English   /   Kannada   /   Nawayathi

ریپ کے لئے خود لڑکی ذمہ دار ہوتی ہے:(مزید اہم ترین خبریں )

share with us

آزادی محدود ہونی چاہئے. چھوٹے چھوٹے کپڑوں پر مغرب کا اثر ہے. ہمارے ملک کی روایت میں لیڈیس کو تیراکی کی کپڑے پہننے کے لئے کہا گیا ہے.  انہوں نے کھاپ پنچایت کے فیصلوں کی بھی پیروی کرتے ہوئے کہا، کچھ حد تک یہ فیصلہ صحیح ہیں، کیونکہ یہ بھارتی ثقافت پر عمل کرتے ہیں. کھٹٹر کے اس خیال کے بعد مخالفین کو بی جے پی کے نظریات پر ایک بار پھر حملہ کرنے کا موقع مل گیا ہے. کھٹٹر کو وزیر اعظم نریندر مودی کے قریب سمجھا جاتا ہے. دونوں نے موٹر میں بیٹھ کر گاؤں،گاؤں چاکر انتخابی مہم کی ہے. اب اس بیان سے مودی کو بھی گھیرے میں لینے کی کوشش کی جا رہی ہے. 


باڑمیر کی پٹاخا دکان میں آگ، سات ہلاک 

جے پور۔23اکتوبر(فکروخبر/ذرائع )راجستھان کے باڑ میر ضلع میں پٹاخے کی دکان میں بدھ آدھی رات آگ لگ جانے سے سات افراد کی موت ہو گئی. پولیس پوسٹ مارٹم کے بعد لاشوں کو لواحقین کے حوالے کر دیا. پولیس آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ لگا رہی ہے. پولیس کے مطابق بدھ کی رات تقریبا ایک بجے بالوترا قصبے میں شاستری چوک میں پٹا?ھا دکان میں آگ لگی. اضافی پولیس اہلکار [بالوترا] جسارام ??نے بتایا کہ پٹاخے کی دکان کے باہر بچوں کی طرف سے پٹاکاھا چلائے جانے سے دکان کے باہر رکھے پٹا?ھو میں آگ لگ گئی. دکان کے مالک سمیت سات افراد نے خود کو بچانے کے لئے دکان کا شٹر نیچے گرا دیا، لیکن اس کے باوجود دکان میں رکھے پٹا?ھو نے بھی آگ پکڑ لی. باڑمیر کے پولیس سپرنٹنڈنٹ ہیمنت شرما نے بتایا کہ دکان سے سات لاشوں کو برآمد کیا گیا ہے. شرما نے کہا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ آگ لگنے کے دوران ساتوں افراد دکان میں پھنس گئے تھے. واقعہ کی وجہ کا پتہ لگایا جا رہا ہے. پولیس کے مطابق جو لوگ مارے گئے ہیں، ان کے نام 50 سالہ دکان مالک گیمر سنگھ، ان کے بیٹے جالم سنگھ [27] اور مہندر سنگھ [23]، ملازمین کلدیپ سنگھ [28]، سروپ سنگھ [18] اور ایک خریدار راجو سنگھ [23] اور ایک اور ہیں. 


پٹاخوں کی دکانوں میں آتشزدگی سے تین درجن دکانیں جل کر راکھ

گورکھپور۔23اکتوبر(فکروخبر/ذرائع )گورکھپور ضلع میں سہجنواں ریلوے اسٹیشن کے قریب پٹاخوں کی دکانوں میں آگ لگنے سے تقریبا تین درجن سے زائد دکانیں جل کر راکھ ہوگئیں۔سہجنواں تھانہ انچارج شری پرکاش یادو نے بتایاکہ آج صبح پٹاخے کی چنگاری سے ایک دکان میں آگ لگ گئی اوردیکھتے ہی دیکھتے تمام دکانیں آگ کے زد میں آگئی ۔ انھوں نے بتایاکہ فائربریگیڈ محکمہ کی گاڑیوں نے جائے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابوپایا۔ مسٹریادو نے بتایاکہ حادثہ میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔سہنجواں ایس ڈی ایم ابھے کمار نے بتایاکہ گزشتہ روز دکانداروں نے آتش بازی کی دکانوں کیلئے درخواست دی تھی لیکن انھوں نے کسی بھی دکاندار کو دکانیں لگانے کی ا جازت نہیں دی تھی جب کہ آتش بازی کی دکانوں کو کرشی منڈی سمیتی کے میدان میں لگانے کی اجازت دی گئی تھی انھوں نے بتایاکہ دکانداروں نے بغیر اجازت کے دکانیں لگائی ہیں۔اس لئے تمام دکانداروں کے خلاف مقدمہ درج کرایا جایا گا۔آگ لگنے سے تقریبا پندرافراد جھلس گئے جنھیں پرائمری صحت مرکز میں ابتدائی علاج بعد چھٹی دے دی گئی۔


مالک مکان کا قتل،لٹیرے زیورات لوٹ کرفرار

فیروزآباد۔23اکتوبر(فکروخبر/ذرائع )فیروزآباد ضلع کے شکوہاآبادعلاقہ میں آج صبح لٹیروں نے ایک گھر میں حملہ کرکے مالک مکان کو قتل کردیا اورنقد رقم وزیورات لوٹ کرفرار ہوگیا۔ اے ایس پی سنجے یادو نے بتایاکہ اٹاسڑک پرواقع آنندپال (۴۵)کے گھر میں آج صبح لٹیرے گھس گئے آہٹ سن کر گھر کے لوگوں نے مخالفت کی لیکن لٹیروں نے انھیں بے رحمی سے پیٹ دیا جس کی وجہ سے آنند پال کی موت ہوگئی۔مسٹریادو نے بتایاکہ لٹیروں نے کنبے کے چھ افراد کو زخمی کردیا۔اورگھر میں رکھے ہوئے پندرہ ہزار روپئے اورزیورات لوٹ کرفرارہوگئے ۔ زخمیوں کواسپتال میں داخل کرادیا گیاہے ان میں سے کچھ لوگوں کو ٹرامہ سینٹر بھیج دیا گیاہے۔


بجریاتھانہ علاقہ میں تعمیر سے کشیدگی

کانپور۔23اکتوبر(فکروخبر/ذرائع )بجریا تھانہ علاقہ کے کھاٹکانہ علاقہ میں گرواکھاڑاہنومان مندر کے پیچھے چبوترے پر ایک فرقہ کے لوگوں کے ذریعہ تعمیرکی کوشش سے علاقہ میں کشیدگی ہوگئی۔تعمیرکی خبر ملنے کے بعد علاقہ کے سیکڑوں افراد موقع پر جمع ہوگئے۔پولیس کواس واقعہ کی اطلاع دی گئی لیکن اطلاع دینے کے باوجود جائے موقع پر سی او مع پولیس عملہ ایک گھنٹے کی تاخیر سے پہنچے۔علاقہ کے لوگوں اوربزرگوں نے سی او کو تعمیر کے بارے میں بتایا کہ چبوترے پر بجریا پولیس نے ایک سال قبل تنازعہ کے بعد تعمیر کرنے پر پابندی عائد کردی۔اس کے باوجود بھی کچھ لوگوں نے تعمیرکرنے کی کوشش کی تھی۔دونوں فرقوں کے بزرگوں کے درمیان تھانے میں گفتگوکی گئی جس کے بعد حالات سابقہ کی طرح برقرار رکھنے پر اتفاق رائے ہوگیاتھا لیکن منگل کی رات دوبارہ غیرسماجی عناصر کے ذریعہ تعمیر شروع کردی گئی ۔اس موقع پر علاقہ کی کونسلر رینا شاہونے حالات کوسنبھالا۔ علاقہ کے لوگوں نے پولیس پرالزام عائد کیا ہے کہ مکمل معلومات سے آگاہ کرانے کے بعد سی او شری پال یادو نے مقامی لوگوں سے بدسلوکی کی جس کی وجہ سے لوگ مشتعل ہوگئے۔جس کے بعد سی او اورتھانہ پولیس نے تعمیرکرنے والے لوگوں کو انتباہ دے کر چھوڑ دیا۔ابھی تک موقع پر ضلع انتظامیہ وپولیس انتظامیہ کے لوگ نہیں پہنچے سی او نے خانہ پور ی کرنے کے بعد معاملے کو نپٹانے کی کوشش کی ہے علاقہ میں پولیس عملہ کو بھی تعینات نہیں کیا گیا ہے پولیس کی لاپروائی کی وجہ سے علاقہ میں دہشت کا ماحول ہے۔


شارٹ سرکٹ کے سبب روئی فیکٹری میں آ تشزدگی سے لاکھوں کا نقصان

کانپور۔23اکتوبر(فکروخبر/ذرائع )نوبستہ تھانہ علاقہ کے نیوآزادنگر میں آج صبح روئی کی فیکٹری میں شارٹ سرکٹ کے سبب آگ لگ گئی۔ آتشزدگی سے علاقہ میں افراتفری پھیل گئی اورلوگ گھروں سے باہر نکل آئے مقامی لوگوں نے فائربریگیڈ اورپولیس کو اطلاع دی موقع پرپہنچنے کے بعد فائربریگیڈ ملازمین نے کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا۔بدھ کو چھوٹی دیوالی کے موقع لوگ گھروں میں تہوار مناتے ہیں اسی دوران علاقہ میں واقع روئی فیکٹری میں شارٹ سرکٹ میںآگ لگ گئی ۔ فیکٹری کی کھڑکیوں سے دھواں اورشعلہ نکل رہے تھے آگ کی خبر پھیلنے کے بعد علاقہ کے لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اورلوگوں نے آگ پرقابو پانے کی ناکام کوشش کی۔مقامی لوگوں نے آگ لگنے کی اطلاع فائربریگیڈ محکمہ اورپولیس کو دی موقع پر پہنچ کر فائربریگیڈ ملازمین نے ایک گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا آگ کی اطلاع ملنے کے بعد فیکٹری کے مالک ونیت کمار بھی موقع پر پہنچ گئے۔انھوں نے بتایاکہ آگ لگنے سے لاکھوں کانقصان ہوگیا ہے۔ایس او راجیش پاٹھک نے ابتدائی تفتیش شروع کردی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا