوجوان کی موت 

بریلی ۔05اپریل(فکروخبر/ذرائع)آج صبح سڑک حادثہ میں مین پوری کوتوالی تھانہ علاقہ کے باشندہ صفدر علی کی موت ہوگئی جبکہ فرخ آباد کوتوالی علاقے کاباشندہ شبیر شدید طور سے زخمی ہوگیا۔ حادثہ کے وقت دوسری موٹر سائیکل پر سوار متوفی کے چچا نے بتایا کہ متوفی کی مین پوری میں چشمے کی دکان ہے ۔ اور آئندہ ۵۱اپریل کو اس کی بہن کی شادی ہے ۔ وہ اپنے بھتیجے شبیر کے ساتھ موٹر سائیکل پرجارہاتھا بائی پاس پر مخالف سمت سے آنے والے ٹرک نے اس کی موٹر سائیکل میں ٹکر ماردی ۔ٹکر لگنے سے صفدر علی کی موقع پرہی موت ہوگئی ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا