English   /   Kannada   /   Nawayathi

دیوالی پارٹی اچانک تشدد میں بدل گئی، ایک ہلاک(مزید اہم ترین خبریں )

share with us

 

وزیر اعلیٰ اکھلیش یادوکا ہاتھ پکڑنے پر نوجوان لیڈر کی پٹائی 

فیروز آباد۔24اکتوبر(فکروخبر/ذرائع) اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کا ہاتھ پکڑنا ان کے ایک قریبی نوجوان لیڈر کو بھاری پڑ گیا۔ ہاتھ پکڑتے ہی وزیر اعلیٰ کے سکیورٹی اہلکاروں نے اس لیڈر کو کھینچ لیا اور جم کر پٹائی کر دی۔وزیر اعلیٰ شکوہ آباد میں سرساگنج رکن اسمبلی کی ماں کی موت پر غم تعزیت کا اظہار کرنے آئے تھے۔ اسی دوران ان کے ایک قریبی رہنما کی طرف سے اپنے ٹھیکوں کی تفتیش میں رعایت کرنے کی مانگ کی گئی۔ جب وزیر اعلیٰ نے معیار میں بہتری کی بات کہی تو وہ تفتیش میں ڈی ایم کی جانب سے تھوڑا تعاون کرنے کی بات کہنے لگے اور وزیر اعلیٰ کا ہاتھ پکڑ لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ سی ایم کے سکیورٹی اہلکاروں نے اس لیڈر کو کھینچ لیا اور پٹائی کر دی۔ وزیر اعلیٰ کے جانے کے بعد پورا معاملہ ایس پی لیڈروں میں بحث کا موضوع بن گیا۔ وزیر اعلی اکھلیش یادو شکوہ آباد میں گزشتہ روز صبح ہیلی کاپٹر سے پہنچے تھے۔ ہیلی پیڈ سے اسٹیشن روڈ پر واقع سرساگنج ممبر اسمبلی ہری اوم یادو کے گھر پر پہنچے اور لوٹ کر پھر ہیلی پیڈ پر قریب 12 بجے آ گئے۔ اس دوران ہیلی پیڈ پر بنائے گئے آرام کا کمرہ کے اندر پہنچے سی ایم کے پیچھے پیچھے کئی قدآور لیڈر بھی پہنچ گئے۔ بات چیت کے دوران ایک قریبی نوجوان لیڈر کی طرف سے اپنے ٹھیکوں کی جانچ کی بات شروع کر دی گئی۔ کہا کہ ڈی ایم جانچ کرا رہے ہیں اگر اس میں رعایت مل جائے اور آگے ٹھیکے ملتے رہیں، موضوع بحث ہے کہ وزیر اعلیٰ کی طرف سے ٹھیکوں میں کام کے معیار کو بہتر بنانے کی بات کہی گئی تو نوجوان لیڈر نے ان کا ہاتھ پکڑ لیا۔


 

شیوسینا، مودی کی \'ٹی پارٹی\' میں آئیں گے ادھو 

نئی دہلی۔24اکتوبر(فکروخبر/ذرائع)مہاراشٹر میں ایک بار پھر سے بی جے پی۔شیوسینا کی سرکار بننے کے قیاس کے درمیان ایسے اشارے مل رہے ہیں کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے 26؍ اکتوبر کو منعقد کی جانے والی ٹی پارٹی میں شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے کے ساتھ ان کے رہنما بھی حصہ لیں گے۔ یہ دیوالی پارٹی شام چار بجے سے چھ بجے تک چلے گی۔ اس موقع پر امت شاہ کے ساتھ ساتھ بی جے پی کے اعلیٰلیڈران بھی موجود رہیں گے۔اس سلسلے میں شیوسینا کا کہنا ہے کہ ریاست کے عوام نے دونوں ہی پارٹیوں کو باعزت حالت تک پہنچایا ہے۔ باوجود اس کے بی جے پی اکیلے حکومت نہیں بنا سکتی ہے۔ ریاست کے عوام نے مستحکم حکومت کے لئے اپنا مینڈیٹ دیا ہے اور دونوں ہی پارٹیوں کا مقصد بھی ریاست میں مستحکم حکومت دینے کا ہے۔اس بارے شیوسینا کے رہنما انیل ڈیسائی نے کہا کہ پارٹی کے سربراہ نے انہیں دہلی میں بی جے پی لیڈروں سے ملنے کے لئے کہا تھا اور بات چیت بھی بہت مثبت رہی۔ واضح رہے کہ مہاراشٹر کی 288؍ اسمبلی سیٹوں میں ہوئے انتخابات میں بی جے پی نے 122 ؍سیٹیں جیتی ہیں۔ وہیں شیوسینا اس انتخاب میں دوسری سب سے بڑی پارٹی بن کر سامنے آئی ہے۔ 


 

ڈاکٹر خالد اشرف کی کتاب کا اجراء

نئی دہلی ۔24اکتوبر(فکروخبر/ذرائع )اردو کی نئی نسل کے معتبر نقاد اور محقق ڈاکٹراشرف کی تازہ کتاب ’خواجہ احمدعباس ‘ کو ساہتیہ حکومت ہند نے شائع کیا ہے۔ یہ مونوگراف ہندوستانی ادب کے معمار کے سلسلے کے تحت ساہتیہ اکادمی نئی دہلی سے پچھلے دنوں شائع ہو کر منظر پر آیا ہے۔ اس کتاب میں مایہ ناز ترقی پسند فکشن نگار، فلم ساز، صحافی اورڈرامہ نگار خواجہ احمد عباس کی حیات ،ان کا تخلیق نظریہ ، ان کی ناول نگاری، فلم ہدایت کاری اور فلمز کے کالم’ آزاد قلم‘ پر منحصر جامع علمی بصیرت افروز تنقیدی تبصرہ اس کتاب میں ملتاہے۔ ساہتیہ اکامی کے زیر اہتمام مورخہ 24اکتوبر 2014کو شام6بجے اس کتاب کا اجراء بین الاقوامی شہرت یافتہ اردو اسکالر بدست پروفیسر گوپی چند نارنگ ہونا طے پایا ہے۔ رسم اجراء کے بعد خواجہ احمدعباس کے فکر وفن پر اکادمی نے مذاکرے کا اہتمام بھی کیا ہے۔ اس مذاکرے میں بین الاقوامی شہرت یافتہ سائنٹسٹ سیداحتشام حسنین سابق وائس چانسلر حیدرآباد یونیورسٹی، معروف ناول اور افسانہ نگار مشرف عالم ذوقی، ڈاکٹر سیدہ حمید(سابق رکن پلاننگ کمیشن حکومت ہند)، کتاب کے مصنف ڈاکٹر خالد اشرف اور اس کے علاوہ ہندوستان کے دیگر قد آور اردو اسکالر شرکت کریں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا