English   /   Kannada   /   Nawayathi

پندرہ لاکھ کا چیک : یوتھ کانگریس کارکنان نے بی جے پی کے خلاف احتجاج کیا(مزید اہم ترین خبریں)

share with us

جبکہ انتخابات کے دوران مذکورہ باتوں کا ہدف بتانے والی بی جے پی اس ضمن میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔کسان مُخالف پالیسی اختیا رکرکے کارپوریٹ طبقہ کو خوشی فراہم کرنے والی بی جے پی نے ملک کی عوام کو دھوکہ دیا ہے۔یوتھ کانگریس کے مُظاہرین نے وزیر اعظم نرند رمودی کی تصویر اور ان کے دستخط کے ساتھ 15لاکھ روپیے کا چیک کا تقسیم کا عملی مُظاہرہ کیا ۔بی جے پی نے جو وعدہ کیا تھا کہ 100دن کے اندر کالا دھن ملک کو واپس لایا جائے گا۔اور15لاکھ روپیے ملک کا ہر شہری اپنے بنک اکاؤنٹ میں پائے گا۔


5؍اپریل کو بیدر میں ’’جلسہ دستار بندی و اصلاحِ معاشرہ ‘‘

بیدر۔۔04؍اپریل۔(فکروخبر/محمدامین نواز بیدر)محمد نجیب رحیمی نے ایک پریس نوٹ جاری کرکے بتایا ہے کہ دارالعلوم رشیدیہ سات سال قبل چند وجوہات کی بنا پر لعل واڑی سے گورنلی کی ساڑھے پانچ سو سالہ قدیم غیر آباد مسجد میں منتقل کردیا گیا ہے ‘جبکہ اس مسجد میں غیروں کا مکمل تسلط تھا۔ شراب نوشی ‘قمار بازی‘ کا مکمل اڈہ بنی ہوئی تھی ۔ اور اب مدرسہ کی وجہ سے پنجگانہ نماز پابندی سے ہورہی ہے۔ مدرسہ ہذا میں شعبہ حفظ ‘شعبہ ناظرہ‘ شعبہ دینیات ‘شعبہ انگریزی ‘شعبہ تجوید تک تعلیم ہورہی ہے ۔امسال سا(7)طلباء دستار بندی اور سندِ فراغت کی سعادت حاصل کررہے ہیں ‘اسی سلسلہ میں ’’جلسہ دستار بندی و اصلاحِ معاشرہ ‘‘5؍اپریل بروز اتوار صبح10بجے تا2بجے دن بمقام دارالعلوم رشیدیہ گورنلی انعقا د عمل میںآرہا ہے ۔اس جلسہ کی نگرانی جناب الحاج محمد شرف الدین ریٹائرڈ سی آئی ڈی آفیسر بنگلورکریں گے۔اور صدارت مولانا پی ایم مزمل والا جاہی رشادی بنگلور کریں گے ۔مقامی مقررین کی حیثیت سے مولانا عبدالرحمن قاسمی ناظم حیات العلوم اوراد ‘مولانا عبدالغنی معتمد مدینۃ العلوم بیدر‘مفتی غلام یزدانی اشاعتی صدر جمعیت العلماء بیدر ‘مولانا عتیق الرحمن ناظم نور الصُفہ للبنات میلور شرکت کریں گے ۔جلسہ کا آغاز حافظ قاری محمد صلاح الدین مہتمم دارلعلوم محمود گاوان بیدر‘ اورمولانا محمد مستقیم قاسمی ‘ حافظ محمد نعمان ‘حافظ محمد ارشد نعتِ رسول ؐسنانے کی سعادت حاصل کریں گے ۔ عامۃ المسلمین سے گزارش کی جاتی ہے کہ اس جلسہ میں شرکت فرماکر طلباء کی حوصلہ افزائی فرمائیں اورجلسہ میں علماء کے بصیرت آمیز خطابات سے استفادہ کریں ۔***


بیدر کے دو پولیس ہیڈ کانسٹیبل کو وزیر اعلی کے ہاتھوں طلائی تمغہ

بیدر۔04؍اپریل۔(فکروخبر/محمدامین نواز بیدر)بیدر کے شیکھر سوامی ہیڈر کانسٹیبل انٹر سیکوریٹی یونٹ جو کے پولیس محکمہ میں36سال سے اپنی بہتر خدمات انجام دے رہے ہیں ۔اسی طرح سید متین ہیڈ کانسٹیبل DARمحکمہ پولیس نے بھی 30سال سے اپنی خدمات انجام دے رہے ۔ان دونوں پولیس ملازمین کو بہتر اور متحرکانہ کارکردگی دیکھتے ہوئے ریاستی وزیر اعلی کے ہاتھوں طلائی تمغہ دیا گیا ۔مذکورہ بالا دونوں پولیس ملازمین کو وزیر اعلی کے ہاتھوں تہنیت و طلائی تمغہ دئیے جانے پر محکمہ پولیس بیدر میں مسرت کی لہر دیکھی گئی.


آج بیدر شہر میں اجتماع بعنوان اصلاح معاشرہ کا انعقاد

بیدر۔۔04؍اپریل۔(فکروخبر/محمدامین نواز بیدر)جناب سیدظہور ہاشمی نوری کے بموجب سنی دعوت اسلامی بیدرکے زیر اہتمام مورخہ4اپریل بروز ہفتہ بعد نماز عشاء بمقام مسجد صوفیہ کنج نشین بیدرمیں دینی اجتماع نہایت ہی ادب و احترام کے سا تھ سنی اجتماع بعنوان اصلاح معاشرہ زیر صدارت جناب شاہ ابو انوار کنج نشین متولی مسجد ہذا انعقاد عمل میں آئیگا ۔ مولانا شاہ محمد رفیع الدین نوری صدر مرکزی تنظیم اہل سنت و جماعت مہمان خصوصی شرکت کرینگے۔ اجتماع کو مولانا محمدیونس رضا مبلغ سنی دعوت اسلامی ممبئی مخاطب کرینگے ۔ محمد رضا قادری اشر فی مبلغ سنی دعوت اسلامی اور ممتاز نعت خواں حمد، نعت رسولؐو منقبت کا نذرانہ پیش کرنے کی سعادت حاصل کریں گے۔نظامت کے فرائض مولانا محمد ظہیر نوری ہمناآباد انجام دینگے ۔ اجتماع کی کارروائی کا آغازحافظ محمد شعیب نوری کی قرأ ت کلام پاک سے ہوگا ۔ ۔ محمد ریاض احمد خاں رضوی، ڈاکٹر محمد عبدالسلیم نوری ، سید سراج الدین نوری ، محمد حفیظ خان نوری اور دیگر مبلغین نے شمع رسالت کے پروانوں سے گذارش کی ہیکہ اس جلسہ میں زیادہ سے زیادہ تعدادمیں شرکت فرماکر ثواب دارین حاصل فرمائیں۔


ریاست بھر میں اقلیتی طبقات کی سماجی ،معاشی اور تعلیمی معیار جانچنے کیلئے سروے کیا جارہا ہے

بیدر۔۔04؍اپریل۔(فکروخبر/محمدامین نواز بیدر)مفتی غلام یزدانی اشاعتی صدر جمعیت علماء ضلع بیدر اور مولانا محمد تصدق ندوی جنرل سکریٹری نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حکومت کرناٹک کی جانب سے مورخہ 11؍ اپریل سے 30؍ اپریل 2015تک ریاست بھر میں اقلیتی طبقات کی سماجی ،معاشی اور تعلیمی معیار جانچنے کیلئے سروے کیا جارہا ہے جس میں مسلم ،سکھ ، عیسائی ، بدھ ، جین اور پارسی شامل ہیں جس کو حکومت نے ’’سوشیو اکنامک سروے ‘‘کا نام دیا ہے یہ سروے 1931کے بعد پہلی مرتبہ ریاست بھر میں ہونے جارہا ہے اور یہ سروے بہت ہی اہمیت کا حامل ہے اقلیتوں اور کمزور طبقات کی ترقی کیلئے مذکورہ سروے کا بیڑہ اٹھایا گیا ہے کیونکہ ریاست میں ہمیشہ اکثریتی طبقات ہی اکثر حکومت کی اسکیمات سے فائدہ حاصل کرتے ہیں اور اقلیتی طبقات محروم رہتے ہیں جب حکومت کے عہدیدار اور نمائندے سروے کیلئے گھروں پر آئیں توا نہیں تمام تفصیلات فراہم کی جائیں اپنا مذہب ،پیشہ ،پسماندہ طبقہ کا کوڈ نمبر ،فارم کے کالم نمبر 6میں ضرور لکھیں سروے عہدیدار اگر پنسل کا استعمال کریں تو فارم پر ہرگز دستخط نہ کریں جب تک کہ وہ پین کا استعمال نہ کریں ہر فارم کی خانہ پوری کیلئے کم از کم 45منٹ درکار ہونگے محلہ کے ذمہ داران و دانشوران ملت سے گذارش کی جاتی ہے سروے کہ دوران صحیح معلومات فراہم کرتے ہوئے ا س سروے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔ اور تمام افراد خاندان کی صحیح تفصیلات اندرا ج کرائیں ۔


5؍اپریل کو شہر بیدر میں خواتین کیلئے دینی تربیتی کورس کا افتتاح 

بیدر۔۔04؍اپریل۔(فکروخبر/محمدامین نواز بیدر)مفتی غلام یزدانی اشاعتی خطیب جامع مسجد بیدر کے بموجب اس وقت معاشرہ میں جو بگاڑ و فساد ہے اس کی وجہ بے دینی و بے حیائی ہے اور خواتین اسلام کا دین سے دوری اور اسلامی تربیت کے فقدان کا نتیجہ ہے وقت کی اس اہم ترین ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے خواتین اسلام میں دینداری و دینی شعور بیدار ی کیلئے 15سال سے 65سال کی خواتین کیلئے شہر بیدر میں پہلی مرتبہ چالیس مرتبہ دینی تربیتی کورس کا افتتاح عمل میں لایا جارہا ہے اسی مناسبت سے ایک افتتاحی جلسہ 5؍ اپریل بروز اتوار بعد نماز عشاء بمقام محلہ کلثوم گلی بیدر میں منعقد کیا جارہا ہے جس کی صدارت بنگلور شہر کے معروف عالم دین مقرر شیرین بیاں مولانا پی یم مزمل والا جاہی رشادی فرمائیں گے مولانا سید عبدالوحید قاسمی جامعہ اسلامیہ مدینتہ العلوم بیدر مولانا محمد تصدق ندوی چٹگوپہ مولانا محمد معز الدین رشادی منا اکھیلی مولانا محمد فہیم الدین رشادی ناظم مدرسہ تعلیم القرآن للبنات بیدر کے اہم خطابات ہونگے جلسہ کا آغاز حافظ و قاری شوکت اللہ غوری حیدرآباد کی قرات کلام پاک سے ہوگا عامتہ المسلمین سے پُر خلوص گذارش کی جاتی ہے اس با سعادت افتتاحی جلسہ میں زیادہ تعداد میں شرکت فرماکر علماء کرام کے خطابات سے استفادہ فرمائیں۔


ایڈن پبلک اسکول میں سالانہ تقریب کا انعقاد

بیدر۔۔04؍اپریل۔(فکروخبر/محمدامین نواز بیدر)ایڈن پبلک اسکول میں سالانہ تقریب کے موقع پر شیام سندر پرنسپل بسویشور اسکول نے اپنے خصوصی خطاب میں کہا کہ انسان کو چاہئے کہ وہ تعلیم کو اپنے ماں باپ کی حیثیت سے دیکھیں ۔ جس طرح انسان کو زندگی میں ماں باپ سب سے پیارے ہوتے ہیں اسی طرح تعلیم کو بھی اسی نظریہ سے دیکھیں اور تعلیم کی اہمیت کو سمجھیں ۔ پرانے دور میں تعلیم گھر پر دی جاتی تھی اور لوگ اسے حاصل کرنے کے لئے دور دراز کاسفر کرتے تھے لیکن اس کے بالمقابلے آج تعلیم کافی آسانی سے حاصل ہورہی ہے ۔ انہوں نے والدین کی دلچسپی کو دیکھ کر مسرت کا اظہار کیا ۔اس موقع پر صدارتی خطاب کرتے ہوئے محمد نواز الدین صدر گلشن ہند ویلفیر و ایجوکیشنل سوسائٹی نے طلباء کی ایک سالہ کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا طلباء اپنی کارکردگی اچھی دکھائی اور اساتذہ کی بھرپور ستائش کی کہ وہ طلباء میں نئے حوصلے ، نئی جستجوکو اجاگر کرنے میں ہماری مدد کیں ۔ پروگرام کی افتتاح سروت جہاں، طلباء اسکول ہذا کی قرآت کلام پاک سے شروع ہوئی ۔ اس موقع پر سنجیو کمار سی پی آئی بسواکلیان ، انیل شاستری بی آرپی بسواکلیان ، نیلکھنٹ راٹھوڈکانگریس صدر بسواکلیان ، اعجاز پٹیل سی آر پی ، زیبون بی ، صدر بلدیہ بسواکلیان ، سراج سکندر، رکن بلدیہ، موسیٰ میاں رکن بلدیہ ، یوراج بھینڈے ، رکن بلدیہ ، رفیق الدین ،حسام الدین ، آصف رضوی ، محمد مدثر ،گلشن ہند ویلفیر و ایجوکیشنل سوسائٹی بسواکلیان کے ممبر ان اور اسکے علاوہ خلیل میاں ، چاند پاشاہ، الطاف حسین ، سماجی رکن اور والدین کی کثیر تعداد موجود تھی۔ پروگرام کی کاروائی قررت العین صدر معلمہ اسکول ہذانے چلائی اور پروگرام کے آخر میں شاہین پروین ،معلمہ اسکول ہذا نے والدین ، طلباء ، اساتذہ اور مہمانان کا شکریہ ادا کیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا