English   /   Kannada   /   Nawayathi

قرآن کا معجزہ..........قرآنی آیات کی ورد کے ذریعہ مہلک ترین امراض کا علاج

share with us

جبکہ حکیم عبداللہ خود ایک نومسلم ہیں جنہوں نے 1982 میں اسلام قبول کیا تھا۔ ان کے اسلام قبول کرنے کی داستان بھی عجیب ہے خود انہیں کے بیان کے مطابق وہ ایک غیر مسلم دولتمند گھرانے میں پیدا ہوئے ان کا نام آنند کمار تھااور ان کے والد بھیم سین شٹی پتھی کونڈا بھگوت گیتا کے بہت بڑے عالم مانے جاتے تھے،حکیم عبداللہ ہندو دھرم میں مختلف تہذیبوں کو لے کرکشمکش میں مبتلا تھے بے چینی و بے اطمنانی کسی کروٹ سکون میسر نہیں کررہی تھی۔مسلسل6ماہ تک دن رات سوچتے رہے، اور حقیقی مذہب کے جستجو میں ہر مذہب کو کھنگالتے رہے ۔ شاید اللہ کو یہی منظور تھا بالآخران کے ایک خیرخواہ نے صلاح دی کہ مذہب اسلام کے بارے میں معلومات حاصل کریں۔ انہوں نے اسلامی تعلیمات کابغور مطالعہ کیا اور بے حد مطمئن ہوئے ۔نہوں نے بتایا کہ جس مذہب اور اور سوچ کی تلاش انہیں تھی وہ مذہب اسلام میں انہیں حاصل ہوئی۔ یہاں فرضی خیالات، شخصیت پر ستی کے لئے جگہ نہیں ، اسلام ایک سچا مذہب ہے ۔ چونکہ حکیم عبداللہ ایم بی بی ایس کے طالب علم تھے انہوں نے مختلف بیماریوں کے تعلق سے اسلام میں رہنمائی کاگہرا مطالعہ شروع کیا۔ ریسرچ کی تو انہیں پتہ چلا کہ قرآن شریف کی آیات کے ذریعہ تقریباً 3000بیماریوں کا علاج ممکن ہے ۔ معمولی درد پر تجربہ شروع کرنے والے حکیم عبداللہ آہستہ آہستہ بڑی بیماریاں جیسے کینسر، امراض قلب، گردوں کے امراض پر بھی ریسرچ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک کی تحقیق کے مطابق تقریباً60 تا 70 آیات سے امراض قلب کا علاج کیا جاسکتا ہے ۔ڈاکٹر عبداللہ کے پاس انسان کی تقریباً تمام بیماریو ں کے شفا کے لئے آیات کا ایک چارٹ موجود ہے ۔اسی کے ذریعہ وہ علاج کرتے ہیں ۔ انہوں نے ایک ویب سائٹ بنام www.divinemedicure.com کا بھی اجراء کیا ہے جس کے ذریعہ یعنی عوام استفادہ کرسکتے ہیں ۔ان کی دی گئی قرآنی آیات کے علاج کے ذریعہ اب کئی تک مریض اللہ کے حکم سے شفایاب ہوئے ہیں۔ کچھ لوگوں کے بیانات یہاں درج کئے جارہے ہیں تاکہ قول و فعل میں تضاد نہ ہو
چامراج پیٹ بنگلور کی مقیم نجمہ بیگم نامی خاتون پیٹ کے بے حد تکلیف میں مبتلا تھیں ۔ انہیں جگر کا مسئلہ تھا۔ انہیں ٹرانسپلانٹ کے لئے بی جی ایس اسپتال میں 45لاکھ روپئے طلب کئے گئے ۔دیگرٖ اسپتالوں کا بھی اُنیس بیس کے فرق کے ساتھ یہی حال تھاآخر انہوں نے وکٹوریہ اسپتال سے رابطہ کیا لیکن وہاں ا س طرز علاج کی سہولت نہیں ہے ۔ اگر آئندہ دستیاب ہوئی تو بھی 5تا 6لاکھ کا خرچ آسکتا ہے ۔ محترمہ اب گزشتہ ایک ہفتہ سے ڈاکٹر عبداللہ صاحب کے پاس زیر علاج ہیں اور روبہ صحت ہورہی ہیں ۔رابطہ کیلئے فون نمبر ( عمران:9900328147)
ڈاکٹر صاحب سے کثیر تعداد میں غیر مسلم مریضوں نے بھی استفادہ کیا ہے جن میں نٹراج نام ہوسپیٹ کے رہنے والے شخص نے ڈاکٹر صاحب کے طرز علاج اور اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر اسلام قبول کرلیا اور اب ان کا نام گلاب مجتبیٰ(نٹراج) ہے ۔انہوں نے بتایاکہ دوران علاج خو د حکیم صاحب نے انہیں آیات کی پرچی دی تو انہوں نے آیات مع ترجمہ پڑھا اور ترجمہ سے انہیں مذہب اسلام کے تعلق سے جاننے کا شوق پیدا ہوا اور مکمل علاج نے انہیں اسلام کے تعلق سے پکا یقین پیدا کردیااور مطالعہ کے بعد2002 میں مذہب اسلام کو قبول کرلیا۔نٹراج کی طرح دیگر کئی غیر مسلم افراد نے اسلام قبول کرلیا ہے ۔نٹراج سے متاثر ہو کر ان کے والد اور پورا خاندان2003 میں مذہب اسلام کی آغوش میں آیا اور اب بھی سچے پکے مسلمان ہیں۔گلاب مجتبیٰ (نٹراج) کا فون نمبر ہے ۔9448234361,9449849742 
منیرآباد ڈیم ہوسپیٹ کے قریب رہنے والی پوجا رانی نامی خاتون ہاضمہ کی شکایت میں مبتلا تھیں اور اس سے نجات پانے انہو ں نے بنگلور، ہبلی، بلگام اور دیگر علاقوں کے اسپتالوں میں تقریباً 5سالوں سے چکر لگارہی تھیں ۔ اس سلسلہ میں انہیں 6آپریشن بھی کرانے پڑے لیکن اس کے باوجود مکمل طور پر صحت یاب نہیں ہوئیں ۔ ہر ماہ انہیں 10ہزار روپیو ں کی گولیاں استعمال کرنا پڑتا تھا۔ انہوں نے بی جی ایس بنگلور کا دورہ کرنے والے ہانگ کانگ کے ایک ڈاکٹر سے رابطہ کیا اور لاکھوں روپئے خرچ کئے لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔آخر کار انہوں نے تین ماہ قبل ڈاکٹر عبداللہ سے رابطہ کیا اور وہا داخل ہوئیں اور اب روحانی علاج سے روبہ صحت ہورہی ہیں ۔رابطہ کے لئے فون نمبر ۔(پوجا رانی بنت کنکپا وگا۔ محکمہ پولیس۔9448183629)
باگل کوٹ ضلع لوکاپور کے رہنے والے شری پاٹل ذیابیطس کے مریض ہیں ۔ ان کی ذیابیطس سطح 480کے قریب تھی۔ دیگراسپتالوں میں علاج سے غیر مطمئن پاٹل نے کسی کے مشورہ سے حکیم پی عبداللہ سے ملاقات کی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکیم صاحب کے قرآنی آیات کے نسخہ سے اب ان کی شوگر سطح نارمل ہے اور وہ روبہ صحت ہورہے ہیں ۔
اسی طرح اور بھی کئی مریض ہیں جو شفایاب ہوئے یا روبہ صحت ہورہے ہیں مگر تحریر کی طوالت سے بچنے کے لیے تاثرات روکے جارہے ہیں۔
حال ہی میں حکیم عبداللہ نیہبلی ۔پریس کلب ہبلی میں ایک اخباری کانفرنس طلب کی تھی، اس موقع پر ان کے ہمراہ تقریباً 35مریض حاضر رہے جن میں امراض قلب ، کینسر،ذیابیطس ودیگر سے متاثرہ مریض شامل ہیں ، اس کے علاوہ دیگراسپتالوں میں علاج نامکمل ہونے کے بعدگذشتہ دوتین سال قبل عبداللہ کے ہاتھوں قرآنی آیات کے ذریعہ علاج پاکر شفایاب ہونے والے مریض شامل ہے۔ ان مریضوں کا تعلق ہوسپیٹ، بنگلور، شگاوں ،مسکی، منیرآباد ڈیم ودیگر مقامات سے تھا۔ اس موقع پر جناب عبداللہ نے اپنے 30سالہ طبی تجربہ کوپیش کیااور بتایاکہ یم بی بی یس فائنل اےئرمیں امتحان نہ دینے کی وجہ سے ڈاکٹر کی سندنہیں ملی لیکن انہیں طبی جانکاری حاصل ہوئی تھی اور سائنٹفک طرز علاج سے پوری طرح واقف ہوئے۔انہوں نے بتایاکہ دوران علاج حکیم صاحب نیانہیں آیات کی پرچی دی تو انہوں نے آیات مع ترجمہ پڑھا اور ترجمہ سے انہیں مذہب اسلام کے تعلق سے جاننے کا شوق پیدا ہوا اور مکمل علاج نے انہیں اسلام کے تعلق سے پکا یقین پیدا کردیااور مطالعہ کے بعد2002 میں مذہب اسلام کو قبول کرلیا۔نٹراج کی طرح دیگر کئی غیر مسلم افراد نے اسلام قبول کرلیا ہے ۔نٹراج سے متاثر ہو کر ان کے والد اور پورا خاندان2003 میں مذہب اسلام کی آغوش میں آیا اور اب بھی سچے پکے مسلمان ہیں۔
مشہور بالی ووڈ اداکارقادر خان نے حکیم عبداللہ کے مریضوں کا انٹریو لے کر ایک ڈاکیومنٹری فلم بھی بنائی۔اپریل 2006 سے حکیم عبداللہ اپنے آبائی وطن ہوسپیٹ میں مقیم ہیں ۔حکیم عبداللہ کے علاج سے شفا پانے والے غیر مسلم مریضوں میں پدماپانڈے، کاٹمیا، لفٹننٹ کرنل ٹی کے بندڈوپادھیایا، انجنپا، ہنومپا، رامنا گوڈا، سجاتا، نرنجن ، ادوشی، پارے پردھان ، روی کمار، چکنپا، ایل کے سانگلی کر، سرینواس، سبیتا این مورتی، نارائن مورتی، شیونا، ششی کلا، ونود تمہانے ، وینکو با، لکشمی سوامی وغیرہ شامل ہیں ۔حکیم عبداللہ بابا کا طرز علاج یہ ہے کہ وہ کسی قسم کی دوائی، گولی یا انجکشن نہیں دیتے بلکہ ہرا یک مرض کے لئے علاحدہ قرآن آیت کانسخہ مریضوں کو دیتے ہیں اور متعلقہ امراض کے متاثر مریضوں کو آیت پڑھنے کی صلاح دیتے ہیں اور مقررہ وقت تک پڑھنے پر مریض شفایاب ہوتے ہیں ۔عبداللہ بابا 90فیصد علاج قرآنی آیات کے ذریعہ کرتے ہیں اور 10فیصد طرز علاج کے لئے شہد، کلونجی کا تیل و دیگر سنت طریقوں کو اپناتے ہیں ۔

ڈاکٹر پی عبداللّٰہ،
موبائل:

0091+8050158060

0091+9886367867
فون پر رابطہ صرف بیماری اور اس کے علاج کے تعلق سے جانکاری کیلئے ہی کریں
www.divinemedicure.com

divine cure

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا