English   /   Kannada   /   Nawayathi

حکومتِ کرناٹک ریاست کے تمام خاندانوں کا سماجی و تعلیمی سروے کروانے جارہی ہے(مزید خبریں)

share with us

حکومت کی ساری اسکیمات کے فوائد ریاست کے کونے کونے میں رہنے والوں تک پہنچانا ضروری ہے اس مقصد کیلئے صحیح مستحقین کی نشاندہی کیلئے ایک مکمل اور سائنٹفک اعداد و شمار کے ذریعہ ڈیٹا ضروری ہے ۔جو اس سروے کے دوران صحیح اندراج سے ممکن ہوسکتا ہے۔ حکومتِ کرناٹک کی جانب سے مورخہ11؍اپریل سے 30؍اپریل تک پوری ریاست میں عوام کی سماجی اور تعلیمی معیار جانچنے کیلئے سروے شروع کیا جارہا ہے ۔جس میں اقلیتی طبقات ‘مسلمان ‘عیسائی‘بودھ‘سکھ اور پارسی بھی شامل ہیں ۔یہ سروے 1931کے بعد پہلی مرتبہ ریاستِ کرناٹک میں ہورہا ہے ۔یہ بہت ہی اہم سروے ہے ‘جس میں عوام کی سماجی اور تعلیمی معیار کا جائزہ لے کر مستقبل میں ان کی فلاح و بہبود کے بارے میں غور ہوگا۔ جناب عبدالقدیر سکریٹری شاہین ادارہ جات بیدر نے کہا کہ جب حکومت کے عہدیدار سروے کیلئے آپ کے گھر آئیں گے تو برائے مہربانی ان کو پوری طرح صحیح معلومات فراہم کریں جس سے اقلیتوں کی معاشی ‘سماجی اور تعلیمی معیار کا جائزہ صحیح طورپر ہو ‘تاکہ سروے کی بنیاد ہی پر آئندہ کی تمام فلاح و بہبود اور تعلیمی اسکیمات میں اقلیتوں کو برابر کا حصہ ملے ‘اور اقلیتوں کو سماجی انصاف ملے۔ لہذا ریاستِ کرناٹک کے تمام سماجی‘ تعلیمی اداروں کے ذمہ دار ‘مساجد کے صدور و سکریٹری اور اراکین ‘ائمہ و خطیب حضرات سے گزارش ہے کہ اپنے اپنے حلقوں اور محلہ جات میں اس سروے کی اہمیت بتاکر اس کو کامیا ب بنائیں ۔جناب عبدالقدیر نے بتایا کہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اس سروے میں اپنی مکمل طورپر شمولیت کے ذریعہ اپنا اور اپنے خاندان کا مکمل اور صحیح تفصیلات کا اندراج کروائیں۔ اور آپ کے علاقے میں سروے کب ہونے والا ہے اس کی تاریخ کی جانکاری قبل از وقت کرکے تیار رہیں ‘ سروے کے کارندوں کو پیش کرنے کیلئے اپنے اپنے گھر میں آدھار کارڈ راشن کارڈ الیکشن شناختی کارڈ ‘بنک اکاؤنٹ نمبر اور موبائیل نمبر وغیرہ تیار رکھیں ۔جناب عبدالقدیر سکریٹری شاہین ادارہ جات بیدر نے آج یعنی 3؍اپریل بروز جمعہمساجد نمازِ جمعہ کے خطبہ سے قبل اس سروے کی اہمیت و افادیت بتانے کیلئے ائمہ و خطیب سے اپیل کی ہے۔


مدرسہ نورالصُفہ کے گرمائی کورسیس میں داخلہ جاری ہیں 

بیدر۔2؍اپریل۔(فکروخبر/محمدامین نوازبیدر)۔مولانا محمدعتیق الرحمن رشادی ناظم مدرسہ عربیہ نوالصفہ للبنات مخدوم پورہ کالونی میلور بیدر نے ایک پریس نوٹ جاری کرکے بتایا ہے کہ باصلاحیت معلمین و معلمات کی نگرانی میں مدرسہ نور الصفہ للبنات میں ہر سال کی طرح امسال بھی گرمائی تعطیلات کے پیشِ نظر گرمائی کورس کا آغاز کیا گیا ہے۔جہاں تمام اسلامی بنیادی تعلیمات مثلا يداب اذکار صلواۃ‘ طریقہ طہارت ‘نورانی قاعدہ مع تجوید تعلیم و دیگر ضروری اسلامی معلومات 24گھنٹے کی مسنون دعائیں سکھائے جاتے ہیں ۔مدرسہ ہذا میں 5؍اپریل تا30؍مئی گرمائی کورسیس کا اہتمام ہوگا۔کلاسیس کے اوقاتِ کار صبح8بجے تا11بجے اور دوپہر 4بجے تا5بجے رہیں گے۔اولیاءْ طلباء و سرپرستِ طلباء سے گزارش کی جاتی ہے کہ فوری طورپر اوقات کار مدرسہ پہنچ کر داخلہ کروائیں۔


9؍اپریل کو جمعیت علماء ہند ضلع بیدر کا مشاورتی اجلاس 

بیدر۔2؍اپریل۔(فکروخبر/محمدامین نوازبیدر)۔مولانا محمد تصدق ندوی جنرل سکریٹری کے بموجب جمعیت علماء ہند ضلع بیدر کا ماہانہ مشاورتی اجلاس مقامی صدر مفتی غلام یزدانی اشاعتی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں تمام عہدیداران و ارکان موجود تھے تمام شرکاء کی موجودگی میں سابقہ کارگذاری پیش کی گئی اور آئندہ کیلئے لائحہ عمل ترتیب دیا گیا 9؍ اپریل کو تمام تعلقہ جات کے ارکان کا ایک روزہ تربیتی پروگرام کرنا طئے پایا ہے جس میں مہاراشٹرا اور تلنگانہ کے علماء کرام کو مدعو کیا جائے گا اس موقعہ پر تعلقہ جات کے نو منتخبہ عہدیداران و ارکان کو تہنیت پیش کی جائے گی ۔حافظ معز الدین اشاعتی اور حافظ عمر قریشی کی کاوشوں سے جمعیت علما ء ضلع بیدر کی جانب سے ایک غریب بیوہ بچی کی شادی میں 14ہزار روپیوں کا سامان مہیا کیا گیا ۔ اس موقعہ پر جمعیت کے تمام معاونین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تعاون جاری رکھنے کی اپیل کی گئی ہے ۔ 


خادم الحجاج کی بنگلور میں تہنیت 

بیدر۔2؍اپریل۔(فکروخبر/محمدامین نوازبیدر)۔گذشتہ 17سال سے جو خادم حجاج نے حاجیوں کی خدمت کی ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے بنگلور میں تہنیتی تقریب منعقد ہوئی جس میں جناب بی زیڈ ضمیر احمد خان سابق وزیر و رکن اسمبلی حکومت کرناٹک نے اپنے ذاتی خرچ پر 177خادم حجاج کو عمرہ کیلئے روانہ کیا اورمہمانِ خصوصی کی حیثیت سے گورنر حکومت کرناٹک ، چلورائے سوامی رکن اسمبلی ، سید ذوالفقار احمد ٹیپو سابق صدر حج کمیٹی کرناٹک ، محمد لئیق الدین رکن بلدیہ چٹگوپہ ،نے شرکت کی ۔


این ڈی اے کی غریب مُخالف پالیسی سے غریب پریشان کارپوریٹ مالکین خوش ۔ملیکارجن کھرگے

بیدر۔2؍اپریل۔(فکروخبر/محمدامین نوازبیدر)۔لوک سبھا میں حزبِ اختلاف کے کانگریس لیڈر مسٹر ایم ملیکارجن کھرگے نے کہا کہ این ڈی اے حکومت کی اسکیمات غریب مُخالف ہیں ۔انھوں نے مرکزی حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ سال2015-16کے بجٹ میں حکومت نے60000کروڑ روپیے سے بھی زیادہ رقم کو سماجی علاقے سے کاٹ کر بڑی بڑی کمپنیوں اور رامیروں کو فائدہ پہنچایا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سابق کانگریس حکومت نے غریبوں کی ترقی کیلئے کئی ایک اسکیمات جاری کی تھیں۔ لیکن اس این ڈی اے حکومت نے ان کو درمیان ہی میں بند کردیا ہے ۔نریگا پروگرام میں کی گئی بجٹ میں کمی پر کھرگے نے تنقید کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ای ایس آئی سی میڈیکل کامپلیکس اور پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ (پی پی پی ) ماڈل کو لاگو کرکے حکومت کارپوریٹ اسپتالوں کو فائدہ کرانا چاہتی ہے۔



ریاستی حکومت ایک بیاک لاگ پالیسی وضع کی ہے

بیدر۔2؍اپریل۔(فکروخبر/محمدامین نوازبیدر)۔پسماندہ طبقات و اقلیتی بہبود کی اسٹائنڈنگ کمیٹی کے چیرمن جناب تنویر سیٹھ نے ریاستی اسمبلی میں بتایا کہ پسماندہ و اقلیتی طبقات سے وابستہ اُمیدواروں کی عدم دستیابی کی صورت میں ریزرویشن کوٹہ کے تحت جن عہدوں کو پُر کرنہیں کیا جاسکا ان کو پُر کرنے کیلئے ریاستی حکومت ایک بیاک لاگ پالیسی وضع کی ہے۔انھوں نے بتایا کہ جو عہدے دستیاب ہیں ان کو بیاک لاگ کے ساتھ پُر کیا جاسکے ۔کمیٹی نے حکومت سے سفارش کی ہے کہ ریاست کے ہر محکمہ کے سربراہ کو ایک اعلامیہ کے ذریعہ پابند کرکے بیاک لاگ عہدوں کو ریزرویشن کوٹہ کی بنیاد پر ہی پُر کئے جائیں ‘اور روسٹر سسٹم قائم کیا جائے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا