English   /   Kannada   /   Nawayathi

گلبرگہ شہر کو اسمارٹ سٹی بنانے کی تجویز مرکز کو روانہ کی جائے گی

share with us

ریاست میں شہروں میں سکونت پذیر افرادکا فی صد 38ہے۔ اس طرح ریاست کی 60گرام پنچایتوں کو قصبہ پنچایت میں تبدیل کرنے کے بارے میں وزیر دیہی ترقیات سے گفتگو کے بعد معاملہ کو قطعیت دی جائے گی۔ محکمہ شہری ترقیات کے دائرے میں آنے والی تمام ریاستیں سٹی کارپوریشنوں کے لیے منظور شدہ تمام عہدوں کو کرناٹک پبلک سروس کمیشن کے ذریعہ تقررات مکمل ہونے تک کنٹراکٹ کی بنیاد پر ملازمین کے تقررات عمل میں لائے جائیں گے۔ گلبرگہ سٹی کارپوریشن سمیت ریاست کی دیگر 10سٹی کارپوریشنوں کی ترقی کے لیے وزیراعلیٰ کے تیسرے مرحلہ کے خصوصی پیاکیج کے تحت فی سوکروڑ روپیوں کے حسب سے جملہ 1000کروڑ روپیئے منظور کردیئے گئے ہیں۔ گلبرگہ سٹی کارپوریشن کی آمدنی میں اضافہ ، ٹیکسوں اور دیگر محصولات میں خاطر خواہ فائدہ ہوا ہے۔ دو تین سال کے دوران بچے ہوئے تعمیراتی کاموں کو بھی مکمل کیا جارہا ہے۔ گلبرگہ شہر میں19کروڑ روپیئے کے صرفہ سے نالیوں کی اسکیم سے تجویز مرکز کو روانہ کی جائے گی۔ وزیر موصوف نے کہا کہ الند تعلقہ ضلع گلبرگہ میں پینے کے پانی کی اسکیم اور دیگر اسکیمات کی تکمیل کے لیے 39.79کروڑ روپیئے منظور کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ گلبرگہ ضلع کے کڑگنچی کے قریب واقع سنٹرل یونیورسٹی کو پینے کا پانی سربراہ کرنے کے لیے 16کروڑ روپیوں کی اسکیم ، واڑی کے لیے 16.43کروڑ روپیئے نالیوں کی تعمیرات سے متعلق تجاویز منظوری کے لیے پیش کردی گئی ہیں۔ سیڑم میں 26کروڑ روپیئے کے خرچ سے ہفتہ کے ساتوں دن چوبیسوں گھنٹے پینے کے پانی کی سربراہی اسکیم کے لیے منظوری مل چکی ہے۔ اس مقصد کی تکمیل کے لیے ٹینڈرس کی طلبی کا آغاز ہوچکا ہے۔سیڑم میں 22کروڑ کے صڑفہ سے نالیوں کے تعمیراتی کاموں کے ٹینڈر س طلب کرنے کی کارروائی مکمل ہوچکی ہے۔ تعمیراتی کام عنقریب شروع کردیئے جائیں گے۔ گرمٹکال میں 23.70کروڑ روپیوں کے خرچ سے نالیوں کے تعمیراتی کام ، شوراپور میں 20.21کروڑ روپیوں کے خرچ سے پینے کا پانی سربراہ کرنے کی اسکیم، شاہ پور میں49کروڑ روپیوں کے خرچ سے نالیوں کے تعمیراتی کام ، یادگیر میں 5.55کروڑ کے خرچ سے پینے کے پانی کی اسکیم اور نالیوں کے تعمیراتی کام کے لیے 17.9کروڑ روپیئے جونپڑ پٹی علاقوں کی ترقی کے لیے 1.51کروڑ روپیئے ، شاہ آباد میں پینے کے پانی کی اسکیم کے لیے 7.56کروڑ روپیئے جو نپڑ پٹی علاقوں کی ترقی کے لیے 2.77کروڑ روپیوں کی منظوری مل چکی ہے۔ پریس کانفرنس میں جناب قمرالاسلام ، مسٹر چنچنسور، شرن پرکاش پاٹل شریک تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا