English   /   Kannada   /   Nawayathi

دہلی ،شاہی مسجد کے امام غدار ہیں انہیں پاکستان بھیج دینا چاہیے ،(مزید اہم ترین خبریں )

share with us

واضح رہے کہ جامع مسجددہلی کے امام سیداحمد بخاری نے اپنی جگہ اپنے بیٹے کی تقرری کی تقریب میں امام سیداحمد بخاری نے 22نومبر کو ایک تقریب کا اہتمام کیا ہے جس میں انھوں نے وزیراعظم نوازشریف کوخصوصی طور پر مدعو کیا ہے تاہم وزیراعظم نریندرمودی کودعوت نہیں دی۔شاہی امام نے کہا کہ وزیراعظم نے مرکز میں برسر اقتدار آنے کے باوجودمسلمانوں کی فلاح کے لیے کوئی اقدام نہیں کیا۔ بھارت کے مسلمان 2002کے گجرات کے فسادات نہیں بھولے جن میں ہزاروں مسلمانوں کو شہید کیا گیا تھا، اس پر انھوں نے آج تک معافی تک نہیں مانگی۔ پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف کے ساتھ ہمارے خاندانی اور دیرینہ تعلقات ہیں۔


بھارت فرقہ وارانہ تشدد کے خاتمے کیلئے قانون وضع کرے ؛ ہیومن رائٹس واچ کا مطالبہ 

نیویارک۔یکم نومبر(فکروخبر/ذرائع)ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ بھارتی انتظامیہ کو پولیس اصلاحات پر عمل کرنا چاہیے تاکہ پولیس پر 1984ء میں نئی دلی،1992ء میں ممبئی، 2002ء میں گجرات اور 2013ء میں مظفر نگر میں ہونے والے فسادات کے ذمہ داروں کا تحفظ کرنے کیلئے سیاسی اثرو رسوخ کم کیا جاسکے،انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے 1984ء کے سکھ مخالف فسادات میں ملوث اعلیٰ حکام کے خلاف قانونی کارروائی نہ کرنے پر بھارت میں وقتا فوقتا قائم ہونے والی حکومتوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بھارتی حکومت پر زوردیا ہے کہ وہ پولیس میں اصلاحات کرے اور فرقہ وارانہ تشدد کے خاتمے کیلئے قانون سازی کرے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ 1984ء سے سکھوں کے منظم قتل عام میں ملوث اہلکاروں کے خلاف مقدمہ چلانے میں بھارتی حکومتوں کی ناکامی سے پولیس اصلاحات اور فرقہ وارانہ تشدد کیخلاف قانون وضع کرنے کی ضرورت بڑھ گئی ہے، ہیومن رائٹس واچ کی جنوبی ایشیا کی ڈائریکٹر میناکشی گنگولی نے نیویارک میں ایک بیان میں کہا ہے کہ 1984ء کے سکھ مخالف فسادات کے ذمہ داروں کیخلاف قانونی کارروائی کرنے میں بھارت کی ناکامی سے نہ صرف سکھوں کو انصاف نہیں مل سکا ہے بلکہ پورے بھارت کو فرقہ وارانہ تشدد کا شکار بنا دیا ہے، انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے بار بار تحقیقات روک کر سکھوں پر مظالم میں ملوث اہلکاروں کا تحفظ کیا جس بھارت کے نظام عدل پر سے لوگوں کو اعتماد اٹھ گیا ہے، ہیومن رائٹس واچ کی ڈائریکٹر نے کہا کہ بھارت کی نئی حکومت کو پولیس اصلاحات کرنی چاہئیں اور فرقہ وارانہ تشدد کے خلاف قانون وضع کرنا چاہیے تاکہ سرکاری حکام کو فرائض سے غفلت اور کوتاہی پر جوابدہ بنایا جاسکے۔ 


سمندری طوفان نیلوفر(آج ) بھارتی مغربی ساحل پرپہنچے گا ،ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل 

نئی دہلی۔یکم نومبر(فکروخبر/ذرائع)سمندری طوفان نیلوفر ہفتے کی صبح بھارت کے مغربی ساحل پر پہنچے گا، ریاست گجرات میں درجنوں گاؤں خالی کرالیے گئے، سکول اور کالجز بند کرکے ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا، سمندری طوفان نیلوفر کا خطرہ پاکستان سے ٹل گیا لیکن بھارتی ریاست گجرات پر اب بھی خطرہ منڈلارہا ہے،، محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان نیلوفر آض صبح تک بھارت کے مغربی ساحلوں سے ٹکرانے کا امکان ہے، جس سے نمٹنے کیلئے نیشنل ڈیزاسٹر فورس کی نو ٹیمیں تعینات کردی گئی ہیں ،محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کی وجہ سے ساحلی علاقوں میں ایک سو تیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں، جس سے بڑی تباہی کا امکان ہے،گجرات کے حکام نے دو سو سے زائد امدادی کیمپ قائم کردیئے ہیں جہاں لوگوں کی منتقلی کا سلسلہ جاری ہے، اسکول اور کالجز بند کرکے چالیس گاؤں خالی کروالیے گئے ہیں۔


ایک بھارت، بہترین بھارت\' کا ویڈیو یوٹیوب پر ہٹ 

ممبئی۔یکم نومبر(فکروخبر/ذرائع )وزیر اعظم نریندر مودی کے \'صاف بھارت مہم\' وقف موسیقی ویڈیو \'ایک بھارت، بہترین بھارت\' کو یو ٹیوب پر 10 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے دیکھا. آر ویڑن انڈیا کے مینیجنگ ڈائریکٹر روندر سنگھ اس موسیقی ویڈیو کے پروڈیوسر بھی ہیں اور انہوں نے ہی اسے سور بھی دیا ہے. \'ایک بھارت، بہترین بھارت\' کی تعمیر کا مقصد لوگوں کو اپنے ملک کو صاف اور صاف ستھرا بنانے کا پیغام دینے کے لئے کیا گیا ہے. سنگھ نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ ہم نے اس کی موسیقی ویڈیو کے ذریعے اپنے وزیر اعظم کے خیالات اور نقطہ نظر کو لوگوں کے دل اور دماغ میں بٹھانے کی کوشش کی ہے. رانی ملک کے لکھے بولوں اور مانیک۔ستیا۔افسر کی دھن سے تیار نغمے کی ویڈیو کو ہدایت راجیو کھنڈیلوال نے کیا ہے. ویڈیو میں امیتابھ بچن، سلمان خان اور رتیک روشن جیسی سنے شخصیات کو شامل کیا گیا ہے.


کباڑی کا گلا دباکر قتل،گلے پر بندھا تھا گمچھا

لکھنؤ۔یکم نومبر(فکروخبر/ذرائع )ناکہ علاقہ میں رہنے والے ایک کباڑی کا قتل کردیا گیا ۔ جمعرات کی صبح اس کی لاش برہنہ حالت میں ملی ۔اس کے گلے میں گمچھا بندھا ہوا تھا ۔ فی الحال پولیس اس معاملہ کی تفتیش میں مصروف ہے ۔ ایس پی مغرب اجے کمار مشرا نے بتایا کہ گونڈہ ضلع کا رہنے والا ۶۵سالہ رامو کشیپ راجیندر نگر میں پی ڈبلیو ڈی کالونی کے پیچھے دو منزلہ مکان بنواکر رہتا تھا۔ رامو کباڑی کاکام کرتا تھا ۔ رامو کے مکان کے نیچے ہی شنکر نائی بطور کرایہ دار رہتا ہے۔جمعہ کی صبح شنکر نے رامو کی برہنہ حالت میں لاش گھر میں پڑی دیکھی۔اس کے گلے میں گمچھا بندھا ہوا تھا ۔ شنکر نے اس بات کی خبر مقامی کارپوریٹر راجو دیکشت کو دی ۔ کارپوریٹر نے اطلاع ناکہ پولیس کودی۔ خبر ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی ۔ ناکہ پولیس نے اس بات کی خبر رامو کے اہل خانہ کو دی ۔ رامو کی ایک بیٹی سنگیتا پی جی آئی علاقہ میں رہتی ہے۔ والد کے قتل کی خبر ملتے ہی وہ موقع پر پہنچ گئی ۔ اہل خانہ نے رامو کے قتل کا الزام شنکر پر لگایا ۔ تفتیش کے بعد پولیس نے رامو کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ۔ پولیس نے اس معاملہ میں متوفی کے داماد کے بھائی پریم نرائن کی تحریر پر کرایہ دار شنکر کے خلاف شک کی بنیاد پر قتل کی رپورٹ درج کی گئی۔کباڑی رامو کے اہل خانہ میں بیوی سنٹورا ، بیٹی سنگیتا ، رنجیتا ، بیٹا انگد اور چھوٹو ہیں ۔ اہل خانہ نے بتایا کہ رامو کے ایک بیٹے جگدمبا کا دو برس قبل گونڈہ سعداللہ نگر میں قتل کردیا گیا تھا ۔پولیس بیٹے کے قتل کی رنجش کو لے کر بھی تفتیش میں مصروف ہے ۔ وہیں تفتیش میں بھی اس بات کا پتہ چلا ہے کہ رامو کا موبائل فون دو دن قبل غائب ہوگیا تھا۔ اس بات کی بھی چرچا سامنے آئی ہے کہ رامو کرایہ پر رہنے والے شنکر سے مکان خالی کرنے کے لئے کہہ رہا تھا لیکن شنکر مکان خالی نہیں کررہا تھا ۔اس پہلو کو لے کر بھی پولیس تفتیش میں مصروف ہے۔


تمباکو نوشی ہر ساڑھے چھ سیکنڈ میں لیتی ہے ایک جان

لکھنؤ۔یکم نومبر(فکروخبر/ذرائع )شہر کو تمباکو نوشی سے پاک کرنا بے حد لازمی ہو گیا ہے۔ کیوں کہ تمباکو نوشی سے ہر ساڑھے چھ سیکنڈ میں ایک موت ہو رہی ہے ۔ یہ بات جمعہ کو سٹی مجسٹریٹ سوریہ نرائن یادو نے کہی ۔وہ کلکٹریٹ واقع جلسہ گاہ میں سی او ٹی پی اے ۲۰۰۳کے انفورسمنٹ افسران کی تربیت کے لئے منعقد ورکشاپ کی صدارت کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سگریٹ اور دیگر تمباکو ایکٹ ۲۰۰۳کے لئے مرکزی حکومت نے ۲۱محکموں کو نامزد کررکھا ہے ۔ ان محکموں کو اپنے اپنے حقوق کے حلقوں میں ایکٹ پر سختی سے عمل کرانا ہوگا ۔ اس کام کے لئے ٹاسک فورس نومبر ماہ سے چھاپہ ماری شروع کرے گی ۔ ورکشاپ کے دوران ایگزیکیٹو ڈائریکٹر یوپی وی ایچ اے کے جے پی شرما نے کہا کہ ۹۰فیصد پھیپھڑوں کا کینسر تمباکو کے استعمال کے سبب ہوتا ہے۔ ڈاکٹر سوریہ کانت شعبہ صدر پل مونری میڈیسن نے بتایا کہ ہندوستانی ثقافت میں کوئی بھی برائی نہیں ہے اور یہ تمباکو بھی ہندوستا ن کی پیداوار نہیں ہے لیکن پرتگالیوں نے ۱۵۵۶ میں ہندوستان میں اکبر کے دور حکومت میں تمباکو در آمد کی تھی۔تمباکو کو ۲۵ طرح کی بیماریوں و ۴۰ طرح کے کینسر کا سبب مانا جاتا ہے ۔ دنیا بھر میں منہ کے کینسر میں ہندوستان کا مقام اول ہے ۔ پروگرام کے اختتام میں ریاستی نوڈل افسر ڈاکٹر آلوک کمار نے روشناس کرایا کہ سال ۲۰۱۱ میں ریاستی حکومت کا ۴ء۷۳۳۵ کروڑ روپئے محض تمباکو متاثرین پر خرچ ہوئے ۔ انہوں نے بتایا کہ سگریٹ و تمباکو کنٹرول ایکٹ کا سختی سے عمل کرنے میں تمام محکموں کے تعاون کی بات کہی ۔ پروگرام میں سوریہ پرکاش پاٹھک ، شری راج ، سنتوش ، سی او ٹریفک ، ستیش چندر بھارتی ، ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ مینو تیواری ، بی ایس اے کے افسران و ملازمین موجود تھے ۔ 


کراکری دکاندار امت کو بھی ماری گئی تھی دو گولیاں

لکھنؤ۔یکم نومبر(فکروخبر/ذرائع )چوک علاقہ میں کراکری دکاندار امت دلانی اور اس کے ملازم دشرتھ کے قتل معاملہ میں تفتیش کرر ہی پولیس کی کئی ٹیمیں ابھی کسی نتیجہ پر نہیں پہنچ سکی ہیں۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ امت کو بھی حملہ آوروں نے دو گولیاں ماری تھیں۔ ایس پی کرائم ڈی کے سنگھ نے بتایا کہ اب تک کی تفتیش میں کنبہ کے لوگوں نے کسی پر کوئی شک نہیں ظاہر کیا ہے۔ تفتیش میں پولیس کو اس بات کا پتہ چلا ہے کہ امت کی ماں اوشا سود پر روپئے چلانے کا کام کرتی تھی۔ ممکن ہے کہ سودپر روپئے کا لین دین بھی قتل کا سبب ہو سکتا ہے۔ پولیس کو حملہ آوروں کے دو سی سی ٹی وی فوٹیج ہاتھ لگے ہیں۔ پہلا فوٹیج رومی گیٹ چوکی پر لگا سی سی ٹی وی کیمرا ہے جبکہ دوسرا فوٹیج دھرم شالا کے نزدیک کا ہے ، دونوں ہی فوٹیج میں موٹر سائیکل سوار حملہ آور نظر آرہے ہیں لیکن ان کی تصویر واضح نہیں ہے۔ وہیں کل تک پولیس یہ کہہ رہی تھی کہ امت کو ایک اور اس کے ملازم دشرتھ کو دو گولیاں ماری گئی ہیں لیکن پولیس کی یہ بات غلط نکلی۔ امت کو بھی دو گولیاں ماری گئی تھیں اس بات کی تصدیق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ہوئی ہے ۔وہیں پولیس ابھی تک یہ نہیں طے کر پائی ہے کہ حملہ آوروں نے کس کو پہلے گولی ماری۔ امت کے گلے میں تھی آٹھ تولے کی چین:۔ قتل واردات کی تفتیش کر رہی پولیس نے لوٹ کی بات سے تو صاف انکار کر دیا ہے لیکن بدمعاش امت کے گلے سے ۸ تولے سونے کی چین لوٹ لے گئے تھے۔ اب سوال یہ پیدا ہونے لگا ہے کہ لاکھوں روپئے کی سونے کی چین دیکھ کر کہیں بدمعاشوں کی نیت تو نہیں خراب ہو گئی اور ان لوگوں نے دکان میں داخل ہوکر امت کی چین لوٹی اور پھر پوری واردات انجام دے کر فرار ہو گئے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ واردات سے قبل امت صرف بنیان پہنے تھا اور دکان کے باہر کھڑے ہوکر مال اتروا رہا تھا۔ ہو سکتا ہے کہ بدمعاشوں کی نظر اس کی چین پر پڑ گئی ہو۔ سیکڑوں موبائل نمبروں کی فہرست تیار :۔ چوک کے دوہرے قتل کی تفتیش کر رہی کرائم برانچ اور سرویلانس ٹیم نے علاقہ میں کام کر رہے مشتبہ موبائل فون کی تفصیل تیار کی ہے۔ پولیس اب ایک ایک کر کے ان موبائل نمبروں کے بارے میں پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے۔شاید ان موبائل نمبروں سے حملہ آوروں کے موبائل نمبر کا پتہ چل جائے۔ ٹھاکر گنج میں ملی پستول کی ہوگی فارینسک جانچ :۔ کراکری دکاندار امت اور ان کے ملازم دشرتھ کے قتل معاملہ میں تفیش کر رہی پولیس نے آج ٹھاکر گنج میں\' گیس ایجنسی میں ہنگامہ آرائی کر کے پکڑے گئے دو بھائیوں پر شک ہوا تھا۔ پولیس کی ایک ٹیم نے جب ان سے پوچھ گچھ کی تو کوئی سراغ ہاتھ نہیں لگا۔ پولیس نے دونوں بھائیوں کے قبضہ سے ملی پستول کو فارینسک جانچ کیلئے بھیج دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فارینسک جانچ سے اس بات کا پتہ چل جائے گا کہ کہیں چوک میں ہوئے دوہرے قتل میں برآمد پستول کا استعمال تو نہیں کیا گیا ہے۔ 


کئی لیپ ٹاپ، موبائل فون ، سم کارڈ و دیگر آلات برآمد 

لکھنؤ۔یکم نومبر(فکروخبر/ذرائع )انٹر نیشنل کال کو لوکل کال میں تبدیل کر کے موبائل کمپنیوں کو لاکھوں کا نقصان پہنچا رہے کمپیوٹر انجینئرنگ کے دو طلباء کو وکاس نگر پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ اس نیٹ ورک کا ماسٹر مائنڈ دہلی میں بیٹھا ہے اور اب پولیس اس کے بارے میں پتہ لگا رہی ہے۔ وکاس نگر پولیس سے موصول اطلاع کے مطابق مخبر سے اس بات کی اطلاع ملی کہ وکاس نگر کے ۴۷۸؍۴ مکان کی تیسری منزل پر انٹر نیشنل کالنگ کو لوکل کال میں بدل کر مشتبہ افراد کی بات چیت کرائی جا رہی ہے۔ معاملہ ٹیلی کام کمپنیوں سے وابستہ تھا تو پولیس نے اس بات کی اطلاع مواصلات انفورسمنٹ وسائل اور نگرانی سیل لکھنؤ سے اس سلسلہ میں رابطہ قائم کیا۔ جمعرات کی شام وکاس نگر پولیس اور مواصلات انفورسمنٹ وسائل و نگرانی سیل کی مشترکہ ٹیم نے مذکورہ مکان پر چھاپہ مارا۔ چھاپہ کے دوران پولیس کو ایک کمرے میں ٹیلی کام کا پورا سیٹ اپ کام کرتا ہوا ملا۔ پولیس نے موقع سے دو نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔ پوچھ گچھ میں دونوں نے اپنا نام سیتاپور کا انوپ کمار اور شیام بابو سینی بتایا۔ پولیس نے موقع سے پانچ لیپ ٹاپ، دو راؤٹر، آٹھ ملٹی سم وائر لیس ڈیوائس، ۸۲ موبائل فون، ۸۸ سم کارڈ، ۷۱ لین کیبل، چار براڈ بینڈ اور دیگر آلات ملے۔ پوچھ گچھ میں انوپ نے بتایا کہ اس نے ایم سی اے کی تعلیم حاصل کی ہے اور شیام بابو نے بتایا کہ وہ بی سی اے کرچکا ہے۔ ملزمان نے بتایا کہ وہ لوگ انٹر نیشنل کال کو اپنے پاس لگی ڈیوائس سے لوکل کال میں تبدیل کر دیا کرتے تھے۔ اس سے بیرون ملک سے فون کرنے والے کا اصلی نمبر پتہ نہیں چل پاتا تھا۔ ان کے اس کام سے موبائل کمپنیوں کو محصول کا بھی نقصان ہو رہا تھا۔ وہیں غیر ممالک سے کون کون لوگ ہندوستان فون کر رہے تھے اور کس کام سے، ان سب باتوں کا بھی پتہ نہیں چل پا رہا تھا۔ ملزمان نے بتایا کہ چھ ماہ قبل اسکائپ پر ان کی ملاقات نریندر نام کے ایک شخص سے ہوئی تھی ،اس نے ہی اس پورے نیٹ ورک کے بارے میں بتایا تھا۔ نریندر کے کہنے پر ہی طلباء نے لکھنؤ میں آکر کرائے پر مکان لیا اور پھر انٹر نیٹ کی مدد سے سارے آلات منگاکر انٹر نیشنل کالنگ کو لوکل کالنگ میں تبدیل کرنے کا کام شروع کر دیا تھا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا