English   /   Kannada   /   Nawayathi

مذہب کی آڑ میں حیوانیت کا کھیل(مزید اہم ترین خبریں )

share with us

اورپھول باغ میں واقع کھیرے پتی شیو مندر میں پوجا کراتے ہیں۔پجاری نے رائے بریلی کی ۲۰؍سالہ طالبہ کے مستقبل کو روشن بنانے کا خواب دکھا کر اس کی برسوں تک عصمت دری کرتارہا۔گزشتہ رات جب طالبہ نے پجاری سے اس کی مخالفت کی توپجاری نے اس کے رخسارپر کاٹ لیا۔اس کی حرکتوں سے عاجزآکر طالبہ نے فیل خانہ تھانے میں رپورٹ درج کرائی۔تحقیقات کے دوران پجاری نے طالبہ سے جسمانی اذیت کی بات قبول کی ہے۔طالبہ کی تحریرپر پولیس نے رپورٹ درج کرلی۔اورایس پی پربھاکر چودھری نے بتایا کہ پجاری پر عصمت دری کی دفع ۳۷۶؍اورمارپیٹ اوردیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے جیل بھیجاجارہاہے۔ اورطالبہ کو طبی جانچ کیلئے ضلع مہیلا اسپتال بھیج دیا گیاہے۔


 

تہواروں کے پیش نظر پولیس لائن میں کی گئی ریہرسل

کانپور۔19اکتوبر(فکروخبر/ذرائع )دیوالی اورمحرم کے تہواروں کے پیش نظرجمعہ کو پولیس لائن میں فساد پر قابو پانے کے موضوع پر پولیس ملازمین نے موک ڈرل کیا۔ جس میں فسادیوں سے نپٹنے اوربلوااورآگ زنی سے نپٹنے کے طریقے بتائے گئے۔ماک ڈرل کے دوران کئی خامیاں نظرآئیں۔کسی بھی پولیس ملازمین کے ذریعہ صحیح نشانہ نہ لگایا جاسکا۔ کچھ پولیس ملازمین الٹی جاکٹ پہن کرآگئے۔اورآگ زنی کی ریہر سل کے موقع پر فائربریگیڈ پر فیل ہوگیا ۔ اس کے بعد موقع پر آئے آئی جی آشوتوش پانڈے نے خود مورچہ سنبھالا اورفورس کو نشانے بازی کے گوہر سیکھائے۔پولیس لائن میں تابر توڑ فائرنگ اوردھماکوں سے پوراعلاقہ تھراگیا۔کسی کی سمجھ میں یہ نہ آیا کہ اچانک یہ دھماکے کہا اورکیوں ہورہے ہیں لیکن تھوڑی دیر میں سب کو معلوم ہوگیاکہ یہ پولیس ماک ڈرل تھی۔بی جے پی نے تمام حساس علاقوں میں فساد پر قابو پانے کی سخت ہدایات جاری کی اورتھانے فورس سی اواورایس پی نے ایس ایس پی کی قیادت میں ریہرسل کی ۔ جس میں بتایاگیا کہ فساد پر کس طرح سے قابو پایا جاسکتاہے۔اس تربیت کے دوران کئی بڑی غلطیاں بھی ہوئیں۔جسے فائربریگیڈ کی گاڑی نے کام نہیں کیا۔ایک جوان الٹی جیکٹ پہن کر آگیا۔زیادہ ترسپاہیوں کا نشانہ صحیح سمت میں نہ لگا۔لیکن انھیں غلطیوں کو سدھارنے کے نقطہ نظر سے یہ ریہرسل منعقد کی گئی تھی۔ماک مارڈل کے وقت آشوتوش پانڈے موقع پرگئے اورانھوں نے خود ہتھیار اٹھا کر نہ صرف خود فائرنگ کی بلکہ تمام ماتحتوں کو تعلیم دی کہ کس طرح نشانہ لگایاجاتاہے۔انھوں نے کہا کہ آنے والے تہواروں کے پیش نظر پولیس کو مستعد رہنا چاہئے۔اورفساد کی صورت میں تشدد کو روکنے اورمستعد رہنے کی نصیحت کی۔آئی جی نے بتایاکہ ہر کنبے کو اس طرح کی ریہرسل ہوگی۔ تاکہ آج جو غلطیاں سرزد ہوئی ہیں ان پر قابوپایاجاسکے۔


 

سڑک حادثہ میں چارزخمی

فتح پور۔19اکتوبر(فکروخبر/ذرائع )ضلع کے الگ الگ تھانہ علاقوں میں گزشتہ ۲۴گھنٹوں کے دوران ہوئے سڑک حادثوں کے دوران چارافرادزخمی ہوگئے جنھیں علاج کیلئے ضلع اسپتال میں بھرتی کرایاگیا ہے۔موصولہ اطلاع کے مطابق اشودھر تھانہ حلقہ کے گاؤں ساتوویرکے رہنے والے برہان الدین کا ۲۵؍سالہ بیٹاسنیل کمار اپنے گاؤں کے پون کمار مشرا کے ساتھ موٹرسائیکل سے جارہاتھا۔نامعلوم گاڑی کی چپیٹ میں آنے سے زخمی ہوگئے۔صدر کوتوالی حلقہ کے گاؤں کبرا کے رہنے والے۲۱؍سالہ محمدتاج موٹرسائیکل سے شہر جارہاتھا۔بے قابو ہوکر موٹرسائیکل گرجانے سے زخمی ہوگیا۔اسی طرح گھاگاکوتوالی علاقہ کے گاؤں روشن پور تکری کے رہنے والے ۳۶؍سالہ گیان سنگھ بھی ایک حادثہ میں زخمی ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر متعلقہ علاقوں کی پولیس نے زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال میں بھرتی کرادایا۔


بدمعاش ۴۴؍ہزار روپئے لوٹ کر فرار

گورکھپور۔19اکتوبر(فکروخبر/ذرائع ) نوتنواں سے ہارڈ ویئر سامان کی خریداری کرنے کیلئے آنے والے ملازمین کو ٹرین سے اترتے ہی بدمعاشوں نے اسلحہ دکھاکر ۴۴؍ہزار روپئے لوٹ لئے۔ملازمین نے پولیس کنٹرول روم کو واقعہ کی اطلاع دی۔واقعہ پر پہنچی پولیس نے ملازمین سے تحقیقات کرکے بدمعاشوں کی تلاش شروع کردی۔موصولہ خبر کے مطابق مہاراج گنج نوبستہ علاقہ کے چھپڑاعلاقہ میں پرشانت کمار کی ہارڈویئر کی دکان ہے دکان کا ۱۸؍سالہ پرانہ ملازم ہری لال مدھیریادکان کا سامان خریداکرتاہے اسی سلسلے میںآج وہ ٹرین سے گورکھپور سامان لے کر آرہاتھا دھرم شالہ پل پرٹرین کی رفتار دھیمی ہونے پر وہ اترگیااسی دوران تین بدمعاش اسے کھینچ کر ایک خالی کھری ہوئی بوگی میں لے گئے۔بدمعاشوں نے اسلحہ دکھاکر اس سے پیسوں کی بابت پوچھا۔ہری کے انکار کرنے پر بدمعاشوں نے اسے مارنا پیٹناشروع کردیا۔اوراندرکی جیب میں رکھے ۴۴؍ہزار روپئے لوٹ کر فرارہوگئے۔ہری نے پولیس کنٹرول روم کوفون پر اطلاع دی۔پولیس معاملے کی تفتیش کررہی ہے۔


گھر میں گھس کر کی خاتون کی آبروریزی

رائے بریلی؍لال گنج۔19اکتوبر(فکروخبر/ذرائع )کوتوالی حلقہ کے تلکھا گاؤں میں ایک شادی شدہ عورت کے ساتھ گھر میں گھس کر آبروریزی کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔خاتون کی تحریر پر پولیس نے ملزم کو نامزد کرکے رپورٹ درج کرلی۔موصولہ اطلاع کے مطابق تلکھا گاؤں کی رہنے والی سیمہ زوجہ رامو(فرضی نام)نے پولیس کو دئے گئے ایک شکایتی خط میں بتایاکہ گزشتہ ۷؍اکتوبر کو وہ گھر میں اکیلی سورہی تھی کہ اسی وقت گاؤں کا رام چندرن گھر میں گھس گیا اورجبراًاس کی عصمت دری کی۔متاثرہ خاتون نے جب یہ بات ملزم کی ماں سے کہی تواسے گالیاں دے کر بھگادیا گیا۔خاتون کی شکایت پر پولیس نے ملزم رام چندرن کے خلاف دفعات ۳۷۶کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی اورمتاثرہ خاتون کو طبی جانچ کیلئے ضلع اسپتال بھیج دیا۔


تہرے قتل کے ملزم کی کچہری میں ہوئی پٹائی،وکیلوں میں غم وغصہ کی لہر

الہ آباد۔19اکتوبر(فکروخبر/ذرائع )تہرے قتل کا ملزم جھانسی کے رہنے والاچھٹن گری کا عدالتی احاطے میں وکیلوں نے اس وقت مارپیٹ کی جب وہ عدالت میں پیشی کیلئے آیاتھا۔چھٹن تقریبا ساڑھے بارہ بجے سی جی ایم عدالت کے بغل میں چورسیاچائے والے کی دکان پر ناشتہ کرکے پیشی پر لانے والے سپاہیوں کے ساتھ اپنے وکیل کے چیمبر میں جانا چاہ رہاتھا۔جس پر سپاہیوں نے مزاحمت کی اوروہ ان سے الجھ گیا قیدی کو سپاہیوں سے الجھتا دیکھ کر کچھ وکیلوں نے سپاہیوں کی رائفل چھین کر وکیلوں پر تان دی۔جس پر وکیلوں نے اس کوماراپیٹا۔ چھٹن اپنی جان بچاکر سی جی ایم کورٹ میں بھاگااورکرسی اپنے اوپررکھ کر لاک اپ میں بیٹھ گیا۔وکیلوں کا غصہ دیکھ کر سپاہی اسے لیکر احاطے میں بنے لاک اپ میں بھاگنے لگے تو وہ لگاتاروکیلوں کو گالیاں دیتارہا۔جس پر وکیلوں نے اسے دوڑا دیااورلاک اپ کے اندر گھس کرپٹائی شروع کردی۔قیدی کو بچانے میں کئی سپاہی زخمی ہوئے۔اسی درمیان وکیلوں نے لاک اپ کو گھیرلیااورچھٹن کو باہر نکالنے کا مطالبہ کرنے لگے۔حالات کشیدہ ہونے پر شہر پولیس سپرنٹینڈنٹ راجیش یادو موقع پر پہنچے اورپورے شہر کے تھانے داروں کو موقع پر بلالیا۔تب حالات قابو میںآئے۔


دیویٰ میلہ میں آئے زائرین نے کیا خوشی کااظہار 

بارہ بنکی۔19اکتوبر(فکروخبر/ذرائع )دیویٰ میلے میں آئے ہوئے سیکڑوں زائرین گھر کی خوش حالیوں سے دور ترپال اور برساتی کے نیچے اپنا وقت گزار رہے ہیں۔ گونڈہ سے آئے محمد مبین نے ان خیالات کااظہار کرتے ہوئے اپنا خیمہ دکھایا جسے وہ اپنی رہائش گاہ بنائے ہوئے تھے۔ انھوں نے بتایا کہ وہ ۵ ۶افراد کے ساتھ بس کے ذریعہ یہاں آئے ہیں۔ اور کھانے کا بندوبست وہ لوگ خود ہی کررہے ہیں۔ کھیل کے میدان کے پاس دودن سے قیام کرتی ہوئی رضیہ خاتون نے بتایا کہ وہ ہر سال اپنے اہل خانہ کے ساتھ میلہ دیکھنے آتی ہیں۔ جسے وہ وارث علی شاہ کی دعاؤں سے تعبیر کرتی ہیں۔ کانپور سے آئے گیا پرشاد کے اہل خانہ نے بھی اپنا خیمہ دکھایا۔ بلرام پور سے آئے فقیر بھی اپنے ساتھ ہر سال قافلے کے ساتھ میلے میں آتے ہیں۔ بہرائچ سے آنے والے عظمت علی نے بتایا کہ وہ ایک ٹرک پربیٹھ کر میلہ دیکھنے آئے ہیں۔ گذشتہ بیس برسوں سے وہ ہر سال میلہ دیکھنے آتے ہیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا