English   /   Kannada   /   Nawayathi

شیخ مصطفیٰ قتل کیس میں مشتبہ ایک فوجی کی خودکشی (مزید اہم ترین خبریں)

share with us

اچانک گولی چلنے کی آواز سن کر ساتھی فوجیوں نے اپلا راجو کو خون میں لت پت پایا اور اسے فوری لنگر ہاوز میں واقع آرٹیلری ہسپتال منتقل کیا جہاں پر ڈاکٹروں نے صبح 5.40 بجے اس کی موت کی توثیق کی۔ فوجی جوان کی خودکشی کی اطلاع پر اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم اور دیگر اعلی پولیس عہدیدار مقام واردات پر پہنچ کر وہاں کا معائنہ کیا اور آج شام پوسٹ مارٹم کیلئے دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا ۔ یاد رہے کہ شیخ مصطفی الدین کو مہدی پٹنم گیریسین احاطہ میں نا معلوم فوجیوں نے کیروسین ڈال کر زندہ نذر آتش کردیا تھا اور کمسن نے قبل از مرگ بیان میں مجسٹریٹ کو بتایا تھا کہ دو فوجیوں نے اسے زدوکوب کرنے کے بعد کیروسین ڈال کر نذر آتش کردیا تھا۔ مصطفی کی دوسرے دن موت واقع ہونے کے بعدپولیس نے نا معلوم فوجیوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے کیس کی تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔ ذرائع نے مزیدبتایا کہ 8 اکٹوبر کو پیش آئے شیخ مصطفی الدین قتل کیس کی تحقیقات کیلئے کمشنر پولیس حیدرآباد نے 13 اکٹوبر کو ڈپٹی کمشنر پولیس ایسٹ زون مسٹر شاہنواز قاسم کی قیادت میں خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی تھی ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایس آئی ٹی نے تقریبا 70 مشتبہ افراد بشمول فوجی عہدیدار، جوان اور مقامی افراد سے پوچھ تاچھ کر کے ان کے بیانات بھی قلمبند کئے تھے لیکن تحقیقاتی ٹیم کے عہدیداروں نے اپلا راجو اور اس کے ساتھی یلاپا کی مقام واردات پر موجودگی کے شواہد موصول ہونے پر ان سے کئی مرتبہ پوچھ تاچھ کی تھی۔ باوثوق ذرائع نے بتایا کہ7 اور 8 اکٹوبر جس دن مصطفی الدین قتل کی واردات پیش آئی تھی فوجی جوان اپلا راجو اور گیریسن کی لانڈری کے دھوپی ایلاپا کے ساتھ مقام واردات پر مئے نوشی کی تھی ۔ اس بات کا انکشاف ہونے کے بعد فوجی عہدیداروں نے بھی اپلا راجو اور اس کے ساتھیوں سے مسلسل پوچھ تاچھ کررہی تھی۔ اپلا راجو 15 سال قبل مدراس کی آرمی یونٹ میں لانس نائک کی حیثیت سے شمولیت اختیار کی تھی اور سال 2012 میں اسے حیدرآباد تبادلہ کرتے ہوئے مہدی پٹنم گیریسن میں ڈیوٹی پر متعین کیاگیا تھا۔ اس کا آبائی مقام وشاکھاپٹنم ہے اور اسے بیوی انوسیا اور دو بچے 7 سالہ لڑکا نشانت، اور 2 سالہ لڑکی پرگتی ہے ۔ کسان گھرانے سے تعلق رکھنے والا اپلا راجو متیالماں کا سب سے چھوٹا بیٹا تھا۔ آج مذکورہ فوجی جوان کی جانب سے خودکشی کئے جانے کے بعد اس کی نعش کو دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کیا ۔ جہاں پر فارنسک ماہری کی نگرانی میں پوسٹ مارٹم کیا گیا ۔ ایک مہینہ طویل تحقیقات کے باوجود بھی پولیس کو قتل کیس میں پیشرفت حاصل نہیں ہوئی تھی۔ اور اپلا راجو اور اس کے ساتھیوں پر شک کی نگاہ سے دیکھا جارہا تھا۔ دواخانہ عثمانیہ میں متوفی فوجی جوان کی بیوی انوسیا نے پولیس اور فوجی حکام پر یہ الزام عائد کیا کہ اس کے شوہر کو تحقیقات کے نام پر مسلسل ہراساں کیا جارہا تھا جس سے دلبردشتہ ہوکر اس نے خود کو گولی مارلی۔ فوجی جوان کی نعش کو اس کے آبائی مقام وشاکھاپٹنم آج رات منتقل کیا گیا جہاں پر اس کی آخری رسومات انجام دی جائے گی۔ڈیفنس شعبہ کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں یہ بتایا کہ کمسن لڑکے کو زندہ نذر آتش کرنے کے واقعہ میں اپلا راجو سے پوچھ تاچھ کی گئی تھی۔ اس جوان کی خودکشی کو یہ نہیں سمجھا جانا چاہئے کہ وہ قتل کیس میں ملوث تھا جبکہ وہ جاریہ تحقیقات کے سبب انتہائی ذہنی دباو کا شکار تھا ۔ بتایا گیا کہ فوج پولیس سے مکمل طور پر تعاون کررہی ہے تا کہ جلد سے جلد حقائق کا پتہ چلایا جاسکے


 

دہلی میں تازہ اسمبلی انتخابات کے واضح آثار!

کوئی بھی جماعت حکومت تشکیل دینے تیار نہیں ، لیفٹننٹ گورنر کی مشاورت

نئی دہلی ۔۴ نومبر (فکروخبر/ذرائع) دہلی میں تازہ اسمبلی انتخابات کے واضح آثار دکھائی دے رہے ہیں کیونکہ بی جے پی ، عام آدمی پارٹی اور کانگریس نئی حکومت کی تشکیل کیلئے آمادہ نہیں ہے اور 8 ماہ سے جاری سیاسی غیریقینی ختم کرنے کیلئے وہ تازہ خط اعتماد حاصل کرنے کی خواہاں ہیں ۔ ایسے اشارہ بھی مل رہے ہیں کہ لیفٹننٹ گورنر نجیب جنگ اسمبلی کی تحلیل کیلئے صدرجمہوریہ کو کسی بھی وقت سفارش روانہ کرسکتے ہیں۔ انھوں نے آج تینوں سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ملاقات کی ۔ بی جے پی نے حکومت تشکیل دینے لیفٹننٹ گورنر کی پیشکش قبول نہیں کی ۔ عام آدمی پارٹی اور کانگریس نے واضح کیا کہ وہ فوری انتخابات کے حق میں ہیں۔ لیفٹننٹ گورنر نے اس مسئلہ پر سپریم کورٹ کی حالیہ ہدایات کی روشنی میں مشاورت کی ہے جس نے اُنھیں تشکیل حکومت کے امکانات کا جائزہ لینے کیلئے 11 نومبر تک کیلئے وقت دیا ہے ۔ عدالت نے عام آدمی پارٹی کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے گورنر کو یہ ہدایت دی تھی ۔ بی جے پی کے ستیش اُپادھیائے اور جگدیش مکھی ، کانگریس کے ہارون یوسف اور عام آدمی پارٹی کے اروند کجریوال و منیش سیسوڈیا نے آج لیفٹننٹ گورنر سے ملاقات کی ۔ تمام تینوں جماعتوں نے تشکیل حکومت سے معذوری کا اظہار کیا۔ راج نواس کے ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ لیفٹننٹ گورنر اپنی رپورٹ صدرجمہوریہ کو روانہ کرسکتے ہیں۔


 

ڈگریاں صرف ملازمتوں کیلئے نہ ہوں : نجیب جنگ

نئی دہلی ۔ ۴ نومبر (فکروخبر/ذرائع) دہلی کے لیفٹننٹ گورنر نجیب جنگ نے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر یونیورسٹی کے جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈگریوں کا حصول صرف ملازمتوں کے حصول کیلئے نہیں ہونا چاہئے بلکہ تعلیم ایک ایسی چیز ہے جو ہمارے دلوں کو روشن کردیتی ہے جو اچھے اور برے کی تمیز پیدا کرتی ہے ۔ آج کی نوجوان نسل مختلف کریش کورسس کرتے ہوئے صرف اچھی تنخواہوں والی ملازمتوں کو ہی ان کی کامیابی تصور کرتے ہیں جبکہ ہونا یہ چاہئے کہ تعلیم کے ذر یعہ علم کی روشنی کو عام کیا جائے ۔ ملازمتوں کا حصول تو پھر بھی آسان ہے لیکن ط لباء کو یونیورسٹیوں تک صرف کورس مکمل کرلینے کیلئے نہیں بلکہ دیگر توسیع شدہ مقاصد کو لیکر آنا چاہئے۔ آج کی نوجوان نسل کمپیوٹر اور انٹرنیٹ (آئی ٹی) میں ماہر تصور کی جاتی ہے جبکہ ان میں آپ کو کثیر تعداد ایسے طلباء کی مل جائے گی جو ا پنی مادری زبان سے بھی واقف نہیں ہیں اور نہ ہی ان کے پاس کے کسی بھی نوعیت کی درخواست تحریر کرنے کی صلاحیت ہے ۔ اس موقع پر معروف سیاسی و سماجی جہد کار ارونا رائے نے کہا کہ تعلیم اور معلومات کوایک دوسرے سے مربوط کرنے کی ضرورت ہے ۔ صرف رٹنے والا علم آپ کو کوئی فائدہ نہیں پہنچائے گا۔


 

بردوان دھماکہ : این آئی اے ٹیم بنگلہ دیش جائیگی

9 اور 10 نومبر کو سینئر این آئی اے آفیسر کی قیادت میں تحقیقاتی ٹیم کا دورہ مقرر

نئی دہلی۔ ۴ نومبر (فکروخبر/ذرائع)بردوان دھماکہ کی اپنی تحقیقات میں بہت کم پیشرفت کے بعد این آئی اے کی ایک ٹیم آئندہ ہفتہ بنگلہ دیش جائے گی تاکہ دہشت گرد گروپ جماعت المجاہدین بنگلہ دیش (جے ایم بی) کی سرگرمیوں کے تعلق سے معلومات حاصل کی جاسکے جبکہ پڑوسی ملک میں گزشتہ ہفتے اس کے دو کارندوں کی گرفتاری ہوئی ہے۔ 2 اکٹوبر کے بردوان دھماکہ جس میں دو افراد ہلاک ہوئے، اُس کے کلیدی ملزمین مغربی بنگال پولیس کے ساتھ ساتھ قومی تحقیقاتی ادارہ (این آئی اے) کو بھی چکمہ دے گئے اور سمجھا جاتا ہے کہ بنگلہ دیش کو فرار ہوچکے ہیں، سرکاری ذرائع نے یہ بات کہی۔ ذرائع نے کہا کہ این آئی اے ٹیم کا دورہ ابتدائی طور پر 9 اور 10 نومبر کو مقرر کیا گیا ہے اور انسپکٹر جنرل آف پولیس رتبہ کے ایک سینئر این آئی اے آفیسر اس کی قیادت کریں گے۔ این آئی اے کو اس دھماکہ میں جے ایم بی کی کارستانی کا شبہ ہے۔ اس نے اصل ملزمین کوثر، نصیر اللہ، ساجد (تمام بنگلہ دیشی شہری بتائے جاتے ہیں) اور طلحہ شیخ اور مولانا یوسف شیخ (مغربی بنگال کے ساکنان) جو تمام مفرور ہیںت اُن کیلئے 10 لاکھ روپئے کے کیاش ایوارڈ کا اعلان کیا ہے۔ اس تحقیقات کے قریبی ذرائع نے کہا کہ اس گروپ کی جانب سے دہشت گردی کی منصوبہ بندی کے تعلق سے ابھی کوئی قابل لحاظ ثبوت ہاتھ نہیں لگا جبکہ اس گروپ پر بنگلہ دیشی حکومت کے قائدین کو نشانہ بنانے کا شبہ کیا جاتا ہے۔ 2 اکٹوبر کو دھماکہ بردوان کے کھگرا گڑھ کے ایک مکان کے اندرون پیش آیا جس میں مشتبہ دہشت گرد شکیل احمد برسرموقع مارا گیا جبکہ اس کا معاون سوان منڈل ہاسپٹل میں فوت ہوا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا