English   /   Kannada   /   Nawayathi

عشق میں اندھی بیٹی نے کیا ماں باپ کا قتل (مزید اہم ترین خبریں )

share with us

13 اکتوبر کو والدین کی لاش گھر سے برآمد کی گئی. پولیس نے لڑکی اور اس کے بوائے فرینڈ کو گرفتار کر لیا ہے. تین اگست کو بیٹی نے والدین کے کھانے میں نیند کی گولی ا ڈال دی. پھر بیٹی نے بوائے فرینڈ کو گھر بلا لیا اور اس کی مدد سے پہلے بیہوش کیا اور اپنے پاپا کا منہ تکیے سے گھونٹ دیا. پھر کچن سے چاقو سے والد کے سینے اور پیٹ پر وار کر کے مار ڈالا. اور ان کا منہ دبا چاقو سے ان کا گلا کاٹ دیا. اس کے بعد بعد میں ونود کی لاش کو کھینچ کر دونوں لاشیں ساتھ ایک ہی کمرے میں رکھ دی. پھر بیٹی اپنے بوائے فرینڈ کے گھر رہنے چلی گئی. تھوڑے تھوڑے وقت پر وہ دونوں آتے رہے اور ایسڈ، کیمیکل کو لاش پر ڈالتے رہے تاکہ لاشیں گل جائیں. لیکن ایک دن سنیکا بین کی بھابھی کو شک ہوا اور وہ جب سنیکا بین کے گھر پر پہنچ گئی جس سے معاملے کا انکشاف ہو گیا.


مال گاڑی کے گیارہ ڈبے پٹری سے اترے 

بریلی/فرخ آباد۔17اکتوبر(فکروخبر/ذرائع)فرخ آباد ۔کاس گنج ریلوے اسٹیشنوں کے درمیان واقع شمس آباد یارڈ میں کل دیر رات کے پی جی ایم اسیشل مال گاڑی کے ۱۱ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ جس کی وجہ سے ریلوں کی آمدورفت متاثر ہو گئی۔ شمال مشرقی ریلوے عزت نگر کے ریلوے عوامی رابطہ افسر راجندر سنگھ نے بتایا کہ بھوپال ڈویژن سے بہار کوپری گاؤں میں کھاد لے کر جارہی مال گاڑی کے ۱۱ڈبے اور دوانجن پٹری سے اتر گئے جس کی وجہ سے ریلوں کی آمد ورفت متاثر ہو گئی ۔ انھوں نے بتایا کہ اس حادثے کے بعد متھرا ۔چھپراایکسپریس اور کولکاتہ۔ آگرہ کینٹ ایکسپریس کو کاس گنج کانپور کے بجائے بذریعہ ٹنڈلا بھیجا جارہاہے ۔ مسٹر سنگھ نے بتایاکہ فرخ آباد کاس گنج سواری گاڑی فرخ آباد۔ کانپورایکسپریس اور کاس گنج ۔ فرخ آباد ایکسپریس کو آج منسوخ کردیا گیا ہے ۔ انھوں نے بتایاکہ کرین کی مدد سے بوگیوں کوہٹانے کی کوشش شروع دکردی گئی ہے اور عزت نگر سے ریلوے کے سینئر افسران موقع پر پہنچ گئے ہیں۔


مختلف واقعات میں دونوجوانوں نے کی خودکشی 

مظفر نگر۔17اکتوبر(فکروخبر/ذرائع) ضلع کے کھیڑی قریش گاؤں میں تیس سالہ ایک نوجوان نے زہر کھاکر خود کشی کرلی ۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ امر دیپ نے گھریلو تنازع کی وجہ سے یہ قدم اٹھایا ۔ امردیپ کواسپتال میں داخل کرایاگیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ ترجمان نے بتایا کہ ایک دیگر واقعہ میں شاملی ضلع کے سہتاگاؤں میں چھبیس سالہ نوجوان نے خود کشی کرلی ۔ متاثرہ روہتاش نے کل شام جنگل میں درخت سے لٹک کر خود کشی کرلی۔ ایک دیگر واقعہ میں کل شام شاہ پورتھانہ علاقہ کے تحت چندر پورگاؤں میں پچیس سالہ ایک نوجوان نے اپنی معشوقہ کے گھر کے باہر خود کشی کرنے کی کوشش کی۔ترجمان نے بتایا کہ نوجوان کو اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے ۔


 

دیوارکے ملبے میں دبنے سے خاتون کی موت

کانپور۔17اکتوبر(فکروخبر/ذرائع)جیتی تھانہ علاقہ میں خاتون کاشتکار پردیوار گرنے سے وہ شدید طور سے زخمی ہوگئی ۔ خاتون کے اہل خانہ نے اسے اجتماعی مرکز میں داخل کرایا ۔ ڈاکٹروں نے خاتون کی حالت کو دیکھتے ہوئے اسے ہیلیٹ اسپتال بھیج دیا لیکن اسپتال لے جاتے ہوئے راستے ہی میں خاتون کی موت ہوگئی ۔ موقع پرپہنچ کر پولیس نے لاش کوقبضے میں لے لیا اور پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ ایس او نے مقدمہ درج کرنے کے بعد گاؤں کے لوگوں سے پوچھ گچھ شروع کردی ہے ۔ خاتون کے گھروالوں نے بتایا کہ کچے مکان کی دیوار منہدم ہونے سے حادثہ پیش آیاہے ۔

بدمعاشوں نے کی شادی شدہ خاتون کی آبروریزی 

اٹاوہ۔17اکتوبر(فکروخبر/ذرائع)اوسراہار تھانہ علاقہ کے گاؤں پٹیایک کی رہنے والی تیئیس سالہ سنیتا(فرضی نام)ضلع جیل میں قید اپنے شوہر سے گذشتہ ۱۳؍اکتوبر کو ملاقات کرنے کیلئے آئی تھی اس کے ساتھ اس کی ایک سال کی بیٹی بھی تھی ۔ ملاقات کے بعد جب وہ اپنے گھر واپس جارہی تھی گاؤں پہنچنے سے قبل شام کو علاقے کے تین بدمعاشوں نے اسے گھیر لیا اور بیٹی کو چھین لیا۔ سنیتا کو جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے اسے اینٹ بھٹے پرلے گئے اور تینوں سنیتا کی اجتماعی آبروریزی کرنے کے بعد فرار ہو گئے۔ سنیتا کے چلانے کے بعد موقع پر گاؤں کے لوگ جمع ہو گئے اور انھوں نے اس کی اطلاع پولیس کنٹرول روم کودی۔ پولیس موقع پرپہنچ گئی لیکن خاتون کی شکایت درج نہیں کی گئی۔ اس سلسلے میں سی او بھرتھنا انل کماریادو نے کہا کہ معاملہ مشتبہ معلوم ہو رہا ہے اس لئے معاملے کی جانچ کی جارہی ہے اور اس کے بعد ہی کاروائی کی جائے گی۔ 


 

کسانوں سے چار لاکھ روپے لوٹ کر بدمعاش فرار

شاملی۔17اکتوبر(فکروخبر/ذرائع)اترپردیش میں شاملی کے تھانہ بھون علاقے میں موٹر سائیکل پر سوار بدمعاش کسانوں سے چار لاکھ روپے نقد لوٹ کر فرارہوگئے۔ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ وی کے مشرا نے بتایا کہ شاملی کے باشندہ نانو اور عرفان کل رات ہریانہ سے دھان فروخت کرکے ٹریکٹر سے واپس لوٹ رہے تھے اسی دوران اسلام پور بھیٹانی گاوں کے نزدیک چارموٹر سائیکل سوار مسلح بدمعاشوں نے کسانوں کو خوفزدہ کرکے ان کے چار لاکھ روپے لوٹ لئے۔اطلاع ملنے پر پولیس نے پورے علاقے کی ناکہ بندی کرکے بدمعاشوں کو پکڑنے کی کوشش شروع کردی ہے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا