English   /   Kannada   /   Nawayathi

برہمن واد ی کی وجہ سے ذات پات،دہشت گردی اور نکسل واد پیدا ہوئی:چودھری جگدیش پٹیل(مزید خبریں)

share with us

لاکھوں کے املاک برباد ہوئے اتنے املاک میں ایک نئے ہندوستان کی تعمیر ہو جاتی۔میٹنگ کو خطاب کرتے ہوئے شیونارائن کشواہا قومی جنرل سکریٹری مہا سبھا نے کہا کہ اقتدار کے لئے یہ برہمن واد کسی حد تک جانے کے لئے تیار رہتے ہیں اگر ضرورت پڑی تو یہ ملک کا سودا بھی کر لیں گے ،انہوں نے یہ بھی کہا بھارت کوپوری دنیا میں بازار بناناچاہئے لیکن ٹھیک بھارت میں اس کے الٹا ہو رہا ہے تمام ملک بھارت میں بازار بنا چکے ہیں سبھی کو معلوم ہے کہ ایک ایسٹ انڈیا کمپنی انگریزوں نے بھارت میں کھول کرپور ے ملک کو صرف لوٹا ہی نہیں بلکہ ایک طویل مدت تک حکومت بھی کی۔میٹنگ کو خطاب کرتے ہوئے لوک ناتھ پٹیل نے کہا کہ نوجوان طبقہ آج بے روزگاری کا شکار ہے بے روزگار ی اتنی بڑھ گئی ہے کہ شام تک ان کے لئے روٹی ملنا مشکل ہے اگربھارت نے پوری دنیا میں اپنا بازار بنایا ہوتا تو آج یہ پڑھے لکھے نوجوان دردر کی ٹھوکریں نہ کھاتے ۔میٹنگ کوخطاب کرنے والوں میں لالتا پرساد ،کیلاش کشواہا،ممتازملک،شاکر بہلیمی بھی رہے۔


آسٹریلیا کو بڑے اقتصادی پارٹنر کے طور پر دیکھ رہا ہوں، نریندر مودی

سڈنی۔18نومبر(فکروخبر/ذرائع) وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کو بڑے اقتصادی پارٹنر کے طور پر دیکھ رہا ہوں،آسٹریلوی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ وہ آسٹریلیا کو بڑے بھارتی تجارتی پارٹنر کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ نریندر مودی نے اپنی تقریر میں دونوں ممالک کی مشترکہ عسکری تاریخ، جمہوری نظام اور کھیلوں میں حریف ہونے پر تفصیلی سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے اپنی تقریر میں مزید کہاکہ آئندہ چند برسوں میں آسٹریلیا کے پاس بھارت کو تعلیم، صحت اور صاف توانائی فراہم کرنے کے مواقع موجود ہیں، جس سے اسے فائدہ اٹھانا چاہیے۔


کشمیریوں کیلئے ہندوستان کے رنگ میں رنگنے کا وقت آگیا ،آر ایس ایس

نئی دہلی ۔18 نومبر (فکروخبر/ذرائع) حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی اور دوسری انتہا پسند ہندو تنظیموں کے نظریاتی منبع آر ایس ایس کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کیلئے ہندوستان کے رنگ میں رنگنے کا وقت آگیا ہے جبکہ بی جے پی کے رہنما سبھرا منیم سوامی نے کشمیری پنڈتوں کی وادی میں واپسی کی خاطر سازگار ماحول تیارکرنے کیلئے سابق فوجیوں کو وادی میں بسانے کا مشورہ دیاہے۔ذرائع کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ جی ڈی شرما کی کتاب ’’جموں و کشمیر کی کربناکی133نامعلوم فائلز‘‘کی رسم اجرائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آر ایس ایس کے سینئر رہنما اندریش نے کہا کہ کھوئے ہوئے کشمیراور کشمیریت کو2014 ء میں ملک کے قومی دھارے میں دوبارہ لانے کا موقع میسر ہے ۔آر ایس ایس کے رہنما نے کہاکہ جموں و کشمیر کے عوام کیلئے ہندوستام کے رنگ میں رنگنے کا وقت آگیا ہے ۔انہوں نے بی جے پی حکومت پر زور دیا کہ وہ پاکستان اور چین کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے علاقوں کی بازیابی کیلئے کوششیں جاری رکھے۔ دفعہ370کی منسوخی پر براہ راست تبصرہ کرنے سے احتراض کرتے ہوئے اندریش نے کہاکہ بی جے پی اپنا منشور جاری کرے گی اور اس منشور میں دفعہ 370 پر پالیسی واضح کی جائے گی۔سبھرا منیم سوامی نے دعویٰ کیا کہ دفعہ370ایک عارضی شق ہے اور مرکزی کابینہ کی قرارداد سے اس کو ختم کیا جاسکتا ہے۔ کشمیری پنڈتوں کی واپسی کے بارے میں سبھرا منیم سوامی نے مشورہ دیا کہ کشمیری پنڈتوں کی واپسی کیلئے سازگار ماحول تیار کرنے کی خاطر وادی میں سابق فوجیوں کو بسایا جائے۔


علامہ شبلی نعمانی کی برسی منگل کو منائی گئی 

اعظم گڑھ۔18نومبر (فکروخبر/ذرائع) اردو ، فارسی ، عربی ، ہندی ، ترکی زبانوں کے نامور شاعر علامہ شبلی نعمانی کی 100ویں برسی منگل کو عقید ت واحترام سے منائی گئی ۔ علامہ شبلی نعمانی کاشمار برصغیر پاک و ہند کے نامور و قابل احترام عالم صاحبان میں ہوتاتھا جنہوں نے برطانوی راج کے دوران کلمہ حق کہنے میں کسی تامل سے کام نہیں لیا۔علامہ شبلی نعمانی جنہیں مختلف زبانوں پر عبورحاصل تھا اپنا مطمع نظر بآسانی لوگوں تک پہنچانے کافریضہ سرانجام دیتے رہے۔ مرحوم کی برسی کے موقع پر مختلف شہروں میں اہل قلم حضرات کی جانب سے خصوصی تقریبات کاانعقاد کیاگیا جن میں علامہ شبلی نعمانی کے علم کو شاندار الفا ظ میں خراج عقیدت پیش کیاگیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا