English   /   Kannada   /   Nawayathi

سرکاری بینک کو لٹیروں نے فلی انداز میں لوٹ لیا(مزید اہم ترین خبریں )

share with us

چوروں نے 2.5 فٹ چوڑی سرنگ کا آغاز ایک ویران عمارت سے کیا اور سرنگ کی کھدائی سے جمع ہونے والا ملبہ بھی اسی عمارت کے دو کمروں میں جمع کیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس نے ملزم گروہ کے سرغنہ سمیت 4 ارکان کو گرفتار کرکے مسروقہ مال برآمد کرلیا ہے۔ چوروں نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے یہ منصوبہ ہریتک روشن کی فلم ’’دھوم‘‘ سے متاثر ہوکر بنایا تھا۔


دم ہو تو انتخابات کرائے بی جے پی ۔۔ کجریوال

نئی دہلی۔28اکتوبر(فکروخبر/ذرائع ) دہلی میں حکومت بنانے کی گہما گہمی شروع ہو گئی ہے۔دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر نجیب جنگ اسمبلی میں سب سے بڑی پارٹی بی جے پی کو حکومت بنانے کی دعوت دینے والے ہیں۔صدر پرنب مکھرجی نیلیفٹیننٹ گورنر کی وہ سفارش منظور کر لی ہے جس میں انہوں نے سب سے بڑی پارٹی ہونے کے ناطے بی جے پی کو دہلی میں حکومت بنانے کا موقع دینے کی بات کہی تھی۔فی الحال نجیب جنگ دہلی سے باہر ہیں اور آج شام تک دہلی لوٹنے والے ہیں اس لئے بی جے پی کو بدھ تک حکومت بنانے کی دعوت مل سکتا ہے۔ اس درمیان عام آدمی پارٹی کے کنوینر اور سابق وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ اسمبلی کو تحلیل کی جائے اورنئے سرے سے انتخابات کرائے جائیں۔کیجریوال نے کہا کہ بی جے پی نے مفاد کی سیاست کے چلتے عوام کو دلدل میں چھوڑ رکھا ہے۔ کیجریوال نے دعوی کیا کہ اگر انتخابات ہوتے ہیں تو عام آدمی پارٹی جیت درج کرے گی۔ کیجریوال نے کہا کہ بی جے پی کے پاس کافی اکثریت نہیں ہے اس لئے وہ انتخابات سے بھاگ رہی ہے۔ اگر اسے اپنے اوپر بھروسہ ہوتا تو وہ پانچ مہینے پہلے حکومت بنا چکی ہوتی۔آج سپریم کورٹ نے بھی دہلی میں حکومت کی تشکیل کو لے کر ہو رہی تاخیر پر سخت ناراضگی ظاہر کی۔عدالت نے اس معاملے میں ہو رہی لاپروائی پر ناخوشی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سماعت کی ہر تاریخ کو حکومت کے قیام کے سلسلے میں کوشش کئے جانے کی بات کہی جاتی ہے۔ آخر یہ کام سماعت سے پہلے ہی مکمل کیوں نہیں کر لیا جاتا ہے؟ عدالت نے کہا کہ جمہوریت میں صدر راج ہمیشہ کے لئے نہیں رہ سکتا۔


ششی تھرور کے بعد شیلا دکشت نے کی مودی کی تعریف 

نئی دہلی۔28اکتوبر(فکروخبر/ذرائع)ششی تھرور کے بعد ایک اور کانگریس کے بڑے لیڈر نے وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف کی ہے۔دہلی کی سابق وزیر اعلی اور کیرالہ کی سابق گورنر شیلا دکشت نے وزیراعظممودی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ایک اعتمادسے بھرا ہوا شخص دیکھا جس کے پاس بصیرت ہے۔ انہوں نے مودی کے بارے میں یہ بھی کہا کہ مودی کے پاس ڈائیلاگ کی نئی زبان ہے لیکن تعریف کے ساتھ شیلا نے ایک بڑا مگر جوڑ دیا۔انہوں نے کہا کہ یہ دیکھنا ہوگا کہ مودی اپنے منصوبوں کو کس طرح عملی جامہ پہناتے ہیں۔ انہوں نے مودی کے اچھے دنوں کے وعدے پر سوالیہ نشان بھی کھڑا کیا۔


نیلوفر طوفان گجرات کے ساحل سے 31 اکتوبر کو ٹکراے گا

نئی دہلی۔28اکتوبر(فکروخبر/ذرائع)عرب سمندر سے اٹھا طوفان نیلوفر بڑے طوفان میں بدل چکا ہے اور اس کے 31 اکتوبر کوکچھضلع کے کنارے سے ٹکرانے کے آثار ہیں۔طوفان کے خطرے کو دیکھتے ہوئے مرکزی اور ریاستی حکومت نے تیاری شروع کر دی ہے۔گجرات کی وزیر اعلی آنندی بین پٹیل نے ایک ہائی لیول میٹنگ بھی کی ہے جس میں تیاریوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔انتظامیہ نے سمندر میں موجود تمام ماہی گیروں کو واپس لوٹنے کو کہا ہے اور ماہی گیروں کے سمندر میں جانے پر روک لگا دی ہے۔طوفان کی وجہ سے 30 اکتوبر کو بھاری بارش ہو سکتی ہے۔ فی الحال نیلوفر طوفان گجرات کے ساحل سے تقریبا 1100 کلومیٹر دور ہے۔


حصہ داری کے حصول کے لئے رتھ یاترا نکالنے کا فیصلہ 

لکھنؤ:28اکتوبر(فکروخبر/ذرائع) پچھڑا سماج مہا سبھا و وشو شودر مہاسبھا و ارجک سنگھ کی مشترکہ میٹنگ انجینئر پردیپ کمار پلٹا کی صدارت میں مہا سبھا کے دفتر میں ہوئی ۔میٹنگ کو خطاب کرتے ہوئے پلٹا نے کہا کہ حصہ داری مشن ان انڈیا کے ذریعہ پچھڑوں،دلتوں،مسلموں،آدیواسیوں کو ان کے آبادی کے تناسب میں سبھی شعبوں میں حصہ داری نہ ہونا سماج کے لئے کلنک ہے۔اس سماج کے لوگ68سالوں کے بعدبھی غیر برابری کے شکار ہیں۔میٹنگ کو خطاب کرتے ہوئے شیونارائن کشواہا نے کہا کہ نجی چھیتروں نیائے پالیکا ودھایک ملیٹری پیرا ملیٹری بین الاقوامی کمپنیاں سے محروم سماج کو صرف حصہ داری کا مطالبہ ہی نہیں کرنا ہے بلکہ ان سے چھین کے لینا ہے۔اب ہر حال میں محروم سماج حصہ داری لیکر رہے گا۔
میٹنگ کو خطاب کرتے ہوئے چودھری جگدیش پٹیل نے کہا کہ منوادی بندوبست نے ملک کے90فیصد لوگوں کو مذہب ذات پات دہشت پیدا کرکے و ہندو مسلم کے درمیان فسادات کراکرکے اقتدار حاصل کرتے رہے ہیں۔اب وقت آگیا ہے جب اس ملک کے اصلی باشندے ہی اس ملک پر حکومت کریں گے ۔پٹیل نے یہ بھی کہا کہ اب 10فیصد کے لوگوں کی حکمرانی نہیں چلے گی۔ان کے سازش کا منھ توڑ جواب دیا جائے گا۔پٹیل نے کہا کہ محروم سماج کو حصہ داری دلانے کے لئے رتھ یاترا نکالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔میٹنگ کو خطاب کرنے والوں میں گوتم ہرینام ،کمل ورما،ایڈووکیٹ دھرمیندر چودھری،دنیش کمار،کملیش صاحب،مہیپال سنگھ یادو،ہرنام سنگھ ورما،کیلاش ناتھ ورما۔


دہلی کے امیر حلقہ عبدالوحیدکا دورہ ترلوک پوری 

نئی دہلی 28اکتوبر؍(فکروخبر/ذرائع)جماعت اسلامی ہند حلقہ دہلی و ہریانہ کے امیر عبدالوحید کی قیادت میں ایک وفد نے فساد زدہ ترلوک پوری کا دورہ کیا ۔وفد میں شامل شعبہ خدمت خلق کے سکریٹری محمد نیر ،منصوری غازی ،ڈاکٹر احمد ایڈوکیٹ کے علاوہ ذاکر نگر کے امیر مقامی مشرف علی بھی موجود تھے ۔امیر حلقہ نے اس فساد کی سخت مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ جلد از جلد سماج دشمن عناصر کا انتظامیہ پتہ چلائے اور اس کے خلاف کارروائی کرے جو سماج کے امن و آمان کو خراب کرنے پر تلے ہیں ۔دورہ کا مقصد علاقہ میں امن و شانتی کی بحالی اور انسانیت نوازی تھا ۔امیر حلقہ نے ترلوک پوری میں موجود جماعت اسلامی کے رفقاء سے ملاقات کی اور انہیں امن کی بحالی کیلئے کوشش جاری رکھنے کیلئے کہا ،انہوں نے تمام ترلوک پوری باشندگان سے امن و شانتی کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ شیطان انسان کوبہکانے کیلئے آزاد ہے وہ اپنا کام کرے گا لیکن بحیثیت انسان ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم اپنے عقل وشعور سے کام لیکر انسانیت کی بھلائی کیلئے فکر مند ہوں ،ہمارے نزدیک سب انسان برابر ہیں اور تمام انسان بنی آدم کی اولاد ہیں اس لئے ہم پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ حق و انصاف اور صبرکا دامن ہر گز نہ چھوڑیں اورایک دوسرے کی غلطیوں کو عفو در گزر کرنے کا مادہ پیدا کریں یہی اسلامی تعلیمات ہیں ۔چونکہ ہندوستان میں ہماری پوزیشن ایک داعی اسلام کی ہے اس لئے ہم داعی کی طرح معاملے کو حل کریں ۔شر پسندوں کا تو یہ مقصد ہی رہتا ہے کہ سماج میں انارکی پھیلا کر ایک دوسروں کو لڑادیں جبکہ نقصان سبھی کا ہوتا ہے اس لئے ہمیں بہت ہی تدبر و تفکر سے زندگی گزارنا چاہئے ۔انہوں نے مزید کہا کہ حالات کو قابو میں رکھنے کیلئے ہماری ذمہ داری اور بڑھ جاتی ہے چونکہ سب سے زیادہ نقصان ایک ہی طبقہ کو اٹھانا پڑتا ہے ۔ آج جب کہ ہر چہار جانب سے ماحول خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ایک طبقہ کواشتعال دلا کر بڑکانے کی مذموم حرکت کی جارہی ہے ایسے حالات میں مسلمانوں کو نبی ﷺ کا اخلاق حسنہ کو یاد کر کے دعوت دین کی جدوجہد کرنی چاہئے نا کہ مشتعل ہو کر ہم بھی شر پسندوں کے شکار ہو جائیں،یہ مسلمانوں کیلئے آزمائش کی گھڑی ہے تاکہ ہم اسلام کی طرف پلٹ آئیں اپنی زندگی کا مقصد پہچان لیں کیونکہ اوروں کی طرح ہم ایسے نہیں ہیں کہ صرف زندگی گزارنے کیلئے تگ و دو کریں بلکہ ہم پر فرض منصبی کو ادا کرنے کی ایک بڑی ذمہ داری ہے اس لئے ہماری توانائی بھی اسی میں خرچ ہونی چاہئے ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا