English   /   Kannada   /   Nawayathi

ظفرسریشوالا کے نام مولاناکلیم صدیقی پھلتی کاخط

share with us

اگرچہ اس حقیر کو اس سیاسی دنیا سے بالکل عدم مناسبت ہے مگر موجودہ سیاسی تناظر میں دل میں تقاضا تھا کہ ملاقات کرکے ملت کے حالات پر آپ سے تبادلہ خیال کروں ہمارے ایک دوست احمد عبداللہ نے ذکر کیا کہ جناب والا کسی پروگرام کے سلسلے میں اس حقیر سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں مگر ملاقات مقدر نہ ہو سکی "
مولانا نے مزید لکھا ہے کہ "میں نے اردو نئی دنیا میں آپ کا ایک انٹر ویو پڑھا ہے جس میں مجھے آپ کے اندر ملت کی فکر مندی اور مثبت درد مندی کے سوا کوئی منفی سوچ یا بے ادبی کی نیت دکھائی نہیں دیتی.گزشتہ دنوں مسلم پرسنل لا بورڈ کے اجلاس میں جو کچھ ہوا اس میں بھی آپ نے جس صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا ہے قابل قدر ہے ۔ آپ کا مولانا سید رابع حسنی ندوی دامت برکاتہم کے نام مکتوب پڑھنے کو ملا ، ایسے مخالف اور انفعال کے حال میں ایسا پیارا صبر و تحمل اد ب و معزرت سے بھرا ہوا مکتوب پڑھ کر دل میں آپ کی بڑی قدر ہوئی "
مولانا ظفر صاحب کو نصیحت کرتے ہوئے آگے تحریر فرما تے ہیں کہ آپ نے صبر و تحمل ادب و انکساری کے ساتھ تعمیری راستہ جو اپنے لیے منتخب کیا ہے اس پر اپنا سفر جاری رکھیں ۔ یہ حقیر کسی طرح کوئی اہلیت نہیں رکھتا پھر بھی کسی خدمت کے لیے یاد فرمائیں تو مجھے خوشی ہوگی

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا