English   /   Kannada   /   Nawayathi

ریاست کرناٹک کے وزراء و اراکین اسمبلی کی تنخواہ میں اوسطاً75فیصدکا اِضافہ(مزید خبریں )

share with us

جو چند لمحوں میں ہی منظور ہوگئے ۔تنخواہ میں اِضافہ گزشتہ سال یکم مارچ سے ہی مؤثر ہوگا۔ یعنی اراکین اسمبلی کو11ماہ کیلئے تنخواہ میں اِضافہ کے بقایا جات Arrears ادا کیا جائے گا۔ ریاستی اسمبلی میں225اور قانون ساز کونسل میں 75اراکین ہیں ۔اراکین اسمبلی اور وزراء کی تنخواہ پر حکومت اب سالانہ 36کروڑ روپیے خرچ کرتی ہے‘ لیکن تازہ اِضافہ کی وجہ سے خزانے پر44.5کروڑ روپیے کا اِضافی بوجھ پڑے گا۔اب وزیر اعلی کی تنخواہ بڑھ کر50ہزار ہوگئی ہے۔ پہلے وزیر اعلی کی تنخواہ30ہزار روپیے تھی۔جبکہ وزراء کی تنخواہ25ہزار روپیے سے بڑھ کر40ہزار روپیے ماہانہ ہوگئی ہے۔وزیر اعلی و وزراء کو ہر ماہ ملنے والے دیڑھ لاکھ روپیے کے ذاتی اخراجات بھتہ میں100فیصد کا اِضافہ کیا گیا ہے۔وزیر اعلی اور وزراء کے ذاتی اخراجات الاؤنس اب تین لاکھ روپیے ہوگا۔ ریاست کے وزراء کو تنخواہ کے طورپر35ہزار روپیے ملیں گے‘جبکہ ذاتی اخراجات الاؤنس کے طورپر 2لاکھ روپیے پہلے ریاستی وزراء کی تنخواہ 16ہزار روپیے اور ذاتی اخراجات بھتہ کی حد80ہزار روپیے ماہانہ تھی۔ دیگر مراعات مکان کرایہ‘ دیکھ بھال اور سفر الاؤنس میں بھی اِضافہ کیا گیا ہے۔وزراء کو اب ہر ماہ موٹر گاڑی کیلئے750لیٹر کے بجائے 1ہزار لیٹر ڈیزل ملے گا۔وزیر اعلی اور وزراء کی تنخواہ میں ہوا اِضافہ سے خزانے پر3.5کروڑ روپیے کا اِضافی بوھ پڑے گا۔اسمبلی کے دونوں ایوانوں کے پریزائنٹنگ افسران کی تنخواہ و مراعات میں بھی اِضافہ کیا گیا ہے۔ان دونوں کی تنخواہ و ذاتی اخراجات الاءئنس وزیر اعلی کی طرح ہو ں گے۔تاہم اس میں حزب اختلاف کے قائدین کیلئے کوئی الگ سے انتظام نہیں کیا گیا ہے۔قانون و پارلیمانی اُمور کے وزیر مسٹر ٹی بی جئے چندر نے صحافیوں کو بتایا کہ گزشتہ تین سال کے دوران روزمرہ خرچ میں کافی اِضافہ ہوچکا ہے اور عوامی نمائندے بھی اس سے بچے نہیں ہیں ۔وزیر داخلہ کے جے جارج نے کہا کہ ہم بھی عوام کو بہتر خدمت کرنا چاہتے ہیں اور اس کیلئے ہمیں بہتر تنخواہ اور بھتہ بھی ملنا چاہئے ۔اس بار حکومت نے اراکین اسمبلی و وزراء کیلئے مراعات کے کئی نئے زمرے بھی جوڑے ہیں ۔اب رکن اسمبلی یا وزیر کسی ہوٹل میں رات میں قیام کیلئے5ہزار روپیے یومیہ کے حساب سے ادائیگی لے سکتے ہیں ۔تاہم اس سے دونوں کی زیادہ سے زیادہ تعداد مقرر نہیں کی گئی ہے۔اس کے علاوہ ایم ایل ایز مقامی سفر خرچ کے مد میں بھی روزانہ1500روپیے ادائیگی کرسکیں گے۔تاہم ان دونوں مراعات کا فائدہ اُٹھانے کیلئے اراکینِ اسمبلی کو بِل کے ساتھ دعوی خط پیش کرنا ہوگا۔اسمبلی میں کے دونوں ایوانوں کے اراکین کی بنیادی تنخواہ بھی20ہزار سے بڑھ کر25ہزار روپیے ہوگئی ہے۔ جبکہ ٹیلی فون الاءئنس 15ہزار روپیے سے بڑھ کر 20ہزار ‘حلقہ الاؤنس 15ہزار سے بڑھ کر40ہزار روپیے ‘حلقہ الاؤنس 25ہزار سے بڑھ کر 40ہزار روپیے ہوگیا ہے۔براہِ راست طورپر مراعات میں اِضافہ کی وجہ سے اراکین اسمبلی کو50ہزار روپیے کا فائدہ ہوگا۔اس کے علاوہ سفر الاؤنس کے مد میں25کلو میٹر کی شرح سے روزانہ زیادہ سے زیادہ 2500روپیے کی ادائیگی کرسکیں گے۔اس کے ساتھ ہی وہ ہوٹل کا خرچ اور مقامی خرچ بھی لے سکیں گے۔سابق اراکین اسمبلی کے پینشن میں بھی اِضافہ ہوا ہے ۔ اب سابق اراکین اسمبلی کو15ہزار روپیے کی بجائے 40ہزار روپیے ماہانہ پینشن ملے گا۔ایک سے زیادہ مرتبہ اسمبلی کے رکن رہنے والے سابق اراکینِ اسمبلی کے پینشن میں بھی اِضافہ ہوا ہے۔ انھیں اب25ہزار کے بجائے40ہزار روپیے پینشن ملے گا۔اور مدت کیلئے ایک ہزار روپیے اِصافی اس میں جڑے گا۔***


آل انڈیا امامس کونسل نے کیا ہنگامی اجلاس کا انعقاد

بیدر۔31؍مارچ۔(فکروخبر/محمدامین نوازبیدر)۔آل انڈیا امامس کونسل سرپرست اعلیٰ مولانا عبدلغنی خان کے بموجب بیدر دفتر میں میں ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں ریاستی صدر امام کونسل مولانا یوسف رشادی بنگلور و اراکین کونسل ضلع بیدر و گلبرگہ کے علماء و حفاظ کا وفد شرکت کیا‘ ان تمام کی نگرانی میں کونسل کے دو انتخابات منعقد ہوئے جس میں مفتی شیخ عبدالغفار مظفر القاسمی کو صدر منتخب کیا گیا ۔ اسی طرح نائب صدر حافظ محمد ناصر ، جنرل سکریٹری مولانا عتیق الرحمنرشادی ، نائب سکریٹری مولانا افتخار الحسن ،،خازن حافظ محمد عاصم خان کو منتخب کیا گیا ۔ اور ارکین حافظ عبدالغنی ، مفتی وسیم الدین ، حافظ یاسر ، حافظ کلیم ، حافظ منصور‘ حافظ علاؤ الدین ، حافظ رحمت علی ، حافظ عبدالطیف ، حافظ کاظم ، حافظ حنیف ، مولانا خلیل احمد اشاعتی ، مولانا انوارالحق رشادی ، مولانا ذاکر حسین رشادی ، حافظ ذاکر ، حافظ عبدالرزاق ، حافظ محمد مشتاق احمد ، حافظ شکیل میلور جملہ 21افراد پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی کئی ہے ۔***


گرمائی تعطیلات میں یکم ؍ اپریل تا یکم ؍ جون دو ماہی دینی کلاسیس کا آغاز 

بیدر۔31؍مارچ۔(فکروخبر/محمدامین نوازبیدر)۔مولانا محمد تصدق ندوی مہتمم کے بموجب جامعہ نور الاسلام چٹگوپہ ضلع بیدر عصری مدارس کے طلباء کیلئے گرمائی تعطیلات میں یکم ؍ اپریل تا یکم ؍ جون دو ماہی دینی کلاسیس کا آغاز کیا گیا ہے جس میں طلباء کو ابتدائی دینی معلومات مثلاًکلمات اسلام ، مسنون دعائیں، احادیثِ مبارکہ ، اذکارِ نماز، سیرت طیبہ ؐکے چند اہم جزئیات یاد دلائے ہیں اور ساتھ ہی طہارت ،وضو ،غسل کے مسائل اور نماز کی عملی مشق بھی کرائی جاتی ہے اسلام کے یہ و ہ بنیادی اور اہم احکامات ہیں جس کا جاننا ہر مسلمان پر فرض عین ہے اولیائے طلباء سے گذارش ہے کہ وہ اس زرین موقعہ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے بچوں کو اس دو ماہی دینی کورس میں شریک کرائیں اور اپنے نو نہالوں کی آخرت سنواریں ،داخلے اقامتی وغیر اقامتی جاری ہیں جمعہ کے علاوہ ہر روز صبح 9تا 12بجے داخلہ دلایا جاسکتا ہے مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر: 9343296372پر ربط فرمائیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا