English   /   Kannada   /   Nawayathi

ائر انڈیا کی دو پروازوں میں خود کش حملوں کا اندیشہ(مزید اہم ترین خبریں )

share with us

انہوں نے کہا کہ بم حملوں یا خود کش بم حملوں کا اندیشہ ہے ۔ آج صبح سی آئی ایس ایف کے ڈی آئی جی آنند موہن نے ممبئی پہونچ کر یہاں سکیوریٹی انتظامات کا خود جائزہ لیا ۔ وہ چینائی سے یہاں پہونچے تھے ۔ ذرائع نے کہا کہ ڈائرکٹر ائرپورٹس اتھاریٹی آف انڈیا کولکتہ کو کل رات نا معلوم کال موصول ہوا جس میں کہا گیا ہے کہ احمد آباد ۔ ممبئی اور ممبئی ۔ کوچی سیکٹر پر ائر انڈیا کی پروازوں کو سبوتاج کیا جائیگا ۔ ذرائع نے یہ بات بتائیاور کہا کہ یہ اطلاع پولیس اور شہری ہوابازی سکیوریٹی بیورو کو سونپ دی گئی ہیں اور ان کی ہدیات کے مطابق ائرپورٹس پر سخت چوکسی اختیار کی جا رہی ہے ۔ ممبئی میں ائرپورٹ بم کا پتہ چلانے والے اور بم کو ناکارہ بنانے والے دستہ کے علاوہ کویک ریسپانس ٹیم سی آئی ایس ایف اور پولیس کی جانب سے سخت چوکسی اختیار کرلی گئی ہے ۔ ائر پورٹ کے داخلہ پر بھی سکیوریٹی کو بڑھا دیا گیا ہے ۔ اطلاعات کے بموجب اطلاع میں کہا گیا ہے کہ دونوں مذکورہ پروازوں میں لعیحدہ طور پر خود کش حملے ہوسکتے ہیں۔ ایسے میں ایک سے زائد مرتبہ سکیوریٹی چیک کیا جارہا ہے ۔ احمد آباد اور ممبئی ائرپورٹس کے علاوہ کوچی ائرپورٹ پر بھی چوکسی اختیار کرلی گئی ہے ۔ احمد آباد ائرپورٹ ڈائرکٹر پی کے سنگھ نے کہا کہ انہیں بھی امکانی خود کش حملوں کی اطلاع موصول ہوئی ہے جس کے بعد سارے ائرپورٹ میں سکیوریٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ آئی ایس آئی ایس اور القاعدہ نے مشترکہ طور پر ہندوستان بھر میں حملے کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے


 

آصف نگر میں بے قابو کار کی ٹکر سے پانچ افراد زخمی

حیدرآباد /25 اکتوبر (فکروخبر/ذرائع) آصف نگر کے علاقہ میںآج دن کے وقت نشہ کی حالت میں گاڑی چلاتے ہوئے آج ایک بے قابو ڈرائیور نے 5 افراد کو شدید زخمی کردیا ۔ حادثہ آصف نگر پولیس حدود میں پیش آیا جہاں شراب خانہ کے قریب ایک بے قابو تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر دینے کے بعد آٹو کو ٹکر دے دیا ۔ اس واقعہ کے بعد برہم عوام نے کار ڈرائیور کی پٹائی کردی ۔ تاہم پولیس نے فوری مقام پہونچکر ڈرائیور کو حراست میں میں لے لیا اور زخمیوں کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا ۔ سب انسپکٹر محمد ذاکر نے بتایا کہ 5 افراد میں ایک خاتون شامل ہے ۔ تین افراد کا تعلق آصف نگر ایک نلگنڈہ اور ایک افضل ساگر علاقہ ساکن ہے جو زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا اور مصروف تحقیقات ہے 


 

مودی کے ہاتھوں ریلائنس انڈسٹریز کے اشتراک سے بنائے گئے جدید ہرکشن داس اسپتال کا افتتاح

ممبئی،25اکتوبر(ایجنسی)وزیر اعظم ہند نریندر مودی نے آج یہاں ممبئی میں ریلائنس انڈسٹریز کے اشتراک سے بنائے گئے جدید ہرکشن داس اسپتال کا افتتاح کیا اور کہا کہ بیماریوں سے بچنے کے لیئے احتیاطی تدابیر استعما ل کرنے کے تعلق سے بیداری پیدا کیا جانا ضروری ہے جس سے بیماریوں پر قابو پایا جاسکے گا ۔ریلائنس کی چیرمین مکیش امبانی اور نیتا امبانی کے ہمراہ امریکی طرز پر قائم کیئے گئے اسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطا کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ صاف ستھراء پانی دستیاب کرنے کے معاملے میں حکومت نے کئی اقدامات کیئے ہیں جس سے خود بہ خود بیماریوں پر قابو کیا جاسکے گا۔


جھارکھنڈ،جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان

پانچ مرحلوں میں ہوگی ووٹنگ،دہلی میں بھی ہونگے ضمنی انتخابات

نئی دہلی،25 اکتوبر (فکروخبر/ذرائع)الیکشن کمیشن نے ہفتہ کو جموں و کشمیر اور جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کا اعلان کردیا. دونوں ریاستوں میں پانچ مرحلوں میں انتخابات ہوں گے. پہلے مرحلہ 25 نومبر، دوسرے مرحلہ دو دسمبر، تیسرے مرحلہ 9 دسمبر، چوتھے مرحلہ 14 دسمبر اور پانچویں مرحلہ 20 دسمبر کو ہوگا. دونوں ریاستوں میں ووٹوں کی گنتی 23 دسمبر کو ہوگی. الیکشن کمیشن نے دہلی کی تین اسمبلی حلقوں میں ضمنی انتخاب کے تاریخوں کی بھی اعلان کیا ہے. 


جھارکھنڈ،جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان

25 اکتوبر (فکروخبر/ذرائع)انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہونے کے ساتھ ہی دونوں ریاستوں میں مثالی انتخابات ضابطہ اخلاق لاگو ہو گئی ہے.چیف الیکشن کمشنر وی ایس سمپت نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا، \'جموں کشمیر میں 10 ہزار پولنگ مراکزہونگے۔ جبکہ جھارکھنڈ میں 24 ہزار پولنگ مراکز پر ووٹ پڑیں گے. جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات مہاراشٹر کے ساتھ ہونا تھا لیکن سیلاب کی وجہ سے تاریخوں کا اعلان ٹل گیا تھا. جموں کشمیر میں آبادی 2011 کے مردم شماری کے مطابق تقریبا سوا کروڑ ہے.


پان والے کوملا 132کروڑ کا بجلی کا بل

چندی گڑھ25 اکتوبر (فکروخبر/ذرائع)ہریانہ کے ایک پان فروش کو اس بار دیوالی میں بجلی کا تیز جھٹکا لگا. اسے اکتوبر کے لئے 132 کروڑ روپے کا بجلی کا بل آیا ہے. راجیش سونی پت ضلع کے گوهانا شہر میں پان کی ایک دکان چلاتا ہے. اکتوبر ماہ کے لئے اس کا بجلی بل 132.29 کروڑ روپے کا آیا ہے. راجیش نے کہا، \\\"میں بل دیکھ کر دنگ رہ گیا. ایسا نہیں تھا کہ یہ رقم صرف نمبروں میں غلط لکھی تھی. یہی رقم الفاظ میں بھی لکھی تھی.راجیش نے کہا، \"میں عام آدمی ہوں اور کرائے کے دکان میں یہ کاروبار کرتا ہوں. میں نے صرف ایک بلب اور پنکھا چلاتا ہوں. عام طور پر یہ بل 1،000 روپے سے کم رہتا ہے.\" اس نے بتایا کہ بل میں ترمیم کروانے کے لیے وہ جمعہ کو بجلی محکمہ جائے گا. یہ بل شمالی ہریانہ بجلی تقسیم کارپوریشن ) نے بھیجا ہے. اپریل، 2007 میں ہریانہ کے بجلی محکمہ نے ایسا گل کھلایا تھا۔ دو بیڈروم والے گھر کے لئے 234 کروڑ روپے کا بجلی کا بل بھیجا گیا تھا.

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا